English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر ایئر ویز کے جہاز کے ٹائلٹ سے 7 کلوگرام سے زائد سونا برآمد (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

کمشنر کسٹمز کے مطابق جہاز کے ٹائلٹ میں چھوڑے گئے سونے کا وزن 7.124 کلوگرامز ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ائرپورٹس پرا س طرح لاوارث بھاری ما لیتی سونا چھوڑنے کا ایک ہفتہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے 


تین موٹرسائیکل چوروں کو پولیس نے کیا گرفتارچوری کی ۶ موٹر سائیکلیں ہوئیں برآمد

لکھنو۔28اپریل(فکروخبر/ذرائع)وبھوتی کھنڈ پولیس نے دوشنبہ کی رات تین شاطر گاڑی چوروں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے چوری کی گئی ۶ موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ ایس پی شمالی وجے ڈھل نے بتایا کہ وبھوتی کھنڈ پولیس نے دوشنبہ کی رات چیکنگ کے دوران سہارا اسپتال کے پاس ایک موٹر سائیکل سوار دولوگوں کو شک کی بنیاد پر روکا۔ پولیس نے جب ان سے موٹرسائیکل کے کاغذات مانگے تو وہ ایک بھی کاغذ نہیں دکھا سکا۔ شک ہونے پر جب دونوں سے سختی کے ساتھ پوچھ گچھ کی گئی تو دونوں نے مذکورہ موٹر سائیکل ۵ دن قبل لوہیا اسپتال سے چوری کرنے کی بات قبولی۔ پوچھ گھچ میں دونوں نے اپنا نام ناکہ کے رہنے والے راجیش ڈسک ورمضان علی بتایا۔ دونوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے چوری کی ۵ موٹر سائیکلوں کو لوہیا اسپتال کے پاس ایک سنسان جگہ پر چھپا کر رکھا اور وہاں پر ان کا ایک ساتھی بھی موجود ہے۔ اس کے بعد پولیس ٹیم دونوں کے بتائے ہوئے مقام پر پہنچی اور وہاں سے اناوٓکے رہنے والے امریندر عرف دنیش کو گرفتار کرتے ہوئے موقع سے پانچ اور موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ ایس او وبھوتی گھنڈ ستیندر رائے نے بتایا کہ برآمد کی گئی ایک موٹرسائیکل وبھوتی کھنڈ علاقے سے، دو موٹرسائیکلیں مہانگر علاقے سے چوری کی گئی تھیں۔ جبکہ تین موٹر سائیکلوں کے بارے میں ابھی پتہ نہیں چل سکا ۔


مال کے پرائمری اسکول کی خستہ چھت ڈھہنے کا معاملہ

تعمیر انچارج اہبرن سنگھ معطل، جانچ ڈپٹی بی ایس اے کو

لکھنو۔28اپریل(فکروخبر/ذرائع)مال کے پرائمری اسکول مسریہن کھیڑا کی خستہ چھت ڈھ جانے کے معاملے میں بی ایس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ بنیادی تعلیم افسر پروین منی ترپاٹھی نے تعمیر انچارج اہبرن سنگھ کو معطل کر دیا ہے اور پورے معاملات کی جانچ ڈپٹی بی ایس اے نیرا ترویدی کو سونپ دی ہے۔ یہ تعمیر پورب مادیمک ودیالے اٹاری میں تعینات اہبرن سنگھ نے کرائی تھی۔ وہیں ڈویزنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیسک تعلیم مہیندر سنگھ رانا نے خستہ حالت عمارتوں اور درجات میں بچوں کو نہ بیٹھانے اور ایسی عمارتوں کی فہرست تیار کر بیسک تعلیم ڈائریکٹریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت دی ہے۔مال ترقیاتی بلاک کے مسریہن کھیڑا گاوٓں کے پرائمری اسکول میں اس وقت بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا جب بچے کلاس روم میں صبح ساڑھے آٹھ بجے بیٹھے پڑھائی کر رہے تھے۔ اچانک کلاس روم کی پچھلی دیوار کا ملبا دھیرے دھیرے نیچے دھہنے لگا۔ جس سے بچوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ حالانکہ خاتون ٹیچر مدھو ورما و نائب مدرس خاتون سشما، سمن دیوی اور سکشا متر سرویش کمار کی سوجھ بوجھ اور بہادری سے آناً فاناً میں بچوں کوباہر نکال لیا۔ جس سے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ محکمہ کے جاننے والوں کے مطابق ۱۰۰۲ میں بنی اس عمارت میں گھٹیا سامان استعمال میں لایا گیا تھا۔ جس سے اتنے کم وقت میں ہی یہ اسکول کی عمارت خستہ حالت میں پہنچ گئی۔ بی ایس اے پروین منی ترپاٹھی نے بتایا کہ جو عمارت ڈھی ہے اس کی تکنیکی جانچ بھی کرائی جائے گی۔ اس کیلئے ڈی ایم کے پاس ایک تجویز بھیجی گئی ہے۔ ان کے حکم کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔


انجینئرنگ کالج روٹ پر آج سے ایک اور سٹی بس

لکھنو۔28اپریل(فکروخبر/ذرائع) مقامی سٹی بس مسافروں کی دقتوں کو دیکھتے ہؤے اور ان کے مطالبے پر سٹی بس انتظامیہ نے بدھ سے چارباغ سے لے کرانجینئرنگ کالج تک جانے والے روٹ پر ایک اور کے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹی بس منیجر اے رحمن نے بتایا کہ چارباغ۔انجینئرنگ کالج روٹ سٹی بس راستوں میں سب سے زیادہ مصروف افور بھیڑ بھاڑ والا روٹ ہے۔ اس پر آنے جانے والے لوگوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام ۶ بجے سے لے کر ۸ بجے کے درمیان الگ الگ وقت پر ۴ سٹی بسیں چلتی ہیں۔ لیکن اکثر ٹریفک جام لگنے کی وجہ سے بسیں چارٹ سے بے پٹری ہو جاتی ہیں اور روزانہ آنے جانے والے خاص کر یونیورسٹی پاس ہولڈروں کو تمام طرح کی مشکلیں ہوتی ہیں۔ ان لوگوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے سٹی بس ایم ڈی نے بدھ کی رات ۸ بجے سے ۹ بجے کے درمیان ایک اضافی سٹی بس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق اس وقت سٹی بس چلانے سے جو دقتیں مسافروں کے سامنے آ رہی ہیں اس سے کافی حد تک راحت ملے گی۔ 


دو بھارتی ماہی گیروں کے قاتل اطالوی سیلر کو 30 ستمبر تک اپنے ملک میں قیام کی اجازت

نئی دہلی ۔28اپریل(فکروخبر/ذرائع) ملک کی اعلیٰ عدالت نے 2 بھارتی ماہی گیروں کے قتل میں ملوث 2 میں سے ایک اطالوی سیلر کو30 ستمبر تک اٹلی میں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی وجوہات کی بناء پر سیلر کی اٹلی میں قیام کی مدت30 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ دوسرا اطالوی سیلر ضمانت پر ہے اور بھارت میں ہی مقیم ہے۔ اِس حوالے سے اطالوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ توقع کر رہے ہیں حکومت سمندری معاملات کے انٹرنیشنل ٹریبیونل کے اْس فیصلے کو تسلیم کر لے گی جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اپنی ہر قسم کی کارروائیوں کو حتمی فیصلے تک مؤخر کر دیں۔ اطالوی بیان کے مطابق دی ہیگ میں قائم عدالت اپنا فیصلہ اگلے چند روز میں سنانے والی ہے۔


آتشزدگی کے واقعات، ریاست بہار کے حکام کی دیہاتیوں کو صبح 9 سے شام 6 تک کھانے پکانے سے گریز کرنے کی ہدایت

نئی دہلی ۔28اپریل(فکروخبر/ذرائع) ریاست بہار میں حکام نے دیہاتیوں کوموسم گرما میں صبح نو بجے سے شام 6بجے تک کھانے پکانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے،آفات سے نمٹنے کے ادارے کی جانب سے یہ ہدایت آتشزدگی کے متعدد واقعات کے بعد ریاست کے وزیراعلیٰ کے حکم پر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خشک فصلوں کو مذہبی رسومات کے لیے جلانے سے بھی اجتناب کریں۔بہار میں صرف گزشتہ ماہ آگ لگنے کے واقعات کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔آفات سے نمٹنے کے ادارے کے اہلکار ویاس نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر واقعات چولہے کی آگ سے نکلنے والی چنگاری سے پیش آئے ہیں۔اس لیے مشورہ دیا گیا کہ دیہات میں چولہے کی آگ سے کھانا بنانے والے صبح نو بجے سے پہلے کھانا بنا کر آگ بجھا دیں۔حقیقت میں یہ بھی سامنے آیا کہ مذہبی رسومات کیلئے خشک فصلوں کو جلانے کی وجہ سے بھی آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا