English   /   Kannada   /   Nawayathi

آندھرا کے ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنر گرفتار، تین ریاستوں میں ملی 800 کروڑ کی پراپرٹی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

گرفتاری کے بعد جب بيورو کی ٹیم نے آئی اے ایس افسر کے گھر اور دیگر ٹھکانوں پر چھاپے کی کارروائی شروع کی تو حکام کے ہوش اڑ گئے. حکام کو کروڑوں روپے کی جائیداد کا پتہ چلا. جمعہ کی دیر رات تک وجئے واڑہ، اننت پور، کڑپا ، میدک ، نیلور، پرکاشم اور حیدرآباد کے بعض مقامات پر چھاپے کی کارروائی کی گئی.


اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر گھوٹالہ۔ سپریم کورٹ رپورٹ درج کرنے کی درخواست کی سماعت کرے گی۔

نئی دہلی۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے اس درخواست کی اگلے ہفتہ سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اگستا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودے میں رشوت دینے والے تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرن کی مانگ کی گئی ہے ۔عرضی آج صبح داخل کی گئی تھی۔ حال ہی میں اٹلی کی ایک عدالت کے فیصلے میں کانگریسی لیڈروں کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں اور اگستا ویسٹ لینڈ اور اس کی بنیادی اکائی فن مکانیکا کے سرکردہ افسران کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے ۔ میلان کی عدالت نے فن میکانیکاکے مطابق سی ای جی اروسپی اور اگستا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹروں کی ہندوستان کو فروخت میں ہیرپھیر اور بدعنوانی کے لئے جیل بھیجا ہے ۔


دہلی میں گرم دن۔ کم از کم درجہ حرارت 22 ڈگری

نئی دہلی۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع)دہلی میں گرمی بدستور جاری ہے ابھی گرمی کم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے کم از کم درجہ حرارت معمول سے دو ڈگری کم 22.2 ڈگری سیلسیس ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عام طورسے آسمان صاف رہے گا ۔ شام کو آندھی آسکتی ہے ۔ دوپہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔کل آندھی آنے سے درجہ حرارت میں کچھ کمی آگئی تھی مگر گرمی پھر بھی رہی۔


کیجریوال کا آگسٹا معاملے میں مودی پر حملہ

نئی دہلی۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آگسٹا معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر زور دار حملہ کرتے ہوئے اٹلی عدالت کے حکم میں نامزد افراد کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔مسٹر کیجریوال نے آج ٹویٹ کرکے کہا کہ آگسٹا معاملے میں وزیر اعظم خاموشی کیوں اختیار کئے ہوئے ہیں۔ پہلے بی جے پی نے رابرٹ واڈرا کو بچایا اور اب آگسٹا معاملے میں کانگریس کے سرکردہ لیڈروں کو بچا رہی ہے ۔انہوں نے اٹلی عدالت کے حکم میں نامزد افراد کو گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ جن لوگوں کے نام اٹلی کی عدالت کے حکم میں آئے ہیں انہیں گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جانی چاہیے ۔
وزیر اعلی نے کہا"مجھ پر سی بی آئی کی ریڈ کرائی پر کانگریسیوں میں ریڈ نہیں کرا رہے ہیں."


سردار بھگت سنگھ کا نام بلیک لسٹ سے ہٹایا جائے 

نئی دہلی۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع) سردار بھگت سنگھ کو دہشت گرد بتائے جانے پر آج راجیہ سبھا میں اراکین نے گہری ناراضگی کا اظہار کیا اور حکومت سے اس میں ترمیم کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کی درخواست کی۔وقفہ صفر کے دوران جنتا دل (یونائیٹیڈ) کے کے سی تیاگی نے اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی یونیورسٹی کی کتاب ''ہندوستان میں آزادی کی جدوجہد'' میں سردار بھگت سنگھ کو دہشت گرد کہا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی دستاویزات میں اب بھی سردار بھگت سنگھ کو دہشت گرد تصور کیا جاتا ہے ۔ مسٹر تیاگی نے سردار بھگت سنگھ کوعظیم انقلابی لیڈر بتاتے ہوئے وزارت داخلہ کی بلیک لسٹ سے ان کا نام ہٹانے اور دہلی یونیورسٹی کی کتاب میں ترمیم کرانے کی اپیل کی جس کی بیشتر تر ارکان نے حمایت کی۔ ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے بھی کہا کہ ایسا کیسے ہوا۔ کتاب سے ایسے اقتباسات کو ہٹایا جانا چاہئے ۔پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہا کہ سردار بھگت سنگھ ہمارے پیشواہیں اور انہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی قربانی دی ۔ ملک کے عوام انہیں سلام کرتے ہیں، انہوں نے سردار بھگت سنگھ کو دہشت گرد بتانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں وہ متعلقہ وزیر سے بات کریں گے اور ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کریں گے ۔


سوامی کے تبصرہ کے سلسلے میں کانگریس کا ہنگامہ

نئی دہلی۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے اراکین نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی کی جانب سے کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ کی مخالفت میں راجیہ سبھا میں زبردست شور و غل اور ہنگامہ کیا۔وقفہ صفر کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈر چودھری منور سلیم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی ادارہ کا درجہ برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا اور اسی سلسلے میں انہوں نے مسٹر سوامی کے نام کا بھی ذکر کیا۔ اس پر مسٹر سوامی نے اعتراض کیا اور اپنا موقف رکھنا چاہا جس کی کانگریس کے اراکین نے مخالفت کی۔اس کے بعد مسٹر سوامی نے کانگریس کے اراکین کے سلسلے میں ایک تبصرہ کیا جس کے بعد کانگریس کے اراکین ایوان کے وسط میں آگئے اور زبردست شور و غل کرنے لگے ۔اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے مسٹر سوامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ بی جے پی کا نیا تحفہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گلی محلے اور پارلیمانی زبان میں فرق ہوتا ہے ۔
پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہاکہ مسٹر سوامی ڈپٹی چیئرمین کی اجازت سے کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں وزیر اعظم کے خلاف بھی نعرے بازی ہوتی ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین پی جے کوریئن نے کہاکہ مسٹر سوامی اپنا موقف رکھ چکے ہیں اور اراکین کو غیرضروری طور پر اُکسا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایوان میں غیرضروری چیزوں کو نہیں اٹھایا جانا چاہئے ۔اس کے بعد بھی مسٹر سوامی اپنی سیٹ کے نزدیک کھڑے رہے اور اپنا موقف پیش کرنے کی کوشش کی۔ کانگریس کے اراکین نے اس پر نعرے بازی شروع کردی۔ ڈپٹی چیئرمین کی اپیل کے بعد کانگریس کے اراکین واپس اپنی سیٹوں پر لوٹ گئے ۔مسٹر نقوی نے وقفہ صفر ختم ہونے کے پہلے کہاکہ آج وقفہ صفر کے دوران جن اراکین کو بولنا ہے ان میں مسٹر سوامی کا نام بھی شامل ہے ۔ مسٹر کوریئن نے کہاکہ مسٹر نقوی جس فہرست کو دیکھ رہے ہیں وہ حتمی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزراء کو ڈپٹی چیئرمین سے شکایت نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اصل صورتحال کو وہ بخوبی جانتے ہیں۔
قبل ازیں ڈپٹی چیئرمین نے جیسے ہی وقفہ صفر کا اعلان کیا اسی وقت مسٹر سوامی کچھ کہنے کیلئے کھڑے ہوئے جس کے بعد کانگریس کے اراکین شور و غل کرنے لگے ۔مسٹر نقوی نے کہاکہ کسی بھی رکن کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سے اراکین کے حق کا تحفظ کرنے کی درخواست کی۔اس کے بعد مسٹر سوامی نے کہاکہ انہوں نے ضابطہ 167 کے تحت ایک نوٹس دیا ہے ۔ مسٹر کوریئن نے کہاکہ چیئرمین نوٹس پر غور کریں گے اور منظور کئے جانے پر اس کی اطلاع مسٹر سوامی کو دی جائے گی۔ اس کے بعد ہی اس موضوع پر ایوان مین بحث ہوپائے گی۔ اس کے بعد مسٹر سوامی اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے ۔


باغپت میں کہا سنی کے بعدپولیس اہلکار نے نوجوان کو گولی ماری

باغپت۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش کے باغپت شہر کوتوالی علاقے میں معمولی بات پر جھگڑا کے بعد کمرے میں بھیڑ کے ساتھ گئے نوجوان کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل رات باغپت کوتوالی علاقے میں سوات ٹیم میں تعینات کانسٹیبل رگھوویر اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ سڑک پر کھڑے فرید (20) کی کسی بات پر کہا سنی ہو گئی تھی۔ چند لوگوں نے بیچ بچاؤ کرکے معاملہ ٹھنڈا کرا دیا تھا۔ رات کو تقریباََ ساڑھے دس بجے فرید تقریبا 50 لوگوں کو لے کر کرایہ کے مکان میں رہ رہے کانسٹیبل رگھوویر کے گھر جا پہنچا اور اس کے ساتھ کہا سنی ہو گئی اور بھیڑ نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی کوشش کی. اپنے دفاع میں رگھوویر نے گولی چلادی جس سے فرید زخمی ہو گیا۔زخمی فرید کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد ملزم پولیس اہلکار فرار ہوگیا۔ اس سلسلہ میں کانسٹیبل کے چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے . پولیس فرار کانسٹیبل کو تلاش کر رہی ہے ۔


آگرہ میں سڑک حادثے میں 50 باراتي زخمی

آگرہ ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں آگرہ کے صدر علاقے میں آج کینٹر اور ٹرک کی ٹکر میں قریب 50 باراتي زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ رانی اوتکا بائی چوراہا کے پاس آج صبح قریب چار بجے براتیو ں سے بھرے کینٹر اور ٹرک کی ٹکر میں 50 سے زیادہ باراتي زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو آگرہ کے نزدیک ایس این ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت نازک ہے ۔انہوں بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب میں حصہ لے کر تمام باراتي کینٹر میں سوار ہوکر گھر لوٹ رہے تھے ۔ پولیس نے ٹرک اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے ۔


ڈویزنل سطح پر دال کے خوردہ کاونٹر کھولے جائیں گے 

جے پور۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع) راجستھان میں دال کی قیمتوں پر بے تحاشہ اضافے پر روک لگانے کیلئے اب ڈویزنل سطح پر خوردہ کاؤنٹر کھولے جائیں گے ۔خوراک اور شہری سپلائی کے سیکرٹری سبودھ اگروال نے بتایا کہ یہ فیصلہ دال مل ایسوسی ایشن کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں کیا گیا۔ اس کے تحت ریاست میں دال مل ایسوسی ایشن کی طرف سے اب 120 روپے فی کلو کی شرح سے ارہراور اڑد کی دال عام صارفین کو فراہم کرانے کے لئے ڈویزنل سطح پر خوردہ کاؤنٹر کھولے جائیں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر بھوانی سنگھ پوار نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے اصرار پر دال مل ایسوسی ایشن رضاکارانہ طور پر خوردہ کاؤنٹر پر دوسری دالوں کے ساتھ توور (ارہر) اور اڑد دال بھی عام صارفین کو سستی شرح پر مہیا کرائے گی۔مسٹر بھوانی سنگھ نے بتایا کہ ڈویزنل سطح پر مختلف مقامات پر لگائے جانے والے خوردہ کاونٹروں پر ارہراور اڑد دالیں 120 روپے ، مونگ چھلکا 82 روپے ، مونگ موگر 96 روپئے ، چنا دال 70 روپے اور مٹر دال 40 روپے فی کلو کی شرح سے عام عوام کے لئے دستیاب کرائی جائیں گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ فی الحال ارہر اور اڈد کی دالوں کی قیمت میں ہی زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔خیال ہے کہ راجستھان میں ارہرکی دال کا 3000 ٹن اور اڑد کی دال کا استعمال 7000 ٹن ہے ۔ ریاست میں ارہر کی 31 فیصد اور اڑد کی 5.93 فیصد پیداوار ہے . اس طرح تمام دالوں کی مجموعی پیداوار 21.24 لاکھ ٹن ہے ۔


مودی یکم مئی وارانسی میں ہونگے 

وارانسی۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع) وزیراعظم نریندر مودی یکم مئی کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی آئیں گے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر مودی اترپردیش کے بلیا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دوپہر ڈھائی بجے یہاں پہنچیں گے اور چار پروگراموں میں شرکت کریں گے اور ڈیریکا کھیل میدان میں غریبوں کو ای رکشہ تقسیم کریں گے ۔ شام تقریباً سات بجے تاریخی اسی گھاٹ پر ''ای بوٹ'' کا افتتاح کریں گے اور کلچرل پروگرام ''شام بنارس'' میں شرکت کے بعد دہلی واپس لوٹ جائیں گے ۔ وزیراعظم کی یہاں آمد کا پروگرام آنے کے بعد ضلع انتظامیہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی اپنی سطح پر تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس بار وزیراعظم کے لئے کوئی پلیٹ فارم نہیں بنایا جائے گا۔ بلکہ وہ ای رکشہ اور ای بوٹ سے استفادہ کرنے والوں کے درمیان جاکر ان سے بات چیت کریں گے ۔


جشن کے دوران فائرنگ کرنے والے جیل جائیں گے 

سنبھل۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں مختلف تقریبات اور جشن کے دوران فائرنگ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے ایک نئی پہل کی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ افسروں کو کسی تقریب میں فائرنگ کرنے والوں کے خلاف رپورٹ درج کرتے ہوئے اسلحہ جمع کراکر ان کو جیل بھیجنے اور لائسنس تنسیخ کی کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ شادی، بارات، منگنی، تلک وغیرہ کی تقریبات کے دوران فائرنگ سے کئی بار گولی لگنے سے لوگوں کے زخمی ہونے اور مرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے پہلے ہی جشن کے دوران فائرنگ پر روک لگائے جانے کے باوجود لوگ ایسا کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ حکومت نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام اضلاع کے پولیس اور انتظامی افسروں کو جشن کے دوران فائرنگ پر مکمل طور پر پابندی لگانے کی ہدایات دی ہیں۔ ہدایات کے پیش نظر ضلع میں تمام بارات گھروں کے مالکان کے لیے ہال بک کرتے وقت پارٹیوں کو فائرنگ نہ کرنے کا مشورہ دینے کی ہدایت دی جا چکی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر اس کے باوجودفائرنگ ہوتی ہے تو فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ بارات گھر کے مالک کے خلاف بھی رپورٹ درج کی جائے گی اور دونوں کو جیل بھیجا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا