English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے خلا ف قائم مقدمہ فوری طور پر واپس لیا جائے 

share with us

 

بھٹکل میں ایس ڈی پی آئی نے کیا مطالبہ 

بھٹکل۔24/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے ترجمان اور ملک کے مشہورو معروف عا لم دین حضرت مو لانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی ندوی کے خلاف شیعہ وقف بورڈ اتر پر دیش کے چیر مین وسیم رضوی کی جانب سے غدار وطن کا قائم کر دہ ایف آئی آر پر ملک بھر میں ہنگامہ مچا ہوا ہے ،مشہور سیاسی پار ٹی سو شل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی ) اور بھارتی مکتی مورچہ اور دیگر پارٹیوں اور تنظیموں کی جانب سے ملک گیر سطح پر مو لا نا نعمانی کی حمایت پر زبر دست احتجاجات کا سلسلہ جا ری ہے ،اس سلسلہ میں آج شام 5 بجے ایس ڈی پی آئی بھٹکل کی جانب سے اے سی دفتر کے پہنچ کر اے سی کے توسط سے ملک کے وزیر اعظم اور صدر کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ سیا سی حر بہ کو استعمال کر تے ہو ئے منصوبہ بند طریقے سے مو لا نا سجاد نعمانی کے خلاف فرضی مقدمہ درج کرا یا گیا ہے ،مولانا سجاد نعمانی صاحب پچھلے کئی سالوں سے دلت ، آدیواسیوں اور کمزور طبقات کو ساتھ لیتے ہو ئے انہیں انصاف فراہم کر نے کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ دیگر مظلوم طبقات کے حق میں بھی وہ ملک بھر میں انصاف کی آواز بلند کر رہے ہیں ،جس کی بنا پر مو لا نا کو ہراساں کر تے ہو ئے ان کی آواز دبانے کی سازش رچی جا رہی ہے ،جس میں مخا لفین کو ہرگز کامیابی نہیں ملے گی ،میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیااس سے قبل وسیم رضوی نے وزیر اعظم نریندر مو دی کو ارسال کر دہ ایک مکتوب میں واضح طور پر مدارس کے خلاف غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کر تے ہو ئے انہیں دہشت گر دی کا اڈہ کہا تھا ، جس کے لئے سب سے پہلے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ،ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر ظہیر شیخ نے کہا کہ ہم مو لا نا سجاد نعمانی ندوی کے ساتھ ہیں اس کے علاوہ ہم ان تمام مظلوموں کا ساتھ دین گے جن کے خلاف غلط الزامات اور مقدمات درج کئے جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مو لا نا خلیل الرحمان سجاد نعمانی پر عائد کر دہ الزامات بے بنیاد اور فر ضی ہیں ، لہذا ان پر قائم کر دہ مقدمہ فوری واپس لیا جا ئے ،بصورت دیگر انہوں نے بڑے احتجاج کی دھمکی بھی دی ، ،اور اس کے بر عکس وسیم رضوی پرمدارس کو دہشت گر دی کا اڈہ بتا نے پر مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ وسیم رضوی اور ان جیسے لو گوں کو مو لا نا سجاد نعمانی ندوی کی حق بیانی چھبتی ہے ، اور ان کے لئے کافی شاق گذ ر تی ہے ، جس کے لئے وہ غلط روش کو اختیار کر تے ہو ئے مو لا نا کی آواز کو دبانیں کی سازش کر تے ہیں ،وسیم رضوی کے پیچھے اور دیگر حضرات ہیں جو ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں ،اس بنا پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ مو لا نا کے خلاف درج مقدمہ کو فوری واپس لیتے ہو ئے وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،تاکہ ملک میں امن و آشتی کا ما حول قائم رہے ، اس موقع پر ایس ڈی پی آئی بھٹکل کے ذمہ داران مو جود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا