English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر پر وزارت داخلہ کی رپورٹ میں مساجد، مدرسوں اور میڈیا پر پابندی کی تجاویز(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اگرچہ رپورٹ میں وادی میں گذشتہ قریب تین دہائیوں سے جاری مسلح شورش پر تفصیل سے بات کی گئی ہے، تاہم اس میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق رپورٹ میں مین اسٹریم سیاست سے وابستہ لوگوں کے ذریعے کشمیر میں مزید لوگوں کو لبھانے کے لئے کچھ مالی اسکیمیں شروع کرانے کی بات کہی گئی ہے۔ وادی میں عسکریت پسندی کو کچلنے کے لئے رپورٹ میں ائمہ مساجد کی خدمات حاصل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ رپورٹ میں وادی میں رہائش پذیر شیعہ، بکروال اور پہاڑی مسلمانوں کے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے قبل کہ انہیں علیحدگی پسند اپنی طرف لبھانے میں کامیاب ہوں، ان کے لئے خصوصی ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جائیں۔ رپورٹ میں مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کے جموں وکشمیر ڈویژن کو بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ہندوستان حامی اخباروں و نیوز چینلوں کی حوصلہ افزائی جبکہ ہند مخالف میڈیا کو کنٹرول کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں علیحدگی پسندوں پر انکم ٹیکس اور دوسری ایجنسیوں کی جانب سے کریک ڈاؤن کرنے جبکہ اعتدال پسند گروپ تک پہنچنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔رپورٹ میں سنگبازی کے واقعات کو روکنے کے لئے مرتکبین پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے اطلاق کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں انٹیلی جنس اور پولیس مینجمنٹ میں نئی جان ڈالنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے اسپیشل آپریشن گروپ کو پھر سے زندہ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

دھول سے لدی قدیم بیدر شہر کی پر رکن اسمبلی رحیم خان بیدر کی جانب سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ

بیدر۔24؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔جناب محمد یوسف صدر بیدر سٹی کانگریس کمیٹی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ قدیم شہر میں یو جی ڈی کے کاموں کی وجہ سے سڑکوں پر دھول و گرد غبارسے شہریان کی صحت کی فکر کرتے ہوئے دھول سے بچاؤ کیلئے بیدر کے رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان چیرمن کرناٹک اسٹیٹ وئیر ہاؤسنگ کارپوریشن نے قدیم شہرکی دھول سے بھری سڑکوں پر اپنی جانب سے پانی کے ٹینکروں کے ذریعہ پانی نچھاور کرکے ایک بہت ہی بہتر کام انجام دیا ہے‘ رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان کے اس قدام سے عوام دھول سے بچنے کیلئے راحت محسوں کئے ہیں۔اور قدیم شہرکی عوام نے جناب محمد رحیم خان کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔جناب محمد یوسف صدر بیدر سٹی کانگریس کمیٹی بیدر نے مزید بتایا کہ قدیم شہر میں بیدر کے رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان نے محمد یوسف صدر سٹی کانگریس کی نگرانی میں اس کام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔***

جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کی جانب سے 

27؍فروری کو علماء و دانشورانِ بیدر کا خصوصی اجلاس‘مولانا محمد بدر الدین اجمل قاسمی کاخصوصی خطاب

بیدر۔24؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔ مولانامفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ہند شاخ ضلع بیدر کی اطلاع کے بموجب شاہین ادارہ جات بیدر کی دعوت پر ملک کی مشہور و معروف دینی و سیاسی شخصیت مولانا محمد بدر الدین اجمل قاسمی رکن پارلیمنٹ ‘رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند ‘صدر جمعیت علماء صوبہ آسام و صدر آل انڈیا یونائٹیڈڈیموکریٹک فرنٹ پہلی مرتبہ بیدرتشریف لارہے ہیں ۔اس موقع پر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کی جانب سے علماء و دانشورانِ بیدر بیدر کا ایک خصوصی اجلاس بعنوان ’’ ملک کے موجود ہ حالات اور علماء و دانشوران کی ذمہ داری ‘‘27؍فروری بروز پیر بوقت صبح10:30بجے بمقام نظامس فنکشن پیالیس قلعہ روڈ بیدر انعقاد عمل میں آرہا ہے۔مذکورہ عنوان کے تحت مولانا محترم کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ اجلاس ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات کی زیرِ نگرانی ہوگا اور صدارت مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ہند شاخ ضلع بیدر کریں گے ۔علماء و دانشورانِ بیدر سے اس با مقصد پروگرام میں شرکت فرماکر مستفیض ہونے کی خواہش کی گئی ہے۔*** 

26؍فروری کو بگدل شریف میں عظیم الشان نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد 

بیدر۔24؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔مولانا محمدحمید رحمانی چشتی صدرمرکزی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی اطلاع کے بموجب پیران طریقت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری بگدلی سجادہ نشین آستانہ قادریہ بگدل شریف کی نگرانی میں مورخہ28جمادی الاول م26فروری بروزاتوار درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔جس میں دکن کے نامور شعراء جناب سردار سلیم ‘ڈاکٹر عبدلنعیم ‘قاری انیس احمد‘مفتی ضیا‘مولانا اسد ثنائی کے علاوہ دیگر شعراء اپنا اپنا منتخب کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ عامۃ المسلمین مریدین ومعتقدین وعقیدت مندان سے شرکت کی گزارش کی ہے۔***

مولانا حمید رحمانی کو ڈاکٹر ذاکر حسین ایوارڈ سے نوازا گیا

بیدر۔24؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔مولانا محمدحمید رحمانی چشتی صدرمرکزی اصلاح معاشرہ کمیٹی کو ان کی دینی ملی‘ اور سماجی خدمات پرحیدرآباد میں پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری اُردو اکاڈیمی و حج کمیٹی تلنگانہ کے ہاتھوں ڈاکٹر ذاکر حسین ایوارڈ و اعزاز سے نوازا گیا ۔اس موقع پر مفتی حیدر علی صاحب‘ چشتی اجمیری و دیگر معزز شخصیات موجود تھے ۔***
تصویر ای میل :مولانا حمید رحمانی کو ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

وزڈم اسکول بیدرکے سالانہ تقریباتکا انعقاد

سید مصباح الدین (ایم ٹیک۔یوایس اے) اور ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی حیدرآباد کا خصوصی خطاب

بیدر۔24؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔وزڈم اسکول گذشتہ 2014سے اپنے نمایاں ریکارڈ اور کامیابیاں ملکی اور ریاستی سطح پر شاندار طریقے سے نوٹ کرارہاہے۔جس کی بنیادی وجہ انتظامیہ کی منصوبہ بندی ، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور محنتی ٹیچرس کی ٹیم اور اولیائے طلبہ کا بھرپور اعتماداور ہونہار طلبہ کا ڈسپلن کاپابند ہوناہے۔ یہ بات سید مصباح الدین (ایم ٹیک۔یوایس اے) اور ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی حیدرآباد نے بحیثیت مہمان خصوصی وزڈم اسکول کے سالانہ تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہاکہ ہراسکول Annual Dayکرتاہے لیکن وزڈم کا اینول ڈے سب اسکولوں سے بالکل مختلف ہے۔ جس کاواضح ثبوت آج کایہ منفرد نوعیت کاپروگرام ہے۔ اس پروگرام کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک ورکشاپ پیرنٹنگ (Parenting)یعنی اولیاء طلبہ کی ذہنی ، علمی ، فکری، وعملی تربیت ہے جس میں بچے کی بہترین تربیت کیسے کریں ؟کاواضح اور مکمل جواب ہے۔ محمدآصف الدین سکریڑی وزڈم ادارہ جات نے تمام مہمانان خصوصی ، اولیائے طلبہ اور شرکاء کا استقبال کیا۔ اور کہاکہ اولیائے طلبہ اپنے بچے کو لاکھوں میں ایک بچہ سمجھتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔ گھر میں والدین آپس میں نہ لڑیں کیونکہ اس کا منفی اثر بچوں کے مستقبل پر پڑتاہے۔ انہوں نے برقی بلب کے موجد تھامس آلوا ایڈیسن کی والدہ کی مثال دے کر کہاکہ ایڈیسن اپنے اسکول کاشریر لڑکاتھا، لیکن اس کی ماں نے اسکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے دنیا کابڑا آدمی بنادیا۔ عمر کے لحاظ سے بچوں کی نفسیات اور جبلتوں کی بناء پر دلچسپیوں میں بدلاؤ آتاہے۔ والدین بھی اپنے بچوں کے تئیں اپنے نقطۂ نظر میں بدلاؤ لائیں۔ ڈاکٹر محمدگلسین بی ای او بیدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ سالانہ تقریب تمام پیارنٹس اور تمام طلبہ کو سال میں ایک مرتبہ ملنے اور سکول کی پالیسی وپروگرام کو دیکھنے اور سمجھنے کاموقع فراہم کرتی ہے۔ جس پر انہوں نے وزڈم اسکول انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ۔ حسب پروگرام طلبہ نے تہذیبی وکلچر پروگرامس پیش کئے اور خو ب دادوتحسین حاصل کی ۔ بشریٰ جمال مینجنگ ٹرسٹی نے اپنی نگرانی میں ا س پروگرام کی موثر پلاننگ کی تھی ۔ محترمہ بشریٰ جمال نے تمام اسٹاف کو ان کی بہترین کارکردگی پرتہنیت ، توصیفی سند، تحائف سے نوازا۔ جبکہ محمدصلاح الدین جوائنٹ اسکریٹری ومہمانان خصوصی کے ہاتھوں اسپورٹس میٹ ودیگر مقابلوں میں کامیا ب طلبہ کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ وزڈم ادارہ جات کی ٹیم لیڈرس سنیتاکماری ، حناکوثر ، سلیم سر، عذرا تبسم، شرنپاپاٹل سر ،مولانا افسرعلی ندوی اور پروفیسر مدار نے اپنے اسٹاف کے ساتھ انتظامات میں بڑی سرگرمی سے حصہ لیا۔اس موقع پر دیگر مہمانان میں جناب محمدکمال الدین شمیم مؤظف ہیڈماسٹر اور محمداکرام الدین سرپرست الامین بیدر موجودتھے۔ محمدصلاح الدین فرحان نے اظہار تشکر کیا۔ 1200سے زائد اولیائے طلبہ اور مدعوئین شریک رہے۔ رنگ مندر کے بیرونی اور عقبی حصہ میں علیحدہ سے نشستوں اور CCTVsکا انتظام کیاگیاتھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا