English   /   Kannada   /   Nawayathi

پہاڑی ریاستوں میں آگ کا قہر؛ اتراکھنڈ کے بعد ہماچل اور J & K کے جنگلوں میں شدید آگ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

کرنٹ لگنے سے مزدورجھلسا

لکھنو۔2مئی(فکروخبر/ذرائع )آشیانہ علاقہ میں پتائی کاریگرکی کام کرتے وقت کرنٹ کی زدمیں آجانے سے موت ہوگئی۔اطلاع پاکر موقع پرپہنچی پولیس نے پہچھ گچھ کے بعد اے لوک بندھواستپال میں داخل کرایاجہاں ا س کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔آشیانہ کے رجنی کھنڈ کے رہنے والے رحمت حسین (۴۰)سنیچر کو کشی نگر میں پتائی کاکام کررہے تھے۔جس کے دوران وہیں پڑے بجلی کے کھلے تار کی زدمیں آگئے۔اور کرنٹ لگنے سے جھلس گئے۔چلانے کی آوازسن کر آس پاس موجود ساتھیوں نے اسے کسی طرح سے اسپتال میں داخل کرایا۔جہاں علاج جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق حالت سنگین ہے۔


ریلوے لائن کے کنارے پڑی ملی نوجوان کی لاش

لکھنو۔2مئی(فکروخبر/ذرائع)مہانگرعلاقہ میں مشتبہ حالت میں ایک ۳۵سالہ شخص کی لاش پڑی ملی۔ اطلاع پاکر موقع پرپہنچی پولیس نے لاش کوقبضہ میں لے کراس کی پہچان تربھون کی شکل میں کی۔ ملی جانکاری کے مطابق گومتی نگرکے رہنے والے نندلال صبح اندرانگر برج ہوتے ہوئے آئی ٹی چوراہاکی جانب جارہے تھے۔ انھوں نے دیکھاکہ داہنی طرف ریل کی پٹری پرکافی بھیڑ لگی تھی۔ایک شخص وہاں گراپڑاتھا۔ آناً فاناًمیں پولیس کواطلاع دی۔اطلاع پاکرموقع پرپولیس پہنچ گئی۔پولیس کومتوفی کی جیب سے ڈائری اور ریاستی الیکشن کمیشن کی آئی ڈی ملی۔اسی کی بنیاد پراس کی پہچان گاؤں پنچایت اگیت ہوا۔ بلاک محمودآبادضلع سیتاپور کے رہنے والے تربھون کی شکل میں ہوئی۔پاس پڑوس کے لوگوں نے بتایا کہ کسی نامعلوم ٹرین سے گرکرآئی چوٹوں کے سبب اس کی موت ہوگئی۔ فی الحال پولیس نے لاش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ساتھ میں اس کے پتے کی بنیاد پراس کے گھروالوں کواطلاع دے دی ہے۔


لاکھ کی زمین کوچار لاکھ میں لینے کے لئے شہ زورنے دی دھمکی

فتحپور۔2مئی(فکروخبر/ذرائع )گیارہ لاکھ کی زمین کو زبردستی چارلاکھ روپے میں بیع نامہ کرائے جانے کولے کرشہ زور کے ذریعہ متاثرہ خاتون واسکے بیٹے کو مقدموں میں پھنساکرجیل بھیجے جانے کی دھمکی سے پریشان ہوکر متاثر نے آج ایس پی کوشکایتی خط دے کرحفاظت کامطالبہ کیا۔
سنیچر کو ملواتھانہ علاقہ کے موضع نویلی بزرگ کی رہنے والی ساوتری دیوی اہلیہ رام اوتار نے ایس پی کوشکایتی خط دے کر بتایاکہ پڑوسی گاؤں سینی پور کے رہنے والے بھولاپٹیل سے ایک بیگہ فروخت کی بات کی گئی۔ اورآپسی رضامندی پر۱۱لاکھ روپے میں بات طے ہوئی ۔جس پرگواہوں کے سامنے بھولاپٹیل کے ذریعہ چار لاکھ ۰۳ہزار روپے بیعانہ کے نام پردیاگیا اورباقی بیع نامہ کرانے کے بعد اداکرنے کی بات کہی گئی ۔لیکن ایک ماہ کاوقت گزرجانے کے بعد وہ حیلہ حوالی کرکے دیے ہوئے بیعانے کی رقم پرہی کھیت کابیعنامہ کرانا چاہتا ہے ۔متاثرہ ساوتری دیوی نے بتایاکہ کچھ پولیس کے لوگوں سے مل کراسے فون پردھمکی دی جارہی ہے کہ اگر ان پیسوں پرکھیت کابیعنامہ نہ کیاتو اسے اور اس کے بیٹوں کو کسی جرم میں پھنساکرجیل بھجوادیں گے۔یاپھرتمھارے بیٹے کوجان سے مروادیں گے۔خاتون نے ایس پی کلاندھی نیتھانی کو آپ بیتی بتاتے ہوئے مذکورہ ملزمان پرکارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے حفاظت کابھی مطالبہ کیاہے ۔


مختلف علاقوں میں سڑک حادثوں میں لڑکی سمیت ۸کی موت

لکھنو۔2مئی(فکروخبر/ذرائع )بی کے ٹی علاقہ میں ایک کار کااچانک پہیہ نکل گیاجس سے وہ بے قابوہو کرپلٹ گئی۔کارکی زدمیںآنے سے ایک بچی کی موت ہوگئی۔اس کے علاوہ دیگر حادثوں میں ۷لوگوں کی موت ہوئی۔پہلاحادثہ بی کے ٹی میں دن میں قریب تین بجے ہوا۔کار یوپی ۲۳ای ای ۱۰۲۰چندریکادیوی روڈ پرجارہی تھی تبھی رام پوردیورئی گاؤں کے قریب کار کاپچھلا پہیہ نکل گیا۔اور کار بے قابو ہوکر ڈوائڈر سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی وہیں پر کھڑی شمبھوراوت کی لڑکی رجنی (۴۱)کار کے نیچے دب گئی۔سڑک کنارے کے دکانداروں نے کار کے نیچے سے شدید طور سے زخمی رجنی کوباہر نکالااوربی کے ٹی کے سی ایچ سی میں بھرتی کرایا۔جہاں پرکچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔متوفیہ کے والد راجگیر نے اس کی ماں شانتی نے بتایاکہ رجنی پانچویں کلاس میں پڑھتی تھی۔ وہ چندریکا دیوی روڈ سے گھر لوٹ رہی تھی۔وہیں موہن لال گنج کے بھیلم پور کے رہنے والے رام لکھن (۵۰)سنیچر کوکسی کام سے جناب گنج گئے تھے۔وہاں سے لوٹتے وقت سسینڈی قصبہ کے پاس نامعلوم گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل میں ٹکر ماردی۔موقع پرپہنچی پولیس نے اسے ٹراماسینٹرپہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قراردے دیا۔اس کے علاوہ کرشنا نگر کے سیکٹرڈی ایل ڈی اے کالونی کی رہنے والی مٹکی کیلانی کابیٹا کارتک کیلانی (۱۹)سنیچر کی شام اپنے دوستوں کے ساتھ ایکٹواسے گھومنے گیاتھا۔وہ عالم باغ علاقہ کے ایکو گارڈن کے پاس پہنچا توکار کوسائڈ دینے کیلئے اسکوٹی کنارے کی۔اسی دوران اس کی اسکوٹی ڈیوائیڈ رسے ٹکراگئی جس سے وہ بے قابو ہو کر گرپڑا۔ اور شدید طور سے زخمی ہوگیا۔راہگیروں نے اس کی اطلاع پولیس کودی۔موقع پرپہنچی پولیس نے کارتک کوٹراماسینٹر پہنچایا۔جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
وہیں بارہ بنکی کے رہائی کے رہنے والے رام سیوک(۵۴)سنیچر کوکسی کام سے چنہٹ کے دیارام پورواآئے تھے۔وہ موٹر سائکل سے واپس اپنے گھرجارہے تھے تبھی گویل انسٹی ٹیوٹی کے پاس پیچھے سے آرہی موٹر سائیکل نے اس کی موٹرسائیکل میں ٹکر ماردی۔اس حادثے میں رام سیوک شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے انھیں لوہیااسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قراردے دیا۔
اس کے علاوہ راجہ پور چترکوٹ کے رہنے والے لال بابو پانڈے (۵۵) سروجنی نگر کے گوری بہار میں کنبہ کے ساتھ رہتے تھے۔وہ سنیچر کواسکوٹر انڈیاچوراہے کے پاس پیدل کہیں جارہے تھے۔تبھی پیچھے سے نامعلوم گاڑی نے انھیں ٹکر ماردی۔شدید طورسے زخمی لال بابو کو پولیس نے لوک بندھو اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔
وہیں پی جی آئی کے ورنداون کے رہنے والے پروین شریواستو سنیچر کی صبح کسی کام سے چارباغ گئے تھے۔وہاں سے لوٹتے وقت جیسے وہ کینٹ کے بڑی لال کرتی اے ٹی ایم کے پاس پہنچے کہ سامنے سے تیز رفتار کار نے انھیں ٹکر ماردیا۔ شدید طورسے زخمی پروین کوپولیس نے ٹراماسینٹر پہنچایا۔جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قراردے دیا۔


سابق فوجیوں کی بیویاں بینک کی تفصیل فراہم کرائیں

لکھنو۔2مئی(فکروخبر/ذرائع )دوسری جنگ عظیم کے سابق فوجیوں اورآنجہانی فوجیوں کی بیویوں کو ریاستی حکومت کے ذریعہ دی جارہی پنشن اور مالی مددکی رقم چار ہزار روپے ماہانہ سے بڑھاکرچھ ہزارروپے ماہانہ کردی گئی ہے۔اوراسی شرح سے پنشن دی جارہی ہے۔یہ معلومات ضلع فوجی بہبود افسر کرنل شرد بھٹ نے دی۔ انھوں نے سابق فوجیوں اورآنجہانی فوجیوں کی بیویوں اور پنشن حاصل کرنے والیوں سے کہاہے کہ پنشن کاچیک حاصل کرتے وقت اپنی پاس بک،چیک بک ضرورلائیں،تاکہ صحیح کھاتہ نمبر وغیرہ کی معلومات مل سکے۔انھوں نے بتایاکہ مستقبل میں پنشن ان کے بینک کھاتے میں ای ٹرانسفرکے ذریعہ پہنچادی جائے گی۔اوران کی پنشن گھر بیٹھے ہی مل جائے گی۔


بالو اڈہ کے سامنے جھوپڑیوں میں لگی بھیانک آگ

لکھنو۔2مئی(فکروخبر/ذرائع)حضرت گنج واقع موتی محل میں لگی آگ کی بات ابھی تک سرد نہیں پڑی تھی سنیچر کو بہوکھنڈی کے سامنے بنی سیکڑوں جھوپڑ پٹی آگ کی زدمیں آگئیں۔آگ لگتے ہی وہاں پرکہرام مچ گیالوگوں کے درمیان بھگدڑ مچ گئی۔آناًفانا اطلاع پولیس اورفائر برگیڈ کودی گئی موقع پرپہنچی پولیس اوردمکل کی درجنوں گاڑیوں نے کسی طرح سے آگ پرقابو پانے کاکام شروع کیا۔دیر شام تک آگ بجھانے کاکام چلتارہا۔ لیکن آگ بجھنے کانام نہیں لے رہی تھی۔ آگ لگنے کاسبب ابھی تک ظاہر نہیں ہوسکا۔ آگ کی زدمیں آنے سے جھوپڑ پٹیوں کے علاوہ وہاں رکھالاکھوں کافرنیچر بھی جل کر راکھ ہوگیا۔دکانداروں کاکہنا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ کسی نے جان بوجھ کرآگ لگائی ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔کباڑ منڈی کے پیچھے بنی جھونپڑیوں آگ نے اپنی زدمیں لے لیااس سے افراتفری مچ گئی۔اطلاع پاکرموقع پرپہنچی پولیس اوردمکل کی گاڑیاںآگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آر کے ایس راٹھور،ایس ایس پی راجیش پانڈے ، ڈی ایم راج شیکھر،کئی تھانوں کی پولیس اوردمکل کی ایک درجن سے زائد گاڑیاں موقع پرپہنچیں۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پرقابو پایا۔تب تک ۵۰۰سے زائد جھونپڑیاں جل کرخاک ہوگئیں۔ 
ڈالی باغ واقع ودھایک نواس کے سامنے سڑک کے کنارے پولیس کی شہہ پر ناجائز طورسے کباڑ منڈی لگتی ہے۔اس منڈی کے پیچھے قریب ۰۰۵سے زائد جھونپڑیاں ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ سنیچر کی شام ڈالی باغ واقع ڈی ایس این ایل دفتر کے سامنے فرنیچر بنانے والوں کی مارکیٹ میں گیس لیکج کی وجہ سے چھوٹاسلنڈر پھٹ گیااس سے آگ لگ گئی۔ غنیمت رہی کہ موقع پرکوئی موجود نہیں تھاورنہ بڑاحادثہ ہوسکتاتھا۔جب تک لوگ چلائے تب تک سب دھو دھو کرجلنے لگا۔ذرادیر میں سبھی کے آشیانے جل کرخاک ہوگئے۔ساتھ ہی کباڑ اورفرنیچر کے گودام بھی جل کربرباد ہوگئے۔لوگوں کاالزام ہے کہ فائربرگیڈ کی گاڑیاں کافی دیر سے پہنچیں۔سی ایف او اے بی پانڈے نے بتایاکہ آگ لگنے کی اطلاع شام پانچ بجے کے بعدکنٹرول روم پرملی جس کے بعد ہی موقع کے لئے دمکل کی گاڑیاں روانہ کردگئی تھیں۔انھوں نے بتایاکہ آگ پرقابوپالیاگیاہے۔
آگ کی شکل اس قدر بھیانک تھی کہ آسمان پرکافی اونچائی تک دھویں کی چادر دکھائی دے رہی تھی۔جوبھی ادھر سے نکل رہاتھا وہ رک کر بربادی کاتماشادیکھ رہاتھا۔حادثہ کے سبب لوگوں کاراستہ سے نکلنابند ہوگیا۔کچھ لوگ توآگ کی لپٹوں کودیکھ کر اس طرف سے جانے کی ہمت بھی نہیں کرپائے۔لوگوں کاکہناہے کہ یہاں پرہر سال ایک بار آگ کی واردات ضرورہوتی ہے۔یہاں رہ رہے لوگوں نے روروکر اپناآشیانہ کسی طرح سے تیار کرتے ہیں اور پل بھرمیں اجڑ جاتاہے۔کیااس واقعہ کے پیچھے کسی کی سازش یاپھرایک حادثہ ہے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔کچھ دیرقبل دکھائی دے رہے آشیانے اب ایک میدان میں تبدیل ہوگئے۔


تحفظ آب کیلئے بہترکام کرنے پرضلع انتظامیہ دے گی انعام 

لکھنو۔2مئی(فکروخبر/ذرائع )راجدھانی میں پانی کے تحفظ اور ماحولیات کے تحفظ میں بہترکام کرنے والے شخص اورتنظیم کوضلع انتظامیہ انعام سے نوازے گی۔ بہتر کام کرنے والے شخص کو۰۵ہزارروپے اورتنظیم کودولاکھ روپے انعام اوراعزاز سے نوازاجائے گا۔ یہ باتیں ڈی ایم راج شیکھرنے کہیں۔انھوں نے بتایاکہ پانی کی بربادی روکنے کے لئے ضلع انتظامیہ مستعد ہے،کوئی شخص ضلع انتظامیہ کو پانی کی بربادی کی اطلاع جن سودھاکیندر فون نمبر ۷۱۱۶۲۲۲۵۰ ۸و۹ پر شکایت درج کراسکتاہے۔ جسے شہر کمشنر اور جنرل منیجرجل سنستھان کوبھیجاجائے گا۔ اور ۸۴گھنٹے کے اندر ایسی شکایتوں کاتصفیہ شکایت کنندگان کی پہچان کومخفی رکھتے ہوئے کی جائے گی۔ڈی ایم نے بتایاکہ میونسپل کارپوریشن اورجل سنستھان کوہدایت دی گئی ہے کہ زمین کے پانی یاجل سنستھان کی پانی کی فراہمی کا بڑے پیمانے پربربادی کرنے والے لوگوں کو نشانزد اور فہرست تیارکریں تاکہ ان کے خلاف بیداری لاکر انتظامیہ کے ذریعہ اورقانونی کارروائی کی جائے۔انھوں نے کہا پانی برباد کرنے والوں کے خلاف یوپی میونسپلٹیز ایکٹ ۹۵۹۱ کی دفعہ ۰۷۲ اور تعزیرات ہند کی دفعہ ۷۷۲ کے تحت تین ماہ کی سزادلانے اور پانچ سوروپے کا جرمانہ کیاجائے گا۔انھوں نے کہاکہ ریسٹورینٹ ،مال ،تجارتی ادارے ،صنعتی ادارے صاف صفائی کی اکائیوں اور بلڈنگ کانسٹرکشن حلقہ میں پانی کی بچت کی بیداری کوعام کرنے کی ضرورت ہے۔


شہ زور نے ایس او کی پٹائی کرپیر توڑا

لکھنو۔2مئی(فکروخبر/ذرائع)کب کیا ہوجائے کچھ کہا نہیں جاسکتاہے۔راجدھانی میں پہلی بار سن رہے ہیں کہ ایک ایس او کی کسی شہ زورنے پٹائی کردی ،یہی نہیں مار پیٹ میں ایس او کودھکادے دیاجس سے وہ گڑھے میں گرگئے اوران کاپیر بھی ٹوٹ گیا۔اس بات سے صاف ظاہر ہورہاہے کہ جب پولیس اپنی ہی حفاظت نہیں کرپارہی ہے توعوام کی توبہت دور کی بات رہی۔اب عوام کس سے مددمانگیں۔ابھی تک توعام انسان شہ زور اوربدمعاشوں کا شکار ہوتا رہا ہے۔لیکن کیااب پولیس کی باری آچکی ؟ایک ایسا ہی واقعہ وبھوتی کھنڈ واقع بھرواراریلویی کراسنگ کے پاس سامنے آیا۔جہاں ناکہ ایس او دھیریندر کماریادواپنے کنبہ کے ساتھ پرائیوٹ کار سے علاج کرانے جارہے تھے۔جیسے ہی بھرواراریلوے کراسنگ پرپہنچے توکراسنگ بند ملی۔وہ ایک اسکارپیوکے پیچھے کار لگاکرکھڑے ہوگئے۔ اس کارپیوسوار نے گاڑی پیچھے بیک کی توکار میں ٹکر لگ گئی۔ٹکر لگتے ہی ایس اوناکا باہر آئے اوربولے دیکھ کرپیچھے کرو،اتنے میں شہ زور اسکارپیوسے اترااور دھکادے کرنیچے گرادیا۔ دھکالگتے ہی وہ گڑھے میں جاگرے جس کی وجہ سے ان کاپیر ٹوٹ گیا۔اطلاع پاکر موقع پرپہنچی پولیس نے زخمی ایس او کورام منوہر لوہیا اسپتال لے کرگئی۔یہاں ان کاعلاج چل رہاہے۔ادھر پولیس نے اسکارپیو ڈرائیور کوگرفتار کرلیا ہے۔ ایس او وبھوتی کھنڈ ستیم رائے کے مطابق ناکہ انچارج دھیریندرکمار یادو کی گاڑی سے جب اسکارپیو ٹکرائی تووہ نیچے اترے تھے۔ اتنے میں اسکارپیوسوار گومتی نگر کے رہنے والے پربھوکھرانابھی گاڑی سے باہر آگیا۔دونوں ایک دوسرے کو جب تک کہتے سنتے اس سے پہلے ہی پربھو نے دھیریندرکودھکا دے دیا۔ایس اونے اسکارپوی سوار سے گاڑی ٹھیک سے لگانے کوکہا جس پروہ آگ ببولا ہوگیا۔اس نے پہلے گالی دی اس کے بعدمار پیٹ پراتارو ہوگیا۔جب تک انچارج انسپکٹر ناکہ دھیریندر کمار یادوکچھ سمجھ پاتے اس نے زور سے دھکا دے دیا۔ گڈھے میں گرجانے سے دھیریندرکاپیر ٹوٹ گیا۔جس سے وہ کھڑے نہیں ہوسکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا