English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلیو وہیل چیلنج گیم کے لنکس فوری بند کردیئے جائیں

share with us

لہذا تمام کمپنیاں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پلیٹ فارم سے اس گیم کو لنک ختم کردیا جائے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد کی ہدایت پر یہ مکتوب11 اگست کو جاری کیا گیا۔ بلیو وہیل چیلنج گیم ایک خودکشی گیم ہے جس میں کھیلنے والے کو بعض مخصوص ٹاسک دیئے جاتے ہیں جنہیں50 دن میں پورا کرنا ہوتا ہے اس کے بعد آخری کام خودکشی ہوتا ہے۔کھیلنے والے سے کہا جاتا ہے کہ گیم کی مختلف سطحوں کو پورا کرنے کے بعد فوٹوز شیئر کریں۔ یہ گیم سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر مختلف لنکس کے ذریعہ پھیلا ہوا ہے۔ اس دوران کیرالا پولیس نے16 سالہ لڑکے کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ اس کے خاندان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بلیو وہیل چیلنج گیم کے سبب یہ موت واقع ہوئی۔ یہ طالب علم26 جولائی کو اپنے مکان میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ والدہ نے بتایا کہ گزشتہ سال نومبر میں لڑکے نے یہ گیم ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔ اس نے یہ بھی بتایا تھا کہ گیم کے آخری مرحلے میں خودکشی یا پھر کسی کا قتل کرنا ہوتا ہے۔ ماں نے بتایا کہ اس سے پہلے ان کا بیٹا کمپاس استعمال کرتے ہوئے ندی میں کود گیا تھا حالانکہ وہ تیرنا نہیں جانتا تھا، تاہم اسے بچا لیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا