English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے ڈی یو لیڈر کے بیٹے کی دبنگئی، سائڈ نہ دینے پر نوجوان کو ماری گولی، اب تک فرار(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس واقعہ کے بعد سے ملزم راکی ​​فرار ہے۔ پولیس نے لینڈ روورکارکو جے ڈی یو رکن اسمبلی منورما دیوی کے گھر سے برآمد کر لیا ہے۔ پولیس منورما دیوی کے شوہر بندی یادو کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے منورما کے باڈی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔پوچھ گچھ کے دوران راکی ​​کے والد بندی یادو اپنے بیان سے پلٹ گئے۔ پہلے بندی نے کہا کہ ان کا بیٹا یہاں موجود نہیں ہے لیکن مزید پوچھ گچھ میں بندی نے اپنے بیان سے پلٹتے ہوئے کہا کہ راکی ​​کی گاڑی کو اوورٹیک کرنے کے بعد آدتیہ اور ان کے دوستوں نے راکی ​​کو کار سے اتار کر اس کو پیٹنے لگے۔ اپنے دفاع میں راکی ​​نے اپنی لائسنسی ریوالور نکال لی اور غلطی سے گولی چل گئی۔


جادو پور یونیورسٹی تنازعات کا مرکز بنتا جارہا ہے : گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی

کلکتہ۔8مئی(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال کی سب سے مشہور جادو پور یونیورسٹی میں جمعہ کے دن ہوئے ہنگامہ آرائی و تنازعات پر تبصرہ کرتے ہوئے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے کہا کہ جادو پور یونیورسٹی ''تنازعات کا مرکز''بنتا جارہا ہے اور انتظامیہ کو اس کے خلاف کارروائی کرنے چاہیے۔گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں نے کہا کہ جادو پور یونیورسٹی اپنے تعلیمی معیار کے لحاظ سے بہت ہی زیادہ مشہور تھی مگر اب وہ تیزی سے تنازعات کے مرکز میں تبدیل ہوتی جارہی ہے اس لیے انتظامیہ کو چاہیے کہ اس کے خلاف کارروائی کرے۔گورنر سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ کل کے واقعہ پر جادو پوریونیورسٹی کے وائس چانسلر سے رپورٹ طلب کریں گے ترپاٹھی نے کہا کہ میں نے اب تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ وویک اگنی ہوتری کی ڈائریکٹر میں بنی فلم ''بدھا ان ٹریفک جام '' کی اسکریننگ کو لے کر کمیونسٹ حامی طلباء اور بی جے پی حامی طلباء تنظیم اے بی وی پی کے درمیان تشدد ور جھڑپ ہوگئی تھی۔


وارانسی کے سر سندر لال اسپتال میں دھماکہ

وارانسی۔8مئی(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں وارانسی کے لنکا علاقے میں واقع بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو ) کے سر سندرلال اسپتال میں دھماکہ ہونے سے تقریباََ 18 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر او پی اپادھیائے نے بتایا کہ 12 لوگوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ دھماکہ کے وقت اسپتال میں بڑی تعداد میں مریض اور ان کے تیماردار موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ اوپی ڈی میں اے ئرکنڈیشنر کی پائپ لائنوں میں دھماکہ ہونے کی بات سامنے آرہی ہے۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اوپی ڈی کی دیوار اور چھت کے کچھ حصے گر گئے۔ڈاکٹر اپادھیائے نے بتایا کہ دھماکہ کی وجوہات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔


ملک کے سر فہرست 100 عظیم قانونی ہستیوں میں جیٹلی، چدمبرم اور روی شنکر پرساد کے نام شامل

نئی دہلی۔8مئی(فکروخبر/ذرائع ) وزیر خزانہ ارون جیٹلی، ان کے کابینہ رفیق روی شنکر پرساد اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو ہندوستان کے سرفہرست 100 قانونی مشاہیر ہستیوں میں جگہ دی گئی ہے۔ان کے علاوہ، راجیہ سبھا میں کانگریس کے ممبر ابھیشیک منو سنگھوی، کپّل سبل، راجیہ سبھا کے نامزد رکن کے ٹی ایس تلسی، سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید اور سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی سمیت دیگر سیاسی لیڈروں کو ملک کی سر فہر ست قانونی ہستیوں کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے۔ مذکورہ 100 قانونی مشاہیر ہستیوں کے پروفائل کو جس میں بنیادی طورپر عدلیہ میں ان کی خدمات شامل ہیں، ایک کتابچہ میں یکجا کیا گیا ہے ، جو رواں ماہ کے آخر میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو پیش کی جائے گی۔ کتابچہ کے پبلشر نے اپنی تمہیدی نوٹ میں کہا ہے کہ " 100 عظیم قانونی ہستیوں (مرد و خواتین) کو ہجاء? ترتیب سے اس کتابچہ میں شمار کیا گیا ہے ، جنہوں نے سرکردہ وکیل، ملک کی سر فہرست لاء4 فرم کے سربراہ، پیشہ ور وکیل یا قانون کے اساتذہ کی حیثیت سے آرام دہ یا مختصر راستہ اپنانے کے بجائے اہداف متعین کرکے اور طویل راستہ طے کرکے کامیابیوں کی چوٹیاں طے کی ہیں"۔ اس فہرست میں ممتاز وکلاء4 جیسے فالی ایس نریمن، اشوک ڈیسائی، گوپال سبرامنیم، اندرا جے سنگھ اور دشینت ڈوے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کتابچہ میں 100 عظیم قانونی ہستیوں کی زندگیوں کی مختصر جھلکیاں اہل خانہ کی تصاویر کے ساتھ پیش کی گئی ہیں۔ 


پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے : رام نائک

ہردوئی۔8مئی(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش کے گورنر رام نائک نے آج کہا کہ ملک میں پھیلے پانی کے بحران پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔بلگرام بلاک میں جلیہاپورپر سبھاش چندر بوس انٹر کالج میں منعقد ہ تقریب میں مسٹر نائک نے کہا"ہمارا اصل مقصد تمام لوگوں کو پانی مہیا کرانا ہونا چاہیے . خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں لوگ پانی کے نہایت بحران کا سامنا کر رہے ہیں، ان کی پیاس بجھاناہماری اخلاقی ذمہ داری ہے . اس حساس مسئلے پر سیاست کس طرح کی جا سکتی ہے . "انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کے لئے ضروری ہے اور حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ خشک سالی سے متاثرہ علاقے میں پانی دستیاب کرایا جائے۔اس درمیان مسٹر نائک نے ریاست کی اکھلیش یادو حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر محمد اعظم خان کی بیان بازی پر ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا "مسٹر خاں کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب جانتے ہے کہ وزیر جی کیا کہتے ہیں اور اس کے پیچھے ان کی منشا کیا ہے . "خیال رہے کہ اتر پردیش میں پانی پران دنو سیاست گرمائی ہوئی ہے۔خشک سالی سے متاثر مہوبہ ضلع کے لیے جمعرات صبح سے ایک واٹر ٹرین جھانسی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے تاہم ریاستی حکومت نے پانی لینے سے انکار کر دیا ہے۔


پرتاپ گڑھ میں بیت الخلا کے لئے گئے دو بچوں کی نالے میں ڈوب جانے سے موت

پرتاپ گڑھ۔8مئی(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں پرتاپ گڑھ کے سنگرام گڑھ علاقہ میں آج دو بچوں کی نالے میں ڈوب جانے سے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ حصار پور گاوں میں رہنے والے کملیش (11) اور راجکمار (12) صبح بیت الخلا کے لئے گئے تھے کہ اسی درمیان پیر پھسل جانے سے دونوں نالے میں گر گئے اور اس میں ڈوب جانے سے ان کی موت ہوگئی۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں بچوں کی لاشیں باہر نکلوائیں۔


بے قابو کار کے درخت سے ٹکراجانے سے دو افراد ہلاک ، ایک زخمی

پرتاپ گڑھ۔8مئی(فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے بیلہا گاوُں کے نزدیک گزشتہ شب ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثے میں دو افراد ہلاک و دیگر ایک زخمی ہوگیا۔پولس کے ترجمان کے مطابق مہلوکین کی شناخت منّا شکلا( 40 ) اور مست رام گپتا (45) کے طور پر کی گئی ہے ۔ زخمی رام برن وشواکرما (43) ضلع اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مست رام گپتا لال گنج سے رات دس بجے اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ اپنی اسکارپیو کار سے گھر واپس لوٹ رہا تھا کہ بیلہا گاوُں کے نزدیک کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس سے اس کی و منّا شکلا کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ رام برن وشواکرما شدید زخمی ہو گیا۔ پولس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ 


دیوریا سڑک حادثہ میں نیوز چینل کے صحافی کی موت

دیوریا۔8مئی(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں دیوریا کے کھوکھند علاقہ میں کل رات ٹرک اور کار کی ٹکر میں ایک نیوز چینل کے صحافی کی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ سی نیوز چینل کے نمائندے ستیش مشر (40) کل بذریعہ کار دیوریا آرہے تھے ۔ موسیلا چوراہے کے پاس ایک بے قابو ٹرک نے انکی کار کو ٹکر ماردی۔ناتھ نگر کے رہنے والے مسٹر مشر نے موقع پر ہی دم توڑدیا ۔ وہ خود کار چلارہے تھے ۔حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا تھا پولیس اسے تلاش کررہی ہے ۔


بی جے پی رکن اسمبلی اور ان کے والد کے خلاف وارنٹ جاری

بھنڈ۔8مئی(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کی ایک عدالت نے بجلی کنیکشن کی بقایا رقم جمع نہ کرنے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے رکن اسمبلی نریندر سنگھ کشواہا اور ان کے والد کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیاہے ۔عدالت کے خصوصی بجلی جج ڈاکٹر کلدیپ کشواہا جین نے بجلی کنیکشن کی بقایا رقم جمع نہ کرنے کے معاملے میں بجلی کمپنی کے ذریعہ درج کئے گئے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کل چترویدی نگر کے رہنے والے بی جے پی رکن اسمبلی نریندر سنگھ کشواہا اور ان کے والد مہاراج سنگھ کشواہا کے خلاف 500-500روپے کے ضمانتی وارنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے طلب کئے جانے کے لئے بھیجے ہیں عدالت میں رکن اسمبلی اور ان کے والد کی پیشی کی تاریخ آٹھ اگست مقرر کی گئی ہے ۔ملزمین پر نومبر 2012میں ایک لاکھ 54ہزار 959روپے کی رقم بقایا تھی۔28نومبر کو 15دن کا نوٹس دئے جانے کے بعد بھی رقم جمع نہ ہونے پر 19دسمبر 2012کو عارضی طورپر بجلی کنیکشن کاٹ دیاگیا تھا۔بعد میں 22دسمبر 2012کو کٹے ہوئے کنیکشن کو غیر قانونی طور پر جوڑ لیا گیا ۔انہیں بجلی محکمے کی ٹیم نے 520واٹ بجلی موقع پر غیر قانونی طور سے استعمال کرتے ہوئے پایا تھا۔


تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی مقامات پر بارش کا امکان

حیدرآباد۔8مئی(فکروخبر/ذرائع )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی مقامات پر آئندہ چار دنوں کے دوران ہلکی تا اوسط یا پھر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ بارش کے سبب درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی ہے ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ ودربھ سے جنوبی تمل ناڈوتک ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے زیر اثر آئندہ چار دنوں کے دوران تلنگانہ اور اے پی میں بارش کا امکان ہے ۔ حالیہ بارش کے سبب درجہ حرارت میں تین تا چار ڈگری کی کمی ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چند دنوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ ساحلی آندھرا اور رائل سیما کے بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ دوسری جانب شدید گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 249 تک جا پہونچی ۔ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں سب سے زیادہ 76اموات ہوئیں ۔ ضلع ورنگل میں چار افراد کی موت کی اطلاع ملی ہے ۔


عاشق جوڑے کی لاشیں ریلوے لائن پر پڑی ملیں،جمعرات سے دونوں تھے لاپتہ

لکھنو۔8مئی(فکروخبر/ذرائع )گوسائیں گنج علاقہ میں جمعہ کی صبح ایک عاشق جوڑے کی مسخ لاشیں ریلوے لائن پر پڑی ملیں دونوں ہی جمعرات کی شب سے لاپتہ تھے۔سی او موہن لال گنج نے بتایا کہ گوسائین گنج کے سنگتا میں ۰۲سالہ سنجے راوت اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا تھا سنجے کا گاوٓں میں ہی رہنے والے جگدیش کی بیٹی ۸۱سالہ پریتی سے معاشقہ چل رہا تھا دونوں شادی بھی کرنا چاہتے تھے لیکن شاید دونوں کے گھر والے اس رشتہ کیلئے تیار نہیں تھے۔ جمعرات کی شب دونوں ایک ساتھ گھر سے نکلے اس کے بعد ان کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ جمعہ کی صبح کبیر پور ریلوے کراسنگ کے نزدیک سنجے اور پریتی کی لاشیں پٹری پر پڑی ملیں۔ صبح جب گاوٓں والوں کی نظر دونوں کی لاش پر پڑی توگوسائیں گنج پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لوگوں کو شناخت کیلئے بلایا اس درمیان سنجے اور پریتی کے کنبہ کے لوگ بھی موقع پر آگئے۔ ان لوگوں نے لاش کی شناخت سنجے اور پریتی کے طور پر کی۔ موقع سے پولیس کو دونوں کا موبائل فون بھی ملا ہے۔ تفتیش کے بعد پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔پریتی کے گھر والوں نے بتایا کہ جمعرات کی شب پریتی گھر سے رفع حاجت کی بات کہہ کر چکی تھی اس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی۔ پریتی جب گھر نہیں پہنچی تو اسے کافی تلاش کیا گیا لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ کنبہ کے لوگ سنجے کے گھر بھی پریتی کو تلاش کرتے ہوئے پہنچے۔ سنجے کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ گھر پر موجود نہیں ہے۔ سی او موہن لال گنج کا کہنا ہے کہ دونوں نے ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کی ہیاب اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ آخر دونوں نے خودکشی کیوں کی ہے؟وہیں عاشق جوڑے کی موت کے سلسلہ میں علاقہ میں کئی طرح کے چرچے ہیں۔ کچھ لوگ تو اسے خودکشی مان رہے ہیں لیکن کچھ گاوٓں والے اسے ناموس کی خاطر قتل کا اندشہ ظاہر کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات آنر کلنگ نہیں بلکہ خودکشی ہے۔

دونوں کنبوں نے معاشقہ سے کیا انکار
سنجے اور پریتی کی موت کی اطلاع جیسے ہی گاوٓں پہنچی دونوں ہی کنبوں میں ماتم کاماحول چھا گیا پریتی کی ماں لکشمی اور اس کی چھوٹی بہن شیوانی کا رو رو کر برا حال تھا۔ دونوں ہی کنبے کے لوگوں نے معاشقہ کی بات سے انکار کیا ہے ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں انہیں کچھ نہیں معلوم۔ اب سوال یہ پیداہوتا ہے کہ اگر سنجے اور پریتی کے درمیان معاشقہ نہیں تھا تو پھر کس وجہ سے دونوں نے ایک ساتھ خودکشی کر لی۔اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات آنر کلنگ نہیں بلکہ خودکشی ہے۔


مدرسہ بورڈ امتحان کے فارموں میں تصحیح کا موقع

لکھنو۔8مئی(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے منشی، مولوی، عالم، کامل اور فاضل امتحانات۔۲۰۱۶کیلئے جن امیدواروں کے ذریعہ ریگولر/ پرائیویٹ آن لائن فارم بھرے گئے ہیں، انہیں اندراج میں ہوئی غلطیوں کو درست کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس کیلئے مدرسہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ آئندہ ۷ٓمئی سے ۱۲مئی تک کھولی جائیگی۔یہ اطلاع مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار محمد طارق نے آج یہاں دی۔ انہوں نے بتایاکہ آئندہ ۲۱ٓمئی کے بعد کسی قسم کی ترمیمٓتبدیلی تسلیم نہیں کی جائیگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا