English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم فوجی انصاری آفتاب احمد کو جھٹکا ، سپریم کورٹ نے کہا : ہندوستانی فضائیہ کے عملے نہیں بڑھا سکتے داڑھی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

عدالت نے احمد کی اپیل یہ کہتے ہوئے خارج کر دی ہے کی ائیر فورس میں ملازمت میں رہتے ہوئے کوئی بھی نوجوان داڑھی نہیں رکھ سکتا۔غور طلب ہے کہ یہ پورا معاملہ سال 2001 کا ہے۔ اس وقت آفتاب احمد نے اپنے کمانڈنگ افسر یعنی سی او سے داڑھی بڑھانے کی اجازت مانگی تھی۔ آفتاب احمد نے دعوی کیا تھا کہ ان کو اس کا حق حاصل ہے۔ شروع میں تو ان کو اجازت دے دی گئی، لیکن بعد میں ایئر فورس کے حکام نے یہ کہتے ہوئے انہیں دی گئی اجازت واپس لے لی کہ قوانین کے مطابق صرف سکھ فوجیوں کو ہی داڑھی بڑھانے کی اجازت ہے۔اس کے بعد آفتاب احمد نے اس کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی، مگر ان کو یہاں مایوسی ہاتھ لگی ، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ، جہاں سے بھی انہیں ایک مرتبہ پھر نامراد لوٹنا پڑا ہے۔اس دوران جب آفتاب احمد نے داڑھی نہیں کٹوائی ، تو ان کا تبادلہ پونے کے کمانڈاسپتال میں کر دیا گیا۔ وہاں بھی ایئر فورس حکام نے آفتاب کو داڑھی کٹوانے کیلئے کہا، لیکن انہوں نے صاف طور پر انکار کردیا ۔ اس کے بعد احمد کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا گیا اور پھر انہیں سروس سے ہٹا دیا گیا۔

ہندو مسلم لڑتے نہی بلکہ کچھ سیاست داں انکو اپنے مفاد کیلئے لڑاتے رہتے ہیں؟

بسپاچیف مایاوتی دلتوں اور مسلما نوں کی سچی ہمدرد۔نسیم الدین صدیقی!

سہارنپور ۔14دسمبر(فکروخبر/ذرائع) بہٹ اسمبلی حلقہ کے آنند باغ علاقہ میں بہوجن سماج پارٹی کے بڑی ریلی نے آج یہ ثابت کر دکھایاہے کہ کمشنری میں اس بار بسپاکا پرچم لہرانا عوام کی ضرورت بن چکاہے اور یہاں آنے والے سال میں بسپاکے امید واروں کو ہی فتح نصیب ہوگی آج کی بیہٹ ریلی نے نسیم الدین کی قیادت کا بھی لوہامنوا لیاہے جہاں محمود بھائی ایم ایل سی اور جگپال سنگھ ایم ایل اے نے اس کامیاب ریلی کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا وہیں بہن مایاوتی کی ہدایت پر سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال کو بیہٹ اسمبلی سیٹ سے بسپا کو امیدوار بنائے جانے کا بھی اعلان کیا گیا اس اہم اعلان کے بعد ریلی میں بھیڑ مزید جوشیلی ہوگئی اور فلک شگاف نعرے لگانے لگی چار گھنٹہ کی بسپا ریلی میں دیر تک عوام کا آنا جاری رہا بھیڑ کم ہونے کی جگہ لگاتار بڑھتی ہی گئی بھاری بھیڑ کو دیکھ کر بسپاکے قومی قائد نسیم الدین بھی لگاتار تقریر کرتے گئے اور جم کر سماجوادی، بھاجپائی اور کانگریسی لیڈران پر نشانہ لگاتے ہوئے واضع کر دیاکہ یہ بھیڑ نمائشی نہی بلکہ ووٹر ہیں اور یہ ووٹر اب ظلم سے آزادی چاہتے ہیں؟ بسپا سپریمو میڈم مایاوتی کے خاص مشیر اور بہوجن سماج پارٹی کے قومی قائد نسیم الدین صدیقی نے گزشتہ ایکماہ سے جاری بہوجن سماج پارٹی کی بھائی چارہ ریلیوں کو سہارنپور، علیگڑھ، بجنور، امروہہ، مراد آباد، شاملی، میرٹھ، غاری آباد، نجیب آباد ، کھتولی، موانہ، شاہجہانپور، کانٹھ، شاہ پور ، بریلی اور گوتم بدھ نگر میں خطاب کرتے ہوئے بسپاکی کارکردگی پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈال چکے ہیں جو ایک تاریخ ساز سیاسیسرگرمی کا نمونہ ہے مندرجہ بالا چار درجن سے زائد اپنی زبردست بھیڑ والی ریلیوں میں اعلان کے ساتھ بہوجن سماج پارٹی کے قومی قائد نسیم الدین صدیقی نے بسپا کی چیف اور قوم کی بیباک قائد بہن مایاوتیکو ہی دلتوں، مسلمانوں اور بچھڑوں کا سب سے قوی اور دبنگ ہمدرد اور رہنما قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ آپ چالیس سے زائد بھائی چارہ ریلیوں کو خطاب کرکے یوپی کے ووٹران خاص طور سے مسلم طبقہ کو بیدار کر چکے ہیں نتیجہ کے طور پر دلت ، مسلم اور پچھڑا طبقہ ایک رائے ہوکر آنیوالے اسمبلی کے چناؤ میں پوری ہمت کے ساتھ بسپا سپریمو مایاوتی کے ساتھ کھڑا نظر آرہاہے ویسے بھی ریلیوں میں بھاری بھیڑ بسپاکی بڑھتی طاقت کی ضامن ہے۔ گزشتہ روزبہوجن سماج پارٹی کی بھائی چارہ کمیٹی کی ایک مقامی تقریب میں بھاری بھیڑ کو خطاب کرتے ہوئے بڑی بیباکی کے ساتھ بہوجن سماج پارٹی کے قومی قائد نسیم الدین صدیقی نے کہاکہ دنگے ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت ہی رونما ہوتے ہیں دنگے اچانک نہی ہوتے دنگے کرائے جاتے ہیں عام رائے یہ بھی ہیکہ ہندو مسلم لڑتے نہی بلکہ سیاست داں انکو اپنے مفاد کیلئے لڑاتے ہیں ور یہ سچائی گزشتہ سالوں کے دوران درجنوں دنگوں کی جانچ رپورٹس سے ثابت بھی ہوچکی ہے ۔ کل ہی یہاں ایک دیگر بڑی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے سپاکے سینئر قائد نسیم الدین صدیقی نے یہ بھی صاف طور سے کہاکہ جو زیادتی مرکزی سرکار اس ملک کے عوام کے ساتھ جان بوجھ کر کر رہی ہے اس سے بھی کہیں زیادہ ظلم اور تنگی تو صرف یوپی کے ہی مظلوم عوام کو برداشت کرنا پڑ رہی ہے جو ریاست کے عوام کے حقوق کا دمن ہے اسکی مخالفت بیحد ضروری ہے بسپاکے سینئر قائد نسیم الدین صدیقی نیکہا کہ وقت سامنے ہے کہ اب ریاست کے عوام کی بھلائی اسی میں ہیکہ وہ اپنی بہتری، خوشحالی، امن اور ترقی کیلئے بسپاکے امید واروں کو جتائیں اور موقع پرستوں کو باہر کا راستہ دکھادیں۔ بہوجن سماج پارٹی کے قومی قائد نسیم الدین صدیقی نے زور دیکر کہاکہ اتر پردیش کی ریاست کے مختلف علاقوں میں رونما ہونیوالے چار سو کے قریب چھوٹے بڑے فساد پری پلان کرائے جانیوالے فسادات کے سچ کو ثابت کرنیکے لئے کافی ہیں ؟آج مسلما اور دلت سب سے زیادہ مشکلات میں گھرا ہے اعلیٰ برادریاں اور اقتدار کے نشہ میں چور اس طبقہ کا خون چوسنے سے بھی پرہیز نہی کر رہے ہیں ۔ بسپاکے سینئر قائد نے کہاکہ بہوجن سماج پارٹی نے ریاست میں گزشتہ عرصہ میں چار مرتبہ شاندار طور سے سرکار چلاچکی ہے ہماری سرکار میں غنڈہ گردی کی واردات یا ہندو مسلم فساد کی واردات کہیں بھی نہی ہوئی یہی بسپا کی شاندار قیادت کا کمال رہاہے، جبکہ آج کل دیگر جماعتوں کی سرکاروں کے دور اقتدار میں ملک کے بیشتر حصوں کے علاوہ یوپی میں بھی عوام اپنی جان، مال، بنیادی حقوق اور آبرو کی حفاظت کے لئے سخت مشکلات سید وچارہیں جگہ جگہ نوٹ بدلنے ، پیسہ نکالنے اور روزگا حاصل کرنیکے کے لئے لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں مل ملک کے کروڑوں لوگ سخت تنگی کے حالات سے دوچار ہیں۔ سپاکے سینئر قائد نسیم الدین صدیقی نے بیباک لہجہ میں کہاکہ یوپی کے عوام نے کبھی ایسا برا وقت دیکھاہی نہی تھا عوام نیک نیتی سے ووٹ اسلئے دیتی ہے کہ اسکا مال اسکی جان اور آبرو محٖوظ رہے مگر جب عوام کا جیناہی محال ہوجائے تب عوام اس مشکل دور سے باہر نکل نا چاہتاہے آج ملک کا عوام پیسہ کی کمی، بیروزگاری اور خوف کے سائے میں جینے کو مجبور ہے۔ ریاستکی چھ اہم کمشنریوں میں بھائی چارہ یونٹ کے انچارج اور گزشتہ دوماہ کی مدت میں درجنوں اضلاع میں بسپا کی حمایت میں چالیس سے زائد ریلیوں کو خطاب کر چکیبہوجن سماج پارٹی کے نوجوان قائد افضل صدیقی نے جمع غفیر کو خطاب کرتے ہوئے صاف طور سے کہا کہ آنیوالا وقت عوام کی بھلائی اور خوشحالی لیکر آئیگا۔ریاست میں ماہ فروری ۲۰۱۷ کا ہونیوالا اسبلی چناؤ ہر مذہب اور طبقہ کے پچھڑے پسماندہ اور کمزور عوام کیلئے مسررتیں لیکر آئیگا پانچ سال بعد آپ سبھی کو اپنی پسند کی نئی سرکار چننے کا سنہرا موقع ملیگا اس بار بھی اگر آپ چوک گئے تو آپ خد ہی ذمہ دار ہونگیں۔ چھ کمشنریوں کے انچارج اور بہوجن سماج پارٹی کے قومیلیڈر بھائی نسیم الدین صدیقی کے بیٹے اٖفضل صدیقی نے بہن جی کی کامیاب ریلیوں کی شاندار کامیابی پر دئے گئے ا یک شاندار استقبالیہ پروگرام میں اپنے اہم خیالات کا اظہار میں کرتے ہوئیکہاکہ بہوجن ملک کے ۸۵ فیصد عوام کی نمائندہ جماعت ہے، مخالفین ہماری مقبولیت سے حسد رکھتے ہوئے کچھ بھی کہیں مگر یہ سچ ہے کہ بہوجن سماج پارٹی ہی فرقہ پرستی، بھائی بھتیجہ واد اور لسانی برائی کی سخت مخالف اور صاف ستھری عوامی جماعت ہے بہوجن سماج پارٹی کینوجوان قائد سرگرم سیاست داں اٖفضل صدیقی نے زور دیکر کہاکہریاست کی موجودہ سرکار بھائی بھتیجہ واد، فرقہ پرستی اور ہندو مسلمانوں کے بیچ درار پیدا کرنے والی زہریلی سوچ کی دیوار کو گرانے میں پوری طرح سیناکام ہے! ریاستی سطح پر ہندو مسلم فسادات اور لوٹ پاٹ کی بڑھتی وارداتیں اس سچائی کی ضامن ہیں کہ سرکار بھائی چارہ اور امن قائم رکھنے میں فیل ہوچکی ہے عوام مہنگائی اور خوف کے بھوت کا شکار بناہواہے ۔ بسپا قائدصدیقی نے بیباک انداز میں کہاکہ بجنور میں چار مسلم جوانوں کا قتل اور اس سے پہلے مظفرنگر اور سہارنپور کے فساد اور اس میں ہوئے اقلیتی فرقہ کے زبردست جانی اور مالی نقصان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ سرکار پسماندہ ، پچھڑے ، دلت اور اقلیتی فرقہ کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہی نہیں چاہتی ، اس سرکار کے زیادہ طر افسر اور وزراء منووادی سوچ کے شکار ہیں، یہ ووٹ تو سب کا لیتے ہیں مگر کام اونچے طبقے اور اونچے گھرانے کے لوگوں کا ہی کرتے ہیں۔ بسپاکے نوجوان لیڈر افضل صدیقی نے کہا کی ریاست فرقہ پرستی ، غنڈہ گردی ، لوٹ پاٹ اور بد امنی سے دو چار ہے ہر ضلع میں تشدد اور لوٹ پاٹ کی وارداتیں عام ہیں۔ مگر سرکار عوام کی حفاظت کرنے میں ساڑھے چار سال بعد بھی بری طرح سے ناکام ہے اسی وجہ سے آج ہر مذہب اور طبقے کا عوام بہوجن سماج پارٹی کی سرکار واپس لانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس موقع پر اپنے شاندار اور والہا نہ استقبال کے دوران بہوجن سماج پارٹی ضلع سہارنپور کے سینئر قائد بھائی لیاقت علی اور نوجوان بسپا قائد عالم رانا نے جناب نسیم الدین صدیقی اور بھائی افضل صدیقی کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہن جی نے جناب نسیم الدین صدیقی اور افضل صدیقی کو اپنے فیصلے سے اور اپنی سوچ سے ریاست کے بیشتر علاقوں میں لگاتار ریلیوں کے ذریعہ عوام کو بیدار کر نے اور بسپا کیلئے عمدہ زمین تیار کرنیکی جو اہم چناؤ ی ذمہ داری سونپی وہ بہت ہی بڑا کام ہے اور دونوں قائد اس سمت بڑھتے ہوئے چند ماہ میں ایک سو سے زائد بڑی ریلیاں ریاست بھر میں منعقد کراچکے ہیں جو بسپاکی بڑھتی طاقت کا سنگنل ہیں ، اور آج یہاں کی اہم اور بڑی ریلیمیں موجود ہزاروں افراد کی حاضری سے بھی یہ بات ثابت ہے کہ نسیم الدین صدیقی اور افضل صدیقی مستقبل کے کامیاب عوام دوست اور پسپا قائد کے طور پر ہمیشہ ہمارے بیچ اسی طرح بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے اور اسی طرح سے با اخلاق رہکر ہمیشہ کی مانند مستقبل میں بھی بہوجن سماج پارٹی کو متحد رکھنے کا کام انجام دیں گے۔ 

مرکزی حکومت منشیات کے سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان بنائے ۔۔ سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی۔14دسمبر(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت کو ملک بھر کے اسکول کے بچوں کو منشیات کے استعمال سے دور رکھنے کے لئے چھ ماہ کے اندر نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ہدایت دی۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی تنظیم 'بچپن بچاؤ تحریک' کی درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ چھ ماہ کے اندر اندر ایسا قومی منصوبہ تیار کرے جس میں اسکول کے بچوں کو منشیات کے استعمال سے بچانے کے اقدامات سجھائے گئے ہوں۔ بنچ کی جانب سے جسٹس چندرچوڑ نے فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو چار ماہ کے اندر اندر یہ سروے کرانے کا بھی حکم دیا کہ اسکول کے بچوں کے ذریعہ منشیات کا استعمال کس قسم اور کس حد تک کیا جا رہا ہے ؟ عدالت نے منشیات اور اس کے ضمنی اثرات کے بارے میں اسکول کے بچوں کو آگاہ کرنے کے لئے اس سے متعلق پہلوؤں کو کورس میں شامل کرنے کی بھی صلاح دی ہے ۔

جونپور میں راہل گاندھی کا عوامی جلسہ19دسمبر کو

جونپور۔14دسمبر(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نوٹوں کی منسوخی کے پیش نظر عوام کو ہونے والی پریشانیوں کے سلسلے میں یہاں آئندہ 19دسمبر کو بی آر پی کالج میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کریں گے ۔کانگریس کے نائب صدر مسٹر گاندھی کے جونپور میں ہوانے والے پروگرام کی تصدیق کرتے ہوئے کانگریس کے قومی ترجمان اور جونپور کے صدر رکن اسمبلی ندیم جاوید نے کہا کہ عوام کی مشکلوں کو کانگریس کسی قیمت پر نظر انداز نہیں کرسکتی۔اس وسیع موضوع پر مسٹر گاندھی کے اس پہلے عوامی جلسے کا پیغام صرف پوروانچل ہی نہیں پورے ملک میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے اس عوامی جلسے کو پارٹی کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد اور ریاستی کانگریس کے صدر راج ببر خطاب کرنے والے تھے لیکن ا ب اسے اور بڑی شکل دینے کے لئے راہل گاندھی خود اس جلسہ کو خطاب کریں گے ۔اس کے مشرقی ضلع میں روڈ شو کر چکے مسٹر گاندھی کا یہ عوامی جلسہ اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کا باقائدہ آغاز خیال کیا جارہاہے ۔راہل گاندھی کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع اکائی کی میٹنگ کرکے تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا