English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال کے ہگلی میں اے ٹی ایم مشین کے باہر قطار میں کھڑے ایک شخص کی موت(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نوٹ پر پابندی کے بعد اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔آج صبح بنڈل ریلوے اسٹیشن کے باہر ایس بی آئی کے اے ٹی ایم مشین میں کھڑے قطار میں کلول رائے چودھری کی گرنے کے بعد موت ہوگئی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں مہلوک کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوں ۔ کیامودی بابو سن رہے ہیں ۔


مسلمان خواتین کی تعلیم و تربیت پرتوجہ دیں:مولانااسرارالحق قاسمی

کولکاتا۔04دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)اسلام نے تعلیم و تربیت پردنیاکے تمام مذاہب سے زیادہ زوردیاہے اوراس کی بنیادہی تعلیم و تعلم پر رکھی گئی ہے،اس لیے مسلمانوں کی یہ اہم دینی و شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولادکوتعلیم کے حصول پرتوجہ دلائیں اورخاص طورپرایسی تعلیم دلائی جائے جوہماری اولادکے لیے دنیاوآخرت دونوں میں کامیابی اورنجات کا باعث ثابت ہو۔ان خیالات کااظہارمعروف عالم دین اورممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی نے جامعہ حسنی للبنات،شیب پورہوڑہ کے سالانہ اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔انھوں نے کہاکہ اسلام نے لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعلیم پر بھی زوردیاہے بلکہ لڑکیوں کی تعلیم کومزیداہمیت دیتے ہوئے ان لوگوں کے لیے کامیابی اورجنت کی خوشخبری سنائی گئی ہے جواپنی بیٹیوں اوربہنوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں اوراس وقت تک ان کی کفالت کا ذمہ اٹھائیں جب تک ان کی شادی نہ ہوجائے۔انھوں نے اسلام کے تصور تعلیم کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ دنیاکے کسی بھی مذہب میں حصول تعلیم کے تئیں اس قدراہتمام اورتاکید نہیں کی گئی ہے جتناکہ اسلام میں کی گئی ہے۔مولاناقاسمی نے کہاکہ وہ لڑکیاں اور ان کے والدین قابل مبارک بادہیں جنھوں نے اپنی بچیوں کودین کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے منتخب کیااورانھیں ایک معیاری تعلیمی ادارے میں داخل کیا۔انھوں نے کہاکہ اس وقت ملکی سطح پرجہاں مجوعی اعتبارسے مسلمانوں کوتعلیم پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے وہیں لڑکیوں کی تعلیم کابھی خاص اہتمام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرمجلس تحفظ شریعت کے صدرمولاناابوطالب رحمانی نے کہاکہ اسلام ہمیں بلاتفریقِ مردوزن کے حصول علم کی ترغیب دیتاہے اورتاکید کرتاہے کہ علم نافع حاصل کیاجائے اس لیے تمام مسلمانوں کایہ فریضہ ہے کہ وہ اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں اوروہ تمام اسباب و ذرائع اختیارکریں جن کے ذریعے سے ہماری آنے والی نسل علمی میدانوں میں ممتازاورباکمال ہو۔اجلاس کے دیگر مقررین اورخصوصی شرکاء میں انوارالمدارس حیدرآباد کے ناظم مولانامحمدشریف مظاہری،جامعہ ام سلمہ کے ناظم مولاناآفتاب عالم ندوی،کیننگ اسٹریٹ مسجداحسان کے امام وخطیب مولانا ارشد حسین قاسمی،کلکتہ یونیورسٹی کے پپروفیسرمولانااشرف علی قاسمی،مدرسہ فیض القرآن کے حافظ علی حسن صدیقی،دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور کے مہتمم مولانانوشیراحمداور انجینئروقاراحمد خان وغیرہ کے نام قابل ذکرہیں۔جبکہ اجلاس کااختتام جامعہ عائشہ نسواں،حیدرآبادکے ناظم مولاناحافظ خواجہ نذیرالدین کی دعاء پرہوا۔


قومی ترانہ صرف سینما گھروں میں ہی کیوں، پارلیمنٹ میں کیوں نہیں۔۔عمر عبداللہ

نئی دہلی۔04دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)سنیما گھروں میں فلم سے پہلے قومی ترانہ بجائے جانے کے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ صرف سینما گھروں میں ہی کیوں، پارلیمنٹ، اسمبلیوں اور عدالتوں میں قومی ترانہ کیوں نہیں بجایا جانا چاہئے۔ذرائع کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ عام کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’بحث کا مسئلہ یہ نہیں ہے، یقیناً ہم قومی ترانہ کا احترام کرتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ صرف سینما گھروں میں ہی کیوں، پارلیمنٹ میں روزانہ کیوں نہیں؟عمر عبداللہ کا یہ ٹویٹ کانگریس لیڈر منیش تیواری کے ٹویٹس کے جواب میں آیا ہے۔کانگریس لیڈر نے ٹویٹ کیا تھا، ’قومی ترانہ پر سپریم کورٹ کے حکم کی تنقید پر حیران ہوں۔اگر ہندوستانی ہی اپنے قومی ترانہ کے احترام میں نہیں اٹھیں گے تو کیا پاکستانی اٹھیں گے۔‘عمر عبداللہ نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ کیوں صرف سنیماؤں کو حب الوطنی کے سبق کی ضرورت ہے؟ کیوں نہیں انہیں عدالتوں میں روزانہ بجایا جائے۔


خطہ چناب کے بھدوا علاقے میں زلزلے کے شدیر جھٹکے 

ریکٹر پیمانے پر شدت 4.3ریکارڈ ،تاہم کوئی جانی نیا مالی نقصان نہیں 

سرینگر۔04دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)خطہ چناب کے بھدوا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سنیچر وار کی اعلیٰ صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی تاہم کسی جا نی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بھدوا ،ڈوڑہ اور اس کے آس پاس والے علاقوں میں اعلیٰ صبح قریب 4بجے اس وقت خوف و دہشت پھیل ؂گیا جب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔نمائندے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھرو ں سے باہر آئے اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے ۔نمائندے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کچھ منٹوں تک محسوس کئے گئے جس دوران لوگوں نے خالق کائنات سے رجوع کیا اور ان کی زبانوں پر سے قرآنی آیتیں جاری تھی ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جنوبی بھدوا کے 12کلو میٹر نیچے بتایا جاتا ہے ۔ایس ڈی ایم بھدوا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زلزلے سے کی بھی جگہ کئی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔


سڑک حادثوں میں خاتون ہلاک، سات زخمی

سرینگر۔04دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع) وادی میں سڑک کے مختلف حادثوں میں ایک معمر خاتون ہلاک اور دیگرسات افراد زخمی ہوئے ۔یو این این کے مطابق سڑک حادثے میں دودہا محلہ نشات کراسنگ کے نزدیک ایک وینگار زیرنمبرJK01S-1748 جس کو ڈرائیور آمرینہ نوشہری چلارہا تھا نے ایک معمر خاتون عزی کو ٹکرمارکو زخمی کیا جس کوعلاج ومعالجہ کیلئے جے۔ وی ۔ سی بمنہ سرینگر منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی نعش کو تمام تر ضروری لوازمات کے بعد وارثاں کے حوالے کیاگیا۔ سڑک کے ایک حادثے میں لوٹن مٹن اننت ناگ کے نزدیک ایک وینگار زیرنمبرJK03D-4412 جس کو ڈرائیور مشتاق احمد تیلی ساکن ڈیٹھوچلارہاتھا سڑک پرپلٹ گئی ۔ اس حادثے میں مذکورہ ڈرائیور زخمی ہوا جس کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ سڑک کے ایک اور حادثے میں اچھہ بل چوک کے نزدیک ایک گاڑی زیرنمبرJK03C-3784 جس کوڈرائیور غلام محمد وانی ساکن ماٹپورہ چھترگل چلارہا تھا نے ایک پولیس اہلکار جاوید احمد حال متعینہ تھانہ پولیس اچھہ بل کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔سڑک کے ایک اور حادثے میں کانجی باغ اونتی پور ہ کے نزدیک ایک آٹو زیرنمبرJK13C-5169 جس کو ڈرائیور شہنواز احمد ساکن راجپورہ چلارہاتھا کے قابو سے باہر ہوکر اخروٹ کے درخت کے ساتھ ٹکرایا ۔ اس حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن کوعلاج ومعالجہ کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیاگیا۔ 



ٹول وصولی کی وجہ سے ٹول بوتھوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں,کھلے پیسوں کے لئے مارا ماری

جے پور۔04دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)نوٹوں کی منسوخی کے 23دن بعد ہائی وے پر شروع ہوئی ٹول وصولی کی وجہ سے ٹول بوتھوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنی شروع ہو گئی ہیں وہیں کھلے پیسوں کو لے کر ٹول ملازمین اور گاڑی ڈرائیوروں میں کہا سنی ہونے لگی ہے ۔ راجستھان کے بگرو ٹول ناکے پر کل آدھی رات کے بعد شروع ہوئی ٹول وصولی کو لے کر ٹول پلازہ ملازمین اور گاڑی ڈرائیوروں کے درمیان کھلے پیسوں کو لے کر ہوئی کہا سنی کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے سمجھا بجھا کر معاملہ پرسکون کرایا۔ پردیش کے بگرو سمیت گیگل اور پیپلال واقع ایسولیک سوما، تولامال کشن گڑھ واقع جیویکا ٹول پلازہ پر ٹول وصولی شروع ہونے کے ساتھ ہی 23 دن بعد ٹول بوتھ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ گیگل ٹول پلازہ منیجر منیش شرما نے بتایا کہ ٹول بوتھ پر 200 روپے سے کم ٹیرف والی گاڑیوں سے نئے نوٹ لینے کا حکم ہے ۔ گاڑی ڈرائیوروں کی طرف سے دو ہزار روپے کے بڑے نوٹ دینے کی وجہ ٹول ملازمین کو کھلے پیسے دینے میں کافی پریشانی ہو رہی ہے ۔گاڑی کے ڈرائیور کھلے پیسے نہ ہونے کا حوالہ دے کر بڑے نوٹ دے رہے ہیں وہیں ٹول پلازہ پر چھوٹے نوٹوں کا فقدان ہے ۔ اس وجہ سے رات سے ہی مارا ماری کی حالت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹول پلازہ پر حکومت کے حکم پر ٹول کمپنیوں نے سویپ مشین کا اہتمام کیا ہے لیکن ٹرک اور بس ڈرائیوروں کے پاس اے ٹی ایم، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ نہ ہونے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹول پلازہ پر اس صورت حال کے پیش نظرپولیس انتظامیہ نے سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں۔ متعلقہ تھانہ پولیس کو آن کال رہنے کے ساتھ ٹول بوتھ پر پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ۔یہاں ویڈیوگرافی کا بھی اہتمام کیا گیا۔


حکومت کی پالیسیوں کا فائدہ عوام تک پہنچانے میں اس کیڈر کے حکام کا بہت اہم کردار ہوتا ہے

دوبارہ حکومت بننے پر ان کے مسائل کو دور کیا جائے گا۔۔اکھلیش یادو

لکھنؤ، 04دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے صوبائی سول سروس (پی سی ایس) افسران کو حکومت کے اقتدار کی ریڑھ بتاتے ہوئے آج اس بات کی یقین دہانی کی کہ سماج وادی پارٹی کی دوبارہ حکومت بننے پر ان کے مسائل کو دور کیا جائے گا۔ مسٹر یادو نے آج یہاں پی سی ایس ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا فائدہ عوام تک پہنچانے میں اس کیڈر کے حکام کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ۔ انہیں حکومت کی ریڑھ کہا جاتا ہے ۔ان کی وجہ سے حکومت کی تصویر بنتی بھی ہے اور بگڑتي بھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھا کام کرنے والے افسران کی وہ ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ نو برسوں بعد پی سی ایس ایسوسی ایشن کے ہو رہے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ یہ ہر سال ہونا چاہئے ، کیونکہ اس سے ایک دوسرے سے ملاقات ہوتی ہے اورلوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی اس کیڈر پر بہت انحصار کرتی ہے ۔ ایک بار تو ان کی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے مرکز سے یہاں تک کہہ دیا تھا، ''آپ آئی اے ایس ہٹا لیجئے ہم پی سی ایس سے حکومت چلا لیں گے ۔'' مسٹر یادو نے کہا کہ حکومت کی اسکیموں کو پی سی ایس افسر عوام تک پہنچاتے ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے ایکسپریس وے آگرہ۔لکھنؤ کو کم وقت میں بنانے کا کریڈٹ انہی کو جاتا ہے ، کیونکہ کسانوں سے بغیر کسی تنازعہ کے اسی کیڈر کے لوگوں نے زمین دلوائی۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو، لیپ ٹاپ اور سماج وادی پنشن جیسی حکومت کے اہم منصوبوں کو کامیابی سے نافذ کروانے میں پی سی ایس افسران کا بہت اہم کردار رہا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی حکومت نے اس کیڈر کے لئے ہمیشہ نرم رخ رکھا۔ اسی لئے دو سو سے زیادہ اہلکار آئی اے ایس کیڈر میں چلے گئے ۔پی سی ایس یونین نے اس کے لئے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر پروفیسر رام گوپال یادو کا بھی تعاون لیا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی ایس افسران کی وجہ سے ہی بندیل کھڈ کے پیکج کی ترسیل میں مدد ملی، اس سے غریبوں کا فائدہ ہوا۔ اس سے پہلے پی سی ایس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل پون گنگوار نے کہا کہ کیرالہ اور کچھ دیگر علاقوں میں پی سی ایس کیڈر کے افسرآٹھ برسوں میں آئی اے ایس ہو رہے ہیں جبکہ اترپردیش میں 22 سال لگ جا تے ہیں۔ انہوں نے پی سی ایس افسران کے کچھ دیگر مسائل کو بھی وزیر اعلی کے سامنے اٹھایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا