English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھیانک سڑ ک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افرد ہلاک، پانچ شدید زخمی 

share with us


کاسرگوڈ : 11؍مارچ2018(فکروخبرنیوز)چتور میں پیش آئے ایک بھیانک تصادم میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار افراد کی موت واقع ہونے اور مزید پانچ کے زخمی ہونے کا حادثہ پیش آیا ہے ، یہ حادثہ 11مارچ2018کو 3:30بجے کے قریب پیش آیا ہے، ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے افراد کاسرگوڈسے ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے بعد لوٹ رہے تھے ، مہلوکین کی شناخت پکیرا گتّی (72) اس کے بھائی منجپا(62) اور منجپا کی بیوی ( 55) کاور سداشوا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ اندھراپردیش کے چتور میں ایک ایس آر ایس بس بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آرہی ایک کار سے جاٹکرائی جس میں نوافراد سوار تھے،حادثہ اتنا سخت تھا کہ کار پرسوار چار افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ بقیہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طور پر بنگاراپولیم اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ، 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا