English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروار ہفتہ وارای بازارمیں نقلی الیٹرانک اشیاء پر اوریجنل کا لیبل 

share with us

 

نقلی اشیاء کی فروخت پر گاہک برہم ، تین ملزمان پولیس حراست میں

 

 کاروار۔11مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) یہاں کے ہفتہ وارای بازار میں نقلی الیٹرانک اشیاء کو اوریجنل کہہ کر گا ہکوں کو دھوکہ دیتے ہو ئے فروخت کر نے کے الزام میں پولیس نے تین لو گوں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ شہر میں پیر کے روز سنتے بازار لگتا ہے ،جہاں یہ تین لو گ مو بائیل چارجر ، پور بینک اور ائیر فون اور دیگر الیٹرانک اشیاء کو مشہور اور بڑی کمپنیوں کا لیبل لگا کر اوریجنل قرار دیتے ہو ئے فروخت کیا کر تے تھے ،مگرگذشتہ ہفتہ ایک گاہک نے پاور بینک کو خرید نے کے بعد اس کے نقلی ہو نے کی بات کہتے ہو ئے اس کو ان لو گوں کے سامنے پھینک دیا ،جس کے بعد اس کو کھول کر تحقیق کی گئی تو اس کے اندر ایک بیٹری اور ایک ہلکی وزن والی میگنیٹ پا ئی گئی ،ان اشیاء کی نقلیت کے منظر عام پر آنے کے بعد آنا فا نا وہاں لو گوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی ،جنہوں نے ملزمان کو گرفتار کر تے ہو ئے پولیس کو حوالے کر دیا ،کاروار پولیس نے حراست میں لے کر ان سے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا