English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے 71ویں جشن یومِ آزادی ہند کے موقع پر متعددنئی فلاحی اسکیمات کا اعلان کئے

share with us

مُختلف مذاہب سے وابستہ لوگوں کو اپنے مقامات مقدسہ کی زیارت کیلئے سہولیات فراہم کرنے کیلئے پنیت یاترا اسکیم لاگو کرنے کا اعلان کیا ۔ریاست میں سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کیلئے سدارامیا نے ماہِ نومبر کے دوران عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے اہتمام کا بھی اعلان کیا ۔ریاستی حکومت2018ء تک ریاست کے سبھی دیہاتوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔سرکاری پالی ٹیکنک کالجوں میں رواں سال 23نئے ہاسٹلس قائم کئے جائیں گے۔ریاست کو جھونپڑی پٹی سے آزاد بنانے کیلئے اب تک 11.75لاکھ مکانات تعمیر کئے گئے ہیں‘اور جاریہ سال تک مزید 7لاکھ مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔چیف منسٹرکرناٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ سماجی اور علاقائی عدم توازن ختم کیا جائے اور تمام علاقے یکساں طورپر ترقی کریں۔ انھوں نے کہا کہ مدارس سے باہر ڈراپ آؤٹ ہوجانے والے اقلیتی طبقے کے بچوں کو تعلیم کے سفر میں واپس لانے کیلئے حکومت روان سال دو مولانا آزاد ماڈل اسکول شروع کرے گی۔ انھو ں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی150ویں جنم دن کوشاندار پیمانے پر منانے کیلئے ریاستی حکومت کی تیاریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے میں ریاست کے گوشہ گوشے گوشے میں آباد لوگوں کو بیت الخلاء کی سہولت صد فیصد فراہم کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا