English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرپھرے نے معصوم بیٹی کو ندی میں پھینکا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

شالو اس کا کنبہ بھی بہار کا رہنے والا ہے۔ برجو دہلی میں رہکر راج مشتری کام کرتا ہے۔ اس کی دوبیٹیاں ۵ سال کی شوانی و ڈیڑھ سال کی مسکان تھی۔ اتوار کی رات کو برجو کا اپنی بیوی شالو سے کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد وہ بڑی بیٹی شوانی کو لے کر گھر سے نکل گیا۔ دوشنبہ کو اس نے پرانی دہلی سے بہار جانے کیلئے ٹرین پکڑی۔ منگل کی صبح وہ چارباغ ریلوے اسٹیشن پہنچا اور وہاں اتر گیا۔ اس کے بعد وہ بیٹی کو لے کر پیدل ہی سنکلپ واٹیکا پہنچ گیا۔ پل کے پاس برجو اپنی بیٹی کو تھپڑ مار رہا تھا۔ برجو کی اس حرکت پر پھل کا ٹھیلہ لگانے والے کچھ لوگوں نے مخالفت کی تو وہ بیٹی کو لے کر وہاں سے چلا گیا۔ 
برجو بیٹی کو لے کر شنی دیو مندر کے پاس ندی کنارے پہنچا اور اس کو نہلانے لگا۔ اسی درمیان اچانک اس نے بچی کے دونوں پیر پکڑے اور اسے ہوا میں نچانے لگا۔ آس پاس موجود لوگوں نے جب یہ منظر دیکھا تو شور مچاتے ہوئے مدد کیلئے دوڑے۔ لوگوں کے پہنچنے سے قبل ہی برجو بچی کو ندی میں پھینک چکا تھا۔ لوگوں نے کسی طرح بچی کو ندی سے باہر نکالا اور برجو کو پکڑ لیا۔ اطلاع پاکر موقع پر مہانگر پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے آناً فاناً میں بچی کو علاج کیلئے ٹرامہ سنٹر میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ وہیں مقامی لوگوں نے برجو کی اس حیوانیت پر اس کو بری طرح پیٹنے کے بعد مہانگر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے زخمی برجو کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ابتدائی علاج کے بعد اس کو چھٹی دے دی گئی۔ پولیس نے دہلی میں رہنے والے برجو کے سسرال والوں سے فون پر بات چیت کر واردات کی اطلاع دے دی۔ وہ لوگ بھی لکھنو آ رہے ہیں۔


بہرائچ میں پاگل شخص نے نوجوان کو قتل کیا

بہرائچ۔27اپریل(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں بہرائچ کے پریاگ پور علاقہ میں سادھو کے بھیس میں گھوم رہے پاگل شخص نے کل رات ایک نوجوان پر کلہاڑی سے وار کرکے اسے قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پریاگ پور علاقہ میں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک سادھو کے بھیس میں ایک پاگل سومناتھ گھوم رہا تھا اس نے 25 سالہ شریف نامی نوجوان پر کلہاڑی سے حملہ کردیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔معاملہ کی چھان بین کی جارہی ہے ۔


چندولی سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک

چندول۔27اپریل(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں چندولی کے صدر کوتوالی علاقہ میں کل شام موٹر سائیکل پر جارہے تین نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مجھوار گاوں کے نزدیک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے دھرمیندر سنگھ (30) بھولا (18) اور اجو (20) بری طرح زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ضلع ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دھرمیندر سنگھ اور بھولا کو مردہ قرار دے دیا جبکہ راجو کی حالت نازک تھی۔ اس نے وارانسی لے جاتے وقت راستہ میں دم توڑ دیا۔ یہ نوجوان شادی میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی موت سے اور مجھدار گاوں میں شادی کا ماحول ماتم میں بدل گیا۔ 


لکھنؤ میں دو کار یں ٹکرائیں، سات کی موت، نو زخمی

لکھنؤ۔27اپریل(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں لکھنؤ کے پی جی آئی علاقے میں بارات سے واپس آ رہی ایک کار کے سامنے سے آنے والی دوسری کار سے ٹکر اجانے کی وجہ سے ایک خاتون اور دو بچے سمیت سات افراد کی موت اور 9دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق کل دیر رات تیلی باغ کے نزدیک باراتیوں کو لے کر واپس کاکوری جا رہی گاڑی کی سامنے سے آ رہی دوسری کار سے ٹکر ہو گئی جس سے پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو نے اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دوسری گاڑی میں سوار لوگ عالم باغ علاقے میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس سے تلک چڑھاکر نگوہاں واپس جا رہے تھے ۔یہ کار ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرتے وقت پہلے ٹرک سے ٹکرائی اور بعد میں سامنے سے آنے والے کار سے ٹکرا گئی۔تمام مرنے والوں کی شناخت ہو گئی ہے ۔


سون بھدر میں موٹرگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

سون بھدر۔27اپریل(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں سون بھدر کے رابرٹس گنج کوتوالی علاقے میں موٹر گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل میں آگ لگ جانے سے ایک عورت سمیت تین افراد ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات تقریباً ایک بجے موٹر سائیکل سے ایک عورت سمیت چار افراد وارانسی ۔ شکتی نگر شاہراہ پر جارہے تھے تبھی سبزی منڈی کے سامنے اوور برج پر سامنے سے آنے والی ایک موٹر گاڑی سے ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں عورت سمیت تین افراد کی جھلسنے سے موت ہوگئی جبکہ ایک دیگر بری طرح زٰمی ہوگیا۔ اخمی شخص کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے وارانسی ریفر کردیا گیا ۔


اشوک نگر میں دوسری بیٹی کی پیدائش پر باپ نے لگائی پھانسی

اشوک نگر ۔27اپریل(فکروخبر/ذرائع) گنا: مدھیہ پردیش کے اشوک نگر ضلع میں ایک باپ نے دوسری بار بیٹی کے پیدا ہونے سے پریشان ہوکر پھانسی لگا لی۔اشوک نگر دیہات تھانہ پولیس کے مطابق دھورا گاوں کے باشندے دھرمیندر (25) کی پہلے سے ایک بیٹی تھی۔ اسے دوسری بار بیٹا ہونے کی امید تھی، لیکن چار دن پہلے اس کی بیوی نے ایک اور بیٹی کو جنم دیا۔پولیس نے بتایا کہ بیٹی کے پیدا ہونے کے بعد سے وہ اپنے گھر میں شراب پی رہا تھا۔ نشے کے دوران ہی اس نے کل رات پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔


آسام میں پورووترسمپرک کرانتی ایکسپریس پٹری سے اتری

گوہاٹی۔27اپریل(فکروخبر/ذرائع)آسام کے لمڈنگ۔سلچر پہاڑی سیکشن پر کل دیر رات پورووتر سمپرک کرانتی ایکسپریس پٹری سے اتر گئی جس سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی۔ اس سیکشن پر کل ہی ریلوے ٹریفک بحال کیا گیا تھا۔شمال مشرق فرنٹیئر ریلوے کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ پورووتر سمپرک کرانتی ایکسپریس لمڈنگ سے 83 کلومیٹر دور ماہور اور پھڈنگ ریلوے اسٹیشن کے درمیان دیر رات ایک بج کر پچاس منٹ پر پٹری سے اتر گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین کل شام ساڑھے چھ بجے سلچر سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔حادثہ کے بعد لمڈنگ سے سلچر کے درمیان ریلوے خدمات کو پھر سے بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹرین کو نیو ہاف لونگ ریلوے اسٹیشن پر واپس لایا جا رہا ہے جہاں مسافروں کے لئے چائے ، دودھ، پانی وغیرہ کی سہولیات دستیاب ہیں۔ریلوے کے حکام نے ٹرین سروس کی بحالی کے لیے تیزی سے کام شروع کر دیا ہے ۔


بہار مین سیلنڈر پھٹنے سے 12 زخمی

بھاگل پور۔27اپریل(فکروخبر/ذرائع)بہار میں بھاگل پور ضلع کے کیجرپل تھانہ علاقہ کے بھولنی گاوں میں شادی کی تقریب کے دوران کل رات گیس سلینڈر پھٹنے سے دولہا سمیت 12 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ منٹو رائے کے گھر شادی کی تقریب میں کھانا بنانے کے دوران سلینڈر پھٹ گیا۔ اس حادثہ میں دولہا موسم رائے اس کے والدین سمیت 12 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو بھاگل پور میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔


تلنگانہ میں تین افراد جھیل میں غرقاب

حیدرآباد۔27اپریل(فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ میں رنگا ریڈی ضلع کے لکشمی گوڑامیں آج ایک جھیل میں ڈوبنے سے تین افراد کی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ تیسرے شخص کی لاش تلاش کی جارہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ ریاست میں پڑنے والی شدید گرمی سے راحت پانے کے لئے لوگ نہانے کی غرض سے جھیل میں اترے تھے اسی دوران وہ ڈوب گئے ۔


راجیہ سبھا میں آج بھی کام کاج میں رخنہ پڑا

نئی دہلی۔27اپریل(فکروخبر/ذرائع) اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ کئے جانے کے خلاف احتجاج میں کانگریس کے ہنگامے کی وجہ سے آج مسلسل دوسرے دن راجیہ سبھا میں کام کاج میں رخنہ پڑا اور بنچ کے وقفہ سے قبل ایوان کی کارروائی تین بار ملتوی کرنی پڑی۔ایوان کے چیئرمین حامد انصاری نے ایوان میں وقفہ سوال شروع کرتے ہوئے سوال پوچھنے کے لئے جب اراکین کا نام پکارا تو کانگریس کے ا راکین نعرے بازی کرتے ہوئے ان کی نشست کے سامنے آ گئے ۔ یہ اراکین ''مودی تیری تاناشاہی نہیں چلے گی'' ، ھلہ بول ۔ ھلہ بول کے نعرے لگا رہے تھے ۔ اس دوران ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے جب کچھ کہنے کی کوشش کی تو صدر نشین نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی اور کانگریس کے اراکین سے اپنی نشستوں پر واپس جانے کی اپیل کی۔ لیکن اراکین نے ان کی اپیل کو نظرانداز کرتے ہوئے نعرے بازی جاری رکھا۔ انہوں نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے وقفہ سوال شروع ہونے کے پانچ منٹ بعد ہی ایوان کی کارروائی 30 منٹ کے لئے ملتوی کر دی۔ ایوان کی کارروائی یہ دوسری مرتبہ ملتوی کی گئی۔


مولانا بد رالدین اجمل نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تشدد کے واقعہ کی مذمت کی

نئی دہلی۔27اپریل(فکروخبر/ذرائع) آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ مولانا بد رالدین اجمل قاسمی نے علیگڑھ مسلم یونیور سیٹی کے کیمپس میں ہونے والی فائرنگ اور آگ زنی کے واقعہ کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے اور حادثہ میں مرنے والے طلباء کے گھر والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔مولانا نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت رکھنے والے علیگڑھ مسلم یونیورسیٹی میں طلبا ء کے درمیان اس طرح کے خونریز تصادم نے نہ صرف یونیورسٹی کے وقار کو مجروح کیا ہے بلکہ اس عظیم ادارہ کے بانی سر سید احمد خان صاحب کی روح کے لئے انتہائی تکلیف کا باعث بھی بناہے ۔ یقیناسر سید احمد صاحب نے اس ادارہ کے ذریعہ اس ملک میں اور خاص طور سے مسلمانوں میں تعلیم کی روشنی پھیلانے اور انہیں اعلی تعلیم فراہم کرنے کا خواب دیکھا تھا۔اوراس کے قیام کے لئے انہوں نے اپنی زندگی لگا دی مگر آج وہاں پڑھنے والے طلبا ء کے ذریعہ کیمپس میں گولی چلانا، تشدد کا راستہ اختیار کرنا، اور یہاں تک کہ پراکٹر کے آفس کو آگ کے حوالہ کرنا اور یونیورسٹی کی املاک کو نقصان پہنچانا انتہائی تکلیف دہ ہے کیونکہ یہ سر سید احمد کے خوابوں کو چکنا چور کرنا ہے جس سے ان کی روح تڑپ اٹھی ہوگی۔
مولانا نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کن حالات میں یہ حادثہ پیش آیا مگر اس کو انتظامیہ کی مدد سے حل کیا جا سکتا تھا نہ کہ تشدد کی راہ اختیار کر کے ،اسی طرح انتظامیہ کو بھی ان حالات کو انتہائی سنجیدگی اور حکمت کے ساتھ حل کرنا چاہئے تھا۔مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ پولس انتظامیہ کے سامنے یہ خونریز تصادم ہوتا رہا مگر وہ اسے روکنے میں ناکام رہی جو مناسب حکمتِ عملی اختیار نہ کئے جانے کا ثبوت ہے ۔انہوں نے اس کی مناسب جانچ کی مانگ کرنے کے ساتھ ہی تمام طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے نا مناسب عمل سے احتراز کریں اور اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر دھیان دیں جس کے لئے وہ یونیورسیٹی گئے ہیں اور اپنی زندگی سنوارنے کے ساتھ ساتھ اس ادارہ کے بانی کے خوابوں کی تعبیر میں اپنا رول ادا کریں اور یونیورسیٹی انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کیمپس میں امن و امان کے قیام کی ہر ممکن کوشش کرے اور یونیورسٹی کو بدنامی سے بچائیں۔
مولانا نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کن حالات میں یہ حادثہ پیش آیا مگر اس کو انتظامیہ کی مدد سے حل کیا جا سکتا تھا نہ کہ تشدد کی راہ اختیار کر کے ،اسی طرح انتظامیہ کو بھی ان حالات کو انتہائی سنجیدگی اور حکمت کے ساتھ حل کرنا چاہئے تھا۔مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ پولس انتظامیہ کے سامنے یہ خونریز تصادم ہوتا رہا مگر وہ اسے روکنے میں ناکام رہی جو مناسب حکمتِ عملی اختیار نہ کئے جانے کا ثبوت ہے ۔انہوں نے اس کی مناسب جانچ کی مانگ کرنے کے ساتھ ہی تمام طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے نا مناسب عمل سے احتراز کریں اور اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر دھیان دیں جس کے لئے وہ یونیورسیٹی گئے ہیں اور اپنی زندگی سنوارنے کے ساتھ ساتھ اس ادارہ کے بانی کے خوابوں کی تعبیر میں اپنا رول ادا کریں اور یونیورسیٹی انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کیمپس میں امن و امان کے قیام کی ہر ممکن کوشش کرے اور یونیورسٹی کو بدنامی سے بچائیں۔


چدمبرم نے قومی سلامتی پر سمجھوتہ کیا: پرساد

نئی دہلی۔27اپریل(فکروخبر/ذرائع)وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے آج الزام لگایا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے عشرت جہاں معاملے میں قومی سلامتی سے سمجھوتہ کیا ہے ۔ مسٹر پرساد نے پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ مسٹر چدمبرم عشرت جہاں معاملے میں اہم ترین ایشوز سے بچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ نے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے قومی سلامتی سے سمجھوتہ کیا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر کا یہ بیان کانگریس کے اس الزام کے ایک دن بعد آیا ہے کہ اصل مسائل سے بچنے کے لیے بی جے پی حلف نامہ تبدیل کرنے کا معاملہ اٹھا رہی ہے ۔ مسٹر پرساد نے کہا، 'اصل مسئلہ یہ ہے کہ مسٹر چدمبرم اہم سوالات سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے اس حلف نامے کو تبدیل کرنے کا حکم کیوں دیا جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ عشرت جہاں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کی دہشت گرد تھی۔ادھر مسٹر چدمبرم نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ حلف نامہ نہیں دیکھا ہے ۔ حلف نامے پر وزیر داخلہ دستخط نہیں کرتے ہیں۔ اس پرایڈیشنل سکریٹری نے دستخط کئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا