English   /   Kannada   /   Nawayathi

اعظم گڑھ میں ناشتے کی دکان پر مذہبی کتاب کے صفحات کی پلیٹ ملنے کے بعد کشیدگی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس معاملے پر مبارک پور قصبہ میں کشیدگی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ دیانند پانڈے دیگر انتظامی افسروں کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔دریں اثنا ڈی ایم نے کہاکہ اس معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے


اجیت سنگھ کی شرطوں نے جنتادل یونائٹیڈ صدر نتیش کو پس وپیش میں ڈالا 

لکھنو۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع )راشٹریہ لوک دل صدر اجیت کی شرطوں نے جنتادل یونائٹیڈصدر نتیش کو پش وپیش میں ڈال دیاہے۔ یوپی اسمبلی انتخاب سے قبل جنتادل یونائیٹیڈ کے ساتھ بابولال مرانڈی کا جھارکھنڈ وکاس مورچہ اور راشٹریہ لوک دل کے انضام نے اجیت سنگھ نے بڑ اڑنگا لگادیاہے۔ دراصل اجیت سنگھ نے نتیش کے سامنے کچھ ایسی شرطیں رکھ دی ہیں جس سے اب وہ سمجھ نہیں پارہے ہیں اس سے کیسے نجات پائیں۔جتنادل یونائیٹڈ صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سنگھ سے آزاد ہندوستان کے خواب کو بھلے ہی راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے اپنی ہری جھنڈی دیدی ہو لیکن راشٹریہ لوک دل کے صدر اجیت سنگھ کے سیاسی گوگلی سے ان کا یہ خواب بکھرتا نظر آرہاہے۔ یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے جنتادل یوناٹیڈ کے ساتھ بابولال مرانڈی جھارکھنڈ وکاس مورچہ اور راشٹریہ لوک دل کے انضام میں اجیت سنگھ نے بڑا اڑنگا لگادیاہے۔ ذرائع کے مطابق اجیت سنگھ نے نتیش کے سامنے ایسے کچھمطالبات رکھ دیئے ان سے نتیش پش وپیش میں ہیں۔انہیں یہ سمجھ میں نہیںآرہاہے کہ اس سے کیسے نجات پائیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ جنتادل یونائٹیڈ،بھارتیہ جھارکھنڈ وکاس مورچہ اور راشٹریہ لوک دل کا انضام ہوجائے تو نئی پارٹی کا قومی صدر انہیں بنایا جائے۔ ساتھ ہی خود کیلئے راجیہ سبھا کی سیٹ پختہ کرنا چاہتے ہیں اور اسی کے ساتھ اترپردیش میں بیٹے جین چودھری کو خاص چہرا بنانا چاہتے ہیں۔ ان کی چاہت ہے کہ یوپی میں اب ان کی سیاسی وراثت جین چودھری ہی سنبھالیں۔ واضح ہوکہ اجیت سنگھ راجیہ سبھا میں جانے کیلئے دیگر سیاسی پارٹیوں سے رابطے میں ہیں۔ ایسے میں اگر جنتادل یونائٹیڈ سے بات نہیں بنی تو وہ کسی اور سیاسی پارٹی سے ہاتھ ملا سکتے ہیں۔ ویسے بھی اجیت سنگھ پہلے بھی بی جے پی اور کانگریس سے ہاتھ ملا چکے ہیں۔ وہ کئی بار پارٹی بدل چکے ہیں۔ انہیں سیاست میں اس کھیل کا ماہر مانا جاتاہے۔ اجیت سنگھ کو نتیش راجیہ سبھا بھیج سکتے ہیں اس بات کا قوی امکان ہے نتیش بھلے ہی نئی پارٹی کیلئے ان کو قومی صدر کی بات نہ مانے لیکن وہ ان کو راجیہ سبھا میں بھیج سکتے ہیں۔ حالانکہ جنتادل یونائیٹیڈ کے راجیہ سبھا کے ممبر اے سی تیاگی اس معاملے کو سلجھانے میں لگے ہیں۔ وہ ابھی غیر ملکی دورے پر ہیں وہ اسی ہفتہ لوٹیں گے اس کے بعد ہی اجیت سنگھ کے مطالبات پر فیصلہ کیاجائے گا۔اگر نتیش کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں سلجھ پاتاہے تو اجیت سنگھ نے اب دیگر پارٹیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کے متبادل کھلے رکھے ہیں۔ اگر ایسا ہوتاہے تو نتیش کیلئے یہ بڑا سیاسی دھکا ہوگا پھر اجیت سنگھ ہوسکتاہے وہ سیاسی پارٹی کے ساتھ جائیں جو ان کی شرطوں کو پورا کرسکیں۔ اجیت سنگھ کا ماضی یہی رہاہے وہ جس کے ساتھ گئے اپنی شرطوں کے ساتھ گئے۔


سرکاری اشتہارمیں ملائم ، شیوپال کی تصویر پر رٹ 

لکھنو۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع )سرکاری اشتہاورں میں سماجوادی پارٹی کے سپریمو ملائم سنگھ یادو اور ان کے بھائی شیوپال سنگھ کی تصویر چھاپنے کے بارے میں سینٹر فار سول لبرٹیز تنظیم نے الہ آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے۔ کسی بھی سرکاری اشتہار میں صرف صدرجمہوریہ ، وزیر اعظم ، چیف جسٹس کی فوٹو چھپ سکتی ہے۔ جسے ۸۱مارچ ۶۱۰۲ کو اس میں معمولی تنسیخ کرتے ہوئے ریاستوں کے گورنر اور وزیر اعلیٰ اور ان کے غیر موجودگی میں وزیر کی تصویر کو بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ نوتن کے مطابق اس کے باوجود گزشتہ ایک مہینہ سے سرکاری اشتہاروں سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی تصوریں چھپ رہی ہیں اور ان کے کینٹ وزیر شیوپال کی ایک ساتھ فوٹو چھپ رہی ہے۔ جو سیدھے سیدھے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ رٹ میں اسے فوراً روکے جانے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس فوٹو کا پیسہ ان سے ذاتی طور سے وصول کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔


ڈسکو تھیک میں آگ لگنے سے افراتفری 

لکھنو ۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع )گومتی نگر واقع ایک ڈسکوتھیک میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی خبر ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچی۔ وہیں مڑیاو ں علاقہ میں بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی۔اس آگ زنی میں ایک کرانے کی دکان میں رکھاگیا سامان جل گیا۔ اس کے ساتھ ہی سروجنی نگر میں ہوائی اڈے کے پاس کھیت میںآگ لگ گئی۔ گومتی نگر کے ایک مال میں واقع ڈسکو تھیک میں جمعرات دوپہر تین بجے کے قریب شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔آگ لگنے کی وجہ ڈسکوتھیک انتظامیہ نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اس کے ساتھ ہی آگ بجھانے کی کوشش بھی کی گئی۔ ایس او گومتی نگر نے بتایا کہ آگ کو کچھ ہی دیر میں قابو کرلیا گیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ وہیں گایتری نگر کے رہنے والے پنکج اوستھی کے گھر میں ہی کرانے کی دکان ہے۔ پنکج کے مطابق پاس کے کھمبے پر ضرورت سے زیادہ بجلی کے کنکشن ہیں جس کے سبب کھمبے پر تاروں کا مکڑ جال بن گیاہے۔ جمعرات کی دوپہر بجلی کھمبے پر پھیلے تاروں کے اسپارکنگ ہونے سے جنگاری اٹھ کر ان کی دکان پر گر گئی جس سے دکان میں رکھا کچھ سامان جل گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے آصگ پر قابو پایا گیا۔ جمعرات کی دوپہر تقریباً بنتھرا کے موئی پریا نہ کے رہنے والے اشونی موریہ کے گور سے اچانک آگ کے لپٹیں نکلنے لگے جس کے سبب گور کے آس پاس کھڑی گیہوں کی فصل ہونے کے سبب دیہات کے لوگوں میں کہرام مچ گیا۔گاو ں والوں نے پانی کے ساتھ ہی دھول مٹی ڈال کرآگ بجھائی۔ 


کرنٹ لگنے سے کسان کی موت 

لکھنو۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع )پی جی آئی علاقہ میں کام کرنے دوران گھر میں کھلے پڑے تاروں کی زد میں آکر ایک مزدور کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔اس معاملہ میں پولیس نے تین لوگوں کے خلاف متوفی کی بیوی کی تحریر پر غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کیاہے۔ دھرما وتی نے بتایا کہ اس کے شوہر شیولال کسان ہے۔ اس کے شوہر شیولال کو گوپال شکلا ساکن دیویٰ مو پی جی آئی و اس کے بہنوئی رجنیش دکشت اپنے زیر تعمیر مکان ورنداون کالونی رائے بریلی روڈ پی جی آئی پر لے گئے تھے جہاں بجلی کے تار کو لاپروائی سے زمین پر ڈال رکھاتھا۔ جس میں کام کرنے کے دوران اس کا شوہر کھلے پڑے تاروں کی زد میں آگیا جس سے بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا علاج کیلئے ٹراما سنٹر میں داخل کرایاگیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا