English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوٹ بندی کا قہر: کیش نہیں ملنے سے پریشان کسان نے کھا لیا بینک میں زہر(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ہفتہ کو وہ اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کے لئے بینک پہنچا تھا جہاں کیش نہیں ملنے کی وجہ سے اس نے بینک کی قطار میں کھڑے رہنے کے دوران ہی زہر کھا لیا۔طبیعت بگڑنے پر کسان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ضلع ہسپتال ریفر کیا گیا۔ کسان کے زہر کھانے کی اطلاع پر پولیس اور انتظامیہ کے افسر بھی ضلع ہسپتال پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق، پورے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

بھارت میں خواتین سے جنسی زیادتی کی بڑی وجہ ٹوائلٹ نہ ہونا قرار

بھارت میں 30 کروڑ خواتین کو ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں ،

فراہمی سے خواتین کو تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے،امریکی یونیورسٹی کی رپورٹ

نئی دہلی ۔17دسمبر:(فکروخبر/ذرائع) امریکی یونیورسٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی بڑی وجہ ٹوائلٹ کی عدم دستیابی ہے،امریکی یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے کہاکہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی بڑی وجہ ٹوائلٹ کی عدم دستیابی ہے،کیونکہ خواتین رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں جاتی ہیں جہاں وہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنائی جاتی ہیں، رپورٹ کے مطابق بھارت میں 30 کروڑ خواتین کو ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں جس کی فراہمی سے خواتین کو تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

لکھنؤ۔ ۔تسلیم شدہ صحافیوں کے لئے اطلاع

لکھنؤ۔ ۔17دسمبر:(فکروخبر/ذرائع)محکمۂ اطلاعات و رابطۂ عامہ کی ۲۰۱۷ء کی ڈائری جلد ہی شائع ہوگی۔ سبھی تسلیم شدہ صحافی، اپنا نام، مکمل پتہ، رابطہ نمبر اور ای میل آئی ڈی وغیرہ ۲۲؍دسمبر ۲۰۱۶ء تک ڈائرکٹریٹ میں ڈائری کی ایڈیٹر کو فراہم کرا دیں۔

ریاستی سطح کی میڈیا سرٹیفیکیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل

لکھنؤ۔17دسمبر:(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے چیف الیکشن افسر جناب ٹی وینکٹیش نے اسمبلی انتخابات۔۲۰۱۷ء کے لئے پیڈ نیوز پر نظر رکھنے کے لئے ۸؍رکنی ریاستی سطح کی میڈیا سرٹیفیکیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی (ایم.سی.ایم.سی.) کی تشکیل الیکشن کمیشن ہند کی ہدایت پر کی ہے۔ چیف الیکشن افسر اس کمیٹی کے صدر اور جناب جتیندر پرتاپ سنگھ جوائنٹ چیف الیکشن افسر اس کے ممبر سکریٹری ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ آبزرور، کمیٹی کی جانب سے منتخب ایک ماہر جناب سنیل کمار شکل، ڈپٹی ڈائرکٹر سماچار دوردرشن کیندر، لکھنؤ جناب اشوک کمار بنرجی، جوائنٹ ڈائرکٹر ، محکمۂ اطلاعات و رابطۂ عامہ، اترپردیش، بھارتیہ پریس پریشد، نئی دہلی کی جانب سے نامزد فرد اور جناب ایس پی اپادھیائے، ڈپٹی سکریٹری آف الیکشن ڈپارٹمنٹ، اترپردیش اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

خاتون فوجی افسر نے سروس پستول سے اپنا کام تمام کر دیا 

پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی 

جموں۔17دسمبر:(فکروخبر/ذرائع)بڑی برہمنہ جموں میں خاتون فوجی افسر نے اپنی سرو س رائفل سے اپنا کام تما م کیا ،پولیس نے قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد نعش فورسز کے حوالے کر دی ۔ذرائع کے مطابق 259فیلڈ سپلائی یونٹ بڑی برہمنہ جموں میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب اپنے سرکاری رہائشی کواٹر میں خاتون فوجی افسر میجر انیتا کماری نے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے سروس پستول سے خود پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں مذکورہ فوجی میجر موقعے پر ہی دم توڑ گئی ۔ جموں و کشمیر پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بڑی برہمنہ جموں میں تعینات 36سالہ میجر انیتا کماری نے نا معلوم وجوہات کی بنا ء پر اپنی سروس رائفل سے خود پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں و شدید طور پر زخمی ہوئی اور جسم سے خون بہہ جانے کی وجہ سے مذکورہ خاتون میجر موقعے پر ہی دم توڑ بیٹھی ۔پولیس کے مطابق قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد نعش فوجی یونٹ کے حوالے کر دی گئی ۔ 

10لاکھ روپے لشکر طیبہ کے عسکریت پسند بینک سے اڑا کر فرار ہوئے 

سرینگر۔17دسمبر:(فکروخبر/ذرائع))پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ رتنی پورہ پلوامہ میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ سے لشکر طیبہ سے وابستہ 4عسکریت پسندوں نے 10لاکھ روپے اڑا لئے ہیں ،جنہیں جلد ہی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائیگا ۔یو این این کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے ا س بات کا انکشاف کیا کہ رتنی پورہ پلوامہ میں لشکر طیبہ کے سرگرم عسکریت پسند عارف احمد کی سربراہی میں جدید ہتھیاروں سے لیس 4عسکریت پسند جموں و کشمیر کی شاخ میں داخل ہوئے اور 2عسکریت پسندوں نے بینک میں تعینات ملازمین اور کھاتے داروں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا اور 2عسکریت پسندوں نے بینک میں موجود10لاکھ روپے چھین لئے ۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق بینک میں نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمرہ سے جو فوٹیج حاصل کی گئی ہے اسے یہ صاف ظاہر ہو تا ہے کہ عارف احمد نامی سرگرم عسکریت پسند کی سربراہی میں لشکر طیبہ کے جنگجوؤں نے بینک سے 10لاکھ روپے اڑا لئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں کے بارے میں کافی ثبوت اکٹھے کئے گئے ہیں اور جلد ہی انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائیگا۔

کروناندھی پھر ہسپتال میں داخل

چنئی۔17دسمبر:(فکروخبر/ذرائع) دراوڑ منتر کژگم (ڈی ایم کے ) صدر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم کروناندھی کو گلے اور پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے کل رات یہاں پھر ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کاویری ہسپتال کی جانب سے جاری بلٹن کے مطابق مسٹر کروناندھی کو گلے اور پھیپھڑوں میں انفیکشن سے سانس لینے میں دشواری ہونے کی وجہ سے یہاں لایا گیا۔انفیکشن کی تصدیق کے بعد ابتدائی علاج شروع کر دیا گیا۔ان کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا ہے ۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پون رادھا کرشنن نے آج مسٹر کروناندھی کے جلد صحت مند کی دعا کی۔ مسٹر رادھا کرشنن نے ٹوئٹ کیا، 'مجھے پتہ چلا کہ مسٹر کروناندھی کو دوبارہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ان کی صحت میں جلد سدھار ہو اور وہ اپنی ذمہ داری سنبھالیں، میری خدا سے یہی دعا ہے '۔ گزشتہ دو ہفتے کے اندر ڈی ایم کے کے اس رہنما کو دوسری بار اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس سے پہلے سانس لینے میں شکایت پر انہیں ایک دسمبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور سات دسمبر کو اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد وہ گھر لوٹے تھے ۔

جے پور:23لاکھ روپے کے ساتھ دو حوالہ کاروباری گرفتار

جے پور۔17دسمبر:(فکروخبر/ذرائع)راجستھان پولس نے راجدھانی کے ناہرگڑھ تھانہ علاقہ میں دو حوالہ کاروباریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 23 لاکھ روپے برآمد کئے ہیں۔تھانیدار بھگوان داس نے بتایا کہ پولس کی جانب سے کل کی گئی اس کارروائی کے دوران رمیش بھائی اور کوشک پٹیل کے یہاں دبش دے کر 23 لاکھ روپے کے نوٹ برآمد کئے ۔ کاروباریوں نے پولس کو دیکھ کر ہنگامہ کیا اور نوٹوں سے بھرے بیگ اپنے مکان کی تیسری منزل سے گلی میں پھینک دیا جسے بعد میں پولس نے گلی سے برآمد کرلیا۔پولس نے ان کے یہاں سے تین لاکھ روپے کے نئے نوٹ اور باقی 20 لاکھ کی رقم ہزار پانچ سو اور سو اور پچاس روپے کی شکل میں برآمد کی۔ پولس پوچھ تاچھ کے دوران دونوں کاروباریوں نے بتایا کہ یہ رقم ان کے بزنس کی ہے ۔پولس نے رقم ضبط کرکے انکم ٹیکس محکہ کو اطلاع دے دی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا