English   /   Kannada   /   Nawayathi

شکار کے لئے نکلے دو نوجوانوں کی لاش جنگل سے مشتبہ حالت میں برآمد 

share with us

منگلور:23؍مارچ2018(فکروخبرنیوز) شکار کے لئے نکلے دو نوجوانوں کی گمشدگی کے ایک روز بعد ان کی لاشیں یہاں کارنجے ارنتھا بکیارو کے جنگل سے بازیافت کر لی گئی ہے ، مہلوک کی شناخٹ گریشینروڈرگس(34) اور پروین تاورو (32) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق دو نوں نوجوان منگل کی شام اپنے علاقہ سے شکار کے لئے کوناجے کے جنگل کے لئے روانہ ہوئے تھے لیکن پورایک دن گزرنے کے باوجود گھر نہ لوٹنے سے پریشان اہل خانہ نے پولس تھانہ میں گمشدگی کا معاملہ درج کرایا ،پولس نے اہل خانہ سے تمام تفصیلات جمع کر ان کی تلاش شروع کر دی اسی دوران پولس نے کارنجے جنگل کا سرچ آپریشن شروع کیا ، علاقہ والوں کے تعاون کے ساتھ کئے گئے اس آپریشن میں دھان کی فصل میں دونوں کی لاش بازیافت کر لی گئی ،مرنے والوں کے جسم پر زخم بھی دیکھے گئے، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی موت قریب ہی نصب بجلی کے تار کو چھونے سے ہوئی ہے ، تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کرنے کے بعد پولس نے موت کی وجوہات پر خاموشی اختیار کر تے ہوئے اتنی بات پر اکتفا کیا ہے کہ پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے ،فارنسک رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ہی حتمی نتیجہ پر پہونچا جاسکتا ہے 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا