English   /   Kannada   /   Nawayathi

دیوبند میں ہزاروں مسلم خواتین کا طارق فتح کےخلاف مظاہرہ ، ویزا منسوخ کئے جانے کا مطالبہ(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے ملک ہندوستان سے طارق فتح کو ملک بدر کیا جائے ۔عفت ندیم نے طارق فتح کا ویزا منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ساتھ ہی ساتھ کہا کہ طارق فتح کو کبھی ملک میں نہ آنے دیا جائے ،کیونکہ یہ ملک میں ہندو-مسلم فساد کرانا چاہتا ہے۔ایک دوسری خاتون شیبا اعجاز نے کہا کہ طارق فتح ہمارے ملک میں نفرت پھیلا رہا ہے۔ہماری شریعت میں مداخلت کررہا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر رہا هے۔طارق فتح جیسا انسان ہمیں ہمارے اس گنگا جمنی تہذیب کے حامل ملک میں بالکل پسند نہیں ہے۔ جلوس میں شامل ایک سن رسیدہ خاتون نے کہا کہ ہم دین اسلام پر اپنی جان لٹادیں گے۔ اسلام ہمارا دین اور ہماری شناخت ہے۔( تسلیم قریشی ) ۔

مدھیہ پردیش میں روزانہ اوسطا تین کسان اور زرعی مزدور موت کو گلے لگا رہے ہیں

بھوپال۔28فروری(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش میں روز اوسطا تین کسان و زرعی مزدور مختلف وجوہات سے اپنی زندگی ختم کر رہے ہیں۔مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج کانگریس کے رکن اسمبلی رامنواس راوت کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ ٹھاکر نے یہ اطلاع دی۔مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ ریاست میں 16 نومبر، 2016 کے بعد سے اب تک (تین مہینہ کی مدت میں) مجموعی طورپر ایک ہزار 761 لوگوں نے خود کشی کی ہے جن میں 106 کسان، 181 زرعی مزدور اور 160 طلبا شامل ہیں۔جواب کے مطابق فصل خراب ہونے یا قرض کی ادائیگی نہ کر پانے کی وجہ سے خود کشی کرنے والوں کی تعداد پوری ریاست میں صرف ایک ہے ۔ کسانوں کی خودکشی کے سب سے زیادہ معاملات علی راج پور (10) میں سامنے آئے ہیں۔ وہیں زرعی مزدوروں کی خودکشی کے معاملے میں بڈوانی (25) سرفہرست ہے ۔طلبا کی خودکشی کے سب سے زیادہ معاملات بھوپال (11) میں سامنے آئے ہیں۔ اس مدت میں ساگر میں کل مالاکر 101 لوگوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا، جو پوری ریاست میں سب سے زیادہ ہے ۔جواب کے مطابق پردیش میں اس مدت میں 349 لوگوں نے فیملی اسباب سے ، 294 نے ذہنی دباؤ، 176 نے بیماری ، 104 نے نشے اور 45 نے محبت کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا۔ حکومت نے 504 معاملات میں تفتیش جاری ہونے کی اور 298 معاملات میں دیگر وجہ ہونے کی اطلاع دی ہے ۔

بینکوں میں نقدی کا مسئلہ جلد حل ہوگا : مندرا

جے پور۔۔28فروری(فکروخبر/ذرائع )ریزرو بینک کے ڈپٹی گورنر ایس ایس مندرا نے آج یہاں کہاکہ نئے نوٹوں میں 60فیصد نوٹ بینکوں میں بھیجے جاچکے ہیں اور چند ہی دنوں میں نقدی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔مسٹر مندرا نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ نئے نوٹوں کی سپلائی گاووں میں بھی کی جارہی ہے جس سے وہاں کے لوگوں کو بھی نقدی کے مسئلہ سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ تبدیل کرانے کی مدت ختم ہوچکی ہے اور اب غیرمقیم ہندستانی ہی نوٹ تبدیل کراسکتے ہیں۔

سڑک حادثہ میں چارا فراد کی موت

کپورتھلہ۔۔28فروری(فکروخبر/ذرائع ) پنجاب کے ضلع کپورتھلہ میں سلطان پور لودھی۔کپورتھلہ روڈ پر ریلوے کوچ فیکٹری کے نزدیک آج صبح ایک دودھ کے ٹینکر نے دو گاڑیوں کو زوردار ٹکر ماردی جس سے تین طلبا سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے یہاں بتایا کہ دودھ ٹینکر کے ڈرائیور نے پہلے ایک دوپہیہ گاڑی (ایکٹیوا) کو ٹکر مارکر اس پر سوار تین طلبا کو کچلا اور آگے جاکر ایک موٹر سائکل کو اپنی زد میں لے لیا جس سے ایک دیگر شخص کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے بعد ڈرائیور نے پہلے تو فرار ہونے کی کوشش کی لیکن لوگوں نے اس پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ یہ طلبا آنند انسٹی ٹیوٹ آف انیجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے تھے ۔ ان میں سے دو سگے بھائی بہن ہیں۔ تمام کی شناخت کی جارہی ہے ۔اس واقعہ کے بعد سلطان پور لودھی نگر میں سناٹاچھایا ہوا ہے ۔ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔

مالیگاؤں کے ملزم پروین ٹکلکی کی ضمانت منسوخ کئے جانے کا مطالبہ

ممبئی۔۔28فروری(فکروخبر/ذرائع ) مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملے کے ملزم پروین ٹکلکی جسے خصوصی این آئی اے عدالت نے گذشتہ برس مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے کی متاثرین کی جانب سے ضمانت منسوخ کئے جانے والی عرضداشت پر آج بامبے ہائی کورٹ مرکزی حکومت سمیت ریاستی حکومت اور ضمانت پر رہا شدہ ملزم کو نوٹس جاری کیا جس سے بھگواء دہشت گردوں کو شدید دھچکہ لگا ہے ۔متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزاراعظمی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں ۲۰۰۸ بم دھماکہ کے ملزم پروین ٹکلی کو قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے کلین چٹ دی تھی جس کے بعد خصوصی این آئی اے عدالت کے جج ایس ڈی ٹیکولے نے 5؍ ستمبر 2016 کو ملزم کو مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن نچلی عدالت کے فیصلہ سے غیر مطمئن متاثرین نے جمعیۃ علماء سے ملزم کی ضمانت منسوخ کئے جانے کے تعلق سے قانونی اقدامات کرنے کی گذارش کی تھی جس کے بعد ایڈوکیٹ شریف شیخ نے ملزم پروین ٹکلکی کی ضمانت منسوخ کئے جانے کے لیئے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کی سماعت آج عمل میں آئی ۔گلزا راعظمی نے بتایا کہ بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس وی کے تہلرمانی اور جسٹس اے ایم بدر نے یونین آف انڈیا، اسٹیٹ آف مہاراشٹر اور ملزم پروین ٹکلکی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنی سماعت ملتوی کردی ۔ گلزار اعظمی نے کہا کہ ہائی کورٹ کا اس معاملے میں فریقین کو نوٹس جاری کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے نیز انہیں امید ہے کہ بحث کے دوران مداخلت کار کے دلائل کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت فیصلہ کریگی۔واضح رہے کہ مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملے میں ریاستی انسداد دہشت گرد دستہ (اے ٹی ایس) کی جانب سے داخل کردہ فرد جرم میں ملزم پروین ٹکلکی کو اس پورے معاملے کا ایک اہم ملزم بتایا گیا تھا اور اس نے اقبالیہ بیان بھی دیا تھا کہ ان بم دھماکوں کی سازش میں وہ دیگر ملزمین کے ساتھ ملوث تھا لیکن معاملے کی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے این آئی اے نے اضافی چارج شیٹ داخل کی اورملزم کو کلین چٹ دیتے ہوئے اس کی ضمانت عرضداشت کی مخالفت تک نہیں کی جس کے بعد اسے نچلی عدالت نے ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے ۔اب جبکہ متاثرین اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں ، بامبے ہائی کورٹ کو ملزم کے خلاف موجود ثبوت وشواہد کی روشنی میں نچلی عدالت کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنا پڑے گی کیونکہ این آئی اے کی تحقیقات سے قبل نچلی عدالت سے لیکر سپریم کورٹ تک نے ملزم کی ضمانت مسترد کی تھی ۔

غداری کے الزام میں صفدر ناگوری سمیت سیمی کے ۱۱ دہشت گردوں کو ملی عمر قید کی سزا

اندور۔۔28فروری(فکروخبر/ذرائع ))مدھیہ پردیش میں اندورکی اسپیشل کورٹ نے پیر (27 فروری) کو دہشت گرد تنظیم سٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے سرغنہ صفدر ناگوری سمیت 11 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے.ان سب کو مارچ 2008 میں اندور کے شیام نگر سے گرفتار کیا تھا. ناگور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور بغاوت کا الزام تھا.ان تمام کو اسپیشل جج بی پلودا نے سزا سنائی ہے.کورٹ نے تمام 11 سیمی دہشت گردوں کو غداری کا مجرم قرار دیا ہے. ان میں سے 10 دہشت گرد گجرات کی سابرمتی جیل میں بند ہے. جنہیں ویڈیو کانفرنسنگ سے فیصلہ سنایا گیا.اندور اور squirt پولیس نے مارچ 2008 کو سیمی کے 17 دہشت گردوں کو اندور کے ما?باگ علاقے کے شیام نگر سے گرفتار کیا تھا.ان کے پاس سے بھاری مقدار میں خطرناک ہتھیار، نقشے اور ملک مخالف ادب مواد ملا تھا.صفدر ناگوری کے علاوہ انہیں ملی سزاکمرددین ناگوری عرف راجو،شبلی،صابر،انصار،یاسین،حافظ حسین،احمد بیگ،سمیع،منروز،خالد احمد

پریس کانفرنس: اکھلیش یادو بولے مودی جی یو پی والوں کو اب 'کام کی بات' کا انتظار

لکھنؤ۔27فروری(یو این این )اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو اتوار (26 فروری) کو پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں اکھلیش نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یوپی کا یہ انتخابات بہت اہم ہے میرا یوپی کے اس میں انتخابات کس پارٹی نے کتنا کام کیا یہ کام عوام کو پتہ ہونا چاہئے اکھلیش نے کہا کہ انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم مودی بھی خوب پرچار کر رہے ہیں میں نے ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ مودی جی ملک اور یوپی کے عوام نے بہت سن لی آپ کے دماغ کی بات اب یوپی کے عوام اور ملک کو کام کی بات کا انتظار ہے.

وقف املاک کے 50فیصد حصے پر مافیاؤں کا قبضہ قابل تشویش: نقوی

نئی دہلی۔۔28فروری(فکروخبر/ذرائع )مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) و پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں سینٹرل وقف کونسل کی 75 ویں میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے وقف املاک کے 40 سے 50 فیصد حصے پر وقف مافیاؤں کے قبضے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے مافیاؤں کے خلاف جلد ہی سخت کارروائی کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقف املاک پر نہ صرف مافیاؤں کا قبضہ ہے بلکہ قبضہ کرنے والوں میں ریاستی وقف بورڈوں کے بعض عہدیداران کے بھی ملوث ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو 2 مہینے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور پھر حکومت ایسے مافیاؤں اور عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ وقف املاک کی ترقی اور معاشرے کے مفادات میں ان کے استعمال کے راستے میں ایسے لوگ کئی طرح کے رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔ کچھ وقف بورڈوں میں سنگین خرد برد کے معاملے بھی سامنے آئے ہیں جن کی اعلی سطحی انکوائری چل رہی ہے ۔ انکوائری مکمل ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں اقلیتی وزارت اقلیتوں کو سماجی ، اقتصادی اور تعلیمی طور پر با اختیار بنانے کے عہد کے ساتھ ایک مشن کے طور پر کام کر رہی ہے اور اقلیتی وزارت کی تمام فلاحی منصوبوں کا اثر زمین پر نظر آنے لگا ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے اقلیتوں کو با اختیار بنانے کے لئے کئے جانے والے کاموں میں وقف املاک کا مسلم طبقے کو سماجی ، اقتصادی اور تعلیمی با اختیار بنانے کے لئے استعمال کیا جانا بنیادی ترجیحات میں شامل ہے ۔ مسٹر نقوی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بہت سی ریاستی حکومتیں اور وقف بورڈ اس معاملے میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام وقف بورڈ اور وقف املاک کے ریکارڈ ڈیجیٹل ہو جائیں۔ اقلیتی وزارت اس سلسلے میں ریاستی وقف بورڈز کو ہر ممکن مدد دے رہی ہے ۔
وقف املاک کے کمپیوٹرائزیشن سے وقف جائیدادوں کے ریکارڈز شفاف ہو سکیں گے ۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ وقف املاک کی شکایات / تنازعات کے حل کیلئے مرکزی سطح پر سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں ایک رکنی ''بورڈ آف ایڈجوڈکشن'' تشکیل کی گئی ہے جس کے لئے چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ریٹاریر جج ایم وائی اقبال کو نامزد کیا گیا ہے ۔ اسی طرح کئی ریاستوں میں سہ رکنی ٹریبونل قائم کیاجا رہا ہے جبکہ تقریبا 24 ریاستوں میں ان کا قیام عمل میں آ جا چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دوسری ریاست بھی جلد ہی اس کا قیام عمل لائیں گی۔ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ وقف املاک کی تعداد تقریبا 4،49،314 ہے ۔ ریکارڈ کے کمپیوٹرائزیشن کے بعد یہ تعداد مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اس کی بھی اطلاع ملی ہے کہ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کے دوران کچھ وقف بورڈ املاک کو رجسٹرڈ نہیں کرا رہے ہیں، ایسی شکایات پر سخت کارروائی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جارہاہے ۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ بجٹ 18۔21017 میں وقف املاک کے کمپیوٹرائزیشن کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ ریاستی وقف بورڈوں کے ڈیولپمنٹ کے لئے 90 کروڑ 70 لاکھ کے علاوہ وقف کو گرانڈ ان ایڈ کے شکل میں 3 کروڑ 18 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کا واحد مقصد غریبوں، کمزور طبقات، پسماندہ طبقات اور اقلتیوں کی آنکھوں میں خوشی اور زندگی میں خوشحالی لانا ہے ۔ اسی ہدف کے ساتھ پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے اس بار وزارت اقلیتی امور کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے ۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ 18۔2017 کے لیے وزارت اقلیتی امور کا بجٹ بڑھاکر 4195.48 کروڑ روپے کردیا گیا ہے ۔ یہ گذشتہ بجٹ 3827.25 کروڑ روپے کے مقابلے 368.23 کروڑ روپے (9.6 فیصد کا اضافہ) زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اضافے سے اقلیتوں کی سماجی، اقتصادی اور تعلیمی ترقی میں مدد ملے گی۔خیال رہے کہ آج کی میٹنگ میں گجرات، کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، گجرات، اترپردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور دہلی سمیت کئی ریاستوں کے وقف بورڈ کے عہدیداوں نے شرکت کی۔

مالیہ کے خلاف کیس کی سماعت تین مارچ تک ملتوی

نئی دہلی۔۔28فروری(فکروخبر/ذرائع )سپریم کورت نے شراب کے بڑے بیوپاری وجے مالیہ کے خلاف قرض کو ادا نہ کرنے اور فریب دیہی معاملہ کی سماعت تین مارچ تک کے لئے ملتوی کردی ہے ۔عدالت نے 20 فروری کو معاملہ کی سماعت آج تک کے لئے ملتوی کردی تھی آج اس کی سماعت ایک مرتبہ پھر تین مارچ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔اسٹیٹ بینک کی قیادت والے کنسورشیم نے قریب 8000 کروڑ روپے کی وصولی کے لئے عرضی دائر کی ہے ۔ کنسورشیم نے عدالت کی حکم عدولی کرنے کو لے کر بھی توہین عدالت کی عرضی دائر کی ہے ۔

ہندوستان جب جب کمزور پڑا ہے اس پر غیر ملکی حملے ہوئے ہیں : رجی جو

نئی دہلی۔۔28فروری(فکروخبر/ذرائع )مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجی جو نے رام جس کالج میں ہوئے واقعات پر آج کہا کہ ملک جب کمزور پڑا ہے اس پر غیر ملکی حملے ہوئے ہیں۔کرگل کی لڑائی میں مارے گئے ایک فوجی کی بیٹی اور لیڈی شری رام کالج کی طالبہ گرمہر کور کے اس بیان پر کہ اس کے والد کو پاکستان نے نہیں بلکہ جنگ نے مارا ہے مسٹر رجی جو نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر کہا کہ وہ نہیں سمجھ پارہے ہیں کہ اس چھوٹی سی بچی کے دماغ میں ایسا زہر کون بھررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کسی پر حملہ نہیں کیا لیکن جب جب ملک کمزور ہوا ہے اس پر باہر سے حملے ہوئے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے رام جس کالج میں لگے ملک مخالف نعروں کے حوالے سے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں ہندوستان سے آزادی چاہئے لیکن انہیں ان لوگوں کی آواز بھی سننی چاہئے جو پڑوسی ممالک میں مظالم سہنے کے بعد ہندوستان آکر پناہ لیتے ہیں ۔ یہ باتیں اس بات کا اشارہ ہیں کہ ہندوستان کے حالات پڑوسی ملک سے بہتر ہیں۔گرمہر کور کا یہ بیان کہ اسے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی رائے ظاہر کرنے کی وجہ سے کئی طرح کی دھمکیاں مل رہی ہیں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے اس نے یہ بھی کہا ہے وہ اکھل بھارتیہ وویارتھی پریشد (اے بی وی پی) سے نہیں ڈرتیں ۔دریں اثنا اے بی وی پی نے دہلی اسٹوڈنٹس یونین کی حمایت سے آج یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں سڑکوں پر آکر جے این یو کے دو لیڈروں کو رامجس کے فنکشن میں مدعو کرنے کے تنازعہ کے دوران ترنگا مارچ نکالا۔بھگوا تنظیم سے وابستہ طلبا تنظیم کا مارچ اس وقت نکالا گیا ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر اے بی وی پی کے خلاف بعض طلبا نے بہت کچھ پوسٹ کیا ہے ۔سینئر کانگریس لیڈر رندیپ سورجے والا نے یہ ٹوئٹ کرکے بی جے پی پر طنز کیا اے بی وی پی کا مطلب شاید اب ''آؤ بھیا ودیارتھی پیٹیں'' ہوگیا ہے ۔مارچ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جے این یو طلبا یونین کی سابق نائب صدر شہلا رشید نے ٹوئٹ کرکے کہا ''رامجس کالج کا واقعہ پرامن مارچ نکالنے والے دہلی یونیورسٹی کے طلبا پر اے بی وی پی کے یکطرفہ تشدد کا معاملہ ہے ''۔پچھلے ہفتہ جے این یو کے لیڈروں عمر خالد اور شہلا رشید کو رامجس کے سیمینار میں بولنے کے لئے مدعو کرنے پر اے بی وی پی کا کمیونسٹ جھکاؤ رکھنے والی اے آئی ایس اے کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا جس نے کیمپس میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا تھا۔

دہلی میں موسم رہا صاف

نئی دہلی۔۔28فروری(فکروخبر/ذرائع )راجدھانی دہلی میں آج صبح چمکیلی دھوپ کھلی رہی او ر کم از کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ راجدھانی میں صبح موسم صاف رہا اور آگے بھی ایسا ہی رہنے کا اندازہ ہے ۔ بارش کی کوئی توقع نہیں ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس کے اردگرد رہے گا جو کل کے مقابلے 1.4 ڈگری زیادہ ہے ۔ کل کم از کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹہ کے دوران موسم خوشگوار رہے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا