English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردی کے خلاف لڑائی کسی مذہب کے خلاف نہیں: نریندر مودی

share with us

نئی دہلی۔یکم مارچ2018(فکروخبر /ذرائع)   وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی کسی خاص مذہب کے خلاف نہیں بلکہ یہ لڑائی منفی 'ذہنیت' کے خلاف ہے۔ مودی نے یہاں منعقد ایک تقریب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور مذہب کی حفاظت کا وعدہ کرتے ہیں وہ اصل میں اپنے مذہب کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ​​اس تقریب میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے بنیاد پرستی کے خلاف لڑائی میں ان کے رول کی ستائش کی اور کہا کہ ہندوستان ہمیشہ اس کوشش میں ان کی حمایت کرتا رہے گا۔ مودی نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت 'قدیم تکثیریت' کا جشن ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے شہزادہ غازی بن محمد کی تصنیف کی ہوئی کتاب 'اے تھنکنگ پرسنز گائیڈ ٹو اسلام  کے اردو نسخہ کی پہلی کاپی اردن کےشاہ کو پیش کی۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ جمیعۃ علماء ہند کے رہنما محمود مدنی نے کیا ہے جو اس وقت ڈائس پر موجود تھے۔ اس کتاب کا ہندی اور گجراتی ترجمہ بھی جلد آنے والا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا