English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراٹھواڑہ میں چھایا سناٹا ، 24 گھنٹوں میں چار کسانوں نے کی خودکشی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس کے علاوہ عثمان آباد ضلع کے رام واڑی گاوں میں گوتم بھیم راؤ نے بھی پھانسی لگاکر کل خودکشی کرلی۔ اورنگ آباد ضلع میں وارکھڈئی ٹانڈہ گاوں کے 55سالہ کسان شیوداس راٹھوڑ فصل خرا ب ہونے کی وجہ سے قرض ادا نہیں کرپارہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے بھی پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ مراٹھواڑہ علاقہ میں اس برس اب تک مجموعی طورپر 320کسان خودکشی کرچکے ہیں۔


ہسٹری شیٹر نے کاروباری کی ماں وبھائی پر چلائی گولی

لکھنو۔24اپریل(فکروخبر/ذرائع )عالم باغ علاقے میں ایک ہسٹری شیٹر نے ایک کاروباری کی ماں وچھوٹے بھائی پرگولی چلادی۔اتفاق کی بات یہ رہی کہ گولی کسی کونہیں لگی۔واردات کے بعد ملزم موقع سے بھاگ نکلا۔پولیس جب اس کے گھرپہنچی تواس نے پولیس کے سامنے ہی چھت پرچڑھ کرپستول سے چارراؤنڈ ہوائی فائرنگ کی۔پولیس نے قریب بیس منٹ تک چلے ہائی وولٹئج جانے کے بعد ملزم کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے اس کے پاس سے لائسنسی بندوق وپسٹل برآمد کرلی ہے۔عالم باغ کے چندرنگرعلاقے میں ہسٹری شیٹر ہرجندر سنگھ اپنے کنبے کے ساتھ رہتاہے۔بتایاجاتاہے کہ جمعہ کی شام گرودوارے کے پاس رہنے والے ایک کاروباری سونووالیا کے گھروہ کار سے پہنچا۔اس وقت سونوکی ماں گرویندر وچھوٹابھائی ہرویندر باہر بیٹھے تھے۔سونو نے پہلے تو گرویندر کو نمستے کیا۔اس نے جیسے ہی جواب دیاویسے ہی ہرجندر نے کار سے بندوق نکالی اور ان لوگوں پرگولی چلادی۔گولی چلتے ہی گرویندر اوران کابیٹاہروندر جان بجاکرگھر کے اندر بھاگے۔لوگوں کی اطلاع پاکرجب تک پسلیس پہنچتی تب تک ملزم ہرجیندرسنگھ وہاں سے فرار ہوچکاتھا۔اس کے بعدپولیس کی ایک ٹیم اس گھرپرپہنچی۔اس درمیان ہرجندر سنگھ اپنے مکان کی چھت پرلائنسنسی پسٹل لے کرپہنچ گیا۔اورپولیس کے سامنے اور پولیس کے سامنے ہی فائرنگ کی۔پولیس کے سامنے فائرنگ کی اس واردات علاقے میں سنسنی پھیل گئی پولیس بھی کچھ دیرکیلئے حواس باختہ ہوگئی۔ اس کے بعد قریب بیس منٹ کے جدوجہد کے بعدپولسی نے کسی طرح ملزم کوگرفتارکیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے لائسنسی بندوق وپسٹل برآمد کرلیا۔ بتایاجاتاہے کہ سال ۴۰۰۲ میں ملزم نے کاروباری سونوکے چچیرے بھائی پی کے سردار کاقتل کردیاتھا۔ اس کے بعد سے دونوں فریق کے درمیان رنجش چلی آرہی تھی۔ محلہ والوں کاالزام ہے کہ ہرجنیدر سنگھ شہ زور قسم کاہے۔لوگوں نے اس کی کارکردگی کی اطلاع کئی بار پولیس کودی لیکن پولیس نے اس کے خلاف کچھ نہیں کیا۔


کرائم برانچ کافرضی ایڈیشنل ایس پی گرفتار

لکھنو۔24اپریل(فکروخبر/ذرائع )فرضی کرائم برانچ کااڈیشنل ایس پی بن کر رعب گانٹھناایک عام کاروباری کو مہنگاپڑگیا۔ جمعرات کووبھوتی کھنڈ پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ اس کے پاس سے کرائم برانچ کے ایڈیشنل ایس پی کاایک فرضی آئی ڈی کارڈ بھی ملا۔ایس او وبھوتی کھنڈ ستیندر رائے نے بتایاکہ جمعرات کو پولیس نے حسن گنج کے برہم دیو نگر کے رہنے والے محمدعارف کوگرفتار کیاہے۔اس کے پاس سے کرائم برانچ کے اڈیشنل ایس پی کابناہواایک فرضی آئی ڈی کارڈملا۔ اس کے فرضی آئی ڈی کارڈ پر اس وقت کے ایس ایس پی لکھنوٓ یششوی یادو کی فرضی مہر لگی تھی۔پوچھ گچھ کی گئی تواس نے بتایاکہ وہ فرضی افسر بن کرٹول ٹیکس سے رعایت اور ہوٹل میں کنسیشن کراتا تھا۔چھان بین کے دوران اس بات کابھی پتہ چلا کہ عارف کئی پولیس افسران کوجانتاتھا۔انہی لوگوں سے متاثر ہوکراس نے یہ کام کیا۔عارف کچھ وقت پہلے تک ایک ہوٹل چلاتاتھا۔ مگرہوٹل بند ہوگیاتھا ملزم نے بتایا کہ اس نے فرضی آئی ڈی کارڈکوبابو گنج کے رہنیوالے عبید نام کے ایک نوجوان کی مدد سے بنوایاتھا۔موجودہ وقت میں اس کاملیح آبادعلاقے میں آم کاکاروبارہے۔ملزم نے ممبئی کے ایک ہوٹل میں اپنا فرضی آئی ڈی کارڈ دکھاکر چھ ہزار روپے بل میں کم بھی کرائے تھے۔
پہلے بھی پکڑے جاچکے ہیں جعل ساز: یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے راجدھانی میں پہلے بھی اس طرح کے کئی فرضی افسر پکڑے جاچکے ہیں۔۵۲مارچ کو کرشنا نگر پولیس نے ایک فرضی آئی ٹی ایس افسر اروند راٹھور کوپکڑا۔۴۱اگست ۵۱۰۲کوسائبر کرائم سیل نے فرضی راایجنٹ راج دیو راج کوگرفتارکیا۔۷۱اکتوبر ۴۱۰۲کوحضرت گنج پولیس نے وزیراعلیٰ کے دوفرضی او ایس ڈی امان اللہ وحنیف کوگرفتارکیا۔۸جون ۴۱۰۲ انیکسی میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فرضی خاتون آئی پی ایس افسر کسم سنگھ گرفتار ،۵جنوری ۳۱۰۲کو وزیر اعلیٰ کافرضی او ایس ڈی بن کر لوگوں کوٹھگنے والا ہمانشوگرفتار کیاگیاتھا۔


بھگوا دہشت گردوں کے تئیں نرم رویہ تشویشناک: آل انڈیا ملی کونسل

نئی دہلی، 24اپریل (فکروخبر/ذرائع) کرنل پروہت ودیگر بھگوا دہشت گرد ملزمان کو این آئی اے کے ذریعہ کلین چٹ دیئے جانے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل نے کہا کہ اس سے ملک کے عام شہریوں خاص کر دلتوں، آدی واسیوں، اقلیتوں اور مسلمانوں کا اعتماد جانچ ایجنسیوں پر سے اٹھتا جارہا ہے۔ملی کونسل جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ ملک کی جانچ ایجنسیوں کی طرفداری اور ہندتوا کے تئیں سافٹ اپروچ جس کے تحت سنگھ حمایت یافتہ دہشت گردوں کے کیس کو ہلکا کرنے کی کوشش تشویشناک ہے۔ حکومت کا طریقہ کار یکطرفہ ہوتاجا رہا ہے، پولیس اور این آئی اے کا رویہ سنگھ کے تئیں محبت وشفقت کا ہے جبکہ دیگر کو جیل میں ڈال کر سزا دیتی ہے۔ یہ رویہ اچھا نہیں ہے۔ حکومت کو اس پر غور کرنا چاہیے، آج پوری دنیا ایک گلوبل ولیج ہیے اور ہر کوئی ہمیں دیکھ رہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی بیرونی دوروں کے ذریعہ ملک کی اچھی تصویر کو پیش کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش اندرون ملک کی کوششوں سے میل نہیں کھاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیمیں اندرونی طور پر نفرت کی شدت پیدا کرتی جارہی ہیں اس کے باوجود ان کے خلاف قانونی شکنجہ نہیں کسا جارہا ہے کیونکہ ان کے نظر میں قانون بہت چھوٹا ہوگیا ہے اور حکومت کے طرز عمل سے ایسا لگتاہے کہ ان میں قانون کا احترام اور خوف ختم ہوگیا ہے اور پولیس بھی سنگھیوں سے ڈرنے لگی ہے۔ پارلیمنٹ سے بنائے اداروں کو بے اثر کرنے کی کوشش ہورہی ہے اس کی مثال حالیہ دنوں جھارکھنڈ میں دو مسلم مویشی تاجروں کو فرقہ پرستوں کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر مارڈالنے کے واقعہ پر قومی اقلیتی کمیشن کے ذریعہ ریاست سے جواب طلب کرنے سے ملتی ہے۔ پہلی بار ایسا ہوا کہ کسی ریاست نے اقلیتی کمیشن کے خط کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کی۔ ڈاکٹر عالم نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ طرز عمل سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے اعتماد کو بڑھا ئے گا اور کیا اس سے ملک میں دستور اور قانون کی حکمرانی کا راج ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ آئینی اداروں کو تحفظ فراہم کرے اور بنا کسی بھید بھاؤ کے انصاف کو یقینی بنائے تاکہ انصاف ہوتا نظر آئے اور دستور کی بالادستی برقرار رہے۔


اپریل کو بائیں بازو کی پارٹیوں کی ہوگی ملاقات، اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی تیار کی جائیں گی

لکھنؤ۔24اپریل(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش اسمبلی انتخابات کی گہما گہمی کے درمیان بائیں بازو کی پارٹیاں آئندہ 27 اپریل کو یہاں آپس میں ملاقات کرکے ریاست کی سیاسی حالات کے ساتھ ہی بندیل کھنڈ کی بدحالی پر تبادلہ خیال کریں گی۔ بائیں بازو کی پارٹیاں صوبے کے قانون وانتظام، تعلیمی نظام میں مبینہ طور پرزعفرانی فکر کوترویج دینے کے ساتھ ہی کچھ دیگر موضوعات پر تحریک کا فیصلہ لے سکتی ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں گٹھ بندھن کے مسئلے پر بھی بات ہو سکتی ہے ۔ ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) جنرل سکریٹری ڈاکٹر گریش نے 'یو این آئی'کو بتایا کہ بہار اسمبلی انتخابات کی طرح یہاں بھی مشترکہ امیدوار اتارنے کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی جا سکتی ہے ۔ انہوں بتایا کہ اجلاس میں سی پی آئی کے ساتھ ہی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)، سی پی آئی (ایم ایل)، ریولوشنري سوشلسٹ پارٹی، سوشلسٹ یونیٹی سنٹر آف انڈیا اور فارورڈز بلاک شامل ہوں گی۔ انہوں بتایا کہ کئی سینئر لیڈروں کی موجودگی میں ہونے والی میٹنگ میں بندیل کھنڈ کے حالات اور کسانوں کی خود کشی پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے حکومت کو مجبور کیا جائے گا کہ کسانوں کے مسائل کو ہر حال میں حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی جماعتوں کی واضح سوچ ہے کہ مرکز ی حکومت تعلیم کا بھگوا کرن کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ اس کے خلاف عوامی تحریک کا اعلان کیا جا سکتا ہے ۔ اسی لیے غیر ضروری بھارت ماتا کی جے جیسے نعرے اچھالے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2007 سے لے کر اب تک بائیں بازو کی جماعتوں کا ایک بھی رکن اسمبلی نہیں پہنچ سکا ہے ۔ کمیونسٹوں میں اس معاملے میں بے چینی ہے ۔ اس اجلاس میں شامل ہونے والی تمام سیاسی پارٹیاں مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سن 2002 میں بائیں بازو کی جماعتوں کے دو امیدوار جیتے تھے ۔ الہ آباد کی اس وقت کی میجا سیٹ سے رام کرپال اور بجنور کی نجیب آباد سے رام سوروپ ممبر اسمبلی منتخب کئے گئے تھے ۔


ایف ڈی آئی میں اپنی طرف متوجہ کرنے کے معاملے میں ہندوستان سب سے اوپر

نئی دہلی۔24اپریل(فکروخبر/ذرائع) ہندوستان نے چین کو شکست دیتے ہوئے گزشتہ سال سب سے زیادہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)کی جانب دوسرے ممالک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے والا ملک ہونے میں کامیابی حاصل کر لی۔ یہ پہلا موقع ہے جب اس معاملے میں ہندوستان چین سے آگے نکلا ہے ۔برطانوی اخبار فائنانشیل ٹائمز کے ایف ڈی آئی انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق، 40 فیصد سے زیادہ کے اضافے کے ساتھ 2015 میں ہندوستان میں 63 ارب ڈالر کی ایف ڈی آئی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔ اس میں فاکس کان نے پانچ ارب ڈالر اور سن ایڈیسن نے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ہندوستان میں سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ تیزی کوئلہ، تیل اور قدرتی گیس اور سبز توانائی کے شعبے میں دیکھی گئی۔ہندوستان کے بعد دوسرے نمبر پر امریکہ رہا جو گذشتہ سال 59.6 ارب ڈالرکے ایف ڈی آئی میں اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہا۔ وہیں، سال 2014 میں پہلے نمبر پر رہنے والا چین کھسک کر تیسرے مقام پر چلا گیا ہے ۔ وہاں 56.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا۔ حالانکہ، منصوبوں کی تعداد کی بنیاد پر امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ سال کل 1517 ایف ڈی آئی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔
رپورٹ میں ہندوستان کے بارے میں کہا گیا ہے ، ''ہندوستان میں ایف ڈی آئی میں تیز اضافہ اس کی عکاسی کرتا ہے کہ اقتصادی ترقی کے ادارے کو اگرچہ روزگار اور مجموعی ملکی پیداوار بڑھانے کے لئے ایف ڈی آئی اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، سرمایہ کار تیزی سے بڑھنے والی معیشت میں پیسہ لگاتے ہیں۔ ایک محاذ پر کامیابی سے دوسری کامیابی جنم لیتی ہے ۔ زیادہ ایف ڈی آئی اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے مضبوط اقتصادی ترقی اور ترقی کا ماحول تیار کرنا ہوگا''۔ایشیا براعظم کے ممالک میں آنے والے ایف ڈی آئی میں 20 فیصدہندوستان اور 18 فیصد چین کے کھاتے میں گئے ۔ جہاں چین میں سرمایہ کاری کا تناسب 23 فیصد اور منصوبوں کی تعداد میں 16 فیصدکی گراوٹ آئی ہے ، وہیں ہندوستان میں منصوبوں کی تعداد آٹھ فیصد بڑھ کر 697 تک پہنچ گیا ہے ۔انڈونیشیا (38.5 ارب ڈالر) میں ایف ڈی آئی 130 فیصد اور پاکستان (18.9 ارب ڈالر) میں 147 فیصد اضافہ ہوا۔ اس طرح کل عالمی ایف ڈی آئی کا 45 فیصد سرمایہ کاری ایشیا براعظم کے حصے میں آیا۔دنیا بھر میں سال 2015 میں کل 11930 منصوبوں میں 713 ارب ڈالر کی راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اعلان ہوا۔ اس میں کوئلہ، تیل اور قدرتی گیس میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔ اس سے روزگار کے 18 لاکھ 91 ہزار 576 نئے مواقع ملیں گے ۔ ایف ڈی آئی کا سب سے بڑا مرکز امریکہ رہا۔ایف ڈی آئی میں اپنی طرف متوجہ کرنے والے مقامات میں گجرات سب سے اوپر ہے ۔ گجرات سمیت پانچ ہندوستانی ریاست اس معاملے میں سب سے اوپر 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ گجرات میں 2015 میں 12.36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ کل 8.28 ارب ڈالر کے ساتھ مہاراشٹر فہرست میں چوتھے ، 6.10 ارب ڈالر کے ساتھ آندھرا پردیش پانچویں، 4.98 ارب ڈالر کے ساتھ کرناٹک چھٹے اور 3.20 ارب ڈالر کے ساتھ جھارکھنڈ 10 ویں مقام پر رہا۔ سب سے اوپر 10 میں دیگر پانچ مقامات چین کے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا