English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی میں منعقدہ آل انڈیا مسابقہ حفظ قرآن وقرات میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طالب علم نے حاصل کیا اول مقام 

share with us

جعفر ابن مو لانا عبد العظیم قاضیا ندوی کو انعام میں والدین کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کا ملا آفر 

 

بھٹکل۔11مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) ممبئی میں منعقدہ آل انڈیا مسابقۂ حفظِ قرآن و قرأت میں مکتب جامعہ اسلامیہ کار گدے بھٹکل کی نما ئندگی کر تے ہو ئے حافظ جعفر ابن مو لانا عبد العظیم قاضیا صاحب ندوی نے اول مقام حا صل کیا ہے اور جامعہ اور اہل بھٹکل کا نام روشن کیا ہے ، یاد رہے کہ ممبئی میں منعقدہ آل انڈیا مسابقۂ حفظ قرآن و قرأت میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور اس کے مکاتب سے نمائندگی کرتے ہو ئے کل سات طلباء نے مسابقہمیں شر کت کی تھی ،جس میں مکتب جامعہ اسلامیہ کار گدے بھٹکل سے نمائندگی کر نے والے حا فظ جعفر ابن مو لا نا عبد العظیم قاضیا ندوی نے اپنی خوش الحانی سے قرآن پاک کی تلاوت کر تے ہو ئے جامعہ کا نام روشن کیا ، نیز جعفر اور ان کے والدین کے لئے انعام کے طور پر عمرہ پیکیج بطور انعام عطا کیا گیا ہے ، جس پر ادارہ فکرو خبر بھٹکل ان کو اور ان کے اساتذہ اور ان کے والدین کی خدمت میں مبارکباد پیش کر تا ہے ، اور دعا گو ہے کہ اللہ مزید ترقیات سے نوا زے ،اس کے علاوہ ذمہ داران جامعہ نے بھی انہیں مبارکباد پیش کر تے ہو ئے ان کے حق میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا