English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی سی بی پولس نے کارچوروں کے گروہ کا کیا پردہ فاش ،چار افراد پولس حراست میں ،پانچ کار سمیت 50لاکھ نقدی ضبط 

share with us

منگلور:23؍مارچ2018(فکروخبرنیوز) سٹی کرائم برانچ پولس نے ملکی پولس کے تعاون سے کار چوری کر جعلی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ بنانے والے ایک بڑے ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے ،پولس نے اس معاملہ میں گروہ کے سرغنہ سمیت چار افرادکو گرفتار کر لیاہے ، اور ساتھ ہی ان کے قبضہ سے مسروقہ پانچ کار اور50لاکھ کی رقم ضبط کر لی ہے ، خفیہ جانکاری کی بناء پر اس پورے آپریشن کو انجام تک پہونچا یاگیا ،تفصیلات کیمطابق بپناڈو چیک پوسٹ پر پولس کی معمول کی چیک انگ کے دوران الال پولس تھانہ حدود سے چوری کی گئی ایک کار دیکھ پولس نے فوری طور پر ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ شروع کی،سختی سے پوچھ گچھ کے دوران اس نے ملکی میں سرگرم اس گروہ سے متعلق تمام جانکاری پولس کے سامنے اگل دی ،سی سی بی پولس نے فوری طور پر ملکی پولس کی خدمات حاصل کر ان کے اڈہ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ4 کارسمیت 50لاکھ کی نقدی بر آمد کی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا