English   /   Kannada   /   Nawayathi

تمل ناڈو کے توتیكورن ضلع میں کشتی حادثہ: نو سیاح ہلاک، متعدد لاپتہ، تلاشی مہم جاری(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

رپورٹ کے مطابق اب تک سات سیاحوں کو بچا لیا گیا، جنہیں توتیكورن اور تروچیندر میں مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار، پولیس اور مقامی ماہی گیروں کے ساتھ لاپتہ سیاحوں کی تلاش کی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں کشتی پلٹنے کا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ اس سے پہلے 25 دسمبر 2011 کو پلكٹ لیک کے قریب سمندر میں ایک کشتی کے پلٹ جانے سے 22 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

ہند پاک سرحد پر ایک مرتبہ پھرپاکستانی اور بھارتی افواج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ 

بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچیاں اور2 خواتین زخمی ہو گئیں/پاکستان کا الزام 

سرینگر۔27 فروری(فکروخبر/ذرائع)صرف چند دنوں کی خاموشی کے بعد لائین آف کنٹرول پر پاک بھارت ا فواج کے درمیان ایک بار پھرگولیاں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں لائین آف کنٹرول کے آر پار رہائش پذیر لوگوں میں ایک دفعہ پھر تشویش اور خوف و دہشت کا ماحول میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ جموں کے مختلف سرحدوں علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں نے نقل مکان کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔ادھر دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے اتوارکو جموں کے سانبہ سیکٹر میں فائرنگ کی جس کا بی ایس ایف اہلکاروں نے بھر پور جواب دیا۔اسی دوران پاکستان نے بھی الزام عائد کیا کہ بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی زیر انتظام کشمیر علاقے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ذرئع کے مطابق لائین آف کنٹرول پر پاک بھارت افواج کے درمیان بندوقوں کی گن گرج بدستور جاری ہے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق اتوار ایک بار پھر پاکستانی رینجرس نے سانبہ سیکٹر میں فائرنگ کی۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرس کی گولہ بھاری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا تاہم پاکستانی رینجرس کی جانب سے بار بار بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا اور فریقین کے در میان رات بھر گولہ بھاری کا سلسلہ جاری رہا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق لائین آف کنٹرول پر تعینات فورسز نے جوابی کاروائی بھی کی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر پاکستان نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی زیر انتظام کشمیر علاقے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں کھوئی رتہ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور2 خواتین زخمی ہو گئیں۔پاک فوج نے زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہونے دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کر بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔

پلوامہ میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی درہم برہم 

سرینگر۔27 فروری(فکروخبر/ذرائع) شبانہ چھاپے کے دوران نوجوان کی گرفتار ی کیخلاف جنوبی قصبہ پلوامہ میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں قصبہ میں تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی ۔ذرئع کے مطابق پولیس و فورسز کی ایک بھاری جمعیت نے جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو وشہ بگ پلوامہ کے علاقے میں چھاپہ ڈالا جس دوران انہوں نے وہاں سے بلال احمد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔بتایا جاتا ہے کہ فورسز کے ہاتھوں نوجوان کی گرفتاری کے خلاف قصبہ پلوامہ میں اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں تمام کاروباری و تجارتی سرگرمیاں معطل رہی جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب تھی ۔معلوم ہوا ہے کہ سنیچروار کو پیش آئے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر قصبہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے تھے اور فورسز کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا تھا تاہم کسی بھی جگہ سے کسی نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ادھر پولیس ذرائع نے واضح کیا ہے کہ قصبہ میں امن و امان کی صورتحال میں کسی کو رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی سنگبازی کے میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

18دنوں سے پر اسرار طور لاپتہ ماں بیٹے کی نعشیں دریائے جہلم سے بر آمد 

سرینگر۔27 فروری(فکروخبر/ذرائع)جنوبی قصبہ اننت ناگ کے مضافات میں اتوار کو اس وقت کہرام مچ گیا جب گزشتہ 18دنوں سے پر اسرار طور لاپتہ ماں بیٹے کی نعشوں کو دریائے جہلم سے سنگم کے نزدیک بر آمد کیا گیا ۔ ذرئع کے مطابق جنوبی قصبہ اننت ناگ کے نمبل علاقے میں رواں ماہ کی 7تاریخ کو ایک28سالہ خاتون اور اسکا ودو سال کا کمسن بیٹا پر اسراسر طور پر لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی ایک رپورٹ درج کرنے کے بعد خاتون اور اس کے بیٹے کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی تھی جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک پریس ریلز بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی تھی ۔نمائندے کے مطابق اتوار کو اس وقت علاقے میں صف ماتم بچھ گئی جب علاقے میں یہ خبر پھیل گئی کہ دونوں ما ں بیٹے کی نعشوں کو سنگم کے نزدیک دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ۔اسی دوران پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر دونوں کی نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم عمل میں لانے کے بعد دونوں کی نعشوں کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔ادھر جیسے ہی ماں بیٹے کی نعش کو ان کے آبائی گھر پہنچا یا گیا تو وہاں قیامت صغریٰ بپا ہوئی ۔ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

رجسٹرار نیوز پیپر آف انڈیا کا پریس کلب کی تقریب میں دل کو متاثر کرنیوالا خطاب

عوام کے لئے نیوزقابل اعتماد اخبارات کیلئے شفافیت کا مظاہرہ لازم 

سہارنپور ۔27 فروری(فکروخبر/ذرائع)) اخباری دنیاکی سب سے بڑی شخصیت اور پورے ملک سے شائع ہونے والے ہر چھوٹے اور بڑے اخبارات کے ٹائٹل سے لیکر ان ریگولر اخبارات کو پرمانینٹ آر این آئی رجسٹریشن جاری کرنے میں واضع اور مسبت اقدام اٹھانے میں چرچہ میں آئے ہمارے رجسٹرار نیوز پیپر آف انڈیا ایس ایم خان کو آج کسی تعارف کی ضرورت ہی نہی آپکی شخصیت کو اخباری دنیاکی سب سے اہم شخصیت تصور کیا جاتاہےسہارنپور کمشنریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وی وی آئی پی پریس کلب کی ایک عظیم الشان فاؤنڈیشن تقریب میں ہمارے رجسٹرار نیوز پیپر آف انڈیا ایس ایم خان کو آج کمشنری کے سیکڑوں صحافیون نے اپنے درمیان پاکر خد کو کچھ اچھا محسوس کیا اور والہانہ انداز میں ہمارے رجسٹرار نیوز پیپر آف انڈیا ایس ایم خان کا زبردست استقبال کیا اسٹیج پر جہاں سابق مرکزی وزیر قاضی رشید مسعود، بہوجن سماج پارٹی کے سینئر قائد حاجی محمد اقبال سابق ایم ایل سی اور سول ڈفینس کے چیف وارڈن راجیش جین موجود تھے وہیں ایس ایم خان کی شخصیت کچھ الگ ہی نظر آرہی تھی تین گھنٹوں تک چلے ڈاکٹر گلبہار کی نظامت والے اس پروگرام میں بار بار گل پوشی کے لئے ایس ایم خان کو پکا را گیا ۔ جمع غفیر سے پر اس تقریب کو اپنے پر وزن الفاظوں سے مخاطب کرتے ہوئے رجسٹرار نیوز پیپر آف انڈیا ایس ایم خان نے بیباک انداز میں کہاکہ ہم سبھی کو ملک کی ترقی، یکجہتی اور خوشحالی کیلئے خد کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا۔ رجسٹرار نیوز پیپر آف انڈیا ایس ایم خان نے کہاکہ اخبارات سماج کا آئینہ ہے اور آئینہ کے لئے ہر حالت میں اپنی چمک اور لافانی خوبی کو قائم ودائم رکھنا بیحد ضروری عمل ہے اخبارات کو کروڑوں لوگ قابل یقین مانتے ہیں ہمیں اس اعتماد کو بہتر سے بہتر کوشش کر تے ہوئے تا حیات قائم رکھنا ہے عوام ہی ہماری صحافت کا بڑا ہمدرد اور پرستار ہے۔ رجسٹرار نیوز پیپر آف انڈیا ایس ایم خان نے بتایا کہ جدید ٹیکنا لوجی نے آج نیوز کی دنیا کو مزید فعال بنانے میں کافی تعاون دیاہے۔ آپنے کہاکہ صحافت کا کام کافی بہتر اور جوکھم بھرا ہے ہمیں اپنی خبروں میں عوامی مسائل اور ملکی یکجہتی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی پر بھی خاص توجہ دینا بیحد ضروری ہےرجسٹرار نیوز پیپر آف انڈیا ایس ایم خان نے مقامی مہارانی ہوٹل کے کانفرنس ہال میں درجن بھر اضلاع سے آئے صحافیوں اور سوشل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپسی بھائی چارہ اور مسبت سوچ آج کی ہماری اس تقریب کی شاندار کامیابی کی علم بردار ہے ۔ صحافیوں اور سوشل کارکنان کو ہر حا ل میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور کسی بھی غیر ائینی بات سے متعلقہ محکمہ یا افسران کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ایس۔ ایم ۔خان نے کہا کہ مجھے آج سہارنپور آکر جو راحت اور خوشی کا احساس ہو رہا ہے اسے بیان کرنا میرے لئے الفاظوں میں ممکن نہیں، سہارنپور کمشنری میں گنگاجمنی تہذیب کا یہ انوکھا ملن دیکھ کر مجھے اب لگنے لگا ہے کہ ملک کی نئی نسل آپس میں بھائی چارہ کو مزید بہتر بنانے کی جانب کامزن ہے اور اس ماحول کو بنا نے میں یہاں کے اخباروں کا کافی بہتر کردار رہتاہے آپنے کہا کہ صحافت اور سوشل کاموں کے کانٹوں بھرے میدان میں نمایاں خدمات پیش کرنے والے معزز افراد کی قدم قدم پر سراہنا کیا جانا آج کے ماحول میں بے حد ضروری ہے۔ اس موقع پر دلی سے تشریف لائیں سینئر سوشل کارکن شبنم خان نے کہا کہ جس کسی بھی سچ کو کہیں بھی اور کبھی بھی دبایا گیا ہے وہ سچ مستقبل میں طاقت کے ساتھ ابھر کر سماج کے سامنے آیا ہے شبنم خان نے مرکز اور ریاستی ر سرکار سے ہر سطح پر اخبار نویسوں کے ساتھ مخلصانہ رویہ اپنانے کی بات پر زور دیا انہوں نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور چل رہا ہے اس لئے بے حد ضروری ہے کہ ہم ہر خبر کو مسبت اور منصفانہ نظریہ سے دیکھیں۔ پریس کلب کے صدر ڈاکٹر گلبہار احمدا ور سیکریٹری سید ارشد حسین نے پورے ملک سے اس تقریب میں آئے اپنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی عامدکو اپنے پروگرام میں خوش آئندہ قرار دیا۔ ڈاکٹر گل بہار اور سید ارشد حسین نے ایس ۔ایم ۔خان ، شبنم خان، قاضی رشید مسعود اور حاجی اقبال سابق ایم۔ایل۔سی کو وی ۔وی ۔آئی ۔پی پریس کلب کی جانب سے اعزازات اور سپاس نامہ سے سرفراز کیا۔ 

مزدوروں کو دہلی حکومت کا ہولی گفٹ، کم از کم ویج بڑھا

نئی دہلی۔27 فروری(فکروخبر/ذرائع)کیجریوال حکومت نے دہلی کے مزدوروں کے لئے ہولی گفٹ کے طور پر بڑا اعلان کیا ہے. حکومت نے کم از کم ویجیج میں 36 سے 37 فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. کم از کم ویج میں اضافہ کے لئے بنی کمیٹی نے 7 ملاقاتوں کے بعد اپنی سفارشات حکومت کو سونپی تھی اور ہفتہ کو دہلی کابینہ نے کمیٹی کی سفارشات کو اپروول دے دی. سی ایم اروند کیجریوال نے کہا کہ پہلے بھی حکومت نے کم از کم ویج میں اضافہ کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس وقت کے LG نجیب جنگ نے یہ کہتے ہوئے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا کہ کم از کم ویج بڑھانے کے لئے کمیٹی کی تشکیل کو لے کر ان سے منظوری نہیں لی گئی. کیجریوال نے کہا کہ ہم اس معاملے پر LG سے ملوث حاصل نہیں کرنا چاہتے تھے اور اس وجہ سے دوبارہ کمیٹی بنائی گئی اور اب کمیٹی نے پھر سے مارکیٹ سروے کیا اور سات ملاقاتوں کے بعد اپنی سفارشات حکومت کو دی. کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت کا یہ فیصلہ پورے ملک کے لئے اہم ہے.انسکیل لیبر کے لئے کم از کم ویج "9724 سے بڑھ کر اب" 13350 فی مہینہ ہو جائے گا. وہیں سینٹی میٹر اسکل لیبر کے لئے اب مجوزہ کم از کم ویج "14698 ہے جبکہ اب تک سیم اسکل لیبر کو 10764 روپے فی مہینہ ملتے ہیں. اسی طرح سے اسکل لیبر کے لئے کم از کم ویج 11830 سے بڑھ کر 16182 روپے فی مہینہ ہو جائے گا. کیجریوال نے کہا کہ حکومت کے فیصلے کو منظوری کے لئے پیر کو LG کے پاس بھیجا جائے گا اور وہ خود LG کے پاس جائیں گے. امید ہے کہ اگلے ہفتے ایل جی نے بھی اس فیصلے کو اپروول دے گا اور اس کے بعد دہلی کے مزدوروں کو ہولی کا بڑا گفٹ مل پائے گا.

پہلی بار یوز ہوا سائنٹیفک طریقہ

کیجریوال نے کہا کہ ملک میں پہلی بار سائنٹیفک طریقے سے کم از کم ویج درست کیا گیا ہے. پہلے کی کمیٹی نے بھی مارکیٹ سروے کیا تھا اور دوسری کمیٹی نے بھی مارکیٹ سروے کیا. لیبر وزیر گوپال رائے نے بتایا کہ پہلے کم از کم ویج کو لے کر تین فارمولے کا پیرامیٹر ہوتا تھا، جس میں روٹی، کپڑا اور مکان شامل ہوتے تھے. انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور کورٹ کے دشا۔ ہدایات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے ان تینوں پیرامیٹر کے ساتھ۔ ساتھ تعلیم، بجلی اور ایندھن کو بھی اس لسٹ میں شامل کیا. انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام حکومتوں کو اس فارمولے کو ذہن میں رکھتے ہوئے کم از کم ویج فکس کرنے چاہئے. سرکاری مشینری، پرائیویٹ سیکٹر سمیت سب جگہ بڑھائے گئے کم از کم ویج کے حساب سے مزدوروں کو سیلری ملے گی.
600 سے 700 روپے کی کمی
کیجریوال نے بتایا کہ اگست میں کمیٹی نے جو سفارش کی تھی اور اب جو سفارش کی گئی ہے، اس میں 600 سے 700 روپے کی کمی ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ جب دسمبر میں کمیٹی نے مارکیٹ سروے کیا تو فوڈ پرائس کم تھے. انہوں نے کہا کہ کابینہ اس میں اضافہ کر سکتی تھی لیکن پھر یہ ڈر تھا کہ کہیں یہ معاملہ قانونی داو۔ پیچ میں نہ پھنس جائے. اس لیے یہ طے کیا گیا کہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کم از کم ویج میں اضافہ کی جائے.
تاجروں کو ناراض نہیں ہونا چاہئے
سی ایم اروند کیجریوال نے کہا اس فیصلے سے ناراض نہیں ہونا چاہئے کیونکہ جب براہ راست راست مزدوروں کی جیب میں پیسہ جائے گا تو مارکیٹ میں ڈیمانڈ بڑھے گی اور اس سے تاجروں کو فائدہ ہو گا. جب تک غریبوں کی جیب میں پیسہ نہیں جائے گا تب تک اس ملک کی ترقی نہیں ہو سکتا. اب تک ملک میں ترقی کا جو ماڈل ہے، اس میں سب سے امیر آدمی اور امیر ہوتے جا رہے ہیں اور غریب آدمی غریب ہوتا جا رہا ہے. دہلی حکومت نے اسی ماڈل کو ذہن میں رکھتے ہوئے کم از کم ویج میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے.

اگر نوٹ بندی سے ختم ہو چکا کالا دھن تو انتخابات میں کس طرح ضبط ہو رہی رقم۔۔چدمبرم

نئی دہلی ۔27 فروری(فکروخبر/ذرائع)سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ان داوں پر سوال کیا ہے جس نوٹ بندی سے مکمل کالا دھن ختم کرنے کی بات کہی گئی تھی. چدمبرم نے پوچھا ہے کہ اگر نوٹ بندی سے ملک کا سارا کالا دھن ختم ہو گیا تو انتخابی الیکش و پنجاب اور یوپی میں بڑی تعداد میں ضبط کی جا رہی رقم کہاں سے آ رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ "کیا اب ملک میں کالا دھن ختم ہو گیا ہے؟ انتخابات کے دوران اتر پردیش سے 121 کروڑ روپے اور پنجاب سے 70 کروڑ روپے ضبط کئے گئے تھے. کیا یہ سفید دھن تھا؟ "انہوں نے کہا کہ بھارتی ریزرو بینک حکومت کو سفارش کرتا ہے، لیکن یہاں حکومت آر بی آئی کو سفارش کر رہی ہے. 10 ڈائریکٹرس کی بجائے 2 ڈائریکٹر اجلاس میں شامل ہوتے ہیں.
چدمبرم نے کہا، 'اب بھی اے ٹی ایم مشینیں کام نہیں کر رہی ہیں، کیش کی قلت اب بھی بنی ہوئی ہے. اگر آپ نے نوٹ کی سائز بدلی ہے تو اے ٹی ایم مشینوں یوز لیش ہو گئیں. ان سے صرف 1000 اور 500 کے نوٹ نکلتے تھے، آپ نے 2000 کا نوٹ جاری کئے ایسے میں مشینوں کو ریکیلیبریشن کرنا پڑا۔

انتخابی مہم میں مذہب کے استعمال پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے، الیکشن کمیشن 

نئی دہلی ۔27 فروری(فکروخبر/ذرائع) الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر انتخابی مہم میں مذہب کے استعمال پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے کہاہے۔ذرئع کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ اعلامیہ مختلف ریاستوں میں جاری انتخابات کیلئے مہم کے تناظر میں جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے نام مکتوب میں کہا گیاہے کہ انتخابی مہم کے دوران مذہبی نعروں،ریمارکس اورعلامات سے گریزکیا جائے۔الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا حوالہ بھی دیا ہے جس میں ایسی انتخابی مہم کو خلاف قانون قراد دیا گیا تھا جس میں کسی مذہبی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جائے۔

سرجیکل اسٹرائیک کے بعد عسکریت پسندوں کے حملوں میں بے تحاشا اضافہ /آنند شرما

سرینگر ۔27 فروری(فکروخبر/ذرائع)سرجیکل اسٹرائیک کے بعد عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کی صورتحال انتہائی دھماکہ خیز ہے اور مرکزی حکومت لوگوں میں اعتماد بحال کرنے اور صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کسی بھی طرح کی کارروائی عمل میں نہیں لا رہی ہیں ۔ مرکزی حکومت کی پالسیوں کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ نئی دہلی اور کشمیر کے درمیان خلیج پیدا ہو گئی ہیں جسے پاٹنا دن بدن مشکل ہو تا جا رہا ہے ۔ یو این این کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آنند شرما نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو دھماکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست میں اعتماد سازی کو بحال کرنے اور بات چیت کو شروع کرنے میں غیر سنجیدہ بنتی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے صورتحال دن بدن ابتر ہو تی جا رہی ہیں ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد عسکریت پسندوں کے حملوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اور جنگجوؤ ں کے 5حملوں میں فوج کو زیادہ نقصان اٹھا نا پڑا ۔ ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ریاست خاصکر وادی کے لوگوں میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے جو مستقبل کے حوالے سے نیک شگون نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہند کی کشمیر پالیسی سمجھ سے بالا تر ہے وہ لوگوں کو تھکا کر بات چیت کرنے کا من بنائے ہوئے ہیں جو کسی بھی صورت میں بہتر اقدام نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ 6ماہ کے نا مساعد حالات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ریاست وادی کشمیر میں حالات نے دوبارہ نا مساعد موڑ لیا تو اس کے نتائج مثبت نہیں ہونگے اور صورتحال کو قابو کرنے میں ریاستی و مرکزی حکومت کو کافی دشواریوں کا سامنا کرناپڑ یگا ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ریاست کے لوگوں میں اعتماد بحال کرنے اور ان کے زخموں پر مرمت کرنے کی اشد ضرورت ہے تاہم نریندر مودی کی سربراہی والی سرکار ریاست میں عدم استحکام اورغیر یقینی صورتحال پیدا کر کے مرکز میں اقتدار کو مضبوط و مستحکم بنانے کا جو خواب دیکھ رہی ہیں اس طرح کی کارروائی ملک کے عوام کیلئے سود مند ثابت نہیں ہو گی ۔

یوپی انتخابات 2017: ڈمپل کا الیکشن کمیشن سے سوال، 2000 کے نوٹ پر کمل کیوں؟

لکھنؤ۔27 فروری(فکروخبر/ذرائع)سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر ڈمپل یادو نے الیکشن کمیشن کی طرف سے یوپی حکومت کی سماجوادی ایمبولینس سروس کے 'سماج وادی' لفظ کو پردہ ڈالنے کے دیئے ہدایات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2000 کے نوٹ میں کمل کیا کر رہا ہے؟ بتا دیں کہ نوٹ بندی کے اعلان کے بعد جاری ہوئے 2000 کے نوٹ پر کمل، ہاتھی اور مور کی تصویر ہے. کمل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا انتخابی نشان ہے اور ڈمپل کا سوال براہ راست بی جے پی پر نشانہ تھا.یوپی کے چیف الیکشن کمشنر ٹی ویکٹیش نے ہفتہ کو ریاست کے چیف سکریٹری کو بی جے پی لیڈر جے پی ایس راٹھور کی شکایت پر ہدایت دی تھی. راٹھور نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ سرکاری پیسے سے 'ایمبولینس سروس' کے ذریعے حکمراں پارٹی کی تشہیر کی جا رہی ہے، جو کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے.قنوج سے ممبر پارلیمنٹ ڈمپل نے ایک نیوز چینل سے بات چیت میں اتوار کو اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، 'جب ایمبولینس سروس سے سماج وادی لفظ ہٹانے کی ہدایات دی گئی ہیں، تب 2000 کے نوٹ پر کمل کیا کر رہا ہے؟'ریاست کی اکھلیش یادو حکومت کے 6 ماہ پورے ہونے پر سماج وادی ایمبولینس سروس شروع کی گئی تھی. اس کے لئے ٹول فری نمبر 108 جاری کیا گیا تھا. اس سروس کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں 108 نمبر پر فون کر 24 گھنٹے ایمبولینس کی خدمت حاصل کی جا سکتی ہے. حکومت کا دعویٰ ہے کہ سماج وادی ایمبولینس سروس ملک کی سب سے بڑی ہنگامی طبی نقل و حمل کی خدمت ہے.

نریندر مو دی اور امت شاہ کے چناوی خطاب سے لگاتار ہندوستانی سیاست کا گراف گر رہا ہے : سید جنید اشرف کچھوچھوی 

لکھنؤ۔27 فروری(فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا حسینی سنی بورڈ کے قومی نائب صدر سید جنید اشر ف کچھوچھوی نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اپنے خطاب سے لگاتار ہندوستانی سیاست کا گراف گرا رہے ہیں ۔ بی جے پی کے لیڈروں نے اپنے چناؤ پرچار گائے گنگا سے شروع کر کے شمشان قبرستان تک پہونچا دیاہے ۔ ان کے وعدوں کو اتر پردیش کی عوام بخوبی سمجھ رہی ہے ۔ صوبہ کی عوام 2014 کے بی جے پی کئے ہو ئے چناؤی وعدوں کو بھولی نہیں ہے ۔ جس میں وہ اپنے آپ کو اب تک ٹھگا محسوس کر رہی ہے ۔ جس کا جواب وہ پچھلے چارمرحلوں میں ہو ئے انتخاب میں دے چکی ہے ۔ اور آج پانچویں مرحلے کے لئے بھی جس طرح وہ بینکوں میں نوٹ بندی کے لئے کھڑی تھی ۔جس میں کئی لوگوں کی جان بھی چلی گئی تھی ۔ اسی طرح وہ آج بی جے پی کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہو گی ۔ فر قہ پر ست طاقتوں نے پوری کوشش کی کہ اتر پردیش میں آپسی بھائی چارہ امن واتحاد خراب کرکے ووٹوں کا انتشار ہو جائے ۔ مگر مبارکباد کی مستحق ہے اتر پردیش کی عوام جس نے ان کے ناپاک منصوبوں پر پانی پھیر دیا ۔ وہیں کانگریس سپا اتحاد لگاتار نیک نیتی سے چناؤ پر چار کر رہی ہے ۔اسے پورے اتر پردیش سے عوام کا لگاتار مدد ووٹ کی شکل میں مل رہا ہے ۔آج پانچویں مرحلے کے انتخاب کے بعد اتحاد اکثریت کے جادوئی آنکڑے پر پہونچ جائے گا ۔ اکھلیش داس کے کانگریس میں شامل ہونے سے ویش طبقہ پہلے ہی بی جے پی کو کہیں کا نہ رکھ کر پوری طرح سے کانگریس سپا اتحاد کے ساتھ کھڑا دکھ رہا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا