English   /   Kannada   /   Nawayathi

حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال سے کانگریس ٹکٹ کے حصول کے لئے7 درخواستیں

share with us

جنوبی حلقہ سے بھی کانگریس ٹکٹ کے کئی دعوی دار

گلبرگہ 12مارچ2018 (فکروخبر نیوز/ایم اے حکیم شاکر )حلقہ ااسمبلئ گلبرگہ شمال سے اسمبلی انتخابات میں بحیثیت انڈئین نیشنل کانگریس کا امیدوار بننے کے لئے جن کانگریسی قائدین نے درخواست فارم حاصل کئے ہیں ان میں الحاج قمر الاسلام کے بھتیجہ نجم السلام احمر، الحاج قمر السلام کے فرزند فراز الاسلام اور الحاج قمر الاسلام کی اہلیہ محترمہ کنیز فاطمہ کے علاوہ دیگر امیدواروں میں الحاج االیاس سیٹھ باغبان، صدر نشین این ای کے ایس آر ٹی سی، ڈاکٹر محمد اصغر چلبل صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی ، عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ شامل ہیں۔۔ حلقہ اسمبلی گلبرگہ جنوب سے کانگریس کے ٹکٹ پرانتخاب لڑنے کے لئے سابق رکن قانون ساز کونسل مسٹر الم پربھو پاٹل مئیر گلبرگہ شری شرن کمار مودی ۔ سنتوش پاٹل رکن ضلع پنچایت ، سنتوش پاٹل دودنی گلبرگہ دیہی سے شیام ناٹے کار نے درخواست فارم حاصل کئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ قطعی تاریخ کے اختتام کے بعد ان درخواست فارمس کی جانچ پڑتال ہوگی اور جن امیدواروں نے کانگریس ٹکٹس کے لئے درخواستیں دی ہیں ان کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔ بعد ازاں ریاستی کانگریس کی انتخابی کمیٹی اور کانگریس ہائی کمان امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دے گی ۔ حلقہ اسمبلی گلبرگہ جنوب کے موجودہ رکن اسمبلی مسٹر دتاریہ پاٹل ریوور ہیں اور اس حلقہ سے ان کے دوبارہ بی جے پی امیدوار بننے کے امکانات یقینی ہیں۔
حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال کے جنتا دل سیکولر کے امیدوار کی حیثیت سے مسٹر ناصر حسین استاد کے نام کو پہلے ہی قطعیت دے دی گئی ہے ۔ اس حلقہ سے مجلس اتحاد لمسلمین کے امیدوار کی حیثیت سے وہاج بابا ایڈوکیٹ کے نام کو بھی قطعیت دے دی گئی ہے۔ حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال سے انڈئین یونئین مسلم لیگ، انڈئین یونئین مسلم لیگ سیکولر اور انڈئین نیشنل لیگ نے بھی اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حلقہ اسمبلی گلبرگہ جنوب سے جنتا دل سیکولر کے امیدوار کی حیثیت سے بسواراج دگوی، مجلس اتحاد مسلمین کے امیدوار کی حیثیت سے قاضی رضوان الرحمٰن صدیقی مشہود کے نام سامنے آئے ہیں ۔ اسی حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال سے ممتاز ماہر تعلیم ،و سماجی خدمت گزار پروفیسر سعید احمد مجددی نے بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ حلقہ اسمبلی گلبرگہ جنوب سے بھی انڈئین یونئین مسلم لیگ، انڈئین یونئین مسلم لیگ سیکولر اور انڈئین نیشنل لیگ نے بھی اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پاپولر فرنٹ اور ایس ڈی پی کی جانب سے بھی انتخابات میں امیدوار کھڑا کرنے کی باتیں سامنے آرہی ہیں ۔ حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال سے کانگریس کے ٹکٹ پر حضرت ڈاکٹر سید مصطفی حسینی فرزند اصغر حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندؤہ نواز ؒ امیدوار بنانے کے لئے ایک فورم کی جانب سے تجویز پیش کی گئی تھی اور ڈاکٹر مصطفی حسینی صاحب کو امیدوار بنانے کی پر زور سفارش بھی گئی تھی ۔تازہ ترین اطلاعات کے بموجب حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوااؒ کے فرزند اصغر ڈاکڑ سید مصطفی حسینی نے بنگلور میں اپنے موئیدین کے ساتھ حلقہ اسمبلی گلبرگہ سے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ کے حصول کے لئے اپنی درخواست داخل کردی ہے۔ حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال سے اس طرح کانگریس ٹکٹ کے حصول کے لئے سات امیدوار کوشش کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال سے سابق وزیر کرناٹک الحاج قمر الاسلام متعدد بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ اب ان کے انتقال کے بعد اس حلقہ سے انتخاب ل ڑنے کے لئے کانگریس پارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی کئی مسلم امیدوار میدان میں اترنے کے خواہش مند ہیں ۔ اس حلقہ کے مسلمان اگر متحد نہ ہوسکے تو نتیجہ بی جے پی کے حق میں جانا یقینی ہے۔ مختلف مسلم قائیدین اور ہمدردان ملت مسلمانوں کو جوڑنے اور ان کے ووٹوں کو منتشر ہونے سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا