English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراٹھا کرانتی مہا مورچہ کے شرکاء کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے پانی پیش کیا گیا

share with us

شرکاء جلوس نے کرتا پاجامہ اور ڈاڑھی ٹوپی والے رضاکاران جمعیۃ اور مدارس کے طلباء سے مصافہ بھی کیا اور ان کا پانی پلانے کے لیئے کا شکریہ بھی ادا کیا۔گذشتہ کل دفتر جمعیۃ علماء میں مراٹھا مورچہ کے ذمہ داران نے جمعیۃ مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی، جنرل سکریٹری مولانا حلیم للہ قاسمی و دیگر ذمہ داران سے گفتگو کی تھی اور ان سے تائیددینے کی درخواست کی تھی جس کے بعد جمعیۃ کی جانب سے شرکاء کی خدمت کی گئی۔کئی ایک نیوز چینلوں اور اخباری نمائندوں نے جمعیۃ علماء کے پانی کے اسٹال کے پاس آکر شرکاء جلوس سے ان کے خیالات بھی جاننا چاہا اور ان کے فوٹوز اور ویڈیوز بھی نکالے۔ واضح رہے کہ تعلیم اور نوکریوں میں مراٹھا سماج کے لوگوں کو ریزرویشن دیا جائے اس تعلق سے کئی مہینوں سے پورے صوبہ میں تحریک چل رہی تھی جس کا آج حتمی پروگرام تھا ۔شرکاء کے استقبال کے لیئے مولانا معراج الحق قاسمی، مولانا عبدالخالق، عقیل احمد، خلیل الرحمن ، افضل علی ودیگر حضرات جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی جانب سے لگائے گئے اسٹال میں موجود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا