English   /   Kannada   /   Nawayathi

جھارکھنڈ2018 تک نکسل سے آزاد ہوجائے گا: وزیراعلی ،جھارکھنڈ

share with us

رگھوبرداس نے مزید کہاکہ حکومت نکسل متاثرہ خطوں کی ترقی کے لئے کام کررہی ہے۔ میں نے ان نکسل متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں نے ترقیات کی حمایت کی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیوں نکسل متاثرہ چھتیس گڑھ کے وزیراعلی رمن سنگھ ریاست میں نکسل سے پاک ریاست بنانے میں ناکام رہے جبکہ وہ تین مدت تک اقتدار میں رہے۔ داس نے بتایا کہ جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ علاقے میں ریڈ دہشت گردی کے خلاف ایک ساتھ لڑائی لڑرہے ہیں۔ رگھوبرداس نے مزید کہاکہ مجھے مکمل اعتماد ہے کہ گجرات کے لوگ آئندہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کو منھ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے نریندرمودی کو موت کا سوداگر بتایاانہیں 2014 میں گجرات کے لوگوں نے جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب دوبارہ انہیں شکست ملے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ 2014 کے بعد لوگوں نے سیاسی ترقی کے لئے ووٹ کیا۔ اترپردیش میں بھی لوگوں نے خاندانی سیاست کے خلاف ووٹ کیا اور بی جے پی کو زبردست اکثریت دی۔ متنازعہ تبدیلی مذہب مخالف بدل کے بارے میں پوچھے جانے پر رگھوبرداس نے کہاکہ ہرچیز آئین کے دائرے میں ہورہی ہے ۔ ہماچل پردیش اور مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومتوں نے بھی اسی طرح کے قوانین کا نفاذ کیا۔ حالیہ دنوں جھارکھنڈ اسمبلی نے مذہب کی تبدیلی مخالف بل کو منظور کیا جس میں زبردستی مذہب کی تبدیلی ممنوع ہے اور پچاس ہزار کا جرمانہ اور تین سال کی جیل ہے یا دونوں ہے۔ ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہ ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے رگھوبرداس نے کہا کہ کسی کو کسی کی غربت کا فائدہ اٹھانے کا حق نہیں ہے اور لالچ دے کر مذہب کی تبدیلی درست نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مذہب کی بنیاد پر قبائلیوں کو تقسیم کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا