English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی سفیر نے کی مولانا رابع سمیت دیگر علماء سے ملاقات(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

عیدگاہ میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی سے ملاقات کی۔ اس دوران مدرسہ کے طلباء نے پھولوں سے ان کا خیرم مقدم کیا۔مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے سعودی سفیر کو یادگاری نشان پیش کیا۔ مولانا نے ہندوستان سے سعودی عرب کے قدیمی و تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے خادم الحرمین و شریفین شیخ سلمان کی خدمات کی ساتش کی۔ سعودی سفیر ڈاکٹر سعود الساطی نے دار العلوم فرنگی محل اور اسلامک سینٹر آف انڈیا کی مذہبی ، تعلیمی اور سماجی خدمات کی ستائش کی۔ انہوں نے گزشتہ مہینہ امام حرم کی لکھنوٓ میں میزبانی اور کانفرنس کے انعقاد کی بھی ستائش کی۔ اس موقع پر وفد میں شیخ احمد الرومی ، ڈاکٹر ضیف اللہ ، ڈاکٹر داوٓد القہطانی شامل تھے۔ دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں سعودی سفیر کے استقبال کے موقع پر مولانا نعیم الرحمٰن صدیقی ، مولانا محمد مشتاق ، مولانا محمد نصراللہ ، مولانا ابو سحبان روح القدس ، مولانا فرمان ندوی ، مولانا سفیان نظامی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔


مسلم نوجوانوں کی گرفتاری مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی گہری سازش:بخاری

نئی دہلی۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے مسلم نوجوانوں کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ دہشت گردی کے الزام میں دہلی اور اترپردیش سے 13 مسلم نوجوانوں کی گرفتاری نہ صرف انسانی حقوق کی پامالی ہے بلکہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی گہری سازش ہے ۔آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں شاہی امام مولاناسیداحمدبخاری نے کہاکہ پولیس اور تفتیشی ایجنسیاں محض شک کی بنیاد پر مسلم نوجوانوں کو گرفتارکرکے جیلوں میں ڈالتی ہیں اور برسوں جیلوں میں بے گناہی کی سزا بھگتنے کے بعدٹھوس ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے وہ عدالتوں سے بری ہوجاتے ہیں ۔مولانابخاری نے کہاکہ اعظم گڈھ سے گرفتار مفتی ابوالبشر اور طارق قاسمی سمیت سینکڑوں مسلم نوجوان جیلوں میں بند ہیں اور انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ جیلوں میں بند مسلم نوجوانوں کے خلاف تفتیشی ایجنسیوں کے پاس اگر ٹھوس ثبوت ہیں توانہیں عدالتوں میں پیش کیاجاناچاہئے ۔ دہلی سے گرفتارکئے گئے 11 مسلم نوجوانوں کے بارے میں مولانابخاری نے کہاکہ یہ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوان محنت ومزدوری کرکے اپناگزارہ چلاتے ہیں اور اس قابل بھی نہیں ہیں کہ ان کے لواحقین قانونی چارہ جوئی بھی کرسکیں۔انہوں نے الزام لگایاکہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کی خبر میڈیا نے جس سنسنی خیز انداز میں اچھالی ہے ، اس سے ایک بات تو صاف ہوجاتی ہے کہ ملک کے میڈیا کا ایک طبقہ فرقہ پرستوں اور مسلم دشمن عناصر کے ہاتھوں کا مہرہ بن چکاہے جو ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے نہایت نقصاندہ ہے ۔


راوت کو سی بی آئی نے کیا طلب پیر کو ہوگی پوچھ تاچھ

نئی دہلی۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے اسٹنگ آپریشن معاملہ میں اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی ہریش راوت کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے ۔سی بی آئی کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ جانچ ایجنسی نے مسٹر راوت کو پوچھ تاچھ کے لئے پیر کو طلب کیا ہے ۔ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مسٹر راوت نے پیر کو سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچنے کی حامی بھری ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ یہ معاملہ اتراکھنڈ میں عمران کی خریدوفروخت سے وابستہ ہے ۔


بہار میں کنبہ کے چھ ممبران کی کرنٹ لگنے سے موت

مظفر پور۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)کل رات یہاں بجلی کا بائی وولٹیج تارکھمبے سے ٹوٹ کر ایک مکان پر گر گیا جس کی زد میں آکر ایک کنبہ کے چھ افراد کرنٹ لگنے سے مرگئے ۔پولیس نے یہاں بتایا ہے کہ گائی گھاٹ تھانہ علاقہ کے بینی باد مساہری گاؤں میں ہائی وولٹیج تار کھمبے سے ٹوٹ کر نیچے گرگیا جس سے کرنٹ پھیل گیا اور کنبہ کے چھ افراد اس کی زد میں آگئے کرنٹ لگنے سے ان سب کی جل کر موت ہوگئی۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے ۔ریاستی محکمہ بجلی کو بھی اس کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔ریاستی محکمہ بجلی کے ایک افسر ے کہا ہے کہ مرنے والوں کو ضابطے کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا کیس کی تفتیش جاری ہے ۔ دریں اثنا اس واقعہ سے مستقل مقامی لوگوں نے مظفر پور۔ دربھنگا روڈ پر راستہ روک دیا ہے ۔


بہار میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی کنبے کے چھ افراد ہلاک

مظفر پور۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)بہارمیں ضلع مظفر پور کے گائے گھاٹ تھانہ علاقے میں آج صبح ہائی وولٹیج بجلی کے تار ٹوٹ کر ایک چھونپڑی پر گر جانے سے ایک ہی کنبے کی دو خواتین سمیت چھ افراد کی دردناک موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بینی باد مسہر ٹولا میں صبح جب لوگ دو رہے تھے اسی ووقت اوپر سے گزر رہے 11ہزار وولٹیج کا بجلی کا تار اچانک ٹوٹ کر گر گیا جس سے جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔حادثے میں مہادلت کنبے کی پانچ خواتین سمیت چھ افراد کی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں ہریش چندر مانجھی (40)،مالا دیوی (35)،پرمیلا دیوی(35)،پونم کماری(15)،کاجل کماری(06)اور انجلی کماری(02)شامل ہیں۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔اسی درمیان حادثے کے احتجاج میں مقامی لوگوں نے صبح بینی باد کے نزدیک سڑک کوجام کردیا۔بعد میں پولیس اور انتظامیہ کے افسروں نے لوگوں کو سمجھا کر جام کو ختم کرایا۔


بہار میں سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک،دو زخمی

بیگوسرائے۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)بہار میں ضلع بیگوسرائے کے صاحب پور کمال تھانہ علاقے میں کل دیر رات دو موٹر سائکلوں کے درمیان سیدھی ٹکر میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور دو افرد شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سلہا گاؤں کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 31پر دیر رات دو موٹر سائکلوں کے درمیان ٹکر میں ایک شخص کی موت موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ہلاک شدہ کی شناخت ضلع کے ایف سی آئی تھانہ علاقے کے بیہٹ گاؤں کے رہنے والے محمد قسمت (32)کے طور پر کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں و بیگو سرائے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔


بہار میں فوج کے تین جوان گرفتار

بیگو سرائے۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے برونی جنکشن پر کل رات پولیس نے ٹرین میں شراب پی کر ہنگامہ کر رہے فوج کے تین جوانوں کو گرفتار کر لیا۔ریلوے پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ گوہاٹی سے نئی دہلی جانے والی سمپرک کرانتی ایکسپریس ٹرین میں فوج کے کچھ جوان شراب پی کر ہنگامہ اور خواتین مسافروں کے ساتھ بدتمیزی سے کررہے ہیں۔اطلاع کی بنیاد پر انسداد ہنگامہ آرائی اور ریلوے پولیس نے برونی جنکشن پر کھڑی سمپرک کرانتی ایکسپریس ٹرین میں چھاپہ مارکر نشے میں مد ہوش فوج کے تین جوانوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار جوانوں کی شناخت سوشیل کمار،نوین کمار اور امت کمار کے طورپر کی گئی ہے ۔یہ تینوں جوان آسام میں تعینات ہیں جو چھٹی لے کر گوہاٹی سے نئی دہلی جارہے تھے ۔گرفتار جوانوں نے بتایا کہ وہ لوگ ٹرین میں شراب پی رہے تھے اور انہیں بہار میں شراب بندی کی معلومات نہیں تھی۔


مغربی بنگال میں چھٹے اور آخری مرحلے کی پولنگ شروع

کولکتہ۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے اور آخری مرحلے کی پولنگ آج صبح شروع ہوگئی۔آج کوچ بہار اور مدنا پور اضلاع پر محیط 25 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔سرکاری اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ پولنگ پر امن طریقہ سے چل رہی ہے اور کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔کل 58،04،019 رائے دہندگان 170 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوامن و قانون برقرار رکھنے کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہیں اور یہ یقینی بنانے کو کہا ہے کہ ہر ووٹر چاہے وہ کسی کمزور طبقہ کا کیوں نہ ہو آزادانہ طور سے اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے میں اعتماد محسوس کرے ۔ یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ووٹروں کو ڈرانے دھمکانے والوں اور شہریوں میں خوف پیدا کرنے والوں اور نقصان پہنچانے والوں کو فوراً ترجیحی بنیاد پر قانون کے حوالے کیا جائے ۔


ڈیزل ٹیکسی پر پابندی کے خلاف مرکز کی سپریم کورٹ سے درخواست

نئی دہلی۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)قومی دارالحکومت دہلی میں ڈیزل ٹیکسیوں پر مکمل پابندی لگانے کے فیصلے کے خلاف مرکزی حکومت نے بھی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے اس سے راحت کی درخواست کی ہے ، جس پر آئندہ پیر پر کو غور ہوگا۔مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل رنجیت سنہا نے چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملے کا خاص طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے عدالت عظمی سے درخواست کی کہ وہ دارالحکومت میں ڈیزل ٹیکسی پر پابندی لگانے کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے۔انہوں نے دلیل دی کہ دارالحکومت میں کئی بی پی او کمپنیوں کا کاروبار انہی ڈیزل ٹیکسیوں پر منحصر ہے . بی پی او کمپنیاں اپنے ملازمین کو لانے اور چھوڑنے کے لئے ڈیزل ٹیکسی کا استعمال کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں سے ملک کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا مالی فائدہ ہوتا ہے۔مسٹر کمار نے کہا کہ ڈیزل ٹیکسی پر پابندی لگانے سے تمام بی پی او کمپنیوں کا کاروبار متاثر ہوگا. یہ سب کمپنیوں کو ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور کر دے گا. لہذا ڈیزل ٹیکسی پر پابندی لگانے سے ملک کو مالی نقصان پہنچے گا اور ان ہزاروں لوگوں کا معیار زندگی بھی متاثر ہو گاجو اس کام سے منسلک ہیں۔ اس لیے ڈیزل ٹیکسی پر روک لگانا درست نہیں ہے۔عدالت اس معاملے پر پیر (9 مئی) کو غور کرنے کے لیے تیار ہو گئی۔


ساڑھے چار ہزار سے زائد طلبہ و طالبات یو جی سی کی اسکالرشپ سے محروم

نئی دہلی۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ سال چار ہزار 718 طلبہ و طالبات کو مختلف وجوہات کی بنا پر یو جی سی کی فیلوشپ یا اسکالر شپ نہیں مل پائی۔یہ اطلاع ترقی انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔ انہوں نے بتایا کہ 16۔2015میں یو جی سی نے 84777 طالب علموں کو 117625کروڑ روپے کی فیلوشپ فراہم کیا اور 1،31،415 طالب علموں کو 144.56 کروڑ روپے کی اسکالر شپ دی گئی جبکہ 4718 طالب علموں کو مختلف وجوہات کی بنا پر اسکالرشپ یا فیلوشپ کی رقم نہیں مل پائی۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے طالب علموں کو دیر سے داخلہ لینے ، بینکوں میں اپنے کاغذات تاخیر سے جمع کرنے اور بینکوں میں کاغذات اپ لوڈ کرنے میں تاخیر ہونے اور عام مالی انتظام کے نظام میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے پیسے نہیں مل سکے۔


غیر معینہ بھوک ہڑتال کے آٹھویں روز کنہیا کمار کی طبیعت بگڑنے پر ہیلتھ سینٹر میں داخل

نئی دہلی۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین (جے این یو ایس یو) کے صدر کنہیا کمار کی غیر معینہ بھوک ہڑتال کے آٹھویں روز آج طبیعت بگڑنے پر ان ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ طلبہ یونین کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کنہیا کمار کی صحت نازک ہونے کی اطلاع ملنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا ہے۔ جے این یو ایس یو کے جنرل سکریٹری راما ناگا نے بتایا کہ کنہیا کمار کو آج ایک بجے ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ بھوک ہڑتال کے دوران طلبہ لیڈر کے جسم کا وزن کافی کم ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی صحت مزید خراب ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ 9 فروی کے واقعہ کی تفتیش کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے تشکیل شدہ ہائی لیول انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے کنہیا کمار اور عمر خالد دیگر 18 طلبہ کے ساتھ 27 اپریل سے غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ہاء? لیول انکوائری کمیٹی کے سفارش پر یونیورسٹی نے افضل گرو کی حمایت میں پروگرام منعقد کرنے کے پاداش میں کنہیا کمار پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا اور عمر خالد و انربن بھٹا چاریہ کو کچھ وقفہ کے لئے یونیورسٹی سے اخراج کردیا تھا۔ان کے علاوہ ایک کشمیری طالب علم مجیب گٹو کو دو سمسٹر کے لئے معطل کردیا گیا تھا اور یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی ہاسٹل میں آشوتوش کے داخلے پر ایک سال کی پابندی لگا دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا