English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور میں موسلادھار بارش سے کئی علاقوں میں پانی بھرگیا

share with us

کورمنگلا سمیت ایچ ایس آر لایٹ ، شانتی نگر ، ولسن گارڈن ، کے آر پرم ، انوگرہا لایٹ ، ہلسور، وویک نگر ،مروگیش اور قدیم ہوائی اڈے پر پانی بھر نے کی وجہ سے مکینوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور لوگ آج یومِ آزادی ہونے کے باوجود بھی چاہتے ہوئے بھی گھر سے نہ نکل سکے۔ ذرائع کے مطابق کورمنگلا میں کئی درخت گرنے سے بجلی کا نظام معطل رہا ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے بی بی ایم پی افسران بھی حرکت میں آگئے اور پانی نکاسی کے لیے کوششیں کیں۔ بتایا جارہا ہے کہ بارش رات سے شروع ہوئی تھی اور حالیہ بارش کا ریکارڈ توڑدیا۔ بعض ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بارش 14.4سینٹر میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا