English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی لیڈر نے نوٹ بندی پر پی ایم کے سروے کو لے کر مودی پر سادھا نشانہ، کہا بیوقوفوں کی دنیا میں جینا بند کرو(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

کہا بیوقوفوں کی دنیا میں جینا بند کروانہوں نے لکھا، کڑی محنت سے کمائی گئی اور مشکل وقت کے لئے کئی سالوں سے بچائی گئی ماؤں اور بہنوں کی بچت کا موازنہ کالے دھن سے نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ حکومت نے کالے دھن اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے آٹھ نومبر کو 500 اور 1 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر طویل قطاریں ہیں۔


چندرا بابو نائیڈو کو بڑی نوٹوں کی منسوخی کا علم پہلے سے تھا :جگن موہن ریڈی

حیدرآباد۔24نومبر(فکروخبر/ذرائع)آندھراپردیش کی اصل حزب اختلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے الزام لگایا کہ تلگودیشم سربراہ و اے پی کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کو بڑی نوٹوں کی منسوخی کا علم پہلے سے تھا ۔ انہوں نے راجمندری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے نوٹوں کی منسوخی کا علم ہونے پر چندرا بابو نے خود کو محفوظ کرلیا ۔ جگن نے اسے جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے مرکز پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ بغیر سونچے سمجھے اس پر عمل کیا جارہا ہے ۔ نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ پر تاخیر سے ردعمل ظاہر کرنے سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے جگن نے کہا کہ انہوں نے اس فیصلہ کے بارے میں ہر کسی سے بات کی اور یہ محسوس کیا کہ پچھڑا طبقہ شدید متاثر ہے جس کے پاس روز مرہ کے اخراجات کی تکمیل کیلئے رقم نہیں ہے ۔ انہوں نے اس فیصلہ کو واپس لینے کی خواہش کی ۔ جگن نے کہا کہ اگر حکومت ان نوٹوں کو منسوخ کرنا چاہتی تو اسے زیادہ مہلت دینی چاہئے تھی ۔ اس سے نقصان کم ہوسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کا میکانزم صحیح نہیں ہے ۔ اس فیصلہ پر عمل کے میکانزم کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو بھی نوٹوں کی منسوخی کی ذمہ داری قبول کریں کیونکہ مرکز میں ان کے وزرا ہیں اور ان کی پارٹی این ڈی اے کی حلیف ہیں۔ انہوں نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو یہ کہتے ہیں کہ اگر یہ اچھا فیصلہ ہوا تو ان کی جہ وجہ سے ہوا ہے اور اگر کچھ غلط ہوا تو اسے مودی نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 90 فیصد معیشت نقدی پر مشتمل ہے کس طرح سوائپنگ مشینوں کا استعمال غریب لوگ اور دیہاتی کرسکتے ہیں۔ مودی نے اپنے فیصلہ سے تمام کی رقومات کو کالا دھن قرار دیا ہے ۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کالے دھن کی حمایت میں کوئی بھی نہیں ہے ۔ مرکز کا مقصد اچھا ہے لیکن اس کا میکانزم صحیح نہیں ہے ۔ اس پر مناسب غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ 


انڈیگو نے ہندوستان میں کنیکٹی وٹی بڑھائی؛ پٹنہ اور رائے پور شامل

پٹنہ۔24نومبر(فکروخبر/ذرائع)بھارت کی پسندیدہ آن ٹائمپرفارمر، انڈیگو اپنے گھریلو نیٹ ورک میں 28 نئی پروازوں شامل کرکے گاہکوں کا تجربہ بہتر بنا رہی ہے۔یہنیاٹائم ٹیبل نومبر، 2016 سے لاگو ہوں گے۔ اس میں پٹنہ اور رائے پور کے درمیان پہلی پرواز شامل ہے۔ دو نئے ایئربس اے ۔320 ہوائی جہازکی نئی پروازوں اور چکروں کی شروعات سے اس ایئر لائن کے روز 890 چکر لگنے شر وع ہو جائیں گے۔ 41 مقامات شامل کرتے ہوئے روزانہ 890 پروازوں کے ساتھ یہ نئی پروازیں کارپوریٹ اور لیزر مسافروں کو انڈیگو کی لاجواب آن ٹائم پرفارمنس کا تجربہ فراہم کریں گی۔نیٹ ورک کے اس توسیع کے بارے میں مسٹر آدتیہ گھوش، صدر اور ہول ٹائم ڈائریکٹر، انڈیگو نے کہا، '' ہمیں میٹرو شہروں اور علاقائی مقامات سے 6 ای کی نئی پروازوں کااعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ پٹنہ سے یہ نئی پروازوں ہمارے گاہکوں کو بہت پسند آئیں گی۔ ''


نکسلی دھماکے میں سب انسپکٹر ہلاک

جگدل پور۔24نومبر(فکروخبر/ذرائع)چھتیس گڑھ کے وزیر داخلہ رام سیوک پیکرا کے قیام کے لئے بستر پہنچنے کے کچھ گھنٹے پہلے نکسلیوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کرکے اپنی موجودگی درج کرا دی ہے ۔ نکسلیوں کے دھماکے کی زد میں آکر مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) 74 ویں بٹالین کے سب انسپکٹر بی ایس بسٹ ہلاک ہو گئے ۔ یہ واقعہ آج صبح سکما ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 50 کلومیٹر دور چتاگپھا اور برکاپال کے درمیان ہواہے ۔ سکما کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آئی کے ایل سیلا نے بتایا کہ جگدل پورتاگپھا تھانے سے سی آر پی ایف کی ٹیم دو دن پہلے تلاشی مہم پر نکلی تھی۔ پارٹی کے واپس آنے سے پہلے ایک دوسری ٹکڑی کو ایریا ڈومنیشن کے لئے بھیجا گیا تھا۔ صبح سات بجے تھانے سے تقریبا 15 کلومیٹر دور نکسلیوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ اس کی زد میں آکر سب انسپکٹر بسٹ ہلاک ہو گئے ۔ شہید جوان کی لاش کو چتاگپھا لایا جا رہا ہے ۔ سکما ضلع میں دو دن کے اندر نکسلیوں کے آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف کو دوسری بار نشانہ بنایا ہے ۔ ایک دن پہلے ہی جگرگنڈا تھانہ علاقے کے چنتلنار علاقے میں نکسلیوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا تھا۔ اس کی زد میں آکر سی آر پی ایف کے دو جوان زخمی ہو گئے تھے ۔



تمل ناڈو میں سڑک حادثے میں تین افراد کی موت، 13 زخمی

پڈوچیری۔24نومبر(فکروخبر/ذرائع)تمل ناڈو کے ولی پورم ضلع میں مراکانم کے نزدیک ہوئے ایک سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت اور 13 دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب دو کاریں سامنے سے آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک گاڑی کونمیدو سے پڈوچیری کی طرف جا رہی تھی جبکہ دوسری گاڑی میں ایک نجی کمپنی کی خاتون ملازم سوار تھی۔حادثے میں ایک کی موت موقع پر ہی ہو گئی جبکہ دو دیگر خواتین کی موت علاج کیلئے پونڈیچیری انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (پی آئی ایم ایس) لے جانے کے دوران ہوئی۔ مرنے والوں کی شناخت شکتی، کلیام مال اور شانتی کے طور پر ہوئی ہے ۔


نیلی تھوپی سیٹ سے ناراین سوامی جیتے 

پڈوچیری۔24نومبر(فکروخبر/ذرائع)پڈوچیری کے وزیراعلی اور کانگریس کے امیدوار وی ناراین سوامی نیلی تھوپی اسمبلی سیٹ کے لئے 19نومبر کو ہوئے ضمنی انتخابات میں جیت درج کی ہے ۔آج ہوئی ووٹوں کی گنتی کے مطابق مسٹر ناراین سوامی نے اپنے قریبی حریف آل انڈیا انادروڑ منیترکشگم(اے آئی دی ایم کے )کے اوم شکتی شیکھر کو 11،144ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔مسٹر ناراین سوامی کو 18۔709ووٹ ملے ہیں جبکہ مسٹر شیکھر کو صرف 7،565ووٹ ہی مل سکے ۔مسٹر ناراین سوامی نے پہلے دور کی گنتی سے ہی سبقت بنالی تھی۔پہلے دور کی ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد مسٹر ناراین سوامی 4000ووٹوں سے آگے چل رہے تھے ۔دوسرے دور کی گنتی ختم ہوتے ہوتے ان کی سبقت 7،538ووٹوں کی ہوگئی۔اس کے بعد مسٹر ناراین سوامی نے سبقت بناتے ہوئے 11144ووٹوں سے جیت حاصل کی،اس جیت کے ساتھ مسٹر ناراین سوامی پڈوچیری کے وزیراعلی بنے ہوں گے ۔اس ضمنی انتخابات میں بقیہ چھ امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ 16مئی کو اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد کانگریس اعلی کمان نے مسٹر ناراین سوامی کو وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعلی بنے مسٹر ناراین سوامی کو چھ ماہ کے دوران ہی اسملی کی رکنیت حاصل کرنی تھی۔


جمعیۃ علماء اتر پردیش نے کا نپو راحت کیمپ میں آج 3000سے زائد لوگوں کو چائے،پانی ،بسکٹ،ناشتہ وغیرہ سے ضیافت کی

کانپور۔24نومبر2016(فکروخبر/ذرائع) جمعیۃ علماء اتر پردیش کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کی ہدایت پرپانچ روزسے ہیلٹ اسپتال میں جاری جمعیۃ علماء شہر کانپور کا راحت کیمپ میں آج 3000سے زائد لوگوں کو چائے،پانی ،بسکٹ،ناشتہ وغیرہ سے ضیافت کی گئی۔ مولانا اسامہ نے آج پھرخود ہیلٹ پہنچ کرکے کیمپ کا جائزہ لیا اور اپنے ہاتھ سے ٹرین حادثے کے علاوہ باقی اور مریضوں اور تیمارداروں کوجو اس اسپتال میں تھے سبھی کو چائے پانی اور بسکٹ وغیرہ تقسیم کیا، کئی پریشان لوگوں کو رقم دے کر اور دوائی وغیرہ دلا کر بھی مدد کی گئی۔ جس کو لوگوں نے خوب سراہا، بڑی تعداد میں موجود لوگوں اور مختلف تنظیموں نے جمعیۃ علماء کی اس فکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح سے سارے لوگ انسانیت کی بھلائی کا کام کریں گے یہ تو بہت ہی اچھی چیز ہو گی اور اس سے لوگوں میں اچھا پیغام جائے گا۔ صوبائی صدر مولانا اسامہ نے کارکنان جمعیۃ علماء کانپور اور جامعہ رحمت بکرمنڈی کے اساتذہ و طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق بھی سیرت النبی ؐ کا ایک اہم شعبہ ہے، آپ نے جس طرح یہاں پریشان لوگوں کی دن رات لگ کر مدد کی ، ان کے غم میں شریک ہوکر ان کی اپنی طاقت بھر خبر گیری کی ہے انشاء اللہ یہ تمام لوگوں کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا ، اور اللہ کے یہاں اس کا بہترین اجر ملے گا ۔ کیمپ میں قائم مقام قاضئ شہر مولانا اسامہ قاسمی کے ساتھ مولانا معراج الحق، حافظ عبد الحلیم،قاری عبد المعید چودھری،عمیم خاں،عبد الرحمان،مولانامحمد انیس خاں قاسمی،مفتی اظہار مکرم قاسمی اور جامعہ رحمت کے طلباء واساتذہ پیش پیش رہے۔ 


سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کونوٹوں کی منسوخی کے فیصلے سے پیدا شدہ مسائل

پر مقدمات کی سماعت سے باز رکھنے کے لئے مودی حکومت کی اپیل مسترد کردی

نئی دہلی ۔ 24 نومبر2016(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کونوٹوں کی منسوخی کے فیصلے سے پیدا شدہ مسائل پر مقدمات کی سماعت سے باز رکھنے کے لئے مودی حکومت کی اپیل مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت کے اس فیصلہ (نوٹوں کی منسوخی) سے عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور گڑبڑ اور ہنگاموں کا سبب بننے والی صورتحال میں عوام پر عدالتوں کے دروازے بند نہیں کئے جاسکتے۔حکومت نے نوٹوں کی منسوخی کے مقدمات کی ہائیکورٹس میں سماعت کو روکنے کیلئے اپیل کی تھی اور استدلال پیش کیا تھا کہ صورتحال میں اب کہیں زیادہ بہتری ہوئی ہے اور طویل قطاریں تھم رہی ہیں نیز رقمی معاملات میں ڈیجیٹل طریقہ کار کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا ہے، حکومت نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ نوٹوں کی منسوخی کا اقدام کامیاب ثابت ہوا ہے کیونکہ تاحال چھ لاکھ کروڑ روپے بینکوں میں جمع ہوچکے ہیں اور دسمبر تک خزانہ میں 10 لاکھ کروڑ روپے جمع ہوں گے جس سے کالے دھن کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہوگا لیکن بھارتی حکومت کے یہ دعوے ان کی سپریم کورٹ کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئے۔ بھارتی حکومت کو یہ ایک اور دحچکا لگا ہے کیونکہ بھارتی عدالت عظمیٰ نے بھی 18 نومبر کو حکومت کی ایک درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ نوٹوں کی منسوخی کیلئے 8 نومبر کو کئے گئے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹس میں دائر کی جانے والی درخواستیں قبول کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس فیصلہ (نوٹوں کی منسوخی) سے عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور گڑبڑ اور ہنگاموں کا سبب بننے والی صورتحال میں عوام پر عدالت کے دروازے بند نہیں کئے جاسکتے۔ 


گزشتہ 18 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹڑول پردراندازی کی دو کوششیں ناکام 

سرینگر۔2016(فکروخبر/ذرائع)فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ18گھنٹوں کے دوران حد متارکہ پر دراندازی کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے جس دوران فوج اور جنگجوؤں کے درمیان کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ ہوا تاہم جنگجو فوج کو چکمی دیکر فرار ہو گئے ہیں ۔ یو این این کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹر اور گلمرگ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوج نے دراندازی کی دو تازہ کوشش ناکام بنادی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی علی الصبح کنٹرول لائن کی نگرانی پر مامورفوجی اہلکاروں نے گشت کے دوران جنگجوؤں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی۔ذرائع کے مطابق جب فوج نے آس پاس کے علاقہ کو گھیرے میں لے کرجنگجوؤں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی تو جواب میں انہوں نے فوج پر اندھادھند گولیاں چلائیں جس پر فوجی اہلکاروں نے فوری طور مورچہ سنبھالتے ہوئے جوابی کارروائی شروع کی۔اس طرح طرفین میں باضابطہ جھڑپ کا آغاز ہوا اوران کے درمیان شدید گولی باری کاسلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔فوج کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں جنگجو ؤں فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔اسی دوران فورسز کی اضافی کمک طلب کرکے مزید علاقوں کو گھیرے میں لیکر تلاشی کارروائی جاری رکھی گئی۔ دفاعی ذرائع کے مطابق علاقہ میں اگر چہ گولیوں کا تبادلہ رْک گیا ہے لیکن فوج کو خدشہ ہے کہ جنگجو لائن آف کنٹرول کے متصل گھنے جنگلات میں پناہ لے رکھی ہے۔انہیں تلاش کرنے کیلئے فوج کی مزید کمک کی مدد سے وسیع جنگلات کو گھیرے میں رکھا گیا ہے اور آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔ 


چلہ کالان سے قبل ہی وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ، کرگل میں رات کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری عبور 

سرینگر۔24نومبر2016(فکروخبر/ذرائع)بادشاہ چلہ کالان کی آمد سے قبل ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور کرگل میں رات کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری عبور کر گیا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم میں کسی بھی تبدیلی کو خارج ازمکان قرار دیتے ہوئے موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ریاست خاص کر وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل میں چلہ کلان سے قبل ہی سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب سرینگر شہر میں سرد ترین رات رہی کیونکہ درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلگام میں اس سے زیادہ سردی رہی کیونکہ یہاں درجہ حرارت منفی 1.8ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ موسمیاتی ماہرین کے مطابق وادی میں گزشتہ رات سب سے زیادہ سردی سیاحتی مقام گلمرگ میں رہی کیونکہ یہاں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ شب کرگل میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق جموں خطہ میں بھی درجہ حرارت میں کافی گراؤٹ آئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم میں کسی بھی تبدیلی کو خارج ازمکان قرار دیتے ہوئے موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے ۔


ذاکر نائیک کے خلاف کارروائی میں تیزی 

این آئی اے نے آئی آر ایف کے کھاتے منجمد کرنے کا حکم دیا

ممبئی۔24نومبر2016(فکروخبر/ذرائع)معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مرکزی حکومت اور قومی تفتیشی ایجنسی نے کارروائی کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے بینکوں سے اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) کے کھاتوں کو منجمد کرنے کو کہا ہے۔ این آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ تمام ان بینکوں سے جہاں ڈاکٹر ذاکر نائک یا ان کی تنظیم کے کھاتے چل رہے ہوں، انہیں فوری طورپر منجمد کردینے کا حکم دیا گیاا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی نے معروف اسلامی اسکا لر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف کارروائی میں تیزی لاتے ہوئے نائیک کی غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) کے کھاتوں کو منجمد کرنے کو کہا ہے۔ واضح رہے کہ این آئی اے نے ڈاکٹر ذاکر نائیک او ر ان کی تنظیم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153 ۔اے کے تحت مذہبی بنیاد پر مختلف طبقات کے درمیان عناد و منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ان کے خلاف سماجی ہم آہنگی بگاڑنے کی مشابہ سرگرمیوں کے لئے بھی انسداد دہشت گردی و غیر قانونی اقدامات (روک تھام) ایکٹ۔1967 کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے بعد تفتیشی ایجنسی ممبئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں واقع متعدد دفاتر اور ٹھکانوں پر چھاپے مار چکی ہے، جہاں سے آئی آر ایف کے بینک کھاتوں کی تفصیلات اور دیگر اہم معلوہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا


نوٹ بندی معاملہ: وزیر اعظم مودی فیصلے کو نافذ کرنے میں رہا ناکام

غربیوں کیلئے 50 دن بھی ہے اذیت ناک،65 لوگوں کی ہوچکی ہے موت /منموہن سنگھ

نئی دہلی۔24نومبر2016(فکروخبر/ذرائع)سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے راجیہ سبھا میں 500 اور 1000 کے نوٹ بندی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتظامی کارروائی میں ناکام مسلسل ناکامی کا ثبوت دے رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔یو این این کے مطابق ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ میں ان مقاصد سے نااتفاقی نہیں کرتا لیکن یہ ایک یادگاری بدانتظامی ہے جہاں ملک میں دو رائے نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 نومبر کو اچانک نوٹ بندی کا فیصلہ لینے کے بعد سے زرعی اور اقتصادی ترقی میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ ملک کی جی ڈی پی میں تقریبا دو فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ سنگھ نے مزید کہا کہ غریبوں کے لئے 50 دن بھی تکلیف دہ ہے۔ عام لوگوں کو نوٹ بندی سے سخت تکلیف ہوئی ہے۔ اب تک 65 افراد کی نوٹ بندی کی وجہ سے موت ہو چکی ہے جوکہ تکلیف دہ ہے۔ اب کرنسی کے نظام میں لوگوں کو بھروسہ کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بھی کمزور ہوئی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں اور چھوٹے صنعت کاروں کوسخت نقصان پہنچا ہے۔ہم نوٹ بندی کے خلاف نہیں ہے لیکن لوگوں کو ہو رہے مسائل کا حل ضروری ہے۔ ہر دن نیا اصول بنانا صحیح نہیں ہے۔پی ایم او فیصلے پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ لوگ اپنے پیسے نہیں نکال پا رہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نریش اگروال نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر بھی بھروسہ نہیں کیا۔کتنا سچ ہے پتہ نہیں لیکن اگر انہیں اس بارے میں بتایا ہوتا تو وہ ہمیں کان میں ضرور بتا دیتے۔یہ سن کر پورے ایوان میں قہقہے لگنے لگے۔ خود وزیر اعظم مودی اور ارون جیٹلی بھی اس پر زور زور سے ہنسے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی جب جذباتی ہوکر جان خطرہ میں ہونے کی بات کرتے ہیں تو ہمیں بہت دکھ ہوتا ہے۔ آپ اتر پردیش میں بے فکر ہو کر گھوم سکتے ہیں کیونکہ ہماری ریاست میں قانون و انتظام اچھا ہے۔انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کے جذباتی ہونے پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جذباتی وزیر اعظم ہمارے ملک کی حفاظت کیسے کریں گے۔ اگر ہمارے وزیر اعظم کو جان کا خطرہ ہو سکتا ہے تو پاکستان سے ہمارے ملک کی حفاظت کون کرے گا؟نریش اگروال نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ آئندہ یوپی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر لیا گیا ہے۔آپ کالا دھن کی بات کرتے ہیں لیکن بیرون ملک سے اب تک کالا دھن واپس نہیں آیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا