English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم ریزرویشن کے معاملے میں حکومت عوام کو گمراہ کرر ہی ہے:مولانا ندیم صدیقی (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

جب کہ ہندوستان اور خاص طور سے مہا راشٹر میں مسلمانوں کے لئے ریزرویشن کا معاملہ انکی بقاء کا مسئلہ بنا ہوا ہے،مسلم ریزرویشن کے معاملے میں حکومت عوام کو گمراہ کر ہی ہے ۔ ریزرویشن مسلمانوں کے لئے کو ئی سیاسی حصولیابی نہیں بلکہ سماجی زندگی میں ترقی کی ایک ضمانت کے طور پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریزرویشن مسلمانوں کا آئینی ،جمہوری ،دستوری اور سماجی حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہا راشٹر کی بی جے پی حکومت مراٹھوں کو ریزرویشن دینے کے اپنے عہد پر کا بند رہنے کا اعلان کرتی ہے مگر مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے معاملے میں وہ اپنی اس ہٹ دھرمی پر قائم ہے کہ مذہب کے نام پر مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیا جا سکتا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ حکومت مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دینا چاہتی جب کہ مسلمانوں کو ریزرویشن پسماندگی کی بنیاد پر دیا گیا تھا ۔
مولانا ندیم صدیقی نے کہا کہ طلاق ثلاثہ یا مسلمانوں کے دیگر تمام عائلی معاملات میں حکومتی یا عدالتی مداخلت کو ہم صریح طور شریعت میں مداخلت تصور کرتے ہیں ۔اس معاملہ میں ہمارا وہی موقف ہے جو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا ہے۔الہ باد ہائی کورٹ کے جس فیصلے کو میڈیا طلاق ثلاثہ کے خلاف قرار دے رہی ہے وہ دراصل کوئی فیصلہ نہیں ہے بلکہ دو دیگر معاملات میں عدالت کا ایک ایسا فیصلہ ہے جس میں طلاق ثلاثہ پر کوئی بحث نہیں کی گئی مگر ہمارے ملک کا زرخرید میڈیا اسے طلاق ثلاثہ کے خلاف قرار دے رہا ہے ۔الہ آباد ائی کورٹ کے ججوں کا اس معاملے میں تبصرے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔
مولانا مفتی محمد روشن قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر علاقہ ودربھہ نے کہا کہ اسلام میں عورتوں کو جو تحفظ فراہم کیا گیا ہے وہ کسی اور مذہب میں نہیں کیا گیا۔ کوئی بھی عدالت دستور سے بلند نہیں ہو سکتی اور دستور نے ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کے پرسنل لاء پر عمل کرنے کی اجازت دی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن اور شریعت میں مداخلت کے انہی معاملات کی بناء پر ناگپور میں ۱۵ ؍ دسمبر کو ایک عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو انشاء اللہ تاریخی اہمیت کا حامل ثابت ہوگا ۔مولانا مفتی مجاہد قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع امراؤتی نے ان جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے ناگپور اجلاس عام میں بھاری سے بھاری تعداد میں بلا لحاظ مذہب و ملت شرکت کی اپیل ۔ان پروگراموں کے انعقاد میں ایڈوکیٹ ماجد حسین ،حافظ شمیم ،صابر بھائی ،مظفر بھائی مفتی نور الدین ،مولانا نعیم ،سعید بھائی ،شاکر بھائی ،جمیل بھائی ،و دیگر پیش پیش تھے۔

ہم پر اور مذہب اسلام پر حملہ ہماری گمراہی کا نتیجہ

سہارنپور۔12دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)جامعۃالطیبات کے ناظم اعلیٰ اور عالم دین مولانامحمدیعقوب بلندشہری نے کہاکہ آج مسلمان حق تعالیٰ کے احکامات اور اس کے رسولؐ کی تعلیمات سے دورہوتاجارہاہے جوں جوں ملی تنظیمیں،دینی مدارس اور تبلیغی جماعتیں معاشرہ کو سدھارنے کاکام تیزی سے کررہی ہیں ویسی ہی معاشرہ سدھرنے کے بجائے اور بگڑتاجارہاہے انہوں نے کہاکہ اگرمسلمانوں کا یہی حال رہاتو آنے والے وقت میں مسلمانوں کو مرتدہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا انہوں نے کہاکہ آج ہرطرف مسلمانوں اور مذہب اسلام پر حملے کئے جارہے ہیں مسلمانوں کو حراساں کیاجارہاہے اس کے باوجودبھی ہم اپنی اصلاح نہیں کرپارہے ہیں ۔مولانابلندشہری نے کہاکہ دنیاملعون ہے ہمیں دنیاکے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے بلکہ دنیاسے بے رغبتی پیداکرکے حق تعالیٰ کی عبادت میں لگ جاناچاہئے انہوں نے کہاکہ ہماری اصل منزل آخرت ہے اگر ہم نے مرنے سے پہلے آخرت کی تیاری نہ کی تو آخرت میں ہمیں بڑی سزاؤں کا سامناکرنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ عبادتیں دو طرح کی ہیں ایک جانی عبادت ایک مالی عبادت ہماری جان بھی اللہ کی اور ہمارامال بھی اللہ کا اسلئے ہمیں اپنی جان اور اپنا مال اللہ کے رضاکے لئے لگانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ قرآن کریم ہماراپرسنل لاء اور قانون حیات ہے اسلئے ہمیں قرآن کریم کے احکامات پر چلنے اور اس کوسمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔مولانابلندشہری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں ہماری بچیاں غیروں کے اسکول کالجوں میں پڑھ رہی ہیں اوروہیں پر تربیت بھی لے رہی ہیں جہاں ہماراجان مال بیجاصرف ہورہاہے کیوں کہ ہمارے بچے دینی تعلیم سے محروم ہوتے جارہے ہیں غیروں کے کالج میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیاں دینی تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں جو معاشرہ کو سدھارنے کے بجائے اور بگاڑنے کا سبب بنتی ہیں۔مولانابلندشہری نے کہاکہ جامعۃالطیبات میں دینی تعلیم ابتداء سے دورۂ حدیث شریف تک اور عصری تعلیم دسویں کلاس تک ہوتی ہے جہاں بچی دسویں کلاس پاس کرنے کے ساتھ ساتھ دس سال میں عالم دین بھی بن جاتی ہے انہوں نے کہاکہ جامعۃالطیبات سہارنپور میں ایک ایساواحدادارہ ہے جہاں دینی وعصری تعلیم بچیوں کو ساتھ ساتھ دی جارہی ہے۔جامعہ سے بچیاں فارغ ہوکر اپنے اپنے علاقوں میں دینی ،تعلیمی وتربیتی خدمات انجام دے رہی ہیں انہوں نے کہاکہ روزانہ ہم لوگ مسجد مسجد جاکراصلاح معاشرہ اور تعلیمی بیداری پروگرام کررہے ہیں اور جامعہ کی معلمات وطالبات بھی روزانہ کسی نہ کسی علاقہ میں اصلاح معاشرہ اورتعلیمی بیداری پروگرام کرتی ہیں تاکہ معاشرہ دینی تعلیم سے روشن ہوسکے ۔گذشتہ دنوں نئی مسجد محلہ چھپیان،بڑی مسجد آلی اہنگران،روبینہ مسجد چاندکالونی،مسجد عطاء اللہ شاہ سرائے مردان علی،رحمت مسجد آزادکالونی،مسجد سلمان فارسی ۶۲ٖفٹ روڈ،مسجد ٹھیکیدار والی پکاباغ وغیرہ کے علاوہ بھی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے ۔مولانابلندشہری نے جامعۃالطیبات میں بچیوں کے داخلے کرانے کی پرزور اپیل کی۔

نئی امید سو سائیٹی نے یوم حقوق انسانی کے مو قع پر مذاکرہ کا انعقاد کیا۔

پٹنہ۔12دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)نئی امید ایجو کیشنل اینڈ ویلفئر سو سائیٹی نے عالمی یو م حقوق انسانی کے مو قع پر آج مغربی چمپارن کے نر کٹیاگنج بلاک کے سرہواں ۔ ڈکہواں میں’’ انسان ،انسانیت اور انسانی زندگی ‘‘مو ضوع پر ایک پروگرام منعقد کیا ۔سو سائیٹی کے سکریٹری و سماجی خدمت گار پر ویز کو ثر نے پروگرام کو خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انسان کو اپنے حقوق کی پہچان ہو نی چاہیئے تبھی وہ اس کے لئے بیدار ہو سکتا ہے ۔پرویز کو ثر نے کہا کہ حقوق انسانی کا لحاظ ہر مذہب میں ہے حقوق انسانی کا پیغام انسانیت کی آواز ہے۔ انسانی حقوق کا بنیا دی حق جان و مال کی حفاظت ہے، وہی معاشرہ صالح کہلا ئیگا جہاں ایمانداری کے ساتھ سبھی طبقات کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔پر ویز کو ثر نے کہا کہ انسانی حقوق کے پا مالی کو روکنے کے لئے سبھی طبقات کو ملکر آواز اٹھا نے کی ضرورت ہے۔ آج کے پروگرام میں عالمِ انسا نیت سے پر ویز کو ثر نے ایک خاص اپیل کر تے ہوئے کہا کہُ خدا را آپ اپنے اندر خدمت کا جذبہ پیدا کریں اللہ تعالیٰ نے اگر آپکو بھر پو ر مال و اسباب اور صلاحیتوں سے نوازا ہے تو یہ آپ کا اوّلین فریضہ ہے کہ آپ ان کی امداد کر یں جن کے ننگے پیر اور بدن سے اس سرد موسم میں بھی کپڑے ندارد ہے اور ایسے مشکل حالات کا سامنا خاص کر پچھڑے طبقات ،اقلیتوں ،دلتوں ،اور مہادلت سماج کے بچوں اور ضعیفوں کو زیا دہ کر نا پڑ رہا ہے۔جناب فیض الرحمٰن نے کہا کہ آج اس طرح شہر یت اور زندگی کی مصیبتیں برھ رہی ہیں اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ ہم نے خودپانی اور ہو اکو آلودہ بنا دیا ہے ۔پا نی اور ہو اکے آلو دہ ہو نے سے نہ زند گی محفوظ رہ سکتی ہے اور نہ ہی صحت ٹھیک ۔ ہماری زندگی محفوظ اور صحت ٹھیک رہے اس جانب توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔اس مو قع پر عوام اور بچوں کو پانی اور پیڑ پو دوں کو بچانے کے لئے حلف بھی دلا یا گیا اس پرو گرام میں نصر الدین احمد ،تری پراری کمار،فیروز کو ثر ، ڈاکٹر شبیر احمدو غیرہ مو جود تھے۔

آسام : 20 لاکھ روپے قیمت کے نئے نوٹوں کے ساتھ 3 گرفتار

گوہاٹی۔ 12دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)آسام میں کمیشن کے لئے 2000 روپے کے نئے نوٹوں سے پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے دھندے میں مبینہ طور پر ملوث کم از کم تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے. پولیس نے یہ معلومات ہفتہ کو دی. پولیس کے مطابق، ان لوگوں کو یہاں ہاٹیگاؤں علاقے میں ایک گھر سے جمعہ کی رات گرفتار کیا گیا تھا. پولیس نے کہا، "ایک معلومات کی بنیاد پر ہم نے گھر میں چھاپہ ماری کی. 2000 روپے قیمت کے نئے نوٹوں میں 20 لاکھ روپے کی رقم کے ساتھ تین لوگ گھر میں انتظار کر رہے تھے. "یہ کہا گیا کہ کہ وہ لوگ مذکورہ رقم کو پرانے نوٹوں میں 26 لاکھ روپے قیمت کی دوسرے گروپ کی رقم سے بدلنے والے تھے. پولیس نے کہا، "ہم تینوں لوگوں سے یہ معلوم کرنے کے لئے پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ نئے نوٹوں میں اتنی بڑی رقم انہیں کہاں سے ملی تھی." مزید کہا گیا کہ اس ریکٹ کے پیچھے کچھ بینک حکام کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے. قابل ذکر ہے کہ باقی بھارت کے ساتھ آسام کے لوگ ماضی ایک ماہ سے نئے نوٹوں کو حاصل کرنے کے لئے ابھی جدوجہد کر رہے ہیں. 

ہند۔ روس فوجی تعاون

نئی دہلی۔12دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج لوک سبھا میں جناب حکم سنگھ کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ جمہوریہ بھارت کی حکومت اور روسی وفاق کی حکومت کے مابین دفاعی تعاون کے سلسلے میں ایک معاہدے پر 28 جنوری 1993 کو دستخط ہوئے تھے۔ جمہوریہ بھارت کی حکومت اور روسی وفاقی حکومت کے مابین ایک دوسرے معاہدے پر، جس کا تعلق فوجی اور تکنیکی تعاون (ایم ٹی سی) 2011۔2020 سے تھا، اس پر 7 دسمبر 2009 کو دستخط کئے گئے تھے۔ یہ معاہدہ یکم جنوری 2011 سے 31 دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہے گا۔وزیر موصوف نے بتایا کہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے باضابطہ حیثیت کی حامل روسی ایجنسیوں سے متفرق پرزوں کے حصول کیلئے معاہدات پر دستخط کئے ہیں۔ ان معاہدات میں اصل پرزہ سازوں (او ای ایم) مثلاً یوآر اے ایل آپٹیکل اینڈ میکنیکل پلانٹ، او ای ایم ہولڈنگ کمپنیاں مثلاً ایرواسپیس اکیوپمنٹ کارپوریشن، اے ایچ سی سکھوئی اور یونائیٹڈ انجن کارپوریشن شامل ہیں۔

اے ٹی ایم سے نقدی لوٹی

پٹنہ۔12دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع) بہار کے پٹنہ شہر میں محفوظ مقام مانے جانے والے کوتوالی تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے ایک گارڈ کا قتل کرکے آٹومیٹک ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) سے نقد روپے لوٹ لئے ۔پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ گزشتہ شب چند بدمعاشوں نے موریہ کمپلکس میں واقع سینٹرل بنک آف انڈیا کے اے ٹی ایم میں تعینات گارڈ کندن (48) کا گولی مار کر قتل کردیا اور اے ٹی ایم کو توڑ کر روپے لوٹ لئے ۔ پولیس کے مطابق اس لوٹ سے متعلق فوری پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ متوفی پٹنہ کے بودھا کالونی کا رہنے والا تھا۔

وادی شدید سردی کی لپیٹ میں، جمعہ اور سنیچروار کی شب رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ 

منفی 4.5ڈگری سیلشیس درجہ حرارت ریکارڈ ،اگلے 24گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان/محکمہ موسمیات

سرینگر۔12دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)بادشاہ چلہ کالان سے قابل ہی شدید سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ سرینگر میں مسلسل درجہ حرارت نقطہ انجماد سے4ڈگری نیچے گر کر منفی میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران وادی جمعہ اور سنیچر وار کی رات رواں موسم کی سرد ترین رات کو بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران بارشوں اور برفباری ہونے کاامکان ظاہر کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق شدید سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس دوران صبح و شام یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے عام زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔اگرچہ رات بھر آسمان کھلا رہتا ہے تاہم اس دوران کھلے آسمان کی وجہ سے سردی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ رات کے وقت ہڑیوں کو گلا دینے والی اس سردی کی وجہ سے بیشتر لوگ گھروں سے باہر نہیں آتے۔دن بھر اگر چہ کبھی کبھی فضاء میں سورج بھی جلوا ہ افروز ہوتا تاہم اس دوران بھی سرد ہواؤں کی لہر سورج کی تمازت کو کھا جاتی ہے۔شہر سرینگر سمیت وادی کے جنوب و شمال میں سردیو ں کی وجہ سے صبح دیر سے دن شروع ہوتا ہے اور شام کو جلد ہی رات ہونے کی وجہ سے اوقات کار میں بھی کمی آئی ہے۔ موسم سرماکی آمد کے ساتھ ہی وادی میں عام زندگی اگر چہ متاثر ہوتی ہے تاہم سخت ترین سردیوں اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ دریں اثناء سرینگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے گر گیا اور جمعہ اور سنیچروار کی شب رواں موسم کی سب سے سرد ترین رات کے طور پر ریکارڈ کی گئی۔ سرینگر میں بھی درجہ حرارت کے گرنے کی وجہ سے موسم کی انتہائی سرد رات کو ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر منفی 4.5ڈگری سیلشیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی سرد لہر جاری ہے اور اس دوران مجموعی طور پر درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہوئی ہے جس کے دوران شمالی کشمیر میں شہراہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2جبکہ جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات بھر مطلع صاف رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہو رہی ہے جس کے سبب سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ ادھر کرگل میں بھی سردیوں کا قہر جاری ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور برفباری کے امکانات ہے ۔

مسلسل دو دنوں تک معطل رہنے والی ریل سروس سنیچر کو دوبارہ بحال 

سرینگر۔12دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)آرونی بجبہاڑہ میں فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑ پ کے اختتام کے بعد مسلسل دو دنوں تک معطل رہنے والی ریل سروس کو سنیچر وار کو دوبارہ بحال کر دی گئی جس کے ساتھ ہی مسافروں نے راحت کی سانس لی ۔اسی دوران گہرے دھند اور کہرا چھا جانے کی وجہ سے جمعہ کو سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر معطل کی گئی ہوائی سروس کو بھی دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔ نمائندے سے ملی تفصیلات کے مطابق جنوبی قصبہ بجبہاڑہ میں فوج اور جنگجوؤں کے درمیان طویل معرکہ آرائی کے دوران حالات مسلسل کشیدہ رہنے اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر بانہال کو بارہمولہ سے جوڑنے والے ریل سروس دو دن بند رہنے کے بعد سنیچروار کو پھر سے بحال کر دی گئی اور ریل گاڑی اپنے مقرر شیڈول کے مطابق دوبارہ جاری رہی جس کے نتیجے میں مسافروں نے راحت کی سانس لی ۔ادھر ریلوئے حکام نے ریل سروس دوبارہ بحال ہو نے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آرونی بجبہاڑہ میں جنگجوؤں اور فوج کے درمیان جھڑپ کے بعد بجبہاڑ ا میں مسلسل حالت کشیدہ ہونے اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ریل سروس کو مسلسل دن دنوں تک بند کرنا پڑا جس کے بعد سنیچروار کو ریل سروس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا اور ریل گاڑی اپنے مقرر شیڈول کے مطابق جاری رہی ۔ادھر سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گہرے دھند اور کہرا چھا جانے کی وجہ سے جمعہ کو تمام پروازیں منسوخ کرنے کے بعد سنیچروار کو ہوائی اڈے پر دوبارہ سے ہوای سروس بحال کر دی گئی ہے ،واضح رہے کہ جموں ہوائی اڈے پر جمعہ کو اس وقت ہزاروں مسافر درماندہ ہو گئے تھے جب ہوائی اڈے پر رن وئے میں ٹینکی خرابی کی وجہ سے تمام پروازیں منسوخ کی گئی تھی۔ 

گذشتہ5ماہ میں ہوئی انسانی حقوق کی پامالیوں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سرینگر۔12دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقعہ پر کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ان گنت درد بھری داستانیں ہیں، لیکن گذشتہ5ماہ کے دوران وادی کشمیر میں جو کچھ ہوا اُس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ 90کے اوائل میں کشمیری قوم پر جو مظالم ڈھائے گئے ، گذشتہ 5ماہ کے دوران ظلم و ستم، غارت گری اور بربریت کے تمام ریکارڈ مات کئے گئے۔ 100کے قریب معصوموں اور بے گناہوں کو ابدی نیند سلا دیا گیا اور سنگ دل حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے اور نہ ہی لوگوں پر ڈھائے جارہے مظالم پر نادم ہیں۔ گذشتہ 5ماہ کے دوران 15ہزار سے زائد زخمی کئے گئے جن میں سے5ہزار صرف پیلٹ کے شکار ہوئے، 1155افراد کی ایک یا دونوں آنکھیں پیلٹ کا نشانہ بنائے گئے، فصلیں جلائیں گئیں، میوہ ضائع کیا گیا، مساجدا ور خانقاہوں پر تالے چڑھائے گئے، مساجد میں لاؤڈ سپیکروں پر ازان دینے پر بھی پابندی لگائیں گئیں ، حتیٰ کہ اجتماعی طور پر نمازِ عید ادا کرنے پر بھی قدغن لگائی گئی،مکانوں کے در و دیوار اور مال و اسباب کی اندھا دھند توڑ پھوڑ کی گئی، آبادیوں میں گھس کر مارپیٹ معمول بنایا گیا ، زیر چوب ہلاکتیں کیں گئیں، نونہالوں اور خواتین تک کو بھی نہیں بخشا گیا۔ اس سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالیوں کی کیا مثال ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کے بشری حقوق کے اداروں کو محض بیان بازی تک ہی محدود رکھا گیا ۔سی این آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس حقوق البشر کو تحفظ فراہم کرنے میں روز اول سے پیش پیش رہی ہے اور یہاں کے عوام کے اجتماعی حقوق کو استحصالی عناصر کے غیض وغضب سے نجات دینے کی خاطر عظیم تر قربانیں دیتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے قائدین نے مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی قیادت میں قید وبند کی جو طویل ترین صعوبتیں برداشت کی ہیں، وہ سب انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے ہی کیا گیا ہے ۔ یہ عوامی جماعت آج بھی ریاستی عوام کے اجتماعی حقوق کی بحالی کیلئے فیصلہ کن لڑائی لڑنے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی امن دوست کوششوں کے نتیجے میں ہی فوج کی تعداد میں تخفیف ہوئی تھی، بنکروں کو ہٹایا گیاتھا، آبادی والے علاقوں سے فورسز کا انخلاء عمل میں لایا گیا تھا اور افسپا قانون کو کالعدم کرنے سے متعلق مثبت سوچ کو جگایا جاسکا ہے۔ لیکن پی ڈی پی بھاجپا حکومت کے معرض وجود میں آنے بعد یہاں کے حالات کو واپس 90ء کے مقام پر لاکھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے قدآور شخصیت اور ہردلعزیز رہنما شیخ محمد عبداللہ نے اپنی پوری زندگی یہاں کے عوام کو اُن کے حقوق دلانے میں صرف کی۔ شیر کشمیر نے کشمیری قوم کو زمین کے حقوق، تعلیم کے حقوق، جمہوری حقوق، اظہارِ رائے کے حقوق، خواتین کے حقوق دلائے اور انسانی حقوق پامالیوں کیخلاف روز اول سے ہی جدوجہد کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا