English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور میں 22 سالہ لڑکی کو اٹھا لے گیا بدمعاش کوئی مدد کو آگے نہیں آیا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

سی سی ٹی وی میں قید تصاویر میں دکھائی دیتی ہے کہ لڑکی اپنے رہائش کے باہر سڑک پر فون پر بات کر رہی ہوتی ہے. تبھی اچانک ایک آدمی وہاں تک پہنچ جاتا ہے اور اسے جبرا اٹھا کر اپنے ساتھ لے کر چلا جاتا ہے.


برمامیں بے گھر روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں 50 پناہ گاہیں آگ سے تباہ

میانمار 3 مئی (فکروخبر/ذرئع)میانمار کی ریاست راکھیں میں اندرون ملک بے گھر ہونے والے لوگوں کے لئے بنائے گئے کیمپ میں 50 پناہ گاہیں آگ میں جل کر تباہ ہوگیئں۔ان کیمپوں میں ظلم و ستم کا شکار روہنگیا مسلم رہ رہے تھے جن کے گھر بار 2012 میں بودھوں اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی میں اجڑ گئے تھے۔ریاستی راجدھانی ستوے کے نزدیک باؤدوفا کیمپ میں آگ لگ گئی۔


مرکزتلنگانہ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرے گا:رکن پارلیمنٹ ونود

تلنگانہ:3 مئی (فکروخبر/ذرئع) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ونود نے کہا ہے کہ اے پی کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے تلنگانہ کے خلاف قرار دادوں کی منظوری کے باوجود مرکزی حکومت تلنگانہ کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں لے گی۔ونود نے تلنگانہ کے پروجیکٹس کے خلاف مرکز کو خط لکھنے آندھراپردیش کی حکومت کے فیصلہ پر نئی دہلی میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کابینہ کے فیصلہ کی تلنگانہ کے عوام اور حکومت مخالف ہیں ۔دریائے کرشنا پر تلنگانہ حکومت اسے الاٹ کردہ پانی کے حصہ کے مطابق ہی پروجیکٹ تعمیر کررہی ہے ۔


شہروں کے نام پر ہو گا ہوائی اڈوں کا نام

3 مئی (فکروخبر/ذرئع)حکومت ملک کے ہوائی اڈوں کے نام متعلقہ شہروں کے نام پر رکھنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت مہیش شرما نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مسافروں اور خاص طور سے غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے ہوائی اڈوں کے نام متعلقہ شہروں کے نام پر رکھا جائے گا اور ٹرمینلز کے نام اہم شخصیات کے نام پر رکھے جا ئیں گے۔مرکزی کابینہ کی منظوری سے کچھ ہوائی اڈوں کے نام تبدیل کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی تمام ہوائی اڈوں کے لئے یہی طریقہ اختیار کئے جانے کا ارادہ ہے۔


پٹھان کوٹ حملے پر پارلیمانی کمیٹی کی حکومت کو پھٹکار

 پٹھان کوٹ3 مئی (فکروخبر/ذرئع)ملک کو جھنجھوڑ دینے والے پٹھان کوٹ دہشت گرد انہ حملے پر پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے یہ کہتے ہوئے حکومت کو پھٹکار لگائی ہے کہ بروقت دہشت گردانہ حملے کی اطلاع ملنے کے باوجود دہشت گرد فضائیہ کے اڈے میں گھسنے اور دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے میں کس طرح کامیاب ہو گئے۔وزارت داخلہ سے وابستہ مجلس قائمہ نے اس حملے کی تحقیقات میں پاکستان حکومت سے مدد مانگنے اور پاکستان کے مشترکہ تفتیشی ٹیم کو ملک میں آنے کی اجازت دینے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے اس فیصلے کی وجہ جاننا چاہا ہے۔کمیٹی نے پٹھان کوٹ فضائیہ کے اڈے کی سیکورٹی کے نظام کو کمزور بتاتے ہوئے اس پر تشویش ظاہر کی ہے۔


شیوپوري میں ٹرین سے کٹ کر ادھیڑ شخص کی موت

شیوپوری۔3مئی(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوري میں آج ریل کی پٹریوں پر ایک ادھیڑ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ادھیڑ شخص کی اب تک شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ کولارس پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ گرام گڈا کے پاس آج صبح ٹریک پر تقریبا 55 سال کے ایک ادھیڑ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ اس کی شناخت کے بارے میں قریبی لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔وہیں کولارس سب ڈویژن کے رننود تھانہ علاقے کے گرام دودھ کا مٹکا میں کل دیر شام نریش باتھم (20) کی لاش گاؤں کے ہی پاس ایک درخت سے لٹکی ملی ۔ اہل خانہ کے مطابق شراب پینے کا عادی نریش 29 اپریل سے اپنے گھر سے غائب تھا۔


اتراکھنڈ :ہیلی کاپٹر دھوئیں کی وجہ سے آگ نہیں بجھا پائے 

نینی تال۔3مئی(فکروخبر/ذرائع)اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے کام میں فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کو لگایا گیا ہے ۔ لیکن انتہائی دھوئیں کی وجہ یہ متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ دیپک راوت کی قیادت اور رہنما ئی میں آگ بجھانے کا کام کیا جا رہا ہے ۔ مسٹر راوت نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ضلع کو جنگلات میں لگی آگ سے نمٹنے کے لئے فوج کے دو ہیلی کاپٹر دستیاب کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کے ہیلی کاپٹر روزانہ ہلدوانی سے ایندھن کی فراہمی کے بعد متاثرہ علاقوں کی جانب پروازبھریں گے اور آگ بجھانے کا کام کریں گے ۔ یہ ہیلی کاپٹر بھیم تال جھیل سے پانی بھریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی لیکن کلبري کے آس پاس انتہائی دھواں ہونے کی وجہ سے وہ اپنا کام نہیں کر سکے ۔ ان دونوں ہیلی کاپٹروں نے آج صبح ہلدوانی سے متاثرہ علاقوں کے لئے پرواز کی تھی۔ ہیلی کاپٹروں کا انتظام اور پرواز کے لئے ایڈیشنل مجسٹریٹ آشیش چوہان کو نوڈل افسر بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی تعاون، حکام، آمدنی محکمے کی پولیس، جنگلات محکمے کے حکام اور ملازمین کی تعاون سے ضلع میں پھیلی آگ پر تیزی سے قابو کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع میں باراپتھر، سڑیاتال، الماکھان، بجلاجنگل، پنگوٹ مارگ، ٹانکي کے علاوہ دھاری میں ٹیڈي وئیر، کھولی، سرنا، ڈلوچ، پنیالی، چھلاڑ، گلني سملیا کے علاوہ رام گڑھ میں ھرتولا، لوشانی، بھیٹی دیارکھولی، ڈلوج، تھلاڑی، گرگڑي روڈ، دھاناچولي اور اوکھلاکانڈا کی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔


مرزاپور:باپ کا قتل دشمنوں کو پھنسانے کے لئے کیا گیا

مرزاپور۔3مئی(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں مرزاپور کے چنار حلقے میں اپنے دشمنوں کو پھنسانے کے لئے دو سگے بھائیوں نے اپنے باپ کا ہی قتل کر دیا اور مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ اروند سین نے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے آج یہاں بتایا کہ چنار حلقے میں گزشتہ 28 اپریل کو بھورھي گاؤں کے رہنے والے ابھیشیک سنگھ نے گاؤں کے چار لوگوں پر اپنے والد گرجا سنگھ کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔ الزام تھا کہ گھر کے باہر سو رہے گرجا سنگھ کو گاؤں کے ہی چار لوگوں نے قتل کر دیا۔مسٹر سین نے بتایا کہ واقعہ کی تفتیش کے دوران سرولانس سے حیرت زدہ کرنے والے حقائق سامنے آئے ۔گرجا سنگھ کے قتل میں نامزد لوگوں کا ہاتھ نہیں تھا بلکہ مقتول کے بیٹے ابھیشیک اور نندو نے مخالفین کو پھنسانے کے لئے ہی اپنے والد کی جان لے لی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔


پرائیویٹ ٹراویلس کی لاپرواہی۔مسافرین کو مشکلات

حیدرآباد۔3مئی(فکروخبر/ذرائع)پرائیویٹ ٹراویلس کی لاپرواہی کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ۔ حیدرآباد سے آندھراپردیش کے کاکناڈا جانے والے مسافرین کو اس لاپرواہی کے سبب رات کافی مشکل اٹھانی پڑی ۔ ان افراد نے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کی تھی ۔ رات نو بجے سے دو بجے تک انتظار کے باوجود بس کے نہ آنے پر ان مسافرین نے پولیس اسٹیشن افضل گنج میں پرائیویٹ ٹراویلس انتظامیہ کی لاپرواہی کی شکایت کی ۔ ان مسافرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کی گئی تھی تاہم بس کے نہ پہونچنے سے انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔


تلنگانہ اور اے پی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی

حیدرآباد۔3مئی(فکروخبر/ذرائع)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدید لہر برقرار رہے گی ۔ اسی مدت کے دوران ساحلی آندھراپردیش ' رائل سیما اور تلنگانہ میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے ۔ جنوبی ساحلی آندھراپردیش رائل سیما اور تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر توقع ہے کہ اعظم ترین درجہ حرارت 40تا 45ڈگری سلسیس کے درمیان رہے گا ۔ گرمی سے عوام کا برا حال ہے ۔ دوپہر کے وقت لوگ گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں ۔


آندھرا سڑک حادثے میں دو ہلاک

چتور۔3مئی(فکروخبر/ذرائع)آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں آج ایک کار اور ایک ٹینکر کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر میں دوافراد کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کے کاٹاپپاگری پللی علاقے کے نزدیک ایک کار اور دودھ کے ایک ٹینکر کے درمیان ٹکر ہوگئی جس سے دوافراد کی موت ہوگئی۔ہلاک شدگان ضلع کے ایس آر پورم علاقے کا رہنے والے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے چتور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سے انہیں تمل ناڈو کے ویلور میں واقع سی ایم سی اسپتال لے جایا گیا۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا