English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہا گٹھ بندھن ٹوٹنے کیلئے نتیش ذمہ دار، مینڈیٹ کی توہین جمہوریت کا گلا گھونٹنےکے مترادف : شرد یادو

share with us

انہوں نے مسٹر کمار کو مہاگٹھ بندھن توڑنے کیلئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہاکہ آنے والے دنوں میں انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔جنتا دل یو کے سابق قومی صدر نے کہاکہ بہار کے عوام کے مینڈیٹ کو وزیراعلی مسٹر کمار نے صرف آٹھ گھنٹے میں تہس نہس کردیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے مل کر حکومت کی تشکیل کرلی۔ اس موقع پر سونپور سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ممبر اسمبلی رامانُج رائے، ویشالی کے ایم ایل سی سبودھ رائے کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔قبل ازیں پٹنہ کے جے پرکاش نارائن ہوائی اڈہ پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں جے ڈی یو کے سابق قومی صدر شرد یادو نے ایک بار پھر پارٹی خطوط سے الگ ہٹ کر کہا کہ آج بھی وہ مهاگٹھ بندھن کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں دو گٹھ بندھن کا قیام عمل میں آیا تھا اور دونوں نے الگ الگ منشور پر الیکشن لڑا لیکن اس میں سے ایک پارٹی نے اتحادکے برخلاف کام کیا، جو انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مهاگٹھ بندھن آج بھی برقرار ہے۔جے ڈی یو کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں مهاگٹھ بندھن کو مینڈیٹ ملا تھا۔ بہار کے 11 کروڑ لوگوں نے بڑی امید کے ساتھ مهاگٹھ بندھن کو ووٹ دیا تھا۔ اس طرح سے اتحاد کو توڑنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد توڑنا مینڈیٹ کی توہین ہے۔ گزشتہ 40 سال سے وہ سرگرم سیاست میں ہیں اور اسمبلی انتخابات میں وہ خود ڈیڑھ ماہ تک لوگوں کے درمیان تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا