English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج 2017 : حیدرآبادحج ہاوس سے آندھر ا پردیش کے 450 عازمین کا قافلہ مقدس سفر پر روانہ

share with us

مولانا مفتی محمد منیر قاسمی روانگی سے قبل عازمین کو بعض ضروری امور سے واقف کروایا اور ان کو ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ وہ احتیاط کے ساتھ مناسک اد کریں اور اس بات کو ہمیشہ دھیان میں رکھیں کہ وہ کس مقصد سے اس سفرپر روانہ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حرام اور سود کے پیسہ سے حج ادا نہیں ہوتا۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ تمام عازمین کو حج ہاؤز میں ان کی روانگی سے قبل ہی انکے پاسپورٹ حوالے کردےئے جاتے ہیں لیکن کل رات کے گیارھویں قافلہ میں آندھرا پردیش کے ایک عازم حج نے اپنا پاسپورٹ گنوادیا جس کی وجہ سے ایر پورٹ پر ہی ان کو اور ان کی اہلیہ کو روک لیا گیا اس طرح اس قافلہ میں448 عازمین روانہ ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے تاحال 11 قافلوں کے ذریعہ جملہ 4548 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں اور عمرہ کی سعادت سے سرفراز ہوچکے ہیں اور مکہ مکرمہ میں طوا ف تلاوت کلام پاک عبادات اور ذکر و اذکار اور تسبیح و تہلیل میں مصروف ہیں۔ آج یہ 12قافلہ روانہ ہوا ہے اوراس قافلہ کے450 عازمین بھی جدہ میں اتر کر آج رات تک مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گےاس طرح دونوں ریاستوں سے جملہ 5948عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہوں گے۔ حج کیمپ کا آغاز 11اگست سے ہوا تھا اور 13اگست کو پہلی پرواز روانہ ہوئی۔ سعودی عربین ایر لائنز کی ہرجمبو فلائیٹ میں450 عازمین ہیں 50 عازمین کو علیحدہ ریگولر فلائٹ سے بھیجا گیا۔ اب تک 12فلائیٹس روانہ ہوچکی ہیں اور اب صرف تین فلائیٹس باقی رہ گئی ہیں آخری قافلہ 22اگست کو صبح سویرے حج ہاؤز سے روانہ ہوگا جس مںے تلنگانہ اور کرناٹک کے عازمین شامل رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا