English   /   Kannada   /   Nawayathi

پارلیمنٹ ٹھپ ہونے پر پھوٹا اڈوانی کا غصہ، کہا، دل کرتا ہے لوک سبھا سے استعفی دے دوں(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے مسٹر سنگھ سے کہا کہ ایوان کی کارروائی کم سے کم ایک دن تو چلنی ہی چاہئے۔ اسپیکر کو میری طرف سے بتا دیجئے کہ ایوان ایک دن ہی سہی ضرور چلنا چاہئے۔اسی دوران ترنمول کانگریس کے ادریس علی ، بی جے پی کے نانا پوٹلے اور کچھ دیگر اراکین مسٹر اڈوانی کی سیٹ کے پاس پہنچ گئے۔ مسٹر ادریس نے بی جے پی لیڈرکے بغل میں بیٹھ کر ان سے ایوان میں ہوئے ہنگامے کے سلسلے میں بات چیت شروع کردی۔ مسٹر اڈوانی نے کہا کہ ایوان میں ایک دن بھی کام نہیں ہوا۔ یہ اچھا نہیں ہے۔ اس سے غلط پیغام جائے گا۔ کم سے کم ایک دن تو ایوان چلنا ہی چاہئے۔ کام کاج کے بغیر ایوان کا غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونا ٹھیک نہیں ہے۔ اس طرح کے حالات ایوان زیریں میں کبھی نہیں بنے تھے۔مسٹر ادریس علی نے ان سے کچھ سوال کیا تو مسٹر اڈوانی نے کہا کہ سوال کسی کی ہار جیت کا نہیں ہے ۔ جیت صرف پارلیمانی روایت کی ہونی چاہئے او رپارلیمنٹ چلتی رہنی چاہئے۔

شاہین ادارہ جات بیدر کے شعبہ حفظ القُرآن 6جید حفاظ بشمول

28حفاظ کا ’’ دستاربندی و خمار بندی اور تقسیم اسنادات کا عظیم الشان جلسہ 

بیدر۔۔14دسمبر(فکروخبر/ذرائع)قُرآنِ مجید ہمارے لئے اصل ایمان کا سرچشمہ ہدایت ہے ‘ انسانیت کیلئے ایک دائمی دستور حیات ہے اور کائنات کیلئے ایک مینارہ نور ہے جس کی روشنی ہمیشہ قائم رہنے والی ہے اور جس کی روشنی سے قلوب منور ہوتے ہیں جو ایمان کی لذت سے آشنا ہیں۔قُرآن مجید واحد ایسی کتاب کہ جو پوری انسانیت کیلئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتابِ ہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تمام مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے ۔ قُرآنِ مجید کا تعارف جتنا عمدہ خود قُرآن سے ہوسکتا ہے اور اس کی عظمت شناسی خود اس کے ذریعے جتنے بہتر سے ہوسکتی ہے‘ کسی اور ذریعہ سے نہیں ہوسکتی کیونکہ قُرآن اللہ کا کلام ہے ۔کلام کرنے والے کا حسن کمال‘ کلام کی سچائی کی دلیل ہوتا ہے ‘اس طرح اس کی عظمت و رفعت کی شان بھی واضح ہوتی ہے ‘کیونکہ اسے نازل فرمانے والا بڑی عظمتوں والا ہے ‘قُرآنِ مجید کی قدر و منزلت اور عظمت ہی کی وجہ سے اُمت مسلمہ کی شان بلند ہوتی ہے ۔قُرآنِ مجید کو ایک اعلی اور برتر کلام مان کر اس کو سمجھنے کی کوشش کی جائے‘ اگر دل میں قُرآن مجید کی عظمت و اہمیت نہ ہو تو آدمی اس کے حقائق و معارف کے دریافت کرنے پر محنت صرف نہیں کرسکتا ۔ان خیالات کا اِظہار مولانا محمد کلیم صدیقی چیرمن جامعۃالامام ولی االلہ ٹرسٹ پھلت مظفر نگر (اُتر پردیش )نے بیدر میں شاہین ادارہ جات کے زیرِ اہتمام شاہین شعبہ حفظ القُرآن سے 28حفاظ و جید حفاظ اور عالمہ کورس مکمل کرنے والے طلباء کی دستار بندی‘ خمار بندی و تقسیم اسنادات کے عظیم الشان جلسہ میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت فرماتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر تاریخ سے سوال پوچھا جائے کہ قُرآن مجید جیسی عظیم نعمت کے ہوتے ہوئے یہ امت کیوں روبہ زوال ہے ؟تو تاریخ ہمیں اس کا جواب دے گی کہ ’’ ان اللہ لا یغیر ما بقوم حتی یغیرو اما با نفسہم‘‘ اللہ تعالی کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب کہ وہ خود اپنے حالات و نفسیات نہ بدل لیں۔مولانا نے کہا کہ قُرآن مجید صرف مسلمانوں کی کتاب نہیں ہے بلکہ وہ ساری انسانوں کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔تقدیر اس وقت تک نہیں بدلے گی ‘اور عزت و سربلندی حاصل نہیں کرسکتے جب تک اس قُرآن کا حق ادا نہیں کریں گے‘ ہمارے عروج و بلندی کیلئے اگر کوئی زینہ ہے تو قُرآنِ مجید ہے‘ ہماری قسمت ہی اسی کتاب کے ساتھ وابستہ ہے ‘اگر کوئی راستہ کھلے گا تو اسی کے ذریعے کھلے گا۔سورۃ الرحمن میں اللہ نے اپنے بندوں کو اپنی نعمتوں کا ذکرکرتے ہوئے بتایا ہے کہ جو کچھ دونوں عالم میں ہیں اُس کو پیدا کرنے والا صرف اللہ ہی ہے ۔ مولانا نے حافظِ قُرآن کی عظمت بتاتے ہوئے کہا کہ جب کوئی قُرآنِ مجیدحفظ کرتا ہے تو وہ اپنے دل کی عمیق گہرائیوں میں توفیقِ الہی اور سعادت عظیم کا سرور اور سرایت کرتے ہوئے محسوس کرتا ہے‘ یہ نورانی سعادت ہے جس کے مد مقابل تمام لطف و کرم اور سعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔ حافظِ قُرآن پر ربِ کریم کے تعلق کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور اُس کا اپنے رب کے ساتھ خصوصی رابط قائم ہوجاتا ہے ‘اللہ عز و جل کی مدد و نصرت حافظِ قُرآن کے شاملِ حال کردی جاتی ہے ‘اللہ جل شانہ کے جو دوکرم ‘انوار و تجلیات اور ایک خاص روحانی برق نزول حافظ قُرآن پر شروع ہوجاتا ہے۔ مولانا سورۃ الحشر کی آیت نمبر12کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے فرمایا ’’اگر ہم یہ قُرآن کسی پہاڑ پر نازل فرماتے تو تو اسے دیکھتا کہ وہ اللہ کے خوف سے جھک جاتا ہے ‘پھٹ کر پاش پاش ہوجاتا اور یہ مثالیں ہم لوگوں کیلئے بیان کررہے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں‘‘قُرآنِ مجید کو سیکھنے اور سکھانے والا دو کمالات کا حامل ہوتا ہے ۔ایک تو وہ خود قُرآن کریم سے نفع حاصل کرتا پھر دوسروں کو اخلاص کے ساتھ نفع تقسیم کرتا ہے‘ اسی بنا پر اسے بہتر و اعلی قرار دیا گیا ہے۔مولانا نے اپنے خطاب کے دوران قُرآنِ مجید کی تعلیمات سے متاثر ہوکر مُختلف افراد کے اسلام میں داخل ہونے کے واقعات بیان کئے۔اور انھوں نے شاہین ادارہ جات کی جانب سے عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر خصوصی توجہ کو قابلِ تقلید اور قابلِ ستائش اقدام قرار دیا اور تمام حفاظ کرام اور عالمہ کورس مکمل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے طلباء اور اولیائے طلباء کو مبارکباد پیش کی۔قبل ازیں ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدرنے اپنے استقبالیہ خطاب میں بتایا کہ شاہین ادارہ جات بیدر میں شعبہ حفظ اُلقُرآن آج سے24سال قبل شروع کیا گیا اور تاحال شاہین شعبہ حفظ اُلقُرآن سے700طلباء و طالبات نے قُرآنِ مجید مکمل حفظ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ حفاظ طلباء عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے شاہین ادارہ جات کی جانب سے ملک گیر سطح پر ایک منفرد کورس ’’ شاہین حفظ اُلقُرآن پلس ‘‘ شروع کیا ہے ۔اس کورس کے ذریعے حفاظ طلباء عصری تعلیم سے جوڑ کربہتر تعلیمی مُظاہرہ پیش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حفظ القُرآن پلس کے ذریعے کئی ڈاکٹر میڈیکل‘ انجینئرنگ‘ بزنیس منیجمنٹ اور لاء و دیگر پیشہ وارانہ کورسس کے ساتھ آئی اے ایس اور آئی پی ایس زیر تعلیم ہیں اورکچھ تعلیم مکمل کرکے بحیثیت ڈاکٹرس‘ انجینئرس اور بزنیس منیجمنٹ کی حیثیت سے ملک و بیرون ممالک برسرِ روزگار رہ کرخدمات انجام دے رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ابو سفیان رائچور کے میڈیکل کالج میں سی ای ٹی کے ذریعے گورنمنٹ سیٹ حاصل کی ہے اسی طرح دیگر طلباء نے بھی ریاست کے دیگر کالجس میں زیر تعلیم ہیں ۔شاہین ادارہ جات کی اس جانب خصوصی توجہ پرآج کئی طلباء وطالبات دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم میں نمایاں اور بہترو عمدہ تعلیم مُظاہرہ پیش کررہے ہیں ۔ دو سال قبل شاہین کے اس تعلیمی منصوبے کو دیکھ کرمولانا اسرار الحق قاسمی رکن پارلیمنٹ نے کلکتہ میں حفظ القُرآن پلس کورس کا آغاز کیا ہے ‘اسی طرح مولانا محمد غلام وستانوی نے جب شاہین ادارہ جات کا دورہ کیا اور دیکھا کہ حافظ قُرآن طلباء عصری تعلیمی میدان بہتر مُظاہرہ کررہے ہیں تو انھو ں نے ادارہ کے اس تعلیمی منصوبہ کی خوب تعریف کی۔آج مولانا محمد کلیم صدیقی نے شاہین کے اس ملک گیر سطح پر معروف حفظ القُرآن پلس کورس کو پسند فرمایا اور مظفر نگر کے پھلت میں 4ایکر اراضی پر اس کورس کے آغاز کا ارادہ ظاہر کیا ۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ حفاظ کرام حفظ مکمل کرنے کے بعد دیگر چھوٹے چھوٹے کاموں میں مصروف ہوجاتے ہیں جیسے کڑھائی‘ بڑھائی اور ٹیلرنگ وغیرہ ۔مگر حفاظ کے اس امیج کو بدلنے ہماری یہ ادنی سی کوشش ہے کہ حفاظ کرام کو عصری تعلیم سے جوڑ کر آئی اے ایس ‘آئی پی ایس ‘ڈاکٹر‘ انجینئربنادیں‘اسی مقصد کے تحت ہماری کوشش جاری ہے۔بابری مسجد کے منہدم کرنے میں شامل کارسیوک محمد عامر بلبیر جو مشرف بہ اسلام ہوئے ہیں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔ مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ہند نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے انھیں اور ان کی سرپرستوں کی مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر مولانا محمد کلیم صدیقی کے ہاتھوں 28حفاظ کرام کی دستار بندی‘ خمار بندی انجام دی گئی جن کے نام اس طرح ہیں حافظہ نغمہ سُلطانہ بنت علی بن عمر‘حافظہ بتول بنت محمد نجیب الدین ‘حافظہ معراج نکہت بنت محمدیونس ‘سید عائشہ پروین بنت سید شمیم انصاری ‘سیدہ عاقلہ انصاری بنت سید رفیق انصاری ‘سیدسیف علی بن سید آصف علی ‘سیدہ عابدہ اصفی زہرہ بنت سید شاہ زیدی حسینی (تمام جیدحفاظ)۔میمونہ سدرا خانم بنت محمد عامر خان‘امۃ اُللہ صفاء فاطمہ بنت محمد قیصر پاشاہ‘فاطمہ کؤثر بنت محمد لئیق احمد‘عمیر خان بن محمد عامر خان‘سیدہ مہوین فاطمہ بنت سید لئیق الدین ‘صباء ناز بنت محمد فخر الدین ‘سید سیف علی بن سید آصف علی‘محمد عاکف عمران بن محمد عاطف‘محمد خواجہ عمران بن محمد مظہر الدین ‘ابو لالہ مجاہدی بن ڈاکٹر عقیل احمد‘محمد اشفاق احمد بن محمد کلیم احمد‘ ندا نمرین بنت محمد یوسف‘شائستہ الماس بنت محمد محمود خان‘ثناء فاطمہ بنت محمد قاسم علی ‘اِقراء تحریم بنت محمد نظام الدین ‘عفیفہ تسکین بنت محمد انیس احمد‘نکہت فاطمہ بنت محمد شیخ لطیف‘ بی بی فاطمہ بنت عبدالعظیم ‘ رومانہ فاطمہ بنت علی بن عمر‘ گُل افشاں شیخ بنت شیخ زین الدین (تمام حفاظ)۔ عالمہ کور س مکمل کرنے والی طالبات انم فاطمہ بنت محمد عبدالشمیم ‘رومانہ بیگم بنت محمد خلیل خان‘ ماریہ سُلطانہ بنت محمد حسن ‘اُمِِّ عمارہ بنت حافظ محمد منیر احمد‘ اثنا ناہید بنت عبدالصمد‘ زیبا فاطمہ بنت عبدالباری ‘نبیلہ مہرین محمد عابد علی‘ سیدہ اسفین عتیق بنت حافظ سید عتیق الدین ‘اُمِّ ہانی بنت محمد یوسف ‘ معراج افصیٰ بنت محمد الیاس‘ تقیہ شمائلہ بنت محمد بلال ‘عنیزہ نوشین بنت پرویز خان ‘فریحہ مہوین بنت محمد فرید الدین شامل ہیں ۔پروگرام کا آغاز احمد رفاع کی قراء تِ کلام پاک سے ہوا ‘ جبکہ حافظ محمد ثاقب نے نعت سنانے کی سعادت حاصل کی ۔اور حافظ معید عالم نے نظم حفاظ اور حافظ محمد ریحان خان نے نظم حفظ القُرآن پلس پر نظم سنانے کی سعادت حاصل کی ۔شہ نشین پرعبدالمنان سیٹھ صدر شاہین اداہ جات بیدر ‘عبدالحسیب اور علماء کرام موجود تھے۔آخر میں عبدالحسیب نے تمام شرکائے جلسہ کا اظہار تشکر کیا اور مولانا محمد کلیم صدیقی کی دعا پر یہ جلسہ تکمیل پذیر ہوا ۔

ساڑھے تین کروڑ روپے کے نوٹ برآمد، پانچ گرفتار

نئی دہلی۔۔14دسمبر(فکروخبر/ذرائع)محکمہ انکم ٹیکس اور دہلی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے قرول باغ کے علاقے کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کر پانچ لوگوں سے ساڑھے تین کروڑ روپے قیمت کے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ ضبط کیے ہیں۔اس چھاپہ کل رات مارا گیا۔ کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر روندر یادو نے بتایا کہ گرفتار شدہ پانچ افراد کے نام انصاری ابوزر ، فضل خان، انصاری افان ، لاڈورام اور مہاویر سنگھ ہیں۔ گرفتار لوگوں میں لاڈو رام اور مہاویر سنگھ راجستھان کے ہیں جبکہ تین دیگر ممبئی کے رہنے والے ہیں۔مسٹر یادو نے بتایا کہ منگل کی رات کو قرول باغ کی مشہور چنئی مارکٹ کے ہوٹل 'تکش ان' میں ایک اطلاع کی بنیاد پر یہ چھاپہ مارا گیا اور نوٹ برآمدي کئے گئے ہیں۔ نوٹ سوٹ کیس اور کارٹن میں بھرے ہوئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ برآمد نوٹ ممبئی میں واقع کچھ حوالہ کاروباریوں کے بتائے جا رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں گرفتار لوگوں نے بتایا کہ وہ دہلی، ممبئی اور دیگر کچھ بڑے شہروں کے حوالہ کاروباریوں کے لئے کام کرتے ہیں۔ گرفتار لوگوں نے دعوی کیا کہ وہ نوٹوں کی پیکنگ کرنے کے ماہر ہیں اور یہ پیکنگ اس طریقے کی جاتی ہے کہ ہوائی اڈوں پر بھی اسکیننگ مشینوں کی پکڑ میں نہیں آتی۔ پیکنگ میں خاص طرح کی ٹیپ اور تار استعمال کیے جاتے ہیں جو اسکیننگ مشینوں میں نظر نہیں آتے ۔نوٹوں کی منسوخی کے بعد دارالحکومت میں کرائم برانچ کا یہ دوسرا چھاپہ ہے ۔ اس سے پہلے گریٹر کیلاش میں ہفتہ کو ایک لاء فرم پر چھاپہ مار کر ساڑھے تیرہ کروڑ روپے قیمت کے نئے اور پرانے نوٹ ضبط کئے گئے تھے ۔یواین آئی۔

وردھا طوفان:تلنگانہ میں شدید بارش،35ماہی گیروں کو بچالیاگیا

حیدرآباد۔14دسمبر(فکروخبر/ذرائع)وردھا طوفان کے زیر اثر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران آندھراپردیش کے رائل سیما میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ وردھا کے زیر اثر سردی کی لہر میں کمی ہوئی ہے اور تلنگانہ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ یہ درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری زائد ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد ' محبوب نگر میں معمول سے پانچ ڈگری کم رات کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ کل رات حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 20ڈگری ' محبوب نگر میں 22ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان وردھا کا اثر تلنگانہ پر بھی پڑا ہے ۔ حیدرآباد سمیت ریاست کے بیشتر مقامات پر وقفہ وقفہ سے بارش ہورہی ہے ۔ محبوب نگر ' رنگاریڈی اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ تاہم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی دوران ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم اسرو نے طوفان وردما میں پھنسے 35ماہی گیرو ں کو بچالیا ۔ یہ ماہی گیر آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے تاڈا منڈل کی پولی کٹ جھیل میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے ۔ کپم اور تاڈا منڈلوں سے تعلق رکھنے والے یہ ماہی گیر طوفان سے بے خبر تھے جس کی وجہ سے یہ ماہی گیر طوفان میں پھنس گئے ۔ اسرو نے اپنے سٹلائٹ کی مدد سے ان کا پتہ چلایا اور انہیں چینئی و سلورو پیٹ کے درمیان محفوظ طور پر واپس لایا گیا ۔ کیونکہ افسروں نے اسرو سے خواہش کی تھی کہ ان کا اتہ پتہ چلایا جائے ۔ اسرو اور محکمہ ریونیو کے افسروہاں پہونچے اور انہیں ان کے متعلقہ مقامات پر واپس بھیجا گیا ۔دریں اثناوردھا طوفان کے زیر اثر گزشتہ دو دنوں سے جاری بارش کے سبب مکان کی چھت گرنے سے ایک ضعیف خاتون کی موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے کنگری میں پیش آیا ۔ مکان کی عمارت پرانی اور مخدوش حالت میں تھی ۔بارش کے سبب آج صبح اس کی چھت گر گئی جس کے سبب 61سالہ خاتون کی موت ہوگئی ۔ اس خاتون کی شناخت خیرون بی کے طور پر کی گئی ہے ۔ ملبہ کی صفائی کے بعد لاش کو نکالا گیا ۔

اکالی دل اور عام آدمی پارٹی کو جھٹکا تین لیڈر کانگریس میں شامل

نئی دہلی۔۔14دسمبر(فکروخبر/ذرائع) پنجاب اسمبلی انتخاب سے عین قبل اکالی دل اور عام آدمی پارٹی (آپ) کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے ان جماعتوں کے تین لیڈر آج کانگریس شامل ہو گئے ۔پنجاب کانگریس کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر منعقد ہ پریس کانفرنس میں اکالی دل کے سینئر لیڈر امریک سنگھ الیوال اور 'آپ'کے مہیش گپتا اور گربنش سنگھ پنیا کے کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔مسٹر الیوال تقریباً چار دہائی سے اکالی دل سے جڑے رہے اور وہ دو بار لدھیانہ پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھا کے رکن رہے ہیں۔ اکالی دل میں کئی اہم ذمہ داریاں ادا کر چکے مسٹر الیوال نے اکالی دل کو غیر جمہوری پارٹی بتایا اور کہا کہ مسٹر پرکاش سنگھ بادل پارٹی کو نجی کمپنی کے طور پر چلا رہے ہیں۔مسٹر گپتا'آپ'کے ٹکٹ پر جالندھر سے اسمبلی انتخابات لڑنے کی تیاری میں تھے ۔ اسی طرح سے مسٹر پنیا 'آپ'کے پنجاب کے اہم رہنماؤں میں سے تھے ۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ اور درگیش پاٹک پر ٹکٹ کے لئے پیسے لینے کا الزام لگایا ہے ۔

حکومت ہند کے اجالا پروگرام کے تحت ایل ای ڈی بلب کی قیمتیں گھٹ کر 70 روپے

صارفین کو نئی قیمت سے زیادہ ادا نہ کرنے کا مشورہ

پٹنہ ۔۔14دسمبر(فکروخبر/ذرائع)مرکزی کی اعلی درجے کی جیوتی بائی افورڈیبلایل ای ڈی فار آل (اجالا) منصوبہ کے تحت ایل ای بلب کی قیمتیں اور بھی کم کر دی گئی ہیں۔ 9 واٹ کے ایل ای ڈی بلب صارفین کے لئے اب صرف 70 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ حکومت ہند کے توانائی کی وزارت کے انتظامیہ کے تحت توانائی افیسیئنشی سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) اس پروگرام کو نافذ کر رہا ہے۔ اجالا کے تحت ایل ای بلب کی قیمت لاگوہونے والے مقامی ٹیکس کے مطابق ہر ریاست میں الگ الگ ہو سکتی ہیں۔ای ای ایس ایل صارفین کو ہر بلب کے لئے 70 روپے سے زیادہ قیمت نہ ادا کرنے کا مشورہ دیتی ہے، اس کی قیمت صرف پیشگی ادائیگی کے لئے لاگو ہے۔ اگر کسی بھی صارفین کو مندرجہ بالا قیمت سے زیادہ مانگ کرنے کی جانکاری ملتی ہے تو ان سے اس طرح کے معاملات کی جانکاری اجالا ڈیش بورڈ www.ujala.gov.inپر، یا سوشل میڈیا ہینڈل۔ ٹوئٹر کے لئے@EESL_India پر اور فیس بک / @EESLIndia پر دینے کی گجارش کی جاتی ہے۔حکومت اس پورے عمل میں شفافیت بنائے ہوئے ہے اور ای پروکیورمینٹ کے ذریعے مقابلہ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ نتیجہ کے طور پرخریداری کی لاگت اور وقت میں کافی بچت ہوئی ہے اور پورے عمل کو بہتر ڈھنگ سے انجام دیا گیا ہے۔ اس سے بولی لگانے والوں کی حصہ داری میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مقابلہ میں اضافہ ہوا ہے اور ایل ای ڈی بلب کی خریداری کی قیمت کم ہوئی ہے۔
بھارتی خاندان ی ایل ای ڈی بلب کو تیزی سے اپنا رہے ہیں تاکہ ان کے گھر توانائی کی بچت کے اہل بنیں۔ بڑے پیمانے پر اس منظوری کا بنیادی وجہ سے کم وولٹیج میں بھی مسلسل روشنی دینے کے ایل ای ڈی بلب کی صلاحیت ہے جس میں سی ایف ایل بلب ناکام رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اجالا پروگرام کے تحت تقسیم کئے گئے ایل ای ڈی بلب کی قیمت مارکیٹ کی قیمت کے مقابلے ایک تہائی ہے اور یہ بہتر معیار کے بلب تینسالوں کی مفت تبدیلی وارنٹی کے ساتھ آتے ہیں۔

مائیکرومیکس نے ویڈیو کالنگ کو حوصلہ افزائی کرنے کے لئے مفت جیو سم کے ساتھ ویڈیو اسمارٹ فونس رینج لانچ کیا

پٹنہ ۔۔14دسمبر(فکروخبر/ذرائع)بھارت کے اہم موبائیل برانڈ اور دنیا کے سب سے بڑے اسمارٹ فون برانڈائیکرومیکسانفارمیٹکس نے گوگل کے ساتھ حصہ داری کرکے اسمارٹ فونس کی ویڈیو سریز کے لانچ کا اعلان کیا۔ گوگل جوڑی کے ذریعے ویڈیو کالنگ کا سب سے آسان تجربہ فراہم کرنے والی یہ سب سے پہلی رینج ہے۔ ملک کے سب سے زیادہ سستی 4 جی ووایل ٹی ای فونس، اسمارٹ فونس پری بنڈلڈ ریلائنس جیو سم کے ساتھ آئے جو ویڈیو کا استعمال کرنے والے تمام صارفین کو 03 ماہ کے مفت ان لمیٹیڈ ڈیٹا اور مفت کالنگ اختیار پیش کرتے ہیں۔ کمپنی نے ویڈیو سریز کے تحت دو اسمارٹ فون لانچ کئے ہیں ویڈیو 1 اور ویڈیو 2 جن میں آپ کو 4 جی ووایل ٹی ای، نیا اینڈرائیڈ، مارشمیلو، شاندار میٹل باڈی ملتے ہیں اور یہ ملک کے تمام علاقوں میں اسمارٹ فون منظوری کے آغاز کو فروغ دیں گے۔گوگل ڈووو، اس کے ساتھ آنے والی ریلائنس سم اور 4 جی ووایل ٹی ای کے ساتھ کمپنی صارفین کو فوری طور پر 4 جی اور جوڑی ایپ کے فوائد کی خوشی فراہم کرنا چاہتی ہے۔ یہ اسمارٹ فونز صارفینکو اسمارٹ فون کو اپ گریڈ کرنے میں مدد کرکے ملک میں اسمارٹ فون کی منظوری کے اگلے مرحلے کو طاقت فراہم کرے گا۔ آنے والے مہینوں میں یہ کمپنی ویڈیو 3 اور ویڈیوز 4 کے ساتھ ویڈیو رینج کی توسیع کرے گی۔مائیکرومیکس انفارمیٹکس کے چیف مارکیٹنگ آفیسر جناب شبھجیت سین نے کہا، "مائیکرومیکس میں ہم ہندوستانی صارفین کی بہتر تفہیم اور مسلسل باریک نظر حاصل کرنے اور مارکیٹ میں جدید مصنوعات مہیا کروانے کے لئے کام کرتے ہیں۔ 2016 نے دیکھا ہے کہ فیچر فونس کا استعمال کرنے والے صارفین کا جھکاؤ اسمارٹ فون کی طرف کم ہو رہا ہے۔ ہم نے جو دو بڑی رکاوٹیں دیکھی وہ ہیں ڈیٹا کی زیادہ قیمت اور ایک مختلف اجتماع۔استعمال کی کمی۔ ویڈیوز رینج کے افتتاح کے ساتھ ہم نے ان مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا