English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تعلیمی میلہ شروع ، پورے کیمپس میں جشن کا ماحول

share with us

یہی نہیں عالمی درجہ بندی میں جامعہ ملیہ بہترین 1000 اور ایشیا کے بہترین 200 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔ جامعہ ملیہ میں میڈیکل کالج کھولے جانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس میں جلد کامیابی ملنے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے اس بات پر فخر جتایا کہ یہ ملک کی واحد یونیورسٹی ہے جو فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ ملک کی تینوں افواج ایئر فورس، بحریہ اور بری کے لئے بی اے اور ایم اے کے ڈگری کورسیز چلا رہی ہے۔ اس سے 16۔17 سال میں فوج میں داخل ہوکر 30۔35 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جانے والے فوجیوں اور حکام کو متبادل روزگار ملنے میں مدد ملے گی۔
جامعہ کی چانسلر اور منی پور کی گورنر ڈاکٹر نجمہ ہیبت اللہ نے ویڈیو کا نفرنس کے ذریعہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جامعہ بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹی بن گئی ہے جس سے اس کے بانیان کا خواب پورا ہوا، یقیناًآج وہ جامعہ کو دیکھتے تو خوش ہوتے کہ ان کے ذریعہ لگایا گیا ننھا پودا کس قدر ترقی کے منازل طئے کر گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جامعہ کو اور آگے لے جانے اور اس کی درجہ بندی بڑھاتے رہنے کی کوششوں کو برقرار رکھیں گے۔ عدم تعاون تحریک کے تناظر میں برطانوی تعلیم کے خلاف ہندوستانی ضروریات کے مطابق مادری زبان میں تعلیم کی وکالت کی بنیاد پر29 اکتوبر1920عیسوی میں علی جوہر کے ذریعہ لگایا گیا ننھا پودا ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے، جامعہ نے اپنے بانیان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے آج ملک و بیرون ملک کے تعلیمی اداروں میں ایک عظیم اور اہم مقام بنا لیا ہے۔
تعلیمی میلے میں مختلف قسم کے ثقافتی اور تعلیمی پروگراموں کے علاوہ کھانے پینے، تفریح، کھیل کود، آرٹ اور ادب وغیرہ سے متعلق تقریبا 66 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ اس بار فضائیہ اور بحریہ نے بھی اپنے اسٹال لگائے ہیں۔بچوں کو آگے بڑھانے اور ان کی خفیہ صلاحیتوں کو نکھارنے کی اپنی حکمت عملی کے تحت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جامعہ ملیہ کے مڈل اسکول کی بچیوں نے اسٹیج کو منظم انداز میں سنبھالا۔ جس میں ننھے منے بچوں نے خوبصورت پروگرام پیش کرکے ناظرین کا دل موہ لیا ۔ پروگرام شروع ہونے سے قبل وائس چانسلر کو یونیورسٹی کے این ایس ایس اور این سی سی کیڈروں نے گارڈ آف آنر پیش کیا ، اس کے بعد وائس چانسلر نے قومی جھنڈا اور جا معہ کا جھنڈا لہرا کر تعلیمی میلے کا آغاز کیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا