English   /   Kannada   /   Nawayathi

بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین ونگ کی لیڈر گرفتار(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

وزیر اعظم مودی جون کے مہینہ میں کریں گے اسرائیل کا دورہ

نئی دہلی۔یکم مارچ(فکروخبر/ذرائع) ہند-اسرائیل سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ کی مناسبت سے وزیر اعظم نریندر مودی تل ابیب کا دورہ کریں گے اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے سکریٹری (اقتصادی تعلقات) امر سنہا نے یہاں اندرا گاندھی نیشنل آرٹس سینٹر میں ہند-اسرائیل تعلقات کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر برانڈ آئکن کا افتتاح کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ مسٹر امر سنہا نے بتایا کہ مسٹر مودی اس سال موسم گرما میں اسرائیل کے دورے پر جائیں گے اور اس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نئی دہلی آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی کا مجوزہ اسرائیلی دورہ جون میں ہونے کی تجویز ہے۔اس موقع پر ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر ڈینیل کارمین، اندرا گاندھی نیشنل آرٹس سینٹر کے سکریٹری ایس جوشی اور وزارت خارجہ کے کئی افسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان 29 جنوری 1992 کو سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ معاصر دنیا میں دونوں ممالک کے تعلقات بہت اہم اور مضبوط ہیں۔

جے این یو کیس: کنہیا کمار کے خلاف نہیں ملے ملک مخالف نعرے لگانے کے ثبوت

نئی دہلی۔یکم مارچ(فکروخبر/ذرائع) جے این یو معاملے میں دہلی پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات میں کنہیا کمار کے خلاف ملک مخالف نعرے لگانے کے ثبوت نہیں ملے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی تیار کردہ ڈرافٹ چارج شیٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے تحقیقات میں کہا ہے کہ کنہیا کمار کے خلاف ایسے ثبوت نہیں ملے ہیں کہ اس نے ملک مخالف نعرے لگائے، لیکن تحقیقات میں یہ بھی مانا کہ کنہیا نے ایسے پروگرام کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ اسپیشل سیل نے عدالت سے قانونی رائے لی ہے کہ کیا کنہیا کمار کو ملزم بنایا جائے۔وہیں، جے این یو کے ہی طالب علم عمر خالد اور انربان کو لے کر یہ کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف غداری کے الزام کے ثبوت ہیں پولیس کے پاس جس سے ان کے خلاف غداری کا کیس بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جے این یو میں نو ایسے لوگ بھی آئے تھے، جنہوں نے ملک مخالف نعرے لگائے، جو کشمیر کے ہیں۔ اس واقعہ میں کچھ طالب علم جے این یو کے، کچھ باہر کے کالج کے اور کچھ الگ الگ جگہوں کے ہیں۔ملی معلومات کے مطابق ان کے نام بھی ڈرافٹ چارج شیٹ میں ہیں، پولیس نے انربن اور عمر خالد کے ساتھ ساتھ نو دیگر ملزمان کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا ہے۔ دہلی پولیس کی اس ڈرافٹ چارج شیٹ میں جے این یو کے اے بی وی پی اور جے این یو کے طالب علم یونین سے منسلک طلبہ، پروفیسر، سیکورٹی گارڈ اور جے این یو کے عملے کے آفیسر گواہ بنائے گئے ہیں۔

بہار نے نریندرمودی کو بھگا دیا، اب اترپردیش سے بھی انہیں بھگانا ہے: لالو پرساد یادو

وارانسی۔یکم مارچ(فکروخبر/ذرائع) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اتر پردیش کے عوام کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں اسمبلی انتخابات میں ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) -كانگریس اتحاد کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر یادو نے کل وارانسی کے پنڈرا اسمبلی علاقے کے كٹھراو واقع سریو پرساد انٹر کالج میدان میں اتحاد کے امیدوار اجے رائے کے حق میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "بہار نے مسٹرمودی کو بھگا دیا۔ اب اتر پردیش سے بھی انہیں بھگانا ہے۔ اس کے لئے اس اسمبلی انتخابات میں اتحاد کے امیدوار کے حق میں ووٹ کریں ۔ " انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے وقت مودی نے 15 دنوں کے اندر بیرون ملک سے کالا دھن لاکر لوگوں کے اکاؤنٹ میں پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ روپے دینے کا خواب دکھا کر لوگوں سے بینکوں میں اکاؤنٹس بھی کھلوا لیے لیکن آج تک کسی کے پاس کچھ نہیں آیا۔ نوٹ بندي کے بہانے ماں بہنوں کے روپے بھی بینکوں میں جمع کروا لئے اور انہیں قطاروں میں لگا دیا۔آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ وارانسی کو جاپان کے کیوٹو جیسا شہر بنانے کا خواب دکھایا تھا، لیکن ابھی تک صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ملک کے پانچ کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اقتدار میں آتے ہی وہ اپنے کئے وعدوں کو بھول گئے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے وقت ملک نریندر مودی کو سمجھ نہیں پایا اور انہیں وزیر اعظم بنا دیا۔ لوگ اب ان کو سمجھنے لگے ہیں کہ مسٹر مودی وہی لیڈر ہیں جن کے وزیر اعلی رہتے گجرات میں فسادات ہوئے اور سماجی بھائی چارہ ختم کرنے کی مکروہ کوشش کی گئی تھی۔لالو یادو نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو سازش کے تحت بیمار کرنے کے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کسی نے مسٹر واجپئی کو کوئی ایسی چیز پلا دی ہے، جس سے ان کا دماغ کام نہیں کر رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا