English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر : عیدالاضحی کے موقع پربکرا ایپ لائے گی فرنویس حکومت ، اپوزیشن نے کی شدید تنقید

share with us

اس میں بی ایم سی قربانی کرنے والے کے پتہ کے ساتھ کون سا بکرا قربان کیا جا رہا ہے، سب کی معلومات درج کرے گی۔مہاراشٹر حکومت اور بی ایم سی کے اس ایپ کی اپوزیشن پارٹیاں شدید تنقید کررہی ہیں۔ کانگریس اور ایم آئی ایم نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے تہوار پر نکیل کسنے کیلئے ایسا کیا جا رہا ہے۔ادھر فرنویس حکومت کی دلیل ہے کہ اس موبائل ایپ کے ذریعے جانوروں کے مالک اور اس کے خریدار سے وابستہ پوری معلومات حکومت کے پاس ہوگی۔ پہلے تحریری طور پر جانوروں کی خریداری کی انٹری ہوتی تھی، اب اس ایپ سے لوگوں کو سہولیت ہی ہونے والی ہے۔ سبھی ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈہوں گے اور کسی بھی مذہب سے اس ایپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا