English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیدر میں وزیر اعلی کے دورہ کے سبب جمعیت علماء ہند کا امن مارچ ملتوی

share with us

ان پُر خطر و پُر آشوب حالات میں ملک کی مؤقر و منظم امن پسند تنظیم جمعیت علماء ہندنے امن و محبت کی فضاء قائم کرنے ، ہندو مسلم باہمی اتحاد و فرقہ وارانہ یکجہتی ، آپسی بھائی چارگی عام کرنے ،ملک دشمن طاقتوں کو کمزور کرنے ،گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے، خوف و ہراس کو امن و امان میں تبدیل کرنے کیلئے ملک بھر میں 13؍ اگست کو امن مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے جمعیت علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی آواز پر ملک بھر کے گوشہ گوشہ میں آج امن ریالی نکالی جارہی ہے بیدر شہر میں بھی مقامی جمعیت کے زیر اہتمام دیگر برادرانِ وطن کے ہمراہ امن مارچ نکالنا طئے پایا تھا لیکن جناب سدرامیا ء وزیر اعلیٰ کے اسی دن دورہ بیدر کے پیش نظر اس کو ملتوئی کیا گیا ہے چونکہ بیدر شہر میں دن بھر وزیر اعلیٰ کے مختلف پروگرام طئے شدہ ہیں بناء بریں انتظامات میں کئی مشکلات پیش آرہی تھی جس کی وجہ سے امن مارچ ملتوی کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا