English   /   Kannada   /   Nawayathi

ششی کلا نے جیل جانے سے پہلے پنیرسیلوم کو اے آئی اے ڈی ایم کے سے نکالا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ذیلی عدالت نے جے للتا، ششی کلا اور دو دیگر کو مجرم قرار دیتے ہوئے چار سال قید کی سزا سنائی تھی جسے کرناٹک ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔اس کے خلاف کرناٹک حکومت اور دیگر عرضی گذاروں نے عدالت عظمی کا دروازہ كھٹكھٹايا تھا۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے ساتھ ہی محترمہ ششی کلا کا سیاسی کریئر تقریباً ختم ہو گیا ہے کیونکہ سزا پوری کرنے کے 10 سال بعد تک وہ الیکشن نہیں لڑ پائیں گی۔ڈیڑھ دہائی پرانے اس کیس میں سپریم کورٹ سے ششی کلا کو مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد اب انہیں جیل جانا پڑے گا اور تمل ناڈو کی سیاست کی سمت اب طے ہو گئی ہے۔ یعنی اب پنيرسیلوم ہی ریاست کے وزیر اعلی بنے رہیں گے۔

ریاستی بی جی پی صدر یدی یورپا نے سدارامیا پرالزام لگایا ہے کہ

بنگلورو اسٹیل برڈج پراجیکٹ کے نام پر 150کروڑ کا گھپلہ ہوا ہے جس میں65کروڑ روپیے سدارامیا نے حاصل کئے ہیں

بیدر۔14؍فروری (فکروخبر/ذرائع)سابق چیف منسٹر کرناٹک و بی جے پی کے ریاستی صدر مسٹر بی ایس یدی یورپا نے سدارامیا پرالزام لگایا ہے کہ بنگلورو اسٹیل برڈج پراجیکٹ کے نام پر 150کروڑ کا گھپلہ ہوا ہے جس میں65کروڑ روپیے سدارامیا نے حاصل کئے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ اگر یہ بات سچ ہوگی تو کیا سدارامیا اپنے عہدہ سے استعفی دنے تیار ہیں ؟ انھو ں نے کہا کہ چیف منسٹر کے وفادار قانون ساز کونسل کے رکن مسٹرگوئید راجو سے ضبط کی گئی ڈائری میں تفصیلات درج ہیں ۔اس ضمن میں مسٹر گوئند راجو ڈاکیہ کا کردار ادا کیا ہے ۔بی جے پی حکومت کے دور میں فلائی اوور کی لاگت 1400کروڑ مجوزّہ تھی لیکن اب2ہزار کروڑ سے بڑھ گئی ؟ منصوبے کی لاگت بڑھانے میں درمیانی لوگ (Middlemen) سرگرم ہیں ۔حقیقت جلد ہی سامنے آئے گی ۔وہ چیف منسٹر سے استعفی کامطالبہ کرتے ہیں ۔ انھوں نے الزام لگایا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں ایک سال باقی رہ جانے سے موجودہ حکومت ٹیکس دہندگان کے پیسے کی لوٹ مار کررہی ہے ‘ایسے میں ہاتھ باندھ کرنہیں بیٹھ سکتے ۔چیف منسٹر اس ڈائری کے وجود کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں ‘لہذااس ضمن میں ان کو وضاخت کرنی چاہئے ۔اسٹیل فلائی اوور کی تجویز پر روک کے باوجود حکومت آگے بڑھنے کی بار کررہی ہے ۔جہاں جلدی ہوتی ہے ‘وہاں بد عنوانی کی بو ضرور آتی ہے ۔بہر حال یدی یور پا کے ان الزامات کی باز گشت چرچہ میں ہے۔ ۔***

کرناٹک میں کانگریس رکن اسمبلی پرمحکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپہ

1کروڑ روپیے سے زیادہ رقم اور10کلو گرام سونا برآمد

بیدر۔14؍فروری (فکروخبر/ذرائع)انکم ٹیکس محکمہ نے کرناٹک کے ایک کانگریس رکن اسمبلی کے گھر پر چھاپہ مارکر 1کروڑ روپیے سے زیادہ رقم اور10کلو گرام سونا برآمد کیا ہے ۔کرناٹک کے ہوسکوٹ سے کانگریس رکن اسمبلی ایم ٹی بی ناگراج کے خلاف انکم ٹیکس محکمہ ان کے مُختلف ٹھکانوں پر چھاپے ماررہی ہے ۔رکن اسمبلی پر مبینہ ٹیکس چوری کا الزام ہے۔ ناگراج کے خلاف ٹیکس چوری کی تحقیقات کے دوران چھاپے میں اب تک 120کروڑ روپیے سے زیادہ کی رقم کا انکشاف ہوا۔ چھاپہ کے وقت 560ایکر اراضی کے کاغذات بھت برآمد کئے گئے ہیں۔***

یدی یور پا کی جانب سے لگائے گئے غیر ذمہ دارانہ‘

بے بنیاد اور سیاسی بد نیتی سے دئیے جانے والے بیانات کا جواب دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔سدارامیا

بیدر۔14؍فروری (فکروخبر/ذرائع)چیف منسٹر کرناٹک نے بی جے پی کے ریاستی صدر مسٹربی ایس یدی یورپا کی جانب سے عائدکردہ رشوت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بے شرمی کا مُظاہرہ کررہے ہیں اور دوسروں پر الزام لگانا زیب نہیں دیتا۔ مسٹر سدارامیا نے کہا کہ یدی یورپا کے الزامات سے حکومت کی بد نامی ہوئی ہے اور لوگ گمراہ ہورہے ہیں۔یدی یورپا شاید چیف منسٹر کے عہدہ پر رہتے بھرشٹا چار کے الزامات میں پھنس کر جیل جانے کی بات بھول گئے ہیں ۔15ایف آئی آر دائرہونے کے باوجود بے شرمی بھر کا برتاؤ کررہے ہیں ۔اخلاق سے کمتر شخصیت کا دوسروں پر الزام زیب نہیں دیتا ہے۔ مرکز بی جے پی کی حکومت ہے ‘اگر کانگریس اقتدار میں ہوتی تو یدی یورپا کو پھر جیل کی ہوا کھانی پڑتی۔ کسی پر الزام لگاتے وقت ضروری ہے کہ ثبوت پیش کرنا چاہئے ۔بے سبب لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو وہ گھاس نہیں ڈالیں گے۔چیف منسٹر نے تشویش ظاہر کی ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس جیسے مرکزی ادارے کانگریس کے لیڈروں کو ہدف بناکر ان پر عملدرآمد کررہے ہیں ۔بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپے نہیں پڑ رہے ہیں ۔کیا ان ریاستوں میں کوئی بد عنوان بی جے پی لیڈر نہیں ہیں ایسا لگتا ہے کہ مرکزی حکومت انتقامی سیاست کررہی ہے ۔وزیر رمیش جارکی ہولی کے گھر پر آئی ٹی چھاپے میں کروڑو ں کی جائیداد برآمد ہونے کی خبریں پروپگنڈہ کی جارہی ہیں‘لیکن وزیر اعظم کے پاس واضح جلسوں میں جارکی ہولی کے گھر سے 150کروڑ ملنے کی بات کہہ رہے ہیں‘ کیا وزیر اعظم کے پاس واضح معلومات نہیں ہے ۔جن کانگریسی ممبرانِ اسمبلی پر انکم ٹیکس کے چھاپے پڑتے ہیں ان کو چیف منسٹر کا قریبی پروپگنڈہ جانا جاتا ہے لیکن تمام رکن اسمبلی ان کے قریبی ہیں۔ اس بارے میں یدی یور پا کی جانب سے لگائے جانے والے غیر ذمہ دارانہ‘ بے بنیاد اور سیاسی بد نیتی سے دئیے جانے والے بیانات کا جواب دینے کی ان کو کوئی ضرورت نہیں ہے۔انا بھاگیہ اسکیم کے بارے میں بھی یدی یورپا کی جانب سے عائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔****

سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کے پرموشن میں ریزرویشن قانون کو منسوخ کردیا 

بیدر14؍فروری (فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کے پرموشن میں ریزرویشن قانون کو منسوخ کردیا ہے ۔عدالت عظمٰی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس ایکٹ میں مناسب نمائندگی ‘پسماندگی اور مہارت کے تعین کے معیار پر عمل نہیں کیا گیا ۔کورٹ نے ریاست کے ’’کیچ اپ ‘‘ اصول کو بھی برقرار رکھا ہے ۔کرناٹک حکومت کے پروموشن میں ریزرویشن قانون 202کے تحت کیچ اپ Provision کو ختم کردیا تھا ۔سپریم کورٹ نے اپنے سابق فیصلے میں کیچ اپ قوانین کو بیان کیا ہے ۔اس کے مطابق ‘اگر عام رینج کے سنئیر ملازمین کو سپریم کورٹ ایس سی‘ ایس ٹی کے عملے سے پہلے پروموشن ملتی ہے تو دونوں اقسام کے اہلکاروں کی ایک ہی سطح میں آنے پر عام طبقے کے ملازمین کی سنیاریٹی قائم رہے گی۔کرناٹک حکومت نے قانون بناکر اس Provisionکو ختم کردیا تھا۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے اسے مناسب ٹہرایا تھا ۔ریاست کے ملازمین نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔***

ششی کلا کی اناڈی ایم کے ارکان اسمبلی کو متحد رکھنے کیلئے جدوجہد

چینائی۔14؍فروری (فکروخبر/ذرائع)اناڈی ایم کے جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کو 10 ارکان پارلیمنٹ کا انحراف کرتے ہوئے حریف او پنیرسیلوم کیمپ میں شامل ہونے کے بعد تمام ارکان کو متحد رکھنے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑرہی ہے۔ انہوں نے پارٹی ارکان اسمبلی کو ریزارٹ میں یرغمال بنائے رکھنے کا الزام مسترد کردیا۔ ششی کلا کو اس وقت نگرانکار چیف منسٹر پنیرسیلوم سے شدید لڑائی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اناڈی ایم کے ارکان اسمبلی اپنی مرضی سے ریزارٹ میں قیام کئے ہوئے ہیں اور وہ پوری طرح آزاد ہیں۔ اس کے برعکس پنیرسیلوم نے دعویٰ کیا کہ ان ارکان اسمبلی کو مرضی کے خلاف ریزارٹ میں رکھا گیا ہے اور انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ پنیر سیلوم نے تمام ارکان اسمبلی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ششی کلا نے ریزارٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ارکان اسمبلی کو یہ دھمکیاں موصول ہورہی ہیں کہ ان کے بچوں کا اغواء4 کرلیا جائے گا۔ اس کے باوجود ارکان اسمبلی نے یہاں قیام کرنے کو ترجیح دی اور اپنے عزیز و اقارب کو بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اس سے ارکان اسمبلی کی جاری تحریک سے وابستگی کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ارکان اسمبلی نے انحراف کیا اور سیاسی حریف جھوٹی افواہیں پھیلارہے ہیں کہ اناڈی ایم کے ارکان کو یرغمال بنالیا گیا ہے۔ششی کلا نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی فون پر ارکان خاندان سے ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں ششی کلا نے کہا تھا کہ سیاست میں کسی خاتون کا ہونا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عورت ہونے کی بنا انہیں دھمکیاں جارہا ہے لیکن وہ کسی طرح کا دباؤ قبول نہیں کریں گی۔ پنیر سیلوم نے ششی کلا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مگر مچھ کے آنسو بہارہی ہیں۔ انہوں نے تمام ارکان اسمبلی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ پنیر سیلوم نے کہا کہ پارٹی ارکان اسمبلی کو ان کے حلقوں میں جانے کا موقع دیا جانا چاہئیے تاکہ وہ عوام سے ملاقات اور ایک بہتر فیصلہ کرسکیں۔ قبل ازیں پنیر سیلوم کو اس وقت مزید تقویت ملی جب 5 ارکان پارلیمنٹ نے ان سے وفاداری کا عہد کیا۔ ارکان پارلیمنٹ کے انحراف اور تقریب حلف برداری کے تعلق سے غیریقینی حالات میں ششی کلا نے ریزارٹ میں موجود ارکان اسمبلی سے متواتر دوسرے دن بھی ملاقات کی۔ششی کلا اب تک ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ رکھنے میں کامیاب رہی ہیں جبکہ منحرف ارکان پارلیمنٹ کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ 234 رکنی اسمبلی میں اناڈی ایم کے ارکان کی تعداد 134 ہے۔ پنیر سیلوم نے کہا کہ ریزارٹ میں موجود تمام 129 ارکان اسمبلی کو فوری رہا کیا جانا چاہئیے۔ اس دوران ششی کلا اور پنیر سیلوم دونوں نے بھی گورنر سی ایچ ودیا ساگر کو 76 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ ششی کلا نے توقع ظاہر کی کہ گورنر بہت جلد انہیں بحیثیت چیف منسٹر حلف دلائیں گے کیونکہ پارٹی ارکان اسمبلی کی انہیں بھرپور تائید حاصل ہے۔
امت شاہ نے کہا یو پی سے جب ایس پی حکومت جائے گی، تب آئیں گے 'اچھے دن'
لکھنؤ۔14؍فروری (فکروخبر/ذرائع) بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ اتوار (12 فروری) کو دارالحکومت میں ہیں. امت شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران یوپی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا.
پریس کانفرنس میں امت شاہ نے دعوی کیا کہ 11 فروری کو جن سیٹوں پر ووٹنگ ہوئے ان میں 50 سیٹ بی جے پی کے اکاؤنٹ میں آئیں گے. ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کی پولنگ میں بھی ان کی پارٹی کو 40 نشستیں ملے گی.
ایس پی کانگریس اتحاد 'ناپاک' ہے
بی جے پی قومی صدر نے کہا کہ یوپی کے عوام نے ہمارے منشور کا خیر مقدم کیا ہے. انہوں نے ایس پی کانگریس اتحاد کو 'ناپاک' قرار دیا. انہوں نے کہا، ایس پی کانگریس بدعنوانی میں گلے تک ڈوبی پارٹیاں ہیں. ایس پی نے یوپی میں پیدا منھ بھرائی سے ملوث انتظام کھڑی کی. جو ریاست کو نقصان پہنچا رہا ہے.
تو ایس پی میں تبدیل کیا؟
بی جے پی لیڈر نے مزید کہا، 'گایتری پرجاپتی سے لے کر شیو پال یادو تک سب اب بھی سماج وادی پارٹی میں پہلے کی ہی طرح ہیں. تو سی ایم اکھلیش بتائیں کہ ایس پی میں کیا تبدیلی آئی. '
مودی حکومت کے کام سے عوام مطمئن
امت شاہ نے کہا، 'مودی حکومت کے ڈھائی سال کے کام سے ملک کے عوام مطمئن ہیں. لیکن وزیر اعلی اکھلیش یادو پوچھتے ہیں 'اچھے دن کب آئیں گے. تو میں کہتا ہوں جب ایس پی حکومت جائے گی، تب اچھے دن آئیں گے. '
بی ایس پی سے منسلک سوال نہ پوچھیں
پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی طرف سے منسلک ایک سوال پر امت شاہ نے کہا، 'بی ایس پی سے جڑے سوال مجھ سے مت پوچھئے. پردیش میں بی ایس پی اور ایس پی ہمیشہ سے ایک دوسرے کو بچاتی رہی ہے. '
ایس پی سے ہے اہم مقابلہ
امت شاہ نے یوپی اسمبلی انتخابات میں اگلے مرحلے کی پولنگ پر کہا کہ دوسرے مرحلے میں بی جے پی کا اہم مقابلہ بی ایس پی سے ہے. جبکہ اس کے بعد کے مراحل میں پارٹی کا اہم مقابلہ سماج وادی پارٹی سے ہوگا.
ایس پی نے نہیں دیا مرکز کو تعاون
بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ مرکز نے اپنا فرض بخوبی نبھایا ہے. لیکن پردیش کی ایس پی حکومت نے مرکز کو کسی طرح کا تعاون نہیں دیا.
ٹکٹ فروخت کے الزام سراسر غلط
شاہ نے کہا کہ اترپردیش کا حال دیکھ کر مجھے بھی غصہ آتا ہے. جبکہ بی جے پی قیادت کی طرف سے ٹکٹ بیچے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا، 'یہ الزام سراسر غلط ہیں. ہماری پارٹی ایسا نہیں کرتی. '

بس اور کار کی ٹکر میں خاتون سمیت دو کی موت

جے پور۔14؍فروری (فکروخبر/ذرائع)راجستھان کی راجدھانی جے پور کے باہری علاقہ میں آج تیز رفتار کار اور بس کی ٹکر میں ایک خاتون سمیت دو کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار بس کے اندر گھس گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار سیتا دیوی اور کار ڈرائیور دیوی لال بری طرح پھنس گئے جنہیں مشکل سے باہر نکالا گیا۔ دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے چھان بین شروع کر دی ہے ۔

اندور میں ماں بیٹے کی خون آلود لاشیں برآمد

اندور۔14؍فروری (فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں آج صبح پولیس نے ایک گھر سے خون سے لت پت ماں بیٹے کا لاشیں برآمد کی ہیں۔تیجاجي نگر پولیس ذرائع کے مطابق مقامی کرشنا اینکلیو کالونی کی باشندہ خاتون مندیپ اور ان کے بیٹے گردیپ کی لاشیں ان کے گھر میں پائی گیءں۔لاشوں کے پاس ہی ایک پستول بھی ملی ہے ۔ شبہ ہے کہ دونوں نے خود کشی کی ہے ۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ مندیپ گھریلو خاتون تھیں جبکہ ان کا بیٹا ایک پرائیویٹ فنانس کمپنی میں کام کرتا تھا۔ پولیس ان کے گھروالوں اور رشتہ داروں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔

مظفر پور میں بس کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

مظفر پور۔14؍فروری (فکروخبر/ذرائع) بہار کے مظفر پور ضلع میں کانٹی تھانہ علاقہ کے تحت چھپرہ گاؤں کے نزدیک آج بس کی ٹکر سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ چھپرہ برھم پور گاؤں کے رہنے والے منجیت کمار (22) جب سڑک پار کر رہا تھا تبھی تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی۔ اس سے موقع پر ہی نوجوان کی موت ہو گئی۔ حادثے کے خلاف مقامی گاؤں والوں نے قومی شاہراہ نمبر 28 کو جام کر دیا جس سے مظفر پور۔موتیہاری سڑک پر ٹریفک میں رخنہ پڑا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران جائے حادثہ پر پہنچ کر مشتعل گاؤں والوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آٹو رکشا پلٹنے سے ایک نوجوان کی موت ، دو زخمی

ارریہ۔14؍فروری (فکروخبر/ذرائع)بہار کے ارریہ ضلع میں رانی گنج تھانے کے ہاسا ڈاک بنگلہ چوک کے نزدیک آج آٹھ رکشا کے پلٹ جانے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور دو زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تیز رفتار سے آنے والا آٹو رکشا ہاسا ڈاک بنگلو چوک کے نزدیک بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں سبھاش پاسو ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کلیش پاسوان اور رمیش منڈل بری طرح زخمی ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو رانی گنج ریفرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے مرنے والے اور زخمی ضلع کے بگولاڈ ا پنچایت کے رہنے والے ہیں۔

بھوجپور سے نوجوان کی لاش برآمد

آرا۔14؍فروری (فکروخبر/ذرائع) بہار میں بھوجپور ضلع کے جگدیش پور تھانہ علاقے کے دلی پور گاؤں کے نزدیک آج پولیس نے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ صدام حسین (24) کل شام کو پیرو تھانہ کے ایار گاؤں میں واقع اپنی بہن کے سسرال جانے کے لئے نکلا تھا۔پولیس نے عشق کا معاملہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ لاش کو دیکھنے سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان کا قتل پیٹ پیٹ کر کیا گیا ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔

’مودی جی اب ’من کی بات ‘کے بجائے ’کام کی بات‘ کیجئے ‘‘:اکھلیش 

بدایوں۔14؍فروری (فکروخبر/ذرائع)ایس پی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے وزیراعظم نریندر مودی پرجوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اچھے دن‘‘ کا وعدہ کرتے ہوئے عوام کو بیوقوف بنانے والوں کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے۔ اکھیلیش نے مودی سے کہا کہ وہ ’’من کی بات‘‘ کے بجائے اب ’’کام کی بات‘‘ کریں۔ اکھیلیش یادو نے یہاں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں (مودی) نے کہا تھا کہ ایس پی نے بہت (غلط) کارنامے کئے ہیں۔ وہ ریڈیو اور ٹیلی ویڑن پر ’’من کی بات‘‘ تو کیا کرتے ہیں، میں ان سے پوچھنا چاہتے ہوں کہ وہ ’’کام کی بات‘‘ کب کریں گے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز اکھیلیش کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اکھیلیش جی! کہتے ہیں کہ ان کا کام بولتا ہے لیکن یہاں کا بچہ بچہ یہ جانتا ہے کہ یہ آپ کے کارنامے (غلط اقدامات) ہیں جن کا آپ تذکرہ کررہے ہیں‘‘۔ اکھیلیش نے بدایوں میں دو بہنوں کی عصمت ریزی کے رسواکن واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے مودی پر تنقید کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا