English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرزمین سرا ضلع ٹمکور میں تاریخی عالمی مظاہرۂ قرأت کا انعقاد

share with us

ان کے علاوہ جلسہ میں موجود دیگر قراء نے بھی مختلف قرأتوں سے سامعین کو محظوظ کیا جن میں قابلِ ذکر قاری مولانا سراج الدین صاحب رشادی ، قاری مولانا سہیل احمد صاحب قاسمی ، قاری ضیاء الرحمن ، قاری شمس مبارک، قاری مدثر صاحب ، قاری سمیع اللہ قادری ، قاری محمد شہباز خان فاروقی بنگلور، قاری آیت اللہ صاحب بنگلور وغیرہ ہیں۔ اس پروگرام میں وقتاً فوقتاً بہترین آواز میں نعتیں پیش کیں جس پر سامعین داد دئیے بغیر نہیں رہ سکے، پروگرم میں شرکت کے لیے تعلقہ سرا کے عوام کے علاوہ ضلع کے مختلف تعلقوں کی عوام کا ایک جمِ غفیر امڈ پڑا اورقرآن سے اپنی وابستگی کا ثبوت پیش کیا ۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر مولانا ضیاء الرحمن صاحب ندوی ، مولانا لیاقت رضا صاحب لطیفی ، مولانا شکیل احمد صاحب ، مولانا شیخ محمود صاحب ، مولانا مشتاق احمد صاحب ندوی ، مولانا بشیر احمد صاحب ندوی ، مولانا قمر الزماں صاحب رضوی اور مولانا عبدالجبار صاحب رشادی وغیرہ نے شرکت کی۔اس محفل کو سجانے میں جدو جہد کرنے جناب حافظ ارشاد نے سامعین کا اور مہمانان کی خدمت میں شکریہ کے کلمات پیش کئے اور مولاناخالد بیگ ندوی کے دعائیہ کلمات پر یہ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا