English   /   Kannada   /   Nawayathi

کار اور بائی کے مابین تصادم، بائیس سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا 

share with us

منگلورو۔24/مارچ۔2018 (فکرو خبر نیوز) یہاں ییّا ڈی میں تیز رفتار کار کے موٹر بائیک سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں بائیک پر سوار 22 / سالہ شخص کے ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پرآ ئی ہے ،حا دثہ میں ہلاک ہو نے والے شخص کی شنا خت بجل کے رہنے والے پشپا راج کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ پشاپاراج اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے بعد اپنے دوست کے ساتھ بائیک پر سوار ہو کر اپنے گھر لو ٹ رہا تھا کہ اس دوران ایک تیز رفتار ان کی بائیک سے ٹکرا گئی ، نتیجہ میں بائیک پر سوار پشپا راج اور اس کا دوست زخمی ہو کر گر پڑے ،سخت زخمی حالت میں ان دو نوں کو اسپتال لے جا یا گیا ،مگر دوران راستہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے پشپا راج نے دم تو ڑ دیا ،کدری پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا