English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیت علماء گلبرگہ کے زیرِ اہتمام امن مارچ کا کامیاب انعقاد

share with us

جس میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم افراد بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ، اس امن مارچ کے ذریعہ جمعیت علماء ملک کی حکومت کے ساتھ فرقہ پرست طاقتوں اور ملک دشمن تنظیموں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ہمارے ملک کے قانون اور دستور نے تمام مذاہب و طبقات کو مکمل مذہبی اور ذاتی آزادی کے ساتھ جینے کا حق دیا ہے جو کسی کی خیرات نہیں ہے اگر اس حق کے حصول کے لئے جمعیت علماء کو پھر قربانی دینے کی ضرورت پڑے گی تو جمعیت علماء پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ مقامی طور پر اس ریالی کی قیادت صدر جمعیت علماء گلبرگہ مولانا حافظ محمد شریف صاحب مظہری و مولانا عبدالوحید صاحب مفتاحی کے ساتھ دیگر عہدہ داران جس میں مولانا جاوید عالم صاحب قاسمی مولانا عبدالرزاق صاحب قاسمی مولانا نثار احمد صاحب قاسمی ،مولانا غوث الدین قاسمی،مولانا رفیق صاحب قاسمی، مولانا وصی اللہ رحمانی ،مولانا مفتی شمس الدین،مولانا جاویداشاعتی،مولانا صادق بن آدم،مولانا اعجاز احمد قاسمی،مولانا الیاس مقتدر،سید عبدالمقیم سید بارے شامل ہیں نے فرمائی ،ان کے علاوہ ممتاز عوامی قائد الحاج قمرالاسلام رکن اسمبلی شمال،حرکیاتی رہنماء الیاس سیٹھ باغبان،ڈاکٹر اصغر چلبل،الحاج نظر محمد بابا خان ،جناب ذاکر حسین،ایڈوکیٹ وہاج بابا،ناصر حسین استاد،رفیق احمد جوہی، حیدر باغبان، محمد اسلم ادھونی ،ہارون رشید خرادی،سمیت کثیر تعداد میں علماء ،عمائدین شہر، نوجوانان ملت شریک رہے ،منظم اور پرامن طریقہ پر اس ریالی کا اختتام تماپوری چوک پر علماء کرام کے خطاب کے ذریعہ ہوا ۔ لنگسگور ضلع رائچور میں امن مارچ ریالی کا انعقاد کیا گیا جسمیں اطراف واکناف ھٹی. گرگنٹہ. اناھسور. سنتے کلور. اور مقام کے کل افراد ملاکر شرکاء کی تعداد 500 رھی. اس موقع پر صدر تنظیم المسلمین کمیٹی لنگسگور کے صدر :جناب لعل احمد صاحب اور شھر لنگسگور کے MLA. ڈی مانپا وجل, بسونت راے کری, بابر بیگ سندھنور, صدر جمعیۃ العلماء :حافظ علاء الدین صاحب بیتی, مولانا فضل کریم, سید عابد علی J. E,محبوب علی J. E,مولی صاحب کنٹراکٹر, حافظ مرتضی, حافظ اسماعیل, ڈاکٹر جاوید صاحب, عبد الرزاق صاحب مدگل, ریاض, عبدالرحمن, محمد نعیم sio, مفتی یونس قاسمی صاحب, حاجی عبد الستار صاحب, اقبال حوالدار صاحب, مولانا سید ابو سعید قاسمی صاحب کے بھی موجود تھے. یہ امن مارچ ریالی گھڑی چوک سے نکل کر بس اسٹیشن سرکل پہونچی اور وھاں پر ساری انسانیت کو پیش نظر رکھ کر پیغام امن دیا گیا, اور اسطرح یہ پر امن طریقہ سے ریالی کامیاب رھی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا