English   /   Kannada   /   Nawayathi

سماجوادی پارٹی کا بی جے پی پر طنز : تاج محل کو قبرستان کہنے والے ہی اب وہاں لگارہے ہیں جھاڑو

share with us

مسٹر راج بھر نے کسی کا نام لئے بغیرالزام لگایا کہ ریاست کی ترقی نہیں ہوئی ہے ۔ کچھ لوگ بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لئے تاج محل کی سیاست کررہے ہیں۔ ریاست کی عوام حکومت کے منصوبوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے ۔ اس مرتبہ سماج وادی پارٹی ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں بی جے پی کو سخت مقابلہ دینے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی صف بندی کرنے کی کوشش کرے گی ۔ سماج وادی پارٹی، بی جے پی کے ان منصوبوں پر پانی پھیر دے گی۔ ریاست میں تاجر نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نافذ ہونے پر خود کو ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں۔ریاست میں تاجر برادری بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا