English   /   Kannada   /   Nawayathi

اجمیر درگاہ بم دھماکہ کیس : سنیل جوشی ، بھاویش اور دیویندر گپتا مجرم قرار ، دیگر افراد بری(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

دہشت گردی کے الزام میں ۵ برسوں سے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے

۳؍ مسلم نوجوانوں کے مقدمات کا ٹرائل جلد شروع ہونے کا امکان: مولانا ندیم صدیقی

ممبئی:08 مارچ(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز) دہشت گردی کے الزام میں قید ۳ مسلم نوجوانوں کے التواء میں پڑے مقدمات کی سماعت کا امکان آج اس وقت پیدا ہوگیا جب ان کے مقدمات کی پیروی جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے اپنے ذمے لیتے ہوئے اورنگ آباد کی کریمنل وکیل ایڈوکیٹ انزع پٹھان اور ایڈوکیٹ عتیق اقبال کو اس کی قانونی پیروی کے لئے مامور کیا جنہوں نے فوری طور پر اورنگ آباد کی خصوصی عدالت سے ملزمین کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور فرد جرم تعزیرات ہند کی دفعات 307.333.335,336,338,353,352,34, اور 3,2,5,7, آرمس ایکٹ اور 10,15,16,18, یو اے پی اے کے تحت فرد جرم عائد کر دیا ۔ یہ اطلاع آج یہاں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی نے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مارچ ۲۰۱۲ اورنگ آباد کے حمایت باغ میں ایک انکاؤنٹر ہوا تھا، جس میں ایک مسلم نوجوان ماردیا گیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ موقع واردات پر دیگر ۳ لوگ موجود تھے، جنہیں اس نے مدھیہ پردیش کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا تھا۔ ان لوگوں کے خلاف اقدام قتل سے لے کر تعزیراتِ ہند کی دیگر ۷ سنگین دفعات نیز آرمس ایکٹ و یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ان کو گرفتار کرکے انہیں ملک کی مختلف جیلوں میں ڈال دیا گیا، اس کے بعد سے ان کے مقدمات مختلف وجوہات کی بناء پر التواء کے شکار ہوتے رہے۔ بالآخر ان ملزمین کے اہلِ خانہ نے ہم سے درخواست کی کہ ان مقدمات کی پیروی ہم کریں لہذا ہم نے اپنے وکلاء سے صلاح ومشورہ کے بعد ان کی پیروی کا فیصلہ کیا اور اس کے لئے اورنگ آباد کی معروف کریمنل وکیل ایڈووکیٹ انزع پٹھان کو اس کی قانونی پیروی کی ذمہ داری دی گئی ہے جنہوں نے فوری طور پر عدالت کے روبرو ان ملزمین کے مقدمات کے ٹرائل کی درخواست دیتے ہوئے ان کے خلاف چارج فریم کئے جانے کی بھی درخواست دی جس کی بنیاد پر عدالت نے چارج فریم کر دیا۔ اس سے یہ امیدا پیدا ہوگئی ہے کہ تقریباً پانچ برسوں سے التواء کے شکار رہے ان ملزمین کے مقدمات کے ٹرائل جلد شروع ہوجائیں گے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر لیگل سیل کے سکریٹری ایڈووکیٹ تہور خان پٹھان کے مطابق ان ملزمین پر سیمی سے تعلق کا الزام عائد کیا گیا تھا، اوراگران کے مقدمات کی پیروی معمول کے مطابق بھی ہوئی ہوتی تو اب تک ان کا فیصلہ ہوچکا ہوتا ، مگر شاید ان کے مقدمات کی پیروی بھی ہمیں کرنا تھی، اس لئے یہ ابھی تک معلق رہا۔ یہ تینوں ملزمین گجرات کے سابرمتی جیل اور ناگپور سینٹرل جیل میں قید ہیں اور ان کے وکالت نامہ حاصل کرنے کے بعد ہم نے سب سے پہلے عدالت کے روبرو ان کے ٹرائل شروع کئے جانے کی درخواست دی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جیسے ہی ٹرائل شروع ہوگا، سچائی سامنے آجائے گی۔ ایڈوکیٹ پٹھان کے مطابق ان ملزمین کے مقدمات کی پیروی سے قبل ہی ہم نے ان پر عائد الزامات اور پولیس کے موقف کا گہرائی سے مطالعہ کرلیا تھا چونکہ ہما ری لیگل ٹیم کو سخت ترین معاملہ چلانے میں ہی دلچسپی ہو تی ہے اس لئے ہم نے اس مقدمہ کی پیروی کا فیصلہ کیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس کی ایماندارانہ پیروی کرتے ہوئے ملزمین کو انصاف دلانے کی کوشش کریں اور اللہ کی ذات سے ہمیں قوی امید ہے کہ وہ ہمیں مایوس نہیں کرے گا۔

عالمی یوم خواتین پر کیجریوال کی درخواست: خواتین کو دھمکی دینے والوں کو ان فالو کریں پی ایم

نئی دہلی۔ 08مارچ(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو مبارکباد دی اور خواتین پرظلم کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی۔ مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا، آپ سب کوویمنس ڈے مبارک ہو۔ اس موقع پر میں معزز وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خواتین کے خلاف ظلم کرنے والے اور ان پر ظلم و ستم کے لئے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں، ساتھ ہی وہ ان تمام لوگوں کو ان فالو کریں جو خواتین کو گالی اور دھمکیاں دیتے ہیں۔وزیر اعظم سے مسٹر کیجریوال نے یہ اپیل کارگل جنگ میں شہید کی بیٹی گرمهر کے اس الزام کے تناظر میں کی ہے جس میں اس نے (گرمهر) کہا ہے کہ دہلی یونیورسٹی کے رامجس کالج میں تشدد کے خلاف اس کی مہم کو لے کر اسےعصمت دری کی دھمکی دی گئی ہے ۔ اس سے پہلے کل دہلی اسمبلی میں ایک بحث کے دوران گرمهر کا معاملہ اٹھا تھا۔

آن لائن کتے خریدنے میں سلمان خورشید سے 59 ہزار روپے کی ٹھگی، ایف آئی آر درج، جانچ شروع

نئی دہلی۔08مارچ(فکروخبر/ذرائع) کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید سے کچھ لوگوں نے ایک ویب سائٹ کے ذریعے انہیں مالٹا کے پلے بیچنے کے بہانے ان سے مبینہ طور پر 59000 روپے ٹھگ لئے۔ دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم کی شاخ نے خورشید کی شکایت پر دو مارچ کو ایک ایف آئی آر درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خورشید کو 13 فروری کو ایک پورٹل کے ذریعے پلے کی فروخت کے بارے میں پتہ چلا تھا۔ اشتہار میں ایک پلے کی قیمت 12000 روپے بتائی گئی تھی۔سابق وزیر خارجہ نے ملزم ٹونی ولاس سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا۔ اس نے خود کے کیرالہ رہائشی ہونے کا دعوی کیا تھا۔ ای میل کے بعد 19 فروری تک خورشید کے دفتر کے نمائندے نے ولاس کے ساتھ بات شروع کی۔ ولاس نے ان سے انکت بادری نام کے ایک شخص کے اکاؤنٹ میں روپے بھیجنے کو کہا، ایف آئی آر میں وہ بھی نامزد ہے۔ خورشید کے نمائندے نے جب 59000 روپے بادری کے اکاؤنٹ میں ڈال دیئے تب ولاس نے خورشید کو بتایا کہ وہ اپنے امریکی ٹول فری نمبر اور فیس بک پر دستیاب ہوگا۔اس کے بعد ملزم نے پلوں کی صحت جانچ اور صحت سرٹیفکیٹ کے نام پر اور پلوں کو دہلی بھیجنے کے اخراجات کے لئے اور زیادہ روپے مانگے تھے۔ انہیں بتایا گیا کہ پالتو جانوروں کو پہنچانے والی کورئیر کمپنی پیسفک پیٹ رے لوكیٹرس ان پلوں کی فراہمی کرے گی لیکن وہ پلے کبھی نہیں پہنچے۔

امریکہ میں مارے جا رہے ہندوستانیوں پر نریندر مودی کیوں خاموش ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی۔08مارچ(فکروخبر/ذرائع) بیرون ملک ہندوستانیوں پر ہوئے کئی نسلی حملوں کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر کانگریس نے سوال کھڑے کئے ہیں۔ پارٹی نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم ڈرے ہوئے ہیں اس لئے خاموش ہیں۔ راہل نے کہا کہ امریکہ میں ہندوستانیوں کا قتل ہو رہا ہے لیکن وزیر اعظم نے اس بارے میں ایک بھی لفظ نہیں کہا، وہ ڈرے ہوئے ہیں۔رام لیلا میدان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ مودی کے پاس 56 انچ کا سینہ ہے۔ جب امریکہ میں ہمارے نوجوان مارے جا رہے ہیں، ان پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں تو نریندر مودی چپ کیوں ہیں؟ انہوں نے ایک بھی لفظ کیوں نہیں کہا، کیونکہ نریندر مودی جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی اوباما کو گلے لگاتے ہیں لیکن جب ہمارے لوگ مارے جا رہے ہیں تو وزیر اعظم ایک بھی لفظ نہیں بولتے ہیں کیونکہ وہ ڈرے ہوئے ہیں۔وہیں، کانگریس کے ترجمان رنديپ سرجےوالا نے کہا کہ ہند نژاد لوگ اور ہندوستانی شہری مارے جا رہے ہیں، ان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، انہیں مختلف ممالک سے واپس لوٹنے کے لئے کہا جا رہا ہے لیکن حکومت اس معاملے پر خاموش ہے۔

وٹامن سی کا استعمال فالج سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، تحقیق

پیرس۔08مارچ(فکروخبر/ذرائع)وٹامنز کو انسانی خوراک کا اہم حصہ قرار دیا جاتا ہے اورانسانی جسم کو وٹامنز مطلوبہ مقدار میں نہ ملنے کا نتیجہ مختلف قسم کی بیماریوں کی صورت میں سامنے آسکتا ہے اس لئے انکا استعمال تندرست زندگی کیلئے بے حد ضروری ہے۔ فرانس میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں طبی ماہرین کے مطابق وٹامن سی کا استعمال فالج سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔پونٹ چیلو یونیورسٹی میں صحت مند اور فالج سے متاثر ہونے والے65 افراد کے خون کے نمونوں میں موجود وٹامن سی کا جائزہ لینے پرمعلوم ہو ا کہ وٹامن سی سے بھرپور اشیا کے استعمال سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھ کر فالج جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے اور ایسا کرنے سے فالج کے خدشات کافی حد تک کم رہ جاتے ہیں۔

بریسٹ کینسر کا خطرہ کم کرنے والی غذا

ایمسٹرڈیم۔08مارچ(فکروخبر/ذرائع)خواتین میں بریسٹ کینسر سرطان کی سب سے عام قسم ہے تاہم پھلوں، سبزیوں، مچھلی اور زیتون کے تیل پر مشتمل غذا کا استعمال اس خطرے کو کم کردیتا ہے۔یہ دعویٰ نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ماسٹریچ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین صحت بخش غذا کا استعمال کرتی ہے ان میں اس جان لیوا کینسر کا خطرہ 40 فیصد کم ہوتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کو زندگی میں کسی موقع پر اس مرض کے خطرے کا سامنا ہوتا ہے اور یہ شرح ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ ہر سال لگ بھگ 40 ہزار خواتین اس مرض کے نتیجے میں ہلاک ہوتی ہیں اور سب سے بدترین امر یہ ہے کہ نوجوان خواتین میں بھی یہ شرح بڑھ رہی ہے۔اس نئی تحقیق میں بیس سال سے زائد عمر کی 62 ہزار خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ لے کر جانا گیا کہ خوراک اس مرض کا خطرہ بڑھانے یا کم کرنے میں کس حد تک اثرانداز ہوتی ہے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو خواتین پھلوں، سبزیوں، مچھلی، بیجوں، متعدل مقدار میں دودھ، چکن، سرخ گوشت (کم مقدار) اور زیتون کے تیل پر مشتمل غذا جسے بحیرہ روم کے باسی استعمال کرتے ہیں، کا استعمال کریں تو اس کینسر کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔عام طور پر خواتین میں ای آر نیگیٹیو بریسٹ کینسر جان لیوا ثابت ہوتا ہے اور اس کا علاج بھی مشکل ہوتا ہے۔اوپر درج کی گئی غذا دماغ،، دل اور جوڑوں کے امراض کے حوالے سے بھی مفید ثابت ہوچکی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس غذا اور ایسٹروجن ریسپیٹر (بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھانے والا عنصر) کے درمینا مضبوط تعلق دریافت ہوا ہے اور یہ اس مرض کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

موبائیل فون سے چپکے رہنا دماغ کیلئے خطرناک

پیرس۔08مارچ(فکروخبر/ذرائع)دن بھر موبائل فون سے چپکے رہنا صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں ہوئے ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ ہر وقت موبائل سے منسلک رہتے ہیں تو یہ دماغ کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے ۔دن بھر میں 15 گھنٹے سے زیادہ کا وقت موبائل فون پر خرچ والے لوگوں کو برین ٹیومر کا خطرہ تین گنا زیادہ ہوتا ہے ۔فرانس کیFrench Boardeks University نے اپنی تحقیق میں تسلیم کیا ہے کہ سیلز اور بزنس کے شعبے میں کام کرنے والے لوگوں سے لے کر گھنٹوں فون پر باتیں کرنے والے نوجوانوں تک دماغ سے منسلک اس خطرے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔محققین نے اپنے مطالعہ میں پایا کہ جو لوگ مہینے میں اوسطا 15 گھنٹے سے زیادہ وقت موبائل فون پر بات کر کے کاٹتے ہیں وہ اکثر برین ٹیومر کے شکار ہو جاتے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کی انٹرنیشنل ایجنسی فار کینسر ریسرچ نے بھی موبائل فون سے نکلنے والی Electromagnetic لہروں کینسر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

جین تھراپی سے خون کی خطرناک بیماری کا علاج

پیرس۔08مارچ(فکروخبر/ذرائع)سائنسدانوں نے جینیاتی طریقہ علاج کے ذریعے ایک تکلیف دہ اور بے بس کردینے والی بیماری سِکل سیل انیمیا کو ختم کرنے میں پہلی مرتبہ نمایاں کامیابی حاصل کرلی ہے۔پوری دنیا میں یہ جینیاتی مرض پایا جاتا ہے جو والدین سے وراثت میں ملتا ہے۔ اس بیماری کو مختصراً ایس سی ڈی بھی کہا جاتا ہے۔ سِکل سیل انیمیا ایسی بیماری ہے جس میں جسم کے بعض حصوں تک آکسیجن نہیں پہنچ پاتی جس سے درد، اعضا متاثر اور موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ اس مرض میں جینیاتی کوڈ بگڑنے سے ہیموگلوبن کی شکل اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور وہ ابنارمل ہوجاتا ہے۔جین تھراپی سے قبل اس کا واحد علاج یہی تھا کہ انسانی ہڈیوں کے گودے (بون میرو) کو تبدیل کیا جائے تاہم نئے طریقے سے جینیاتی طور پر اس خامی کو دور کیا جاسکتا ہے۔اس میں خون کے سرخ خلیات کچھ تبدیل ہوجاتے ہیں اور پورے بدن میں آکسیجن پہنچانے والا ہیموگلوبن متاثر ہوتا ہے۔ اس مرض کی 5 سے 6 ذیلی اقسام پائی جاتی ہیں۔ اس تبدیلی سے خون کے سرخ خلیات خمیدہ ہوجاتے ہیں اور خون کی نالیوں میں جمع ہوتے رہتے ہیں۔ سکل سیل انیمیا میں خون کے گول خلیات تبدیل ہوکر درانتی کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔یہ جینیاتی طریقہ علاج فرانس کے ایک نوعمر لڑکے پر آزمایا گیا ہے جس کے ابتدائی نتائج بہت حوصلہ افزا نکلے ہیں۔ مزید کامیابی کی صورت میں اس علاج سے دنیا میں ایسے لاکھوں مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ڈاکٹروں نے وائرس کے ذریعے اس پروٹین کے درست اور صحتمند نمونوں کو مریض کی ہڈیوں کے گودے میں داخل کردیا۔ اس کے بعد مریض میں خون کے جو خلیات بنے ان میں کوئی عیب نہیں تھا۔ 15 مہینے تک علاج کے بعد مریض میں بہتری کے نمایاں آثار تھے جو مرض کی کمی کو ظاہر کررہے تھے۔ اب تک مریض میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی، اسے درد بھی نہیں ہوا اور اسے کئی ماہ سے اسپتال میں داخل بھی نہیں کرایا گیا لیکن اب تک یہ دعویٰ نہیں کیا جاسکتا کہ اس مرض کا حتمی علاج دریافت ہوچکا ہے۔تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم نے اعتراف کیا کہ یہ ابتدائی مراحل میں ہے اور حتمی علاج کے لیے اس تھراپی کو مزید کئی سو افراد پر آزمانا ضروری ہے۔ لیکن پہلے مریض کو خون کی منتقلی کی ضرورت نہیں پیش نہیں آئی جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

ناسا کے سیکڑوں جدید ترین سافٹ ویئر بالکل مفت!

ہیوسٹن، ٹیکساس۔08مارچ(فکروخبر/ذرائع)امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے سینکڑوں کی تعداد میں جدید ترین سافٹ ویئر مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے آن لائن جاری کردیئے۔ان سافٹ ویئر کی ڈاؤن لوڈنگ پر نہ تو کوئی رائلٹی طلب کی جارہی ہے اور نہ ہی ان کے استعمال پر کاپی رائٹ قوانین کی پابندی عائد کی گئی ہے بلکہ یہ استفادہ عام کے لیے بالکل مفت ہیں۔یہ تمام سافٹ ویئر ناسا کے ’’ٹیکنالوجی ٹرانسفر آفس‘‘ نے جاری کیے ہیں جو اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ ناسا میں تیار کردہ ہزاروں جدید سافٹ ویئر مفت میں آن لائن پیش کرچکا ہے۔ سافٹ ویئر کی تازہ ترین کھیپ اس یو آر ایل پر دیکھی جاسکتی ہے: software.nasa.govصارفین کی رہنمائی کے لیے ناسا کی اسی ذیلی ویب سائٹ پر 154 صفحات کی ایک پی ڈی ایف کٹیلاگ بھی رکھی گئی ہے جس میں 20 بہترین سافٹ ویئر کے علاوہ 15 زمروں میں مجموعی طور پر 500 سے زیادہ سافٹ ویئر کی چیدہ چیدہ معلومات اور ڈاؤن لوڈ لنکس موجود ہیں۔ویسے تو ان زمروں میں سے بیشتر کا تعلق خلائی تحقیق کے مختلف شعبوں مثلاً مٹیریلز سائنس، سسٹم ٹیسٹنگ، پروپلشن، آپریشنز، کریو اینڈ لائف سپورٹ، وہیکل مینجمنٹ اور ایئروناٹکس وغیرہ سے ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ ان میں ڈیٹا اینڈ امیج پروسیسنگ، آٹونومس سسٹمز (خودکار نظام)، اینوائرونمنٹل سائنسز (ماحولیات)، الیکٹرونکس اینڈ الیکٹرک پاور، ڈیٹا سرورز پروسیسنگ اینڈ ہینڈلنگ اور بزنس سسٹمز اینڈ پروجیکٹ مینجمنٹ جیسے زمرے بھی شامل ہیں جو وسیع تر اور زیادہ عمومی اطلاق کے حامل ہیں۔

مریخ کبھی مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا تھا، سائنس دان

نیویارک۔08مارچ(فکروخبر/ذرائع)سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مریخ کبھی مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا تھا، اس انکشاف کے بعد مریخ پر زندگی کی موجودگی کے مفروضے کو تقویت ملتی ہے۔سائنسدانوں کے مطابق مریخ سے لائے گئے نمونوں کے تجزیے سے اس میں منرل کی موجودگی کا پتا چلا ہے جو کہ بنیادی طور پر ہائیڈروجن سے بنا ہو سکتا ہے ،جس کا مطلب ہوگا کہ مریخ پر کبھی بہت زیادہ مقدار میں پانی موجود رہا ہے۔

سیل فون کا بکثرت استعمال خطرناک ہے،امریکی تحقیق

کیلیفورنیا۔ 08مارچ(فکروخبر/ذرائع)سیل فون کا بکثرت استعمال کئی خطرناک امراض کا سبب بھی بن سکتا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کی ایک اہم سائنسی تحقیق کو کئی سال تک خفیہ رکھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سیل فون سے خارج ہونے والے تابکاری اثرات انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں اور یہ سیل فون کے استعمال کنندگان کے لئے دماغی کینسر کا موجب بھی بن سکتے ہیں۔ برکلے میں صحت عامہ کے پبلک اسکول میں خاندانی و محلہ جاتی صحت کے مرکز کے ڈائرکٹر جوئیل ماسکووٹز نے ایک مقدمہ دائر کرتے ہوئے اس اہم رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا تھا ۔کیلی فورنیا کی عدالت کے حکم پر بالآخر یہ رپورٹ منظر عام پر آئی جس میں چونکا دینے والے انکشافات پائے گئے ہیں۔ ماسکووٹز نے سی بی ایس نیوز سے کہا کہ ’’میں چاہتا تھا کہ راز کی تاریکی میں پڑی یہ اہم دستاویزات افشا ہوں۔ کیونکہ اس سے عوام کو معلوم ہوگا کہ سیل فون کی تابکاری کے خطرات پر کیلی فورنیا کے محکمہ صحت میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔نیز اس سے ان خطرات کو کم کرنے کے بارے میں مفید چند معلومات فراہم کی جا سکیں۔ اس اہم دستاویز میں خبردار کیا گیا ہے کہ سیل فون کا طویل مدتی استعمال دماغی کینسر اور انسانی صحت کے لئے دیگر خطرات میں اضافہ کرسکتا ہے۔ یہ اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ سیل فون سے خارج ہونے والے برقی مقناطیسی عناصر قریبی خلیوں کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں۔ بچوں کی صحت سے متعلق تنبیہہ کے خصوصی گوشہ میں وارننگ دی گئی ہے کہ برقی مقناطیسی لہریں بالغوں کے مقابلے بچوں کے دماغ کو کہیں زیادہ متاثر کرسکتے ہیں۔ حکومت کیلیفورنیا کم از کم سات سال سے اس دستاویز کو دانستہ طور پر عوام سے پوشیدہ رکھی ہے کیونکہ حکومت پر صنعتی لابی کا شدید دباؤ تھا۔ موبائیل فون کی صنعتی لابی ان حقائق کو بہتر قیمت چھپانا چاہتی ہے۔ ماسکووٹز نے جو ایک ماہر صحت و سائنسداں بھی ہیں کہا کہ درحقیقت انسانی دماغ روز مرہ کی زندگی میں کئی بڑے حملوں اور خطرات کا شکار ہوا کرتا ہے۔ جن میں کیمیائی ، برقی مقناطیسی ، تابکاری اثرات قابل ذکر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیل فون سے تابکاری شعاعیں خارج ہوتی ہیں اور بالخصوص برقی مقناطیسی شعاعوں سے انسانی دماغ پر خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں اور 10 سال تک بکثرت استعمال کی صورت میں دماغی کینسر کے خطرہ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اس سے بچنے کے لئے اسپیکر فون ، وائر لیس اور بلوٹوتھ ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے اور کہا کہ بالخصوص کمسن بچوں اور حاملہ خواتین کو برقی مقناطیسی رو (ای ایم ایف) کے اثرات سے مکمل طور پر دور رکھا جانا چاہئیے۔

صفا بیت المال کے زیر اہتمام چار روزہ اکاؤنٹس اینڈ

سافٹ اسکلس ٹریننگ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

 08مارچ(فکروخبر/ذرائع)مرکزی صفا بیت المال کے زیر اہتمام ہندوستان بھر میں قائم 60؍ سے زائد شاخوں میں قائم شاخوں میں حسابات کو مزید مستحکم و منظم اور دورِ حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق مرتب کرنے کے سلسلہ میں چار روزہ اکاؤنٹس اور سافٹ اسکلس ٹریننگ پروگرام 3؍ مارچ تا 7؍ مارچ منعقد کیا گیا ، چار دن علیحدہ علیحدہ نشستوں میں حسابات سے متعلق خصوصی تربیت دی گئی ، صفا بیت المال نے منیر اینڈ اسوسی ایٹس کے اشتراک سے یہ چار روزہ پروگرام مرتب کیا ، جو راست سی اے منیر احمد صاحب اور ان کے رفقاء کی نگرانی میں منعقد ہوا، اکاؤنٹس سے متعلق بنیادی اور اہم ترین باتیں بالخصوص صفا بیت المال کو جن مختلف مدات میں رقم حاصل ہوتی ہے اور تقاضوں کے مطابق جس طرح سے خرچ کیا جاتا ہے ،ان تفصیلات کو کس طرح سے رجسٹر کیا جائے اور آن لائن کس طرح سے اندراجات کیے جائیں ، نیز کمپیوٹر سے متعلق بنیادی باتیں ، EXCELاور GOOGLE Sheet کی ترتیبات سے متعلق اہم ترین باتیں سمجھائی گئی ۔چوتھے اور آخری دن سوالیہ نشست رکھی گئی اور آخری نشست میں تمام شرکاء کا آن لائن امتحان لیا گیا ، جو الحمدللہ بے حد کامیاب رہا۔ مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی نائب صدر صفا بیت المال انڈیا، سی اے جناب منیر احمد صاحب، جناب محمد شریف صاحب ، جناب حیدرصاحب، جناب سراج الدین صاحب ، جناب اعظم علی صاحب اکاؤنٹینٹ صفا بیت المال ان حضرات نے چار دن تک علیحدہ علیحدہ نشستوں میں تربیتی خطابات کئے ۔ امتحان دینے والے تمام شرکاء کو اسناد دی گئیں، صفا بیت المال کے اس اقدام سے تمام ہی شرکاء نے بہتر تاثرات اور خوشی و مسرت کا اظہار کیا ۔صفا بیت المال نے اپنی شاخوں کے محاسبین کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن سنٹر قائم کیا۔ مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی نائب صدر صفا بیت المال کی دعاء پر یہ پروگرام اختتام کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا