English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق نائب سربراہ فضائیہ سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

پٹرول1.06روپے اور ڈیزل 2.94روپے مہنگا

یکم مئی(فکروخبر/ذرائع )بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تیزی سے اضافے کے پیش نظر تیل کمپنیوں نے پٹرول کے قیمت 1.06روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 2.94روپے فی لیٹر بڑھا دی ہے۔نئی شرح نیم شب سے نافذ ہوگئی ہیں۔


کئی ریاستوں میں منریگا کا سوشل آڈٹ نہیں ہوا: سی اے جی

یکم مئی(فکروخبر/ذرائع )مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) میں شفافیت اور جوابدہی یقینی بنانے کے لئے لازمی سماجی آڈٹ (سوشل آڈٹ) کا کام کئی ریاستوں میں نہیں ہوا ہے جبکہ کچھ نے یہ عمل مکمل کرنے کا غلط دعوی بھی کیا ہے۔کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل(سی اے جی) کی منریگا پر جاری تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال15-2014 کے دوران 25 ریاستوں کی دو لاکھ، 34 ہزار 594 گرام پنچایتوں میں سماجی آڈٹ کی جانی تھی لیکن صرف ایک لاکھ 13 ہزار 753 گرام پنچایتوں نے یہ کام کیا۔کچھ ریاستوں نے سماجی آڈٹ کے سلسلے میں غلط اطلاعات بھی دی ہیں۔


دالوں کی قیمتوں میں اضافے کے لئے کثیر ملکی کمپنیاں ذمہ دار: کیٹ

یکم مئی(فکروخبر/ذرائع )خردہ کاروباریوں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (کیٹ) نے دالوں کی قیمتوں میں اضافے کے لئے کثیر ملکی کمپنیوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے اس میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔کیٹ نے جاری بیان میں کہا کہ دالوں کی درآمدات پر کثیر ملکی کمپنیوں اور بڑی خردہ کمپنیوں کا کنٹرول ہے۔ملک میں دالوں کی مانگ اور سپلائی کے درمیان بڑا فرق ہے، جس کی وجہ سے دالوں کو درآمد کرنا پڑتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا