English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس پی، بی ایس پی جیتی تو کربلا اور قبرستان ہی بنیں گے، رام مندر نہیں: یوگی آدتیہ ناتھ

share with us

آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ رام مندر بنائیں گے اور تاریخ بھی بتائیں گے۔دراصل ان دنوں یوپی میں اسمبلی انتخابات کی وجہ سے سیاسی درجہ حرارت کافی چڑھا ہوا ہے۔ لیڈر خوب ایک دوسرے پر زبانی حملے کر رہے ہیں۔ کچھ ایسا ہی ہفتہ کو دیکھنے کو ملا ، کیونکہ یہ دن پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم کے لئے آخری دن تھا۔ یوپی میں پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 27 فروری کو ہونی ہے۔ اس مرحلے میں ریاست کے 11 اضلاع کی 51 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں بہرائچ، شراوستی، سدھارتھ نگر، بستی، بلرام پور، گونڈا، فیض آباد، امبیڈکر نگر، سنت كبيرنگر، امیٹھی اور سلطانپور اضلاع میں ووٹنگ ہوگی۔2012 کے اسمبلی انتخابات میں ان میں سے زیادہ تر سیٹ پر سماج وادی پارٹی کا قبضہ رہا تھا

ریاست گجرات میں انسداد دہشت گردی سکواڈ کا داعش کے دو ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی ۔ 26 فروری (فکروخبر/ذرائع) ریاست گجرات میں انسداد دہشت گردی سکواڈ نے داعش کے دو ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ذرائع نے حکام کے حوالے سے کہاہے کہ گزشتہ روز راجکوٹ اوربھاونگر کے علاقہ میں انسداد دہشت گردی سکواڈ نے مختلف کارروائیوں میں دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ،حکام کے مطابق یہ افراد شدت پسند تنظیم داعش کی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔گرفتار افراد کے نام وسیم اورناتھین بتائے گئے ہیں۔حکام کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد ایک مندر میں دھماکہ کی سازش کررہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا