English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوجوان لیڈرمدرسہ سے فارغ قاری صہیب بہار آر جے ڈی کے صدر منتخب،!

share with us

انہوں نے کہا راشٹر یہ جنتا جلد نے اپنے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے بہار اسمبلی انتخابات میں ۵۰فیصد کے مطالبہ پر ۶۰ فیصد ٹکٹ نوجوانوں اور خواتین کو دیا گیا ، راشٹر جنتا دل نے اپنے حصہ کے ۱۰۱ سیٹوں میں سے ۴۵ نوجوانوں کو ٹکٹ دیا اور سارے نوجوان کامیاب ہوکر اسمبلی پہونچے، انہوں نے قاری صہیب کی پارٹی کے تئیں بے لوث خدمت و محنت کی سراہنا کرتے ہوئے پورے بہار کی کمان دینے کا اعلان کیا ، اور انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ قاری صہیب سبھی طبقہ کے عوام میں پارٹی کو فروغ دینے اور پارٹی کی ترقی و سیکولرزم و سماجی انصاف کے پیغام کو پہونچانے میں اہم رول ادا کریں گے، اور پارٹی کو تقویت پہونچانے میں اپنا اہم روم نبھائیں گے، عہدہ صدارت سمبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاری صہیب نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل کے رہنما شری لالو پرساد یادو ،اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے جو ذمہ داری ہم جیسے سادھارن انسان کو سونپا ہے ہم پوری ایمانداری سے اسے بخوبی انجام دینے کی کوشش کریں گے ، اور جہاں تک ہوسکے ہر ممکن پارٹی کو مظبوط اور گھر گھر تک پہونچانے کی کوشش کریں گے ، ملک میں ہورہی گندی سیاست ،اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کے چہرے سے نقاب اٹھائیں گے ،اور انہیں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، واضح ہوکہ قاری صہیب اس سے پہلے بھی راشٹریہ جنتادل کے کئی عہدوں پر رہ کر بہت زبردست طریقے سے پوری ایمانداری کے ساتھ پارٹی کی خدمت کو انجام دیا ہے ، اور حالیہ الیکشن میں آس پاس کے کئی ضلعوں میں امیدواروں کی جیت میں کافی اہم رول ادا کیا تھا ، قاری صہیب آبائی طور پر ضلع سمستی پور سے تعلق رکھتے ہیں ، جبکہ حالیہ برسوں سے مظفر پور میں قیام پذیر ہیں ،
مدرسہ سے فارغ ہونے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنی سیاسی سمجھ بوجھ، بولنے کی صلاحیت، و کام کرنے کی محنت و لگن نے بہت ہی قلیل عرصے میں بہار کی سیاسی اکھاڑے کا ہیرو بنا دیا ، اور بہت ہی قلیل المدت میں اتنے بڑے عہدے کا حقدار بنا دیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا