English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالیگاوں دھماکہ معاملہ: عدالتی ضمانت سے کسی کی بے گناہی ثابت نہيں ہوتی: کانگریس

share with us

بہت سے معاملات میں عدالت فوری طور پر ملزم کو ضمانت دے دیتی ہے اور دیگر متعدد مقدمات میں وہ اپنی صوابدید کا استعمال کر کے ضمانت تاخیر سے دیتی ہے۔ ضمانت کسی بھی ملزم کے گناہ یا بے گناہی کو ثابت نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ زیریں عدالت میں زیر غور ہے اور ابھی اس میں چارج شیٹ بھی داخل نہیں ہوئي ہے۔ اگر کوئی سوچتا ہے کہ اسے انصاف نہیں مل رہا ہے، تو وہ ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں جا سکتا ہے۔سال 2008 میں مالیگاؤں دھماکے کیس کی تحقیقات کر رہی این آئی اے کے کردار سے متعلق سوال پر کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ وہ اس پر کوئی قیاس آرائی نہیں کر سکتے۔مسٹر منیش تیواری نے جین حوالہ کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے واضح طورپر کہا تھا کہ جانچ ایجنسیوں کے سربراہان کی مدت کار طے ہونی چاہئے تاکہ وہ بغیر کسی دباؤ کے آزادانہ طور پر تحقیقات کر سکیں۔مسٹر تیواری نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ گزشتہ تین برسوں میں مودی حکومت کو این آئی اے کے سربراہ کے عہدے کے لئے ایک بھی قابل افسر نہیں ملا؟ حکومت پر سپریم کورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس پر جواب دینا چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا