English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم پنچایت کا قابل تعریف فیصلہ ، دولہے کے ساتھ جائیں گے صرف پانچ باراتی ، 151 روپے میں ہوگی شادی

share with us

بجنور کے بیگوال میں منعقد ہوئی مسلم سماج کی پنچایت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہے اب شادیوں میں دولہے کے ساتھ صرف پانچ باراتی آئیں گے اور شادی بیاہ کی پوری رسم محض ایک سو اکیاون روپے میں ادا کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں غم کے موقع پر اچھے پکوانوں پر بھی پابندی لگادی ہے۔
بیگوال کے گاوں محمد پور منڈاولی میں واقع مدرسہ ضیا الاسلام میں ہفتہ کو جھوجھا ، ادریسی ، سلمانی اور دھوبی برادری کے لوگوں کی ایک پنچایت منعقد کی گئی ، جس میں شادی بیاہ میں ہونے والی فضول خرچیوں اور اس سے لڑکی اہل خانہ کو لاحق ہونے والی پریشانیوں پر غور و خوض کیا گیا ۔ پنچایت میں شال ٹیچر محمد سلیم نے کہا کہ شادیوں میں فضول خرچی پر پابندی کیلئے سبھی کو آگے آنا چاہئے ۔ طویل غور و خوض کے بعد پنچایت نے فیصلہ کیا کہ اب بارات میں دولہے کے ساتھ صرف پانچ باراتی جائیں گے ، ڈی جے ، بینڈ اور ویڈیو گرافی پر پوری طرح سے پابندی لگائی جانی چاہئے ۔
پنچایت نے یہ بھی فیصلہ سنایا کہ شادی کے دوران پانچ ذمہ دار افراد کی موجودگی میں ایک سو اکیاون روپے میں رشتے کی سبھی رسمیں پوری کی جائیں گی ۔ اس درمیان لڑکا اور لڑکی کے اہل خانہ میں کوئی لین دین نہیں ہوگا ۔ وہیں لڑکی کے اہل خانہ نکاح کی رسم پوری ہونے کے بعد ہی نمائش کئے بغیر صرف جوڑے کو ضرورت کا سامان دے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا