English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور چرچ بم دھماکہ کیس :16 برسوں سےقید با مشقت کی سزا کاٹ رہے سید عبدالقادر جیلانی کی ضمانت منظور(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ایڈوکیٹ کامنی جیسوال نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف صرف یہ الزام ہیکہ وہ دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کی ٹریننگ لینے کے لیئے پاکستان گیا تھا حالا نکہ اس تعلق سے تحقیقاتی دستوں نے نا تو اس کا پاسپورٹ ضبط کیا اور نا ہی عدالت میں ایسا کوئی پختہ ثبوت پیش کرسکے کہ ملزم پاکستان گیا تھا باوجود اس کے صرف دیگر ملزمین اور سرکاری گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر ملزم کو نچلی عدالت نے قصور وار ٹہرایا تھا ۔ایڈوکیٹ کامنی جیسوال نے عدالت کو بتایا کہ چا ر بم دھماکوں کی سماعت ایک ساتھ عمل میںآئی لیکن عدالت نے فیصلہ الگ الگ دیا جس کی وجہ سے ملزم ایک بم دھماکہ معاملے میں باعزت بری ہوگیا تھا لیکن دوسرے معاملے میں اسے مجرم قرارد یا گیا ، حالانکہ قانوناً ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک ساتھ سماعت ہونے والے معاملے میں علیحدہ سزائیں سنائی جائیں لہذا عدالت کو اس بات کو مد نظر رکھنا چاہئے کی نچلی عدالت نے فیصلہ سناتے وقت فاش غلطی کی ہے ۔ ایڈوکیٹ کامنی جیسوال نے عدالت کو بتایا کہ سید عبدالقادر جیلانی بنگلور کا شہری ہے اور اسے ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ ان تمام شرائط کی پاسداری کریگا جو عدالت اس پر عائد کریگی نیز ملزم کی گھریلو حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے۔حالانکہ وکیل استغاثہ وی این رگھوپتی نے ملزم کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کی مخالفت کی لیکن دو رکنی بینچ نے ملزم کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جا نے کے احکامات جاری کیئے ۔ واضح رہے کہ ۲۰۰۰ میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزامات کے تحت تحقیقاتی دستوں نے تعزیرات ہند کی دفعہ 120-B,121,121-A,153 ، ایکسپلوزیو سبسٹنس ایکٹ کی دفعہ 3,4,5 اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعہ 5,9-B کے تحت ۲۷؍ ملزمین کے خلاف مقدمہ قائم کیا تھا، آٹھ سالوں تک مقدمہ کی سماعت خصوصی عدالت میں چلنے کے بعد ۲۱؍نومبر ۲۰۰۸ء کو خصوصی عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ۴؍ ملزمین کو باعزت بری کردیا اور بقیہ ملزمین کو عمر قید با مشقت کی سزا ء سنائی۔نچلی عدالت سے ملی عمر قید کی سزاء کو ملزمین نے کرناٹک ہائی کورٹ کی بنگلور بینچ میں چینلج کیا جہاں ۱۲؍ دسبر ۲۰۱۲ء کو ہائی کورٹ نے ملزمین کی سزاء کو برقرار رکھا جس کے بعد ملزمی نے جمعیۃ علماء کے توسط سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس پر سماعت ہونا ابھی باقی ہے ۔ اس معاملے کے ایک ملزم سید حسن کی جیل میں موت ہوچکی ہے اور بقیہ ۲۲؍ ملزمین کی اپیل زیر سماعت ہے ۔ ملزم سید عبدالوہاب جیلانی کی ضمانت پر رہائی کے بعد ممبئی میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلزار اعظمی نے کہا کہ دیگر ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیئے کوشش کی جارہی ہے ۔

میں تو گدھے سے بھی ترغیب لیتا ہو؛مودی

بہرائچ، 23 فروری ( فکروخبر/ذرائع/یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش یادو کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا میں تو گدھے سے بھی تحریک لیتا ہوں۔ تنقید کو ہی اپنا ہتھیار بنانے میں ماہر مسٹر مودی نے آج یہاں وجے سنگھ ناد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں گدھا سے بھی ترغیب لیتا ہوں اور گدھے کی طرح کام کرتا ہوں۔سواسو کروڑ عوام میرے مالک ہیں۔

گجرات اسمبلی میں جم کر ہوئی ہاتھا پائی، کانگریسی رکن اسمبلی کا پیر ٹوٹا

احمد آباد۔23 فروری ( فکروخبر/ذرائع/یو این آئی) گجرات اسمبلی میں بجٹ سیشن کے چوتھے دن (جمعرات) زبردست ہنگامہ ہوا۔ کسانوں کی خود کشی پر کانگریس ممبر اسمبلی پریش دھانانی کے سوال کو لے کر ہنگامہ اتنا بڑھا کہ ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کی نوبت آ گئی۔ دراصل، حکمراں بی جے پی حکومت کی جانب سے دئے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہونے پر اپوزیشن ارکان ہنگامہ کرنے لگے۔ اسی درمیان کچھ کانگریسی رکن اسمبلی وزیر نرملا بین کی جانب بڑھے۔ دونوں طرف سے شور و غل ہونے کے درمیان نرملا بین کو ہاتھ میں چوٹ لگی تو کانگریس ممبر اسمبلی بلدیو جی کا پاؤں زخمی ہو گیا۔اسمبلی میں ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے اسمبلی اسپیکر رمن لال ووہرا نے ایوان کو ملتوی کر دیا۔ اسمبلی میں ہوئے ہنگامے کو تاریخ کا سیاہ دن کہتے ہوئے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے کہا کہ آج جو کانگریس نے کیا ہے، وہ گجرات کی تاریخ میں سیاہ دن ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ممبر اسمبلی پریش دھانانی کے سوال پر وزیر چمن بھائی جواب دے رہے تھے، تبھی پریش دھانانی اور بلدیو جی ٹھاكور وزیر کی طرف بڑھے۔ کانگریسی ارکان نے وزیر کے ہاتھ سے کاغذ جھپٹ كر خوب ہنگامہ کیا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی قید ہے۔ ایسے ممبران اسمبلی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع اور امکانات

استنبول/نئی دہلی۔23فروری(فکروخبر/ذرائع)ترکی ایشیااوریوروپ کے سنگم پرواقع دنیاکے ترقی یافتہ ملکوں میں سے ایک ہے۔جہاں کے نظام تعلیم میں موجودہ حکومت نے کافی بہتری لانے کی کوشش کی ہے ۔چناں چہ پورے ترکی میںیونیورسٹیز کاجال بچھ گیاہے جہاں جدید طرز کی خوب صورت عمارتوں کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم کابھی بہتر نظام قائم ہے۔استنبول شہرمیں کئی بڑی اوراچھی یونیورسٹیزہیں جن میں اعلی کاتعلیم بہترین بندوبست ہے اورمقامی طلبا کے علاوہ بیرون ممالک کے طلبا بھی کثیر تعدادمیں وہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ایشیا اور یوروپ کے سنگم بحرباسفورس پر واقع استنبول شہر دنیاکے عظیم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔مسجدوں ومیناروں،سمندروں اورتایخی مقامات سے گھراہوا یہ شہر اپنا ثانی نہیں رکھتا۔جغرافیائی اعتبارسے یہ دنیاکاپہلاشہرہے جس کامحل وقوع ایشیامیں بھی ہے اوریوروپ میں بھی۔تاریخی وتہذیبی اعتبار سے بھی یہ شہردنیابھرمیں جاناجاتاہے۔ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کایہ سنہرہ موقع ہے ۔اس شہرمیں واقع استنبول یونیورسٹی دنیاکی پانچ سوبہترین یونیورسٹی کی فہرست میں شامل ہے۔جس میں بین الاقوامی طلباکے لیے اعلی تعلیم کامعقول انتظام ہے۔یہ ترکی کی نہایت قدیم اور تاریخی یونیورسٹی جو ماہر اساتذہ اور اعلی تعلیمی نظام پر مشتمل ہے۔خواہش مند طلبا اس لنک کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔www.yos.istanbul.edu.trفارم کی آخری تاریخ 24 مار/چ2017 ہے ۔داخلہ کے لیے انٹرنس امتحان پاس کرناہوگاجو 70آسان سوالوں پرمشتمل ہوگاجسے 110منٹ میں حل کر ناہوگا۔امتحان کی بک لیٹ دنیاکی پانچ بڑی زبانوں میں ہوگی جن میں ترکی،عربی،انگریزی،روسی وفرانسیسی شامل ہیں۔ اس انٹرنس ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبا ترکی کی سو100/یونیورسٹیز میں داخلہ کے اہل ہوجائیں گے۔یہ امتحان’IUYOS‘29اپریل 2017بروزہفتہ دہلی کے ساتھ ساتھ دنیاکے 71مراکز پر ایک ساتھ منعقد ہوگا۔ جس میں کامیاب ہونے والے طلباان یونیورسٹیزمیں داخلہ لے پائیں گے۔واضح رہے کہ کامیاب طلبہ کوان کی اہلیت کے مطابق اسکالرشپ بھی دیے جائیں گے۔

پنچایت انصاریان سمیتی کا 16واں تقریب اجتماعی نکاح ، 137جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک 

راجیہ سبھا ممبر علی انور انصاری ،او بی سی ،ایس سی کے سابق کو آرڈینیٹر تاج الدین انصاری سمیت سرکردہ شخصیات کی شرکت

کوٹہ۔23فروری(فکروخبر/ذرائع )سر پر سہراباندھے دولہوں کوہزاروں لوگوں کی موجودگی میں قاضی صاحبان نے نکاح پڑھائے ۔وہیں انہیں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا پیغام بھی دیا گیا ۔یہ موقع تھا اتوار کو دشہرہ میدان میں پنچایت انصاریان سمیتی کے 16ویں اجتماعی تقریب نکاح کا۔پروگرام میں راجستھان کے علاوہ دیگر ریاستوں ،مدھیہ پردیش ،گجرات وغیرہ کے 137جوڑوں کو نکاح پڑھایا گیا ۔اس سمیتی کے صدر لیاقت انصاری نے بتایا کہ اس میں 25سے زائدقاضیوں نے قاضی شہرکی سرپرستی میں نکاح پڑھایا۔اس میں راجیہ سبھا ممبر علی انور انصاری ،او بی سی ،ایس سی کے سابق کو آرڈینیٹر تاج الدین انصاری ،آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر فروز احمد انصاری ،ریاستی حج کمیٹی کے چےئرمین امین پٹھان ،مدرسہ بورڈ کی چےئرمین مہرالنساء ٹونک،ممبر اسمبلی سندیپ شرما،چندرکانتا میگھ والا،بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر مجید ملک کمانڈو ،نائب صدر فاروق رانا،کانگریس لیڈر اجراج سنگھ ،پنکج مہتہ ،پونم گوئل راٹھور ،اروند کاگذی ،نعیم الدین گڈو سمیت ظفر محمد رچنا راٹھور موجود تھے۔سمیتی کے صدر لیاقت حسین انصاری ،جنرل سکریٹری انور حسین سمیت تمام مہمانوں کا استقبال کیا ۔کنوینرمشتاق احمد و دانش انصاری تھے ۔اس میں قریب ایک لاکھ لوگ شامل ہوئے ،تمام لوگ شاہی کڑھی ،نکٹی کا لطف اٹھایا ۔تقریب میں 13بیوہ خواتین کی بیٹیوں کا نکاح مفت کرایا گیا۔اس موقع پر ممبر پالیمنٹ علی انور انصاری نے کہا کہ جب سے تقریب اجتماعی نکاح کی شروعات ہوئی ہے اس سے فضول خرچی ختم ہوئی ہے اور یہ تقریب سماج میں پھیلی برائیوں کو ختم کرنے میں ایک انقلاب کا رول ادا کر رہی ہے۔اب مسلم سماج میں بین البرادری شادیوں کا رواج بھی عام ہونا چاہئے ۔چونکہ مذہب اسلام میں ذات برادری صرف پہچان کیلئے ہے اصل متقی تو وہ ہے جو اللہ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہو۔اسلام کی نگاہ میں ہر وہ مسلم جو کلمہ گو ہے اس کے درمیا ن شادی بیاہ نا صرف جائز ہے بلکہ ناگزیر ہے۔مختلف قبائل اور برادریوں میں شادیوں کا رواج عام ہوگا تو مسلم قوم بھی بہترہوگی۔تقریب میں نکاح کے بعد قاضی شہر انوار احمد نے کہا کہ ماں ہی ایسیِ شخصیت ہے ،جو بچے کو انگلی پکڑ کرچلنا سکھاتی ہے۔ایسے ہی ماں کا پہلا فرض یہ بھی ہے کہ وہ اپنی اولاد کو بہتر تعلیم دیں اور اسکی پرورش کریں۔اس تقریب میں تعلیم ٹور اینڈ ٹریول کے ذریعے ایک جوڑے کو عمرہ کرایا جائے گا،جس کا انتخاب لاٹری سے کیا گیا ۔وہیں او بی سی ایس سی کے سابق کو آرڈی نیٹر تاج الدین انصاری نے منچ سے اعلان کی ہے کہ آیندہ منعقد ہونے والے پنچایت انصاریان سمیتی کی تقریب میں شامل ہونے والے 5جوڑوں کو عمرہ کرایا جائے گا ۔جنرل سیکرٹری انور انصاری نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لئے انصاری سماج کی طرف سے خاص شاہی کڑھی بنائی گئی ۔اس میں 1200کلو بیسن 2400لیٹر چھاچھ ،30کلو لال مرچ اور 30کلو گرام مسالہ سمیت 1200کلو پنیرڈالی گئی ۔شاہی کڑھی کا مزہ لینے کیلئے دور دور سے لوگ آتے ہیں ۔یہ کڑھی صرف نکاح کی تقریب میں ہی بنوائی جا تی ہے۔اس کو بنانے کے لئے 30بڑے کڑھائی اور 20سے زائدکاریگر جڑتے ہیں۔

اترپردیش: الہ آباد میں نابالغ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی

الہ آباد۔23فروری(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کی سنگم نگری الہ آباد کے جھوسی کے ایک گاؤں میں آٹھویں کلاس میں پڑھنے والی ایک چھوٹی سی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا معاملہ اجاگر ہوا ہے. اتنا ہی نہیں ملزمان نے متاثرہ کی ویڈیو بنا کر بھی وائرل کر دیا. متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے پانچ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے. اس معاملے میں بہت سے لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے.پولیس کے مطابق، یہ واقعہ 14 فروری یعنی ویلنٹائن ڈے ہے. جھوسی کے ایک گاؤں میں کسان کی بیٹی کلاس آٹھ طالب علم ہے، جو صبح رفع حاجت کے لئے گئی تھی. تبھی پانچ نوجوان اس کھیت میں کھینچ لے گئے اور طمنچے کے بل پر اس کے ساتھ بدفعلی کی. مخالفت کرنے پر اس مارا پیٹا گیا اور آبروریزی کرتے ہوئے موبائل سے ویڈیو بنا لیا.نوجوانوں نے دھمکی دی کہ کسی سے بتایا تو ویڈیو سب کو بھیج دیں گے. بہتان اور خوف کی وجہ سے سکول خاموش رہی. لیکن ملزمان نے بعد میں یہ ویڈیو وائرل کر دیا. گاؤں کے بہت سے لوگوں نے وہاٹسیپ اور فیس بک پر ویڈیو دیکھا تو متاثرہ کے والد کو بتایا. اس کے بعد گھر والے س کو لے کر جھوسی تھانے پہنچے. گاؤں کے ہی مینک، رنجیت سمیت پانچ نوجوانوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی.پولیس نے کئی نوجوانوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے. وہیں متاثرہ کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیجا ہے. ایس ایس پی شلبھ ماتھر نے بتایا کہ مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے اور ایس پی گگاپار منا لال کو تحقیقات کے لئے کہا گیا ہے .. انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو چھوڑا نہیں جائے گا، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

بھارت اور یونان کے درمیان فضائی خدمات سے متعلق معاہدے کی منظوری

نئی دہلی ۔ 23 فروری (فکروخبر/ذرائع) بھارت نے یونان کے ساتھ ہوائی خدمات کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں اس معاہدے کی منظوری دی گئی ۔حکومت کا خیال ہے کہ اس معاہدے سے ہندوستان اور یونان کے درمیان شہری ہوابازی کے ساتھ ساتھ سیاحت ،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں اور ثقافتی تبادلے کو بھی فروغ ملے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا