English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوٹ بندی معاملہ: اب لالو نے پی ایم مودی کو کہا انکل پوڈجر، صرف کام ہیں بگاڑتے(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

پھر بھی وہ خود پسندی کا شکار ہے کہ اس سے اچھا کوئی نہیں ہے۔ "انکل پوڈجر" نے ایک تصویر ٹانگنے کے مقصد سے دیوار میں ایک کیل ٹھوكنے کے چکر میں پوری دیوار میں ہی سوراخ کر دئے۔ تصویر بھی ٹیڑھی ہی ٹانگي۔ قابل ذکر ہے کہ نوٹوں کی منسوخی سے عام لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل اپوزیشن پارٹیوں کے نشانے پر ہیں۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اگرچہ نوٹ بندی کی حمایت کر رہے ہیں لیکن ان کی حکومت کے اہم اتحادی راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو، ان کے بیٹے اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سوشل میڈیا پر خاص طور پر ٹویٹر کے ذریعے وزیر اعظم پر مسلسل طنز کر رہے ہیں۔ انکل پوڈجر ایک کارٹون کردار ہے۔


سعودی عرب جانے والے بھارتی مسافرطیارے کی کوچی میں ہنگامی لینڈنگ 

نئی دہلی۔ 25 نومبر 2016(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب جانے والے بھارتی مسافر طیارے نے کوچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔مقامی ڈرائع ابلاگ کے مطابق جمعرات کو منگلورو ایئر پورٹ سے سعودی شہر دمام کے لئے 131 مسافروں اور عملے کو لیجانے کے لئے اڑان بھرنے والے ائیر انڈیا ایکسپریس کے طیارے نے کوچی کے ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے ،طیارے کے پائلٹ کو دوران پرواز انجن سے چنگاریاں نکلنے کا شک ہوا جس پر ہنگامی طور پر اسے قریب ترین ایئر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔طیارے کے انجن کی بھر پور جانچ پڑتال کے بعد اسے پرواز کی اجازت دی گئی۔


یو پی کے سابق وزیر اعلی کی اہلیہ کی سشما سوراج کو اپنا گردہ دینے کی پیشکش 

نئی دہلی۔ 25 نومبر 2016(فکروخبر/ذرائع) ریاست اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی روی کانت گرگ کی اہلیہ نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو اپنا گردہ دینے کی پیشکش کر دی۔ وزیر خارجہ جو ان دنوں سخت علیل ہیں اور ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے کو اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی روی کانت گرگ کی اہلیہ میرا نے اپنا ایک گردہ دینے کی پیشکش کی ہے انھوں نے کہا ہے کہ سشما سوراج کی اپنے وچن سے ایمان داری اور عوام کی فلاح و بہبود کا جذبہ نہ صرف پورے ملک بلکہ بی جے پی کے لئے بھی ایک مثال ہے وہ ایسی اچھی خاتون کو اپنا گردہ دینے کو تیار ہیں ،انھوں نے کہا کہ اگر ان کا گردہ ان کے گردوں سے میچ ہو جاتا ہے تو ان کے یہ بڑا اعزاز ہو گا۔یاد رہے کہ 16نومبر کو سشما سوراج کے گردے فیل ہو جانے کی اطلاع کے بعد ان کو بھارت میں سینکڑوں افراد جن میں مسلمان بھی شامل ہیں اپنا گردہ دینے کی پیشکش کی ہے۔


نوٹوں کی منسوخی پر بھارتی ایوانوں میں اپوزیشن جماعتوں کی ہنگامہ آرائی چوتھے روز بھی جاری رہی

نئی دہلی ۔25 نومبر 2016(فکروخبر/ذرائع) بڑے کرنسی نوٹوں کی منسوخی پر دونوں ایوانوں میں ہنگامہ جمعرات کو چوتھے روز بھی جاری رہا،پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کو نوٹوں کی منسوخی کے معاملے پر بولنے کی اجازت نہ دینے پر سخت شور شرابہ ہوا اور وزیر اعظم مودی کے خلاف نعرہ بازی کا مظاہرہ کیا گیا اس دوران بغیر کسی کارروائی کے دونوں ایوانوں کے اجلاس کو دوپہر تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو بھارتی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنے مطالبات کے حق میں اپوزیشن جماعتوں نے دھرنا اور مظاہرہ کیا۔بھارتی پارلیمنٹ کے 200 سے زائد اپوزیشن ارکان نے اجلاس کے شراع ہونے سے قبل پارلمنت کے باہر مہاتما گاندھی کے مجسمے تلے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ بڑے کرنسی نوٹوں کی منسوخی پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم مودی کو بلایا جائے،انھوں نے کہا کہ ہم نوتون کی منسوکی کے خلاف نہیں ہیں بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت نے نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ غلط طریقے سے اور جلد بازی میں مشاورت کے بغیر کیا جس سے اب تک 70 افراد کی جانیں جا چکی ہیں اور اس فیصلے سے کسانوں،مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کو سخت مشکلات ہو رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا